Surat Hood

Surah: 11

Verse: 44

سورة هود

وَ قِیۡلَ یٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِیۡ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقۡلِعِیۡ وَ غِیۡضَ الۡمَآءُ وَ قُضِیَ الۡاَمۡرُ وَ اسۡتَوَتۡ عَلَی الۡجُوۡدِیِّ وَ قِیۡلَ بُعۡدًا لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۴﴾ الرّبع

And it was said, "O earth, swallow your water, and O sky, withhold [your rain]." And the water subsided, and the matter was accomplished, and the ship came to rest on the [mountain of] Judiyy. And it was said, "Away with the wrongdoing people."

فرما دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان بس کر تھم جا ، اسی وقت پانی سکھا دیا گیا اور کام پورا کر دیا گیا اور کشتی جودی نامی پہاڑ پر جا لگی اور فرما دیا گیا کہ ظالم لوگوں پر لعنت نازل ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقِیۡلَ
اور کہہ دیا گیا
یٰۤاَرۡضُ
اے زمین
ابۡلَعِیۡ
نگل جا
مَآءَکِ
پانی اپنا
وَیٰسَمَآءُ
اور اے آسمان
اَقۡلِعِیۡ
تھم جا
وَغِیۡضَ
اور خشک کردیا گیا
الۡمَآءُ
پانی
وَقُضِیَ
اور فیصلہ کردیا گیا
الۡاَمۡرُ
معاملے کا
وَاسۡتَوَتۡ
اور جاٹھہری (کشتی)
عَلَی الۡجُوۡدِیِّ
جودی پر
وَقِیۡلَ
اور کہہ دیا گیا
بُعۡدًا
دوری ہے
لِّلۡقَوۡمِ
ان لوگوں کے لیے
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
یٰۤاَرۡضُ
اے زمین
ابۡلَعِیۡ
نگل جا
مَآءَکِ
پانی اپنا
وَیٰسَمَآءُ
اور اے آسمان
اَقۡلِعِیۡ
تھم جا
وَغِیۡضَ
اور نیچے اتار دیا گیا
الۡمَآءُ
پانی
وَقُضِیَ
اور تمام کر دیا گیا
الۡاَمۡرُ
کام
وَاسۡتَوَتۡ
اور جا ٹھہری وہ
عَلَی الۡجُوۡدِیِّ
جودی (پہا ڑ ) پر
وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
بُعۡدًا
دُوری ہے
لِّلۡقَوۡمِ
لوگوں کے لیے
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

And it was said, "O earth, swallow your water, and O sky, withhold [your rain]." And the water subsided, and the matter was accomplished, and the ship came to rest on the [mountain of] Judiyy. And it was said, "Away with the wrongdoing people."

فرما دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان بس کر تھم جا ، اسی وقت پانی سکھا دیا گیا اور کام پورا کر دیا گیا اور کشتی جودی نامی پہاڑ پر جا لگی اور فرما دیا گیا کہ ظالم لوگوں پر لعنت نازل ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(پھر کچھ عرصہ بعد اللہ تعالیٰ کا) حکم ہوا کہ : اے زمین پانی نگل جاؤ اور اے آسمان (مزید پانی برسانے سے) رک جا۔ اور (آہستہ آہستہ) پانی خشک ہوگیا اور فیصلہ چکا دیا گیا اور کشتی جودی (پہاڑ) پر ٹک گئی اور کہا گیا کہ ظالم (اللہ کی رحمت سے) دور ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کہا گیاکہ اے زمین!اپناپانی نگل جا اور اے آسمان!تھم جااور پانی نیچے اتاردیا گیا اور کام تمام کر دیا گیا اوروہ جُودی (پہاڑ)پرجاٹھہری اورکہاگیاکہ دُوری ہے ظالم لوگوں کے لیے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it was said, |"0 earth, suck in your water, and 0 heaven, stop.|" And water subsided, and the matter was over. And it (the Ark) came to rest on the Judiyy, and it was said, |"Curse be upon the wrongdoers.|"

اور حکم آیا اے زمین نگل جا اپنا پانی اور اے آسمان تھم جا اور سو کھا دیا گیا پانی اور ہوچکا کام اور کشتی ٹھہری جو دی پہاڑ پر اور حکم ہوا کہ دور ہو قوم ظالم۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور حکم ہوا کہ اے زمین تو اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان تو بھی اب تھم جا اور پانی سکھا دیا گیا اور فیصلہ چکا دیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری اور کہہ دیا گیا دوری (ہلاکت) ہے اس قوم کے لیے جو ظالم تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the command was given: 'Earth! Swallow up your water'; and: 'Heaven! Abate!' So the water subsided, the command was fulfilled, and the Ark settled on Mount Judi, and it was said: 'Away with the wrong-doing folk!'

