Surat Hood

Surah: 11

Verse: 43

سورة هود

قَالَ سَاٰوِیۡۤ اِلٰی جَبَلٍ یَّعۡصِمُنِیۡ مِنَ الۡمَآءِ ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الۡیَوۡمَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ ۚ وَ حَالَ بَیۡنَہُمَا الۡمَوۡجُ فَکَانَ مِنَ الۡمُغۡرَقِیۡنَ ﴿۴۳﴾

[But] he said, "I will take refuge on a mountain to protect me from the water." [Noah] said, "There is no protector today from the decree of Allah , except for whom He gives mercy." And the waves came between them, and he was among the drowned.

اس نے جواب دیا کہ میں تو کسی بڑے پہاڑ کی طرف پناہ میں آجاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا نوح ( علیہ السلام ) نے کہا آج اللہ کے امر سے بچانے والا کوئی نہیں ، صرف وہی بچیں گے جن پر اللہ کا رحم ہوا ۔ اسی وقت ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وہ ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
وہ بولا
سَاٰوِیۡۤ
عنقریب میں پناہ لے لوں گا
اِلٰی جَبَلٍ
طرف ایک پہاڑ کے
یَّعۡصِمُنِیۡ
وہ بچا لے گا مجھے
مِنَ الۡمَآءِ
پانی سے
قَالَ
کہا
لَاعَاصِمَ
نہیں کوئی بچانے والا
الۡیَوۡمَ
آج کے دن
مِنۡ اَمۡرِ
حکم سے
اللّٰہِ
اللہ کے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس پر
رَّحِمَ
وہ رحم کرے
وَحَالَ
اور حائل ہوگئی
بَیۡنَہُمَا
درمیان ان دونوں کے
الۡمَوۡجُ
ایک موج
فَکَانَ
تو ہو گیا وہ
مِنَ الۡمُغۡرَقِیۡنَ
غرق ہونے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
سَاٰوِیۡۤ
جلد ہی میں پنا ہ لے لوں گا
اِلٰی جَبَلٍ
کسی پہاڑ پر
یَّعۡصِمُنِیۡ
وہ بچا لے گا مجھے
مِنَ الۡمَآءِ
اس پانی سے
قَالَ
اُس نے کہا
لَاعَاصِمَ
نہیں کوئی بچانے والا
الۡیَوۡمَ
آج
مِنۡ اَمۡرِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے فیصلہ عذاب سے
اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس پر
رَّحِمَ
رحم کیا اُ س نے
وَحَالَ
اور حا ئل ہوگئی
بَیۡنَہُمَا
دومیان اُ ن دونو ں کے
الۡمَوۡجُ
ایک موج
فَکَانَ
پھر ہوگیا
مِنَ الۡمُغۡرَقِیۡنَ
غرق کیے گئے لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

[But] he said, "I will take refuge on a mountain to protect me from the water." [Noah] said, "There is no protector today from the decree of Allah , except for whom He gives mercy." And the waves came between them, and he was among the drowned.

اس نے جواب دیا کہ میں تو کسی بڑے پہاڑ کی طرف پناہ میں آجاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا نوح ( علیہ السلام ) نے کہا آج اللہ کے امر سے بچانے والا کوئی نہیں ، صرف وہی بچیں گے جن پر اللہ کا رحم ہوا ۔ اسی وقت ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وہ ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے کہا : میں ابھی پہاڑ کی طرف جاکر پناہ لیتا ہوں جو مجھے پانی سے بچالے گا نوح نے کہا : آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں، مگر جس پر وہ خود ہی رحم کردے اتنے میں ان دونوں کے درمیان ایک لہر حائل ہوگئی جس سے وہ ڈوب کر رہ گیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’میں جلدہی کسی پہاڑ پرپناہ لے لوں گا،وہ مجھے اس پانی سے بچا لے گا،‘‘نوح نے کہا: ’’آج اﷲ تعالیٰ کے فیصلہ عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں مگر جس پر اس نے رحم کیا،‘‘ اوران دونوں کے درمیان ایک موج حائل ہوگئی پھر وہ غرق کیے گئے لوگوں میں سے ہوگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"I shall take shelter on a mountain which will save me from the water.|" He said, |"There is no saver to-day from the command of Allah, except the one to whom He shows mercy.|" And the waves rose high be¬tween the two, and he was among the drowned.

بولا جا لگوں گا کسی پہاڑ کو جو بچالے گا مجھ کو پانی سے کہا کوئی بچانے والا نہیں آج اللہ کے حکم سے مگر جس پر وہی رحم کرے اور حائل ہوگئی دونوں میں موج پھر گیا ڈوبنے والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا کہ میں ابھی کسی پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا نوح نے کہا : آج کے دن کوئی بچانے والا نہیں ہے اللہ کے امر سے سوائے اس کے جس پر اللہ ہی رحم فرما دے اور حائل ہوگئی ان دونوں کے درمیان ایک موج اور وہ ہوگیا غرق ہونے والوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The son replied: 'I will go to a mountain for refuge and it will save me from the water.' Noah said: 'None can save anyone today from the command of Allah except those on whom He may have mercy.' Thereupon a wave swept in between the two and he was drowned.

