Surat Hood

Surah: 11

Verse: 24

سورة هود

مَثَلُ الۡفَرِیۡقَیۡنِ کَالۡاَعۡمٰی وَ الۡاَصَمِّ وَ الۡبَصِیۡرِ وَ السَّمِیۡعِ ؕ ہَلۡ یَسۡتَوِیٰنِ مَثَلًا ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۲۴﴾٪  2

The example of the two parties is like the blind and deaf, and the seeing and hearing. Are they equal in comparison? Then, will you not remember?

ان دونوں فرقوں کی مثال اندھے بہرے اور دیکھنے سننے والے جیسی ہے ۔ کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُ
مثال
الۡفَرِیۡقَیۡنِ
دوگروہوں کی
کَالۡاَعۡمٰی
مانند اندھے
وَالۡاَصَمِّ
اور بہرے کے ہے
وَالۡبَصِیۡرِ
اور دیکھنے والے
وَالسَّمِیۡعِ
اور سننے والے کے ہے
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِیٰنِ
یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں
مَثَلًا
مثال میں
اَفَلَا
کیا بھلا نہیں تم نصیحت پکڑتے
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُ
مثا ل
الۡفَرِیۡقَیۡنِ
اُ ن دونوں گروہوں کی
کَالۡاَعۡمٰی
اندھے کی طرح
وَالۡاَصَمِّ
اور بہر ے
وَالۡبَصِیۡرِ
اور دیکھنے والے
وَالسَّمِیۡعِ
اور سننے والے
ہَلۡ
کیا
یَسۡتَوِیٰنِ
وہ دونوں یکساں ہوسکتے ہیں
مَثَلًا
مثال میں
اَفَلَا
تو کیا نہیں
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حا صل کرتے
Translated by

Juna Garhi

The example of the two parties is like the blind and deaf, and the seeing and hearing. Are they equal in comparison? Then, will you not remember?

ان دونوں فرقوں کی مثال اندھے بہرے اور دیکھنے سننے والے جیسی ہے ۔ کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں؟ کیا پھر بھی تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک تو اندھا اور بہرہ ہو اور دوسرا دیکھنے والا بھی ہو اور سننے والا بھی۔ کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں ؟ پھر کیا (اس مثال سے) تمہارے کچھ بھی پلّے نہیں پڑتا ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان دونوں گروہوں کی مثال اندھے اوربہرے کی طرح اور دیکھنے اورسننے والے کی طرح ہے،کیادونوں مثال میں یکساں ہو سکتے ہیں؟توکیاتم نصیحت حاصل نہیں کرتے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The example of the two groups is like the one blind and deaf and the one seeing and hearing. Are the two equal when compared? Would you still pay no heed?

مثال ان دونوں فرقوں کی جیسے ایک تو اندھا اور بہرا اور دوسرا دیکھتا اور سنتا، کیا برابر ہے دونوں کا حال، پھر کیا تم غور نہیں کرتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان دونوں گروہوں کی مثال ایسے ہے جیسے ایک شخص اندھا اور بہرہ ہو اور دوسرا دیکھنے اور سننے والا کیا یہ دونوں برابر ہیں مثال کے اعتبار سے ؟ تو کیا تم نصیحت اخذ نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The example of the two parties is that one is blind and deaf, and the other capable of seeing and hearing. Can the two be equals? Will you, then, not heed?'

اِن دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک آدمی تو ہو اندھا بہرا اور دوسرا ہو دیکھنے اور سننے والا ، کیا یہ دونوں یکساں ہو سکتے ہیں؟ 28 کیا تم ﴿ اس مثال سے﴾ کوئی سبق نہیں لیتے؟ ؏۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان دو گروہوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو ، اور دوسرا دیکھتا بھی ہو ، سنتا بھی ہو ۔ کیا یہ دونوں اپنے حالات میں برابر ہوسکتے ہیں؟ کیا پھر بھی تم عبرت حاصل نہیں کرتے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دونوں فرقوں مسلمانوں اور کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے اندھے بہرے اور دیکھتے سنتے کی کیا دونوں کا حال برابر ہے کیا تم غور نہیں کرتے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے (ایک) اندھا اور بہرہ ہو اور (دوسرا) دیکھتا اور سنتا ہو ، کیا دونوں (اپنی) حالت میں برابر ہوسکتے ہیں ؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان دونوں جماعتوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص اندھا اور بہرا ہوا اور ایک شخص دیکھتا اور سنتا ہو۔ کیا ان دونوں کی مثال یکساں اور برابر ہے کای تم اتنا بھی نہیں سمجھتے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دونوں فرقوں (یعنی کافرومومن) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا ہو اور ایک دیکھتا سنتا۔ بھلا دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے؟ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The likeness of the two parties is as the blind and deaf, and the seeing and hearing. Are the twain equal in likeness? Admonished are ye not then?

