Surat Hood

Surah: 11

Verse: 34

سورة هود

وَ لَا یَنۡفَعُکُمۡ نُصۡحِیۡۤ اِنۡ اَرَدۡتُّ اَنۡ اَنۡصَحَ لَکُمۡ اِنۡ کَانَ اللّٰہُ یُرِیۡدُ اَنۡ یُّغۡوِیَکُمۡ ؕ ہُوَ رَبُّکُمۡ ۟ وَ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾

And my advice will not benefit you - although I wished to advise you - If Allah should intend to put you in error. He is your Lord, and to Him you will be returned."

تمہیں میری خیر خواہی کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی گو میں کتنی ہی تمہاری خیر خواہی کیوں نہ چاہوں ، بشرطیکہ اللہ کا ارادہ تمہیں گمراہ کرنے کا ہو وہی تم سب کا پروردگار ہے اور اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہیں
یَنۡفَعُکُمۡ
فائدہ دے گی تمہیں
نُصۡحِیۡۤ
خیر خواہی میری
اِنۡ
اگر
اَرَدۡتُّ
میں چاہوں
اَنۡ
کہ
اَنۡصَحَ
میں خیرا خواہی کروں
لَکُمۡ
تمہاری
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
یُرِیۡدُ
چاہتا
اَنۡ
کہ
یُّغۡوِیَکُمۡ
وہ بھٹکا دے تمہیں
ہُوَ
وہ
رَبُّکُمۡ
رب ہے تمہارا
وَاِلَیۡہِ
اور طرف اسی کی
تُرۡجَعُوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا یَنۡفَعُکُمۡ
اور نہیں نفع دے گی تمہیں
نُصۡحِیۡۤ
نصیحت میری
اِنۡ
اگر
اَرَدۡتُّ
میں ارادہ کروں
اَنۡ
یہ کہ
اَنۡصَحَ
میں نصیحت کروں
لَکُمۡ
تمہیں
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا
اَنۡ
یہ کہ
یُّغۡوِیَکُمۡ
وہ گمراہ کرے تمہیں
ہُوَ
وہی
رَبُّکُمۡ
رب ہے تمہارا
وَاِلَیۡہِ
اور اسی کی طرف
تُرۡجَعُوۡنَ
تم واپس لوٹا ئے جا ؤ گے
Translated by

Juna Garhi

And my advice will not benefit you - although I wished to advise you - If Allah should intend to put you in error. He is your Lord, and to Him you will be returned."

تمہیں میری خیر خواہی کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی گو میں کتنی ہی تمہاری خیر خواہی کیوں نہ چاہوں ، بشرطیکہ اللہ کا ارادہ تمہیں گمراہ کرنے کا ہو وہی تم سب کا پروردگار ہے اور اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر میں تمہاری خیر خواہی کرنا چاہوں بھی تو میری خیرخواہی تمہیں کیا فائدہ دے سکتی ہے جبکہ اللہ کو ہی یہ منظور ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کرے۔ وہی تمہارا پروردگار ہے اور تم اسی کی طرف واپس جاؤ گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرمیں ارادہ کروں کہ میں تمہیں نصیحت کروں توبھی میری نصیحت تمہیں فائدہ نہیں دے گی اگراﷲ تعالیٰ تمہیں گمراہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو،وہی تمہارارب ہے اوراس کی طرف تم واپس لوٹائے جاؤ گے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And my good counsel will not profit you, even though I wish you the best, if Allah wills to make you go astray. He is your Lord and to Him you shall be made to return.|"

اور نہ کارگر ہوگی تم کو میری نصیحت جو چاہوں کہ تم کو نصیحت کروں اگر اللہ چاہتا ہوگا کہ تم کو گمراہ کرے وہی ہے رب تمہارا اور اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم لوگوں کو میری نصیحت کچھ فائدہ نہیں دے سکتی اگر میں تمہیں نصیحت کرنا بھی چاہوں اگر اللہ ہی تمہاری گمراہی کا فیصلہ کرچکا ہے وہی تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم لوٹا دیے جاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If I want to give you good advice that will not profit you if Allah Himself has decided to let you go astray. He is your Lord, and to Him will you be returned.'

اب اگر میں تمہاری کچھ خیر خواہی کرنا بھی چاہوں تو میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی جب کہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کر لیا ہو ، 38 وہی تمہارا ربّ ہے اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر میں تمہاری خیر خواہی کرنا چاہوں تو میری خیر خواہی اس صورت میں تمہارے کوئی کام نہیں آسکتی جب اللہ ہی نے ( تمہاری ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ) تمہیں گمراہ کرنے کا ارادہ کرلیا ہو ۔ وہی تمہارا پروردگار ہے ، اور اسی کے پاس تمہیں واپس لے جایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور میں تمہاری بھلائی بھی کرنا چاہوں تو میری نصیحت تم کو کچھ فائدہ نہ دے گی اگر اللہ تم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے وہی تمہارا مالک ہے اور اسی کے پاس تم کو لوٹ جانا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہ دے گی اگر میں چاہوں بھی کہ تمہیں نصیحت کروں ، اگر اللہ تمہیں گمراہ کرنا چاہے تو وہ تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر میں تمہاری بھلائی کرنا چاہتا ہوں تو میری خیر خواہی تمہارے کسی کام نہ آسکے گی جب کہ اللہ ہی نے تم سے توفیق کو چھین لیا ہے۔ وہی تمہارا رب ہے اور تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر میں یہ چاہوں کہ تمہاری خیرخواہی کروں اور خدا یہ چاہے وہ تمہیں گمراہ کرے تو میری خیرخواہی تم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔ وہی تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor would my good counsel profit you, even though I wished to give you good counsel, if Allah willed to keep you astray. He is your Lord, and unto Him ye shall be returned.