حکم ہوا اے زمین ، اپنا سارا پانی نِگل جا اور اے آسمان ، رک جا ۔ چنانچہ پانی زمین میں بیٹھ گیا ، فیصلہ چکا دیا گیا ، کشتی جودی پر ٹِک 46 گئی ، اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قوم!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حکم ہوا کہ : اے زمین ! اپنا پانی نگل لے ، اور اے آسمان ! تھم جا ۔ چنانچہ پانی اتر گیا اور سارا قصہ چکا دیا گیا ۔ ( ٢٤ ) کشتی جودی پہاڑ پر آٹھہری ( ٢٥ ) اور کہہ دیا گیا کہ : بربادی ہے اس قوم کی جو ظالم ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب طوفان ختم ہو اتو حکم دیا گیا اے زمین اپن پانی چوس لے اور اے آسمان کھل جا برسنا موقوف کر اور پانی اتر گیا اور کام پورا ہوگیا تمام کافر ہلاک ہوگئے اور کشتی جو دی پہاڑ پر جا کر ٹھہری 7 اور حکم ہوا کہ بےانصاف لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے دھتکارے گئے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور حکم دیا گیا اے زمین ! اپنا پانی نگل جا اور اسے آسمان ! تھم جا اور پانی خشک کردیا گیا اور کام تمام کردیا گیا اور وہ (کشتی) جو دی (پہاڑ) پر جاٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ بےانصاف لوگوں پر لعنت ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کی طرف سے زمین کو کہا گیا کہ اپنا سارا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا، پانی گھٹ گیا، فیصلہ کردیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر آٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ ظالموں کی قوم دور کردی گئی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور حکم دیا گیا کہ اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا۔ تو پانی خشک ہوگیا اور کام تمام کردیا گیا اور کشی کوہ جودی پر جا ٹھہری۔ اور کہہ دیا گیا کہ بےانصاف لوگوں پر لعنت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it was said: O earth! swallow up thy water, and cease, O heaven! And the water abated; and fulfilled was the decree. And it rested upon the Judi; and it was said: away with the wrong-doing people!

اور ارشاد ہوا کہ اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا ۔ اور پانی گھٹ گیا اور کام پورا ہوگیا اور (کشتی) آٹھہری جودی پر اور کہہ دیا گیا کہ (اپنے اوپر) ظلم کرنے والے لوگ (رحمت سے) دور ہوگئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور حکم ہوا کہ اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان! تھم جا! اور پانی اتار دیا گیا اور معاملے کا فیصلہ ہوگیا اور کشتی کوہِ جودی پر جاگلی اور اعلان کردیا گیا کہ ظالموں پر خدا کی پھٹکار ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور حکم دیا گیا اے زمین!اپنے پانی کو نگل لے اور اے آسمان! رک جا اورپانی اترگیا اورکام پورا ہوگیا اور جودی پہاڑ پر کشتی ٹھہر گئی اورکہہ دیا گیا کہ ظالم لوگوں کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور حکم دیا گیا کہ اے زمین ! اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان ! تھم جا۔ تو پانی خشک ہوگیا اور کام تمام کردیا گیا۔ اور کشتی کوہ جودی پر جا ٹھہری اور کہہ دیا گیا کہ ظالم لوگ اللہ کی رحمت سے دور ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان سب کفار کی غرقابی کے بعد) حکم ہوا کہ اے زمین تو نگل لے اپنا پانی اور اے آسمان تو تھم جا، چناچہ خشک کردیا گیا وہ پانی، اور چکا دیا گیا معاملہ، اور ٹک گئی وہ کشتی کوہ جودی پر، اور کہہ دیا گیا کہ بڑی دوری (اور پھٹکار) ہے ظالم لوگوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

