Surat Hood

Surah: 11

Verse: 58

سورة هود

وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّیۡنَا ہُوۡدًا وَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا ۚ وَ نَجَّیۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِیۡظٍ ﴿۵۸﴾

And when Our command came, We saved Hud and those who believed with him, by mercy from Us; and We saved them from a harsh punishment.

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے مسلمان ساتھیوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو سخت عذاب سے بچا لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَ
آگیا
اَمۡرُنَا
فیصلہ ہمارا
نَجَّیۡنَا
نجات دی ہم نے
ہُوۡدًا
ہود کو
وَّالَّذِیۡنَ
اور ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
بِرَحۡمَۃٍ
ساتھ رحمت کے
مِّنَّا
ہماری طرف سے
وَنَجَّیۡنٰہُمۡ
اور نجات دی ہم نے انہیں
مِّنۡ عَذَابٍ
عذاب سے
غَلِیۡظٍ
سخت
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَ
آگیا
اَمۡرُنَا
حکم ہمارا
نَجَّیۡنَا
نجات دی ہم نے
ہُوۡدًا
ہود کو
وَّالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے تھے
مَعَہٗ
اس کے ساتھ
بِرَحۡمَۃٍ
رحمت سے
مِّنَّا
اپنی طرف سے
وَنَجَّیۡنٰہُمۡ
اور بچایا ہم نے انہیں
مِّنۡ عَذَابٍ غَلِیۡظٍ
ایک بہت سخت عذاب سے
Translated by

Juna Garhi

And when Our command came, We saved Hud and those who believed with him, by mercy from Us; and We saved them from a harsh punishment.

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے مسلمان ساتھیوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو سخت عذاب سے بچا لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ اس کے ساتھ ایمان لائے تھے انھیں اپنی مرضی سے نجات دی اور سخت عذاب سے انھیں بچا لیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہماراحکم آگیاتوہم نے ہودکو اور ان کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت کے ساتھ نجات دی اورہم نے انہیں ایک بہت سخت عذاب سے بچایا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when came Our command, We saved Hud and those who believed along with him, out of mercy from Us, and We did save them from a heavy punishment.

اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے ہود کو اور جو لوگ ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی رحمت سے اور بچا دیا ان کو ایک بھاری عذاب سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہمارا (عذاب کا) فیصلہ آگیا تو ہم نے بچالیا ہود ( علیہ السلام) کو اور آپ کے اہل ایمان ساتھیوں کو اپنی رحمت سے اور ہم نے انہیں نجات دے دی ایک بہت ہی بھاری عذاب سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Our com-mand came to pass, We delivered Hud, together with those who shared his faith, out of special mercy from Us. We delivered them from a woeful chastisement.

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے انہیں بچا لیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( آخر کار ) جب ہمارا حکم آگیا ( ٣٤ ) تو ہم نے اپنی رحمت کے ذریعے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ، ان کو بچا لیا ، اور انہیں ایک سخت عذاب سے نجات دے دی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہمارا عذاب آن پہنچا تو ہم نے ہو وہ اور اس کے ساتھ کے ایمان والوں کو اپنی مہربانی سے بچا دیا اور سخت عذاب سے ان کو چھڑا دیا یعنے آخرت کے عذاب سے بھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا تو ہم نے ھود (علیہ السلام) کو اور جو ان کے ساتھ اہل ایمان تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ہم نے ان کو ایک سخت عذاب سے نجات دی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارا حکم پہنچ گیا تو ہم نے ھود کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لے آئے تھے اپنی رحمت سے ان کو ایک سخت عذاب سے بچا لیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارا حکم عذاب آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا۔ اور ان کو عذاب شدید سے نجات دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And then when Our decree came to pass, We delivered Hud and these who believed with him by a mercy from us; and We delivered them: from a torment rough.

اور جب ہمارا حکم آپہنچا ہم نے ہود (علیہ السلام) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت سے بچا لیا ۔ اور ہم نے انہیں ایک بہت سخت عذاب سے بچالیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہمارا عذاب آدھمکا ، ہم نے ہود اور ان لوگوں کو ، جو اس کے ساتھ ایمان لائے ، اپنے فضل خاص سے نجات بخشی اور ہم نے ان کو ایک نہایت ہی سخت عذاب سے بچایا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ھود ( علیہ السلام ) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو بچالیا اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات دے دی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہمارے عذاب کا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے، ان کو اپنی مہربانی سے بچا لیا اور انہیں شدید عذاب سے بچا لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (آخر کار) جب آپہنچا ہمارا حکم تو ہم نے بچا لیا ہود کو، اور ان سب لوگوں کو جو ایمان لائے تھے، آپ کے ساتھ اپنی خاص رحمت سے، اور بچا لیا ہم نے ان سب کو ایک بڑے ہی سخت عذاب سے

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب ہماراحکم ( عذاب ) آگیاتوہم نے ہوداوراس پر ایمان لانے والوں کو اپنی مہربانی سے نجات دی اور شدیدعذاب سے ا نہیں بچالیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہمارا حکم آیا ہم نے ہود اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو ( ف۱۲۷ ) اپنی رحمت فرما کر بچالیا ( ف۱۲۸ ) اور انھیں ( ف۱۲۹ ) سخت عذاب سے نجات دی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا ( تو ) ہم نے ہود ( علیہ السلام ) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچا لیا ، اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات بخشی

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہمارا حکم ( عذاب ) آگیا تو ہم نے اپنی خاص رحمت سے ہود ( ع ) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور انہیں ایک سخت عذاب سے بچا لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So when Our decree issued, We saved Hud and those who believed with him, by (special) Grace from Ourselves: We saved them from a severe penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our decree (of destroying them) was fulfilled, We mercifully saved Hud and his believing followers. We saved them from the intense torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our commandment came, We saved Hud and those who believed with him by a mercy from Us, and We saved them from a severe torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our decree came to pass, We delivered Hud and those who believed with him with mercy from Us, and We delivered them from a hard chastisement.

Translated by

William Pickthall

And when Our commandment came to pass We saved Hud and those who believed with him by a mercy from Us; We saved them from a harsh doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमारा हुक्म आ पहुँचा तो हमने अपनी रहमत से बचा लिया हूद को और उन लोगों को जो उसके साथ ईमान लाए थे और हमने उनको एक सख़्त अज़ाब से बचा लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (سامان عذاب شروع ہوا سو) جب ہمارا حکم (عذاب کے لیے) پہنچا ہم نے ہود (علیہ السلام) کو اور جو ان کے ہمراہ اہل ایمان تھے ان کو اپنی عنایت سے (اس عذاب سے) بچا لیا اور ان کو کیسی چیز سے بچا لیا) ایک بہت ہی سخت عذاب سے بچا لیا۔ (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے۔ اپنی رحمت کے ساتھ نجات دی اور انہیں ایک سخت عذاب سے بچا لیا۔ “ (٥٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے ، نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے انہیں بچا لیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود کو اور ان لوگوں کو نجات دے دی جو ایمان لا کر ان کے ساتھ تھے اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات دے دی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے ہود کو اور جو لوگ ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی رحمت سے اور بچا دیا ان کو ایک بھاری عذاب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہمارا حکم آ پہونچا تو ہم نے ہود (علیہ السلام) کو اور اس کے ہمراہی ایمان والوں کو اپنی رحمت سے بچالیا اور ان کو سخت عذاب سے محفوظ رکھا