اس نے پلٹ کر جواب دیا میں ابھی ایک پہاڑ پر چڑھا جاتا ہوں جو مجھے پانی سے بچا لے گا ۔ “ نوح نے کہا ” آج کوئی چیز اللہ کے حکم سے بچانے والی نہیں ہے سوائے اس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے ۔ “ اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہوگئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہو گیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بولا : میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا ، نوح نے کہا : آج اللہ کے حکم سے کوئی کسی کو بچانے والا نہیں ہے ، سوائے اس کے جس پر وہ ہی رحم فرمادے ۔ اس کے بعد ان کے درمیان موج حائل ہوگئی ، اور ڈوبنے والوں میں وہ بھی شامل ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگا میں ابھی اس پہاڑ پر ہو رہتا ہوں جوانوں خان کے) پانی سے مجھ کو بچا لے گا نوح نے کہا آج اللہ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا مگر جس پر اللہ ہی رحم کرے اوہ بچ سکتا ہے 6 اور باپ بیٹے یہ باتیں کر رہے تھے کہ انی کی موج دونوں کے بیچ میں آن پڑی اور وہ بھی ان میں شریک ہوا جو ڈبو دیئے گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس نے کہا میں ابھی پہاڑ کے ساتھ جالگوں گا وہ مجھ کو پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے فرمایا آج اللہ کے حکم (عذاب) سے بچانے والا کوئی نہیں سوائے اس کے جس پر وہی رحم فرمائیں اور (اتنے میں) دونوں کے درمیان لہر حائل ہوگئی پھر وہ ڈوبنے والوں میں ہوگیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے کہا کہ میں پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ نوح نے کہا کہ آج اللہ کے قہر (عذاب) سے بچانے والا کوئی نہیں ہے سوائے اس کے جس پر وہ رحم کر دے اور پھر ان دونوں کے درمیان موج (بڑی لہر) حائل ہوگئی اور وہ غرق ہونے والوں میں سے ہو گیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج خدا کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں (اور نہ کوئی بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم کرے۔ اتنے میں دونوں کے درمیان لہر آحائل ہوئی اور وہ ڈوب کر رہ گیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I shall betake me to a mountain which will defend me from the water. Nuh said: there is no defender to-day from the decree of Allah save for one on whom He hath mercy. And a wave intervened betwixt the twain; so he was of the drowned.

وہ بولا میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لئے لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچا لے گا ۔ (نوح (علیہ السلام) نے) کہا آج کے دن کوئی بچانے والا نہیں اللہ کے حکم (عذاب) سے البتہ وہی جس پر رحم کردے اور دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی سو وہ ڈوبنے والوں میں ہوگیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولا کہ میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا ، جو مجھے پانی سے بچالے گا ۔ نوح نے کہا: آج اللہ کے قہر سے کوئی بچانے والا نہیں ہے مگر وہی جس پر وہ رحم فرمائے! اور ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وہ بھی غرق ہونے والوں میں سے ہوکے رہا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کہنے لگا میں ابھی ( کسی ) پہاڑی کی پناہ لئے لیتا ہوں جو مجھے پانی سے بچالیگا نوح ( علیہ السلام ) نے فرمایا آج اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے کوئی بھی بچانے والا نہیں ہے مگر جس پر وہ خود رحم فرمائے ۔ اور ( اسی دوران ) دونوں کے درمیان موج آگئی سو وہ ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا کہ میں ابھی پہاڑ سے جالگوں گا وہ مجھے پانی سے بچا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں اور نہ کوئی بچ سکتا ہے مگر جس پر اللہ رحم کرے، اتنے میں دونوں کے درمیان لہر حائل ہوگئی اور وہ ڈوب کر رہ گیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو اس نے جواب میں کہا کہ میں ابھی کسی ایسے پہاڑ کی پناہ لے لیتا ہوں، جو مجھے بچا لے گا اس پانی سے نوح نے فرمایا آج کوئی بھی چیز اللہ کے حکم سے نہیں بچا سکے گی، مگر جس پر وہ خود ہی رحم فرمادے، اتنے میں حائل ہوگئی ان دونوں کے درمیان ایک موج، جس سے وہ ہوگیا غرق ہونے والوں میں سے،