اور میری خیر خواہی تمہیں نفع نہیں پہنچا سکتی گو میں تمہارے ساتھ (کیسی ہی) خیرخواہی کرنا چاہوں جبکہ اللہ ہی کو تمہارا گمراہ کرنا منظور ہو ۔ وہی تمہارا (مالک و) پروردگار ہے اور اسی کی طرف تم واپس جاؤ گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میری خیرخواہی تم پر کچھ کارگر نہیں ہوسکتی اگر میں تمہاری خیرخواہی کرنا چاہوں ، اگر اللہ تم کو گمراہ کرنا چاہتا ہو ۔ وہی تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور میری خیر خواہی تمہیں کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی اگر چہ میں تمہاری کیسی ہی خیر خواہی کرنا چاہوں اگر اللہ ( تعالیٰ ) کی مرضی تمہاری گمراہی کی ہو ، وہ پروردگارہے تمہارا اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر میں یہ چاہوں کہ تمہاری خیر خواہی کروں اور اللہ یہ چاہے کہ تمہیں گمراہ کرے تو میری خیرخواہی تمہیں کچھ فائدہ نہیں دے سکتی، وہی تمہارا رب ہے اور تمہیں اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (تمہارے اس تکبر وعناد کی وجہ سے اب) میری نصیحت تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی، خواہ میں تم کو کتنی ہی نصیحت کرنا چاہوں، جب کہ اللہ کو تمہارا گمراہ کرنا ہی منظور ہو، وہی رب ہے تم سب کا، اور اسی کی طرف (بہرحال) لوٹ کر جانا ہے تم سب کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرمیں تمہاری خیرخواہی کرناچاہوں بھی تومیری خیرخواہی تمہیں کیا فائدہ دیگی جبکہ اللہ کو یہی منظورہے کہ وہ تمہیں گمراہ کرے وہی تمہارارب ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جائو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہیں میری نصیحت نفع نہ دے گی اگر میں تمہارا بھلا چاہوں جبکہ اللہ تمہاری گمراہی چاہے ، وہ تمہارا رب ہے ، اور اسی کی طرف پھرو گے ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور میری نصیحت ( بھی ) تمہیں نفع نہ دے گی خواہ میں تمہیں نصیحت کرنے کا ارادہ کروں اگر اﷲ نے تمہیں گمراہ کرنے کا ارادہ فرما لیا ہو ، وہ تمہارا رب ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ تمہیں گمراہی میں چھوڑ دینا چاہے ( اور اس طرح تمہیں ہلاک کرنا چاہے تو ) میں جس قدر تمہیں نصیحت کرنا چاہوں میری نصیحت تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ وہی تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Of no profit will be my counsel to you, much as I desire to give you (good) counsel, if it be that Allah willeth to leave you astray: He is your Lord! and to Him will ye return!"

Translated by

Muhammad Sarwar

My advice will be of no benefit to you if God wants to let you go astray. He is your Lord and to Him you will all return."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And my advice will not profit you, even if I wish to give you good counsel, if Allah's will is to keep you astray. He is your Lord! and to Him you shall return."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if I intend to give you good advice, my advice will not profit you if Allah intended that He should leave you to go astray; He is your Lord, and to Him shall you be returned.

Translated by

William Pickthall

My counsel will not profit you if I were minded to advise you, if Allah's will is to keep you astray. He is your Lord and unto Him ye will be brought back.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मेरी नसीहत तुमको फ़ायदा नहीं देगी अगर मैं तुमको नसीहत करना चाहूँ जबकि अल्लाह यह चाहता हो कि वह तुमको गुमराह कर दे, वही तुम्हारा रब है और उसी की तरफ़ तुमको लौटकर जाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور میری خیر خواہی تمہارے کام نہیں آسکتی گر میں تمہاری کیسی ہی خیر خواہی کرنا چاہوں جب کہ اللہ ہی کو تمہارا گمراہ کرنا منظور ہو (2) وہی تمہارا مالک ہے اور اسی کے پاس تم کو جانا ہے۔ (34)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور میری خیر خواہی تمہیں نفع نہ دے گی اگر میں خیر خواہی کرنا بھی چاہوں کہ تمہیں نصیحت کروں۔ اگر اللہ ارادہ رکھتا ہو کہ تمہیں گمراہ کر دے۔ وہی تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر میں تمہاری کچھ خیر خواہی کرنا بھی چاہوں ، تو میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی جب کہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کرلیا ہو ، وہی تمہارا رب ہے اور اسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور میری خیر خواہی تمہیں فائدہ نہیں دے سکتی اگر میں تمہاری خیر خواہی کا ارادہ کروں۔ اگر اللہ کا یہ ارادہ ہو کہ وہ تمہیں گمراہ کرے۔ وہ تمہارا رب ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ کارگر ہوگی تم کو میری نصیحت جو چاہوں کہ تم کو نصیحت کروں اگر اللہ چاہتا ہوگا کہ تم کو گمراہ کرے وہی ہے رب تمہارا اور اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور میں خواہ تمہاری کتنی ہی خیر خواہی کرنا چاہوں میری خیر خواہی تم کو نفع نہیں پہونچا سکتی اگر اللہ ہی کو یہ منظور ہو کہ وہ تم کو بےراہ رکھے وہی تمہارا مالک ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جائو گے