دونوں فریقوں کی حالت ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا اور ایک دیکھنے والا اور سننے والا ہو کیا (یہ) دونوں حالت میں برابر ہیں تو کیا تم سمجھتے نہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دونوں فریقوں کی تمثیل ایسی ہے کہ ایک اندھا اور بہرا ہوا اور ایک دیکھنے والا اور سننے والا ، کیا دونوں کا حال ایک جیسا ہوجائے گا؟ کیا تم لوگ دھیان نہیں کرتے!

Translated by

Mufti Naeem

دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ( ایک ) اندھا بھی ہو اور بہرا بھی ہو اور ( دوسرا ) دیکھنے والا بھی ہو اور سننے والا بھی ہو کیا دونوں حالت کے اعتبار سے برابر ہوں گے؟کیا تم نہیں سمجھتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک دیکھنے والا ہو اور دوسرا سننے والا، دونوں فریقوں کا حال برابر کیسے ہوسکتا ہے ؟ پھر تم غور کیوں نہیں کرتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مثال ان دونوں فریقوں کی ایسے ہے، جیسے ایک آدمی اندھا بہرہ ہو، اور دوسرا دیکھنے سننے والا، کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں ؟ کیا پھر بھی تم لوگ سبق نہیں لیتے ؟

Translated by

Noor ul Amin

اوران دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک تواندھا اور بہراہو اور دوسرا دیکھنے والابھی ہو اور سننے والا بھی ہو کیا یہ دونوں برابر ہیں پھر کیا تمہارے کچھ پلے نہیں پڑتا؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

دونوں فریق ( ف٤۹ ) کا حال ایسا ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا اور دوسرا دیکھتا اور سنتا ( ف۵۰ ) کيا ان دونوں حال کا ايک سا ہے ( ف۱۵ ) تو کياتم دہيان نہيں کرتے

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( کافر و مسلم ) دونوں فریقوں کی مثال اندھے اور بہرے اور ( اس کے برعکس ) دیکھنے والے اور سننے والے کی سی ہے ۔ کیا دونوں کا حال برابر ہے؟ کیا تم پھر ( بھی ) نصیحت قبول نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا ، بہرا ہو اور دوسرا آنکھ و کان والا ۔ ( بتاؤ ) یہ دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟ کیا تم غور و فکر نہیں کرتے ( اور نصیحت حاصل نہیں کرتے؟ )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These two kinds (of men) may be compared to the blind and deaf, and those who can see and hear well. Are they equal when compared? Will ye not then take heed?

Translated by

Muhammad Sarwar

Can the two groups, the blind and the deaf, be considered equal to those who have vision and hearing? Will you then not take heed?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The likeness of the two parties is as the blind and the deaf and the seer and the hearer. Are they equal when compared Will you not then take heed

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The likeness of the two parties is as the blind and the deaf and the seeing and the hearing: are they equal in condition? Will you not then mind?

Translated by

William Pickthall

The similitude of the two parties is as the blind and the deaf and the seer and the hearer. Are they equal in similitude? Will ye not then be admonished?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन दोनों गिरोहों की मिसाल ऐसी है जैसे एक अंधा और बहरा हो और दूसरा देखने वाला और सुनने वाला, क्या ये दोनों बराबर हो जाएंगे, क्या तुम ग़ौर नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دونوں فریق مذکورین (یعنی مومن و کافر) کی حالت ایسی ہے جیسے ایک شخص ہو اندھا بھی اور بہرا بھی اور ایک شخص ہو کہ دیکھتا بھی ہو اور سنتا بھی ہو (اس کو سمجھنا بہت آسان) کیا یہ دونوں شخص حالت میں برابر ہیں (4) کیا تم (اس تفاوت کو) سمجھتے نہیں۔ (5) (24)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دونوں گروہوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک آدمی اندھا اور بہرا ہو اور دوسرا دیکھنے والا اور سننے والا کیا یہ دونوں مثال میں برابر ہیں ؟ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک آدمی تو ہو اندھا بہرا اور دوسرا ہو دیکھنے اور سننے والا ، کیا یہ دونوں یکساں ہوسکتے ہیں ؟ کیا تم (اس مثال سے) کوئی سبق نہیں لیتے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دونوں فریق کی مثال ایسی ہے جیسا اندھا ہو اور بہرا ہو اور دیکھنے والا ہو اور سننے والا ہو۔ کیا دونوں حالت کے اعتبار سے برابر ہوں گے ؟ کیا تم نہیں سمجھتے !

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مثال ان دونوں فرقوں کی جیسے ایک تو اندھا اور بہرا اور دوسرا دیکھتا اور سنتا کیا برابر ہے دونوں کا حال پھر کیا تم غور نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان دونوں مذکورہ فرقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرہ ہو اور ایک دیکھتا اور سنتا ہو کیا دونوں کی حالت مساوی ہے پھر کیا تم نصیحت نہیں پکڑے