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگا:میں ابھی پہاڑکی طرف پناہ لے لیتاہوں ، جومجھے پانی سے بچالے گا ، نوح نے کہا:’’آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں مگرجس پر وہ رحم کرے‘‘اور ان دونوں کے درمیان ایک لہرحائل ہوگئی جس سے وہ ڈوب گیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا اب میں کسی پہاڑ کی پناہ لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچالے گا ، کہا آج اللہ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہ رحم کرے اور ان کے بیچ میں موج آڑے آئی تو وہ ڈوبتوں میں رہ گیا ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولا: میں ( کشتی میں سوار ہونے کے بجائے ) ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لیتا ہوں وہ مجھے پانی سے بچا لے گا ۔ نوح ( علیہ السلام ) نے کہا: آج اﷲ کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں ہے مگر اس شخص کو جس پر وہی ( اﷲ ) رحم فرما دے ، اسی اثنا میں دونوں ( یعنی باپ بیٹے ) کے درمیان ( طوفانی ) موج حائل ہوگئی سو وہ ڈوبنے والوں میں ہوگیا

Translated by

Hussain Najfi

اس نے کہا میں ابھی کسی پہاڑ پر پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچائے گا نوح ( ع ) نے کہا ( بیٹا ) آج اللہ کے امر ( عذاب ) سے کوئی بچانے والا نہیں ہے ۔ سوائے اس کے جس پر وہ ( اللہ ) رحم فرمائے ۔ اور پھر ( اچانک ) ان کے درمیان موج حائل ہوگئی پس وہ ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The son replied: "I will betake myself to some mountain: it will save me from the water." Noah said: "This day nothing can save, from the command of Allah, any but those on whom He hath mercy! "And the waves came between them, and the son was among those overwhelmed in the Flood.

Translated by

Muhammad Sarwar

His son replied, "I shall climb up a mountain and this will save me from the flood." Noah said, "No one can escape on this day from God's command except those on whom He has mercy." The waves separated Noah from his son who was then drowned with the rest (of the unbelievers).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The son replied: "I will betake myself to some mountain, it will save me from the water." Nuh said: "This day there is no savior from the decree of Allah except him on whom He has mercy." And waves came in between them, so he (the son) was among the drowned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I will betake myself for refuge to a mountain that shall protect me from the water. Nuh said: There is no protector today from Allah's punishment but He Who has mercy; and a wave intervened between them, so he was of the drowned.

Translated by

William Pickthall

He said: I shall betake me to some mountain that will save me from the water. (Noah) said: This day there is none that saveth from the commandment of Allah save him on whom He hath had mercy. And the wave came in between them, so he was among the drowned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः मैं किसी पहाड़ की पनाह ले लूँगा जो मुझको पानी से बचा लेगा, नूह (अलै॰) ने कहा कि आज कोई अल्लाह के हुक्म से बचाने वाला नहीं मगर वह जिस पर अल्लाह रहम करे, और दोनों के दरमियान मौज हाइल हो गई और वह डूबने वालों में शामिल हो गया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ کہنے لگا میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھ کو پانی ( میں غرق ہونے) سے بچا لے گا نوح (علیہ السلام) نے فرمایا کہ آج اللہ کے قہر سے کوئی بچانے والا نہیں (نہ پہاڑ اور نہ کوئی چیز) لیکن جس پر وہی رحم کرے اور دونوں (باپ بیٹوں) کے بیچ میں ایک موج حائل ہوگئی پس وہ (مثل دوسرے کافروں کے) غرق ہوگیا۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا میں جلد ہی کسی پہاڑ پر پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ آج اللہ کے حکم سے کوئی بچانے والا نہیں۔ مگر جس پر وہ رحم کرے اور دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی تو وہ غرق ہونے والوں میں سے ہوگیا۔ “ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے پلٹ کر جواب دیا میں ابھی ایک پہاڑ پر چڑھ جاتا ہوں جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ نوح نے کہا آج کوئی چیز اللہ کے حکم سے بچانے والی نہیں ہے سوائے اس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے۔ اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہوگئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہوگیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ کہنے لگا کہ میں عنقریب کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا۔ نوح نے جواب دیا کہ آج اللہ کے حکم سے کوئی بچانے والا نہیں مگر وہی جس پر وہی رحم فرمائے اور ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی سو وہ غرق کئے جانے والوں میں سے ہوگیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا جالگوں گا کسی پہاڑ کو جو بچالے گا مجھ کو پانی سے کہا کوئی بچانے والا نہیں آج اللہ کے حکم سے مگر جس پر وہی رحم کرے اور حائل ہوگئی دونوں میں موج پھر ہوگیا ڈوبنے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس نے جواب دیا میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لے لوں گا جو مجھ کو اس پانی سے بچا لے گا نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ آج اللہ کی پکڑ سے کوئی بچانے والا نہیں مگر ہاں وہ بچ سکتا ہے جس پر خدا ہی رحم کرے اتنے میں دونوں باپ بیٹوں کے درمیان ایک موج حائل ہوگئی اور وہ لڑکا ڈوبنے والوں میں ہوگیا