Surat Hood

Surah: 11

Verse: 61

سورة هود

وَ اِلٰی ثَمُوۡدَ اَخَاہُمۡ صٰلِحًا ۘ قَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ ہُوَ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَ اسۡتَعۡمَرَکُمۡ فِیۡہَا فَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ ؕ اِنَّ رَبِّیۡ قَرِیۡبٌ مُّجِیۡبٌ ﴿۶۱﴾

And to Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. He has produced you from the earth and settled you in it, so ask forgiveness of Him and then repent to Him. Indeed, my Lord is near and responsive."

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا ، اس نے کہا کہ اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا ہے اور اسی نے اس زمین میں تمہیں بسایا ہے پس تم اس سے معافی طلب کرو اور اس کی طرف رجوع کرو ۔ بیشک میرا رب قریب اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِلٰی
اور طرف
ثَمُوۡدَ
ثمود کے
اَخَاہُمۡ
ان کے بھائی
صٰلِحًا
صالح کو (بھیجا)
قَالَ
انہوں نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ کی
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی الہ ٰ(برحق)
غَیۡرُہٗ
سوائے اس کے
ہُوَ
وہی ہے
اَنۡشَاَکُمۡ
جس نے پیدا کیا تمہیں
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
وَاسۡتَعۡمَرَکُمۡ
اور جس نے آباد کیا تمہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ
پس بخشش مانگو اس سے
ثُمَّ
پھر
تُوۡبُوۡۤا
توبہ کرو
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
اِنَّ
بےشک
رَبِّیۡ
میرا رب
قَرِیۡبٌ
بہت قریب ہے
مُّجِیۡبٌ
جواب دینے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِلٰی
اور طرف
ثَمُوۡدَ
ثمود کی
اَخَاہُمۡ
اُن کے بھائی
صٰلِحًا
صالح کو
قَالَ
اُ س نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اعۡبُدُوا
عبادت کرو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
مَا
نہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ اِلٰہٍ
کوئی معبود
غَیۡرُہٗ
اس کے سوا
ہُوَ
وہ
اَنۡشَاَکُمۡ
پیدا کیا اُ س نے تمہیں
مِّنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
وَاسۡتَعۡمَرَکُمۡ
اور آباد کیا تمہیں
فِیۡہَا
اس میں
فَاسۡتَغۡفِرُوۡہُ
چنا نچہ بخشش مانگو اس سے
ثُمَّ
پھر
تُوۡبُوۡۤا
رجوع کرو
اِلَیۡہِ
اس کی جانب
اِنَّ
یقیناً
رَبِّیۡ
رب میرا
قَرِیۡبٌ
قریب ہے
مُّجِیۡبٌ
قبول کرنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And to Thamud [We sent] their brother Salih. He said, "O my people, worship Allah ; you have no deity other than Him. He has produced you from the earth and settled you in it, so ask forgiveness of Him and then repent to Him. Indeed, my Lord is near and responsive."

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا ، اس نے کہا کہ اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا ہے اور اسی نے اس زمین میں تمہیں بسایا ہے پس تم اس سے معافی طلب کرو اور اس کی طرف رجوع کرو ۔ بیشک میرا رب قریب اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ اس نے کہا : اے میری قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو جس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں۔ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا۔ لہذا اسی سے بخشش مانگو اور اور اسی کی طرف رجوع کرو۔ بلاشبہ میرا پروردگار قریب ہے۔ (ہر ایک کی دعا) قبول کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورثمودکی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا،اُس نے کہا: ’’اے میری قوم! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں،اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں تمہیں آبادکیا،چنانچہ تم اُس سے بخشش مانگوپھر اُسی کی جانب رجوع کرو، یقیناًمیرارب بہت قریب ہے، قبول کرنے والاہے۔‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to (the people on Thamud (We sent) their brother, Salih. He said, |"0 my people, worship Allah. You have no god other than Him. He has created you from earth and made you settle therein. So, seek His forgiveness, then turn to Him in repentance. Surely, my Lord is near, responding.|"

اور ثمود کی طرف بھیجا ان کا بھائی صالح، بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی حاکم نہیں تمہارا اس کے سوا، اسی نے بنایا تم کو زمین سے اور بسایا تم کو اس میں سو گناہ بخشواؤ اس سے اور رجوع کرو اس کی طرف تحقیق میرا رب نزدیک ہے قبول کرنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ثمود کی طرف (ہم نے بھیجا) ان کے بھائی صالح کو آپ نے فرمایا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں تم کو آباد کیا تو اس سے اپنے گناہ بخشواؤ پھر اسی کی جناب میں رجوع کرو یقیناً میرا رب قریب ہے اور دعا کا قبول کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to Thamud We sent their brother Sali'h. He said: 'My people! Serve Allah; you have no god other than Him. He brought you into being out of the earth, and has made you dwell in it. So ask Him to forgive you, and do turn towards Him in repentance. Indeed My Lord is near, responsive to prayers.

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ 66 اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور یہاں تم کو بسایا ہے ۔ 67 لہٰذا تم اس سے معافی چاہو 68 اور اس کی طرف پلٹ آؤ ، یقیناً میرا ربّ قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے ۔ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور قوم ثمود کے پاس ہم نے ان کے بھائی صالح کو پیغمبر بنا کر بھیجا ۔ ( ٣٥ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ، اور اس میں تمہیں آباد کیا ۔ لہذا اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ یقین رکھو کہ میرا رب ( تم سے ) قریب بھی ہے ، دعائیں قبول کرنے والا بھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ثمود کی قوم کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہم قوم صلاح پیغمبر کو بھیجا اس نے کہا بھائیو اللہ تعالیٰ کو بوجو اس کے سرا تمہارا کوئی سچا خدا نہیں ہے اسی نے تم کو زمین سے نکالا کیونکہ آدم مٹی سے بنے تھے اور زمین میں بسایا تو اس کی بخشش چاہو 1 پھر اس کی درگاہ میں توبہ کرو 2 بیشک میرا مالک نزدیک ہے (سب کی سنتا ہے) دعا قبول کرتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا) انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! (صرف) اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں اس نے تم کو زمین سے پیدا فرمایا اور اس میں تم کو آباد فرمایا پس اس سے بخشش طلب کرو (ایمان لاؤ) پھر اس کی طرف متوجہ رہو ، بیشک میرا پروردگار قریب ہے قبول کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ثمود یک طرف ان کے بھائی صالح کو (پیغمبر بناکر) بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا اے میری قوم ! تم اس اللہ کی عبادت و بندگی کرو جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ وہی ہے جس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا۔ تمہیں اس میں آباد کیا، تم اس سے معافی مانگو اور اسی کی طرف پلٹ آئو۔ بیشک میرا رب قریب ہے اور قبول کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا) تو انہوں نے کہا کہ قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بےشک میرا پروردگار نزدیک (بھی ہے اور دعا کا) قبول کرنے والا (بھی) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Thamud We sent their brother Saleh. He said: O my people! worship Allah; there is no god for you but he. He hath caused you to spring out of the earth, and hath made you dwell therein. Wherefore ask forgiveness of Him, then repent toward Him; verily my Lord is Nigh, Responsive.

اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (ہم نے بھیجا) وہ بولے اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی بھی تمہارا معبود نہیں ۔ اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور تمہیں اس زمین میں آباد کردیا ۔ سو تم اسی سے گناہ معاف کراؤ اور اسی سے گناہ معاف کراؤ اور اسی کی طرف توجہ کرو بیشک میرا پروردگار قریب ہے اور قبول کرنے والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قومِ ثمود کی طرف ( ہم نے ) ان کے بھائی صالح کو ( رسول بنا کر بھیجا ) ۔ اس نے دعوت دی: اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو ، پھر اسی کی طرف رجوع کرو ۔ میرا رب قریب بھی ہے ، قبول کرنے والا بھی!

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا ، آپ نے فرمایا اے میری قوم!اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کرو جس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور تمہیں اس میں آباد فرمایا اسی سے معافی مانگو اور اسی کی طرف متوجہ رہو بلاشبہ میرا رب قریب سے فریاد سننے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا تو انہوں نے کہا کہ قوم ! اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا، اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو اور اس سے توبہ کرو، بیشک میرا رب نزدیک بھی ہے اور دعا کا قبول کرنے والا بھی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح ہم نے بھیجا قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو، سو انہوں نے بھی یہی کیا کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم بندگی کرو اللہ ہی کی، کہ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، اسی نے پیدا فرمایا تم سب کو زمین سے اور تم کو بسایا اس میں، پس تم بخشش مانگو اس سے (اپنے کفر و شرک وغیرہ کی) اور لوٹ آؤ تم اس طرف (صدق دل سے ایمان لا کر) بیشک میرا رب بڑا قریب بھی ہے، اور قبول کرنے والا بