Surat Hood

Surah: 11

Verse: 29

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مَالًا ؕ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلَی اللّٰہِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ؕ اِنَّہُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّہِمۡ وَ لٰکِنِّیۡۤ اَرٰىکُمۡ قَوۡمًا تَجۡہَلُوۡنَ ﴿۲۹﴾

And O my people, I ask not of you for it any wealth. My reward is not but from Allah . And I am not one to drive away those who have believed. Indeed, they will meet their Lord, but I see that you are a people behaving ignorantly.

میری قوم والو! میں تم سے اس پر کوئی مال نہیں مانگتا میرا ثواب تو صرف اللہ تعالٰی کے ہاں ہے نہ میں ایمان والوں کو اپنے پاس سے نکال سکتا ہوں انہیں اپنے رب سے ملنا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
لَاۤاَسۡئَلُکُمۡ
نہیں میں سوال کرتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مَالًا
کسی مال کا
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
بِطَارِدِ
دور کرنے والا
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
مُّلٰقُوۡا
ملاقات کرنے والے ہیں
رَبِّہِمۡ
اپنے رب سے
وَلٰکِنِّیۡۤ
اور لیکن میں
اَرٰىکُمۡ
دیکھتا ہوں تمہیں
قَوۡمًا
ایسے لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
تم جہالت برت رہے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
لَاۤاَسۡئَلُکُمۡ
نہیں میں مانگتا تم سے
عَلَیۡہِ
اس پر
مَالًا
کوئی مال
اِنۡ
نہیں
اَجۡرِیَ
اجر میرا
اِلَّا
مگر
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
بِطَارِدِ
قطعاً دور کرنے والا
الَّذِیۡنَ
اُن کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
مُّلٰقُوۡا
ملا قات کرنے والے ہیں
رَبِّہِمۡ
اپنے رب سے
وَلٰکِنِّیۡۤ
لیکن میں
اَرٰىکُمۡ
دیکھتا ہوں تم کو
قَوۡمًا
ایسے لوگ
تَجۡہَلُوۡنَ
تم جہالت برتتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And O my people, I ask not of you for it any wealth. My reward is not but from Allah . And I am not one to drive away those who have believed. Indeed, they will meet their Lord, but I see that you are a people behaving ignorantly.

میری قوم والو! میں تم سے اس پر کوئی مال نہیں مانگتا میرا ثواب تو صرف اللہ تعالٰی کے ہاں ہے نہ میں ایمان والوں کو اپنے پاس سے نکال سکتا ہوں انہیں اپنے رب سے ملنا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے میری قوم ! میں تم سے کوئی مال و دولت تو نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں انھیں اپنے ہاں سے نکال نہیں سکتا۔ وہ یقینا اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں مگر میں تو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ ہی جہالت کی باتیں کرتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم!میں اس پرتم سے کوئی مال بھی نہیں مانگتا ہوں میرااجرتوبس اﷲ تعالیٰ کے ذمے ہے اور میں ان کوقطعاًدورکرنے والانہیں ہوں جوایمان لائے،بلاشبہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں لیکن میں دیکھتاہوں کہ تم لوگ جہالت برتتے ہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And, 0 my people, I do not demand from you any wealth for it. My reward is with none but Allah. And I am not to drive the believers away. Surely, they are to meet their Lord, but I see that you are an ignorant people.

اور اے میری قوم نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ مال، میری مزدوری نہیں مگر اللہ پر اور میں نہیں ہانکنے والا ایمان والوں کو ان کو ملنا ہے اپنے رب سے لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ جاہل ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! میں تم سے اس کے بدلے کوئی مال طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں ان کو دھتکارنے والا بھی نہیں ہوں وہ یقیناً اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت میں مبتلا ہوگئے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! I seek no recompense from you. My recompense is only with Allah. Nor will I drive away those who believe. They are destined to meet their Lord. But I find you to be an ignorant people.

اور اے برادرانِ قوم ، میں اس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا ، 35 میرا اجر تو اللہ کے ذمّہ ہے ۔ اور میں ان لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے ، وہ آپ ہی اپنے رب کے حضور جانے والے ہیں ۔ 36 مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم ! میں اس ( تبلیغ ) پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا ، میرا اجر اللہ کے سوا کسی اور نے ذمے نہیں لیا ، اور جو لوگ ایمان لاچکے ہیں ، میں ان کو دھتکارنے والا نہیں ہوں ، ان سب کو اپنے رب سے جا ملنا ہے ۔ لیکن میں تو یہ دیکھ رہا ہوں کہ تم ایسے لوگ ہوجا نادانی کی باتیں کر رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیوں میں تم سے اس سمجھانے اور نصیحت کرنے پر کچھ روپیہ نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللہ ہی پر ہے اور میں ایمانداروں کو (اپنے پاس سے) نکال نہیں سکتا 9 وہ آخرت ایک روز اپنے مالک سے ملنے والے ہیں 10 اور میں تو سمجھتا ہوں کہ تم لوگ بیفائدہ جہاللت کرتے ہو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! اس کے بدلے میں نے تم سے مال وزر نہیں مانگا میرا صلہ تو اللہ کے ذمہ ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں انہیں نکالنے والا نہیں۔ بیشک وہ تو اپنے پروردگار سے (خوش وخرم) ملنے والے ہیں اور لیکن میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اے میری قوم ! میں اس پر تم سے کوئی اجرت ( مال و دولت) نہیں مانگ رہا ہیں میرا اجر تو اللہ کے ذمے ہے اور میں ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اپنے پاس سے دھکے تو نہیں دے سکتا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب سے ملنے کی امید رکھتے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم واقعی جہالت میں مبتلا ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اے قوم! میں اس (نصیحت) کے بدلے تم سے مال وزر کا خواہاں نہیں ہوں، میرا صلہ تو خدا کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں، میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں۔ وہ تو اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And, O my people, I ask not of you any riches therefor; my hire is not but with Allah. And I am not going to drive away those who have believed; verily they are going to meet their Lord; but I behold you a people ignorant!

اور اے میری قوم والو میں تم سے اس (تبلغ) پر کچھ مال تو نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور میں تو ان لوگوں کو جو ایمان لے آتے ہیں نکالنے والا نہیں ۔ یہ لوگ اپنے پروردگار کے پاس حاضر ہونے والے ہیں البتہ میں تمہی لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ جہالت کئے جا رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میرے ہم قومو! میں اس خدمت پر تم سے کسی مال کا طالب نہیں ۔ میرا اجر تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور میں ان لوگوں کو ہرگز دھتکارنے والا نہیں ، جو ایمان لائے ہیں ۔ یہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ بلکہ میں تم کو دیکھ رہا ہوں کہ تم جہالت میں مبتلا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم ! میں تم سے اس ( تبلیغ ) پر کوئی مال نہیں مانگتامیرا اجر تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے ذمے ہے اور جو ایمان لے آئے ہیں انہیں میں ( اپنے پاس سے ) نکالنے والا نہیں ہوں بے شک وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیںلیکن میں تمہی لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ جہالت کرنے والی قوم ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے قوم ! میں اس نصیحت کے بدلے تم سے مال و زر نہیں مانگ رہا میرا صلہ تو اللہ کے ذمہ ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں میں ان کو نکالنے والا بھی نہیں ہوں، وہ تو اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے میری قوم، میں تم سے اس کام پر کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ ہی کے ذمے ہے، اور میں ان لوگوں کو دور کرنے سے بھی رہا جو ایمان لا چکے ہیں، انہوں نے یقینا اپنے رب سے ملنا ہے، لیکن میں تمہیں ایسا دیکھتا ہوں کہ تم لوگ قطعی طور پر جہالت برت رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اوراے میری قوم!میں تم سے کوئی ما ل دولت نہیں مانگتا ، میرا اجرتواللہ کے ذمہ ہے اورجو لوگ ایمان لائے ہیں ، میں ایمان والوں کو اپنے پاس سے نہیں بھگا سکتاہوں ، وہ یقینااپنے رب سے ملنے والے ہیں مگر میں دیکھتاہوں کہ تم جہالت کی باتیں کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے قوم! میں تم سے کچھ اس پر ( ف٦۲ ) مال نہیں مانگتا ( ف٦۳ ) میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں ( ف٦٤ ) بیشک وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں ( ف٦۵ ) لیکن میں تم کو نرے جاہل لوگ پاتا ہوں ( ف٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! میں تم سے اس ( دعوت و تبلیغ ) پر کوئی مال و دولت ( بھی ) طلب نہیں کرتا ، میرا اجر تو صرف اﷲ ( کے ذمۂ کرم ) پر ہے اور میں ( تمہاری خاطر ) ان ( غریب اور پسماندہ ) لوگوں کو جو ایمان لے آئے ہیں دھتکارنے والا بھی نہیں ہوں ( تم انہیں حقیر مت سمجھو یہی حقیقت میں معزز ہیں ) ۔ بیشک یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات سے بہرہ یاب ہونے والے ہیں اور میں تو درحقیقت تمہیں جاہل ( و بے فہم ) قوم دیکھ رہا ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اے میری قوم! میں اس ( تبلیغِ حق ) پر تم سے کوئی مالی معاوضہ طلب نہیں کرتا ۔ میرا معاوضہ اللہ کے ذمے ہے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ( وہ تمہاری نگاہ میں جس قدر پست ہوں ) میں ان کو اپنے پاس سے نکال نہیں سکتا ۔ بے شک وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری دینے والے ہیں البتہ میں دیکھتا ہوں کہ تم جہالت سے کام لینے والے لوگ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! I ask you for no wealth in return: my reward is from none but Allah: But I will not drive away (in contempt) those who believe: for verily they are to meet their Lord, and ye I see are the ignorant ones!

Translated by

Muhammad Sarwar

My people I do not ask any payment for what I preach to you. No one except God has to give me any reward. I do not drive away those who have faith (in my teaching); they will all receive mercy from their Lord. I know that you are ignorant people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And O my people! I ask of you no wealth for it, my reward is from none but Allah. I am not going to drive away those who have believed. Surely, they are going to meet their Lord, but I see that you are a people that are ignorant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! I ask you not for wealth in return for it; my reward is only with Allah and I am not going to drive away those who believe; surely they shall meet their Lord, but I consider you a people who are ignorant:

Translated by

William Pickthall

And O my people! I ask of you no wealth therefor. My reward is the concern only of Allah, and I am not going to thrust away those who believe - Lo! they have to meet their Lord! - but I see you a folk that are ignorant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! मैं इस पर तुमसे कुछ माल नहीं मांगता, मेरा अज्र तो बस अल्लाह के ज़िम्मे है और मैं हरगिज़ उनको अपने से दूर करने वाला नहीं जो ईमान लाए हैं, उन लोगों को अपने रब से मिलना है, मगर मैं देखता हूँ कि तुम लोग जिहालत में मुब्तला हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( اتنی بات اور زائد فرمائی کہ) اے میری قوم میں تم سے اس (تبلیغ پر) کچھ مال نہیں مانگتا میرا معاوضہ تو صرف اللہ کے ذمہ ہے اور میں تو ان ایمان والوں کو نکالتا نہیں (کیونکہ) یہ لوگ اپنے رب کے پاس (عزت و مقبولیت کے ساتھ) جانے والے ہیں لیکن واقعی تم لوگوں کو دیکھتا ہوں (کہ خواہ مخواہ کی) جہالت کر رہے ہو۔ (29)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے میری قوم ! میں تم سے اس کام پر کسی اجر کا سوال نہیں کرتا میرا اجر اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور نہ میں ان لوگوں کو دھتکارنے والا ہوں جو ایمان والی ہیں۔ یقیناً وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں۔ لیکن میں دیکھتا ہوں تم وہ لوگ ہو جو جہالت اختیا رکیے ہوئیہو۔ “ (٢٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور برادران قوم ، میں اس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا ، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے ، اور میں ان لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے ، وہ آپ ہی اپنے رب کے حور جانے والے ہیں۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے میری قوم میں تم سے اس پر کوئی مال طلب نہیں کرتا میرا اجرصرف اللہ پر ہی ہے اور جو لوگ ایمان لے آئے ہیں میں ان کو ہٹانے والا نہیں ہوں۔ بیشک وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ لیکن میں تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم جہالت کر رہے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے میری قوم نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ مال میری مزدوری نہیں مگر اللہ پر اور میں نہیں ہانکنے والا ایمان والوں کو ان کو ملنا ہے اپنے رب سے لیکن میں دیکھتا ہوں تم لوگ جاہل ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم میں تم سے اس تبلیغ پر کچھ مال نہیں طلب کرتا میرا اجر تو بس اللہ ہی کے ذمہ ہے اور نہ میں ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اپنے پاس سے ہٹانے والا ہوں کیونکہ وہ سب اپنے رب سے ملاقات کرنے والے ہیں مگر میں تم کو دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جاہلانہ باتیں کر رہے ہو