( پھرعرصہ بعد اللہ کا ) حکم ہوا کہ:اے زمین اپنا پانی نگل جااوراے آسمان! توبارش برسانابندکردے اور پانی خشک ہوگیا ، اور اللہ کاحکم پوراہو چکا ( کشتی ) ’’جودی پہاڑ‘‘پررک گئی اور کہا گیا کہ ظالم لوگ ( اللہ کی رحمت سے ) دور ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور حکم فرمایا گیا کہ اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان! تھم جا اور پانی خشک کردیا گیا اور کام تمام ہوا اور کشتی ( ف۹۵ ) کوہ ِ جودی پر ٹھہری ( ف۹٦ ) اور فرمایا گیا کہ دور ہوں بے انصاف لوگ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( جب سفینۂ نوح کے سوا سب ڈوب کر ہلاک ہو چکے تو ) حکم دیا گیا: اے زمین! اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان! تو تھم جا ، اور پانی خشک کر دیا گیا اور کام تمام کر دیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری ، اور فرما دیا گیا کہ ظالموں کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ارشاد ہوا اے زمین! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جا ۔ اور پانی اتر گیا اور معاملہ طئے کر دیا گیا اور کشی کوہِ جودی پر ٹھہر گئی اور کہا گیا ہلاکت ہو ظلم کرنے والوں کے لئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then the word went forth: "O earth! swallow up thy water, and O sky! Withhold (thy rain)!" and the water abated, and the matter was ended. The Ark rested on Mount Judi, and the word went forth: "Away with those who do wrong!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Then the earth was told to swallow-up its water and the sky was ordered to stop raining. The water abated and God's command had been fulfilled. The Ark came to rest on Mount Judi. A voice said, "The unjust people are far away from the mercy of God."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it was said: "O earth! Swallow up your water, and O sky! Withhold (your rain)." And the water was made to subside and the decree was fulfilled. And it rested on (Mount) Judi, and it was said: "Away with the people who are wrongdoing!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it was said: O earth, swallow down your water, and O cloud, clear away; and the water was made to abate and the affair was decided, and the ark rested on the Judi, and it was said: Away with the unjust people.

Translated by

William Pickthall

And it was said: O earth! Swallow thy water and, O sky! be cleared of clouds! And the water was made to subside. And the commandment was fulfilled. And it (the ship) came to rest upon (the mount) Al-Judi and it was said: A far removal for wrongdoing folk!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहा गया कि ऐ ज़मीन! अपना पानी निगल ले और ऐ आसमान! थम जा, और पानी सुखा दिया गया और मामले का फ़ैसला हो गया और कश्ती जूदी पहाड़ पर ठहर गई और कह दिया गया कि दूर हो ज़ालिमों की क़ौम।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کفار غرق ہوچکے تو) حکم ہوگیا کہ اے زمین اپنا پانی (جو کہ تیری سطح پر موجود ہے) نگل جا اور اے آسمان (برسنے سے) تھم جا (چنانچہ دونوں امر واقع ہوگئے) اور پانی گھٹ گیا اور قصہ ختم ہوا اور کشتی (کوہ) جودی پر آ ٹھیری اور کہہ دیا گیا کہ کافر لوگ رحمت سے دور۔ (3) (44)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور حکم دیا گیا اے زمین ! اپنا پانی نگل لے اور اے آسمان تھم جاؤ۔ پانی خشک کردیا گیا اور کام تمام ہوا اور کشتی جودی پہاڑ پر جاٹھہری اور کہا گیا ظالم لوگوں کے لیے دوری ہو۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حکم ہوا اے زمین اپنا سارا پانی نگل جا اور اے آسمان رک جا چناچہ پانی زمین میں بیٹھ گیا ، فیصلہ چکا دیا گیا ، کشتی جودی پر ٹک گئی اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قوم

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور حکم ہوا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل لے اور اے آسمان تھم جا۔ اور پانی کم ہوگیا اور فیصلہ کردیا گیا اور کشتی جو دی پر ٹھہر گئی۔ اور کہہ دیا گیا کہ کافروں کے لیے دوری ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور حکم آیا اے زمین نگل جا اپنا پانی اور اے آسمان تھم جا اور سکھا دیا گیا پانی اور ہوچکا کام اور کشتی ٹھہری جودی پہاڑ پر اور حکم ہوا کہ دور ہو قوم ظالم 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور حکم دیا گیا کہ اے زمین اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان رک جا اور پانی کم کردیا گیا اور کام پورا کردیا گیا اور کشتی جودی پہاڑ پر جا ٹھہری اور کہا گیا کہ کافر لوگ رحمت سے دور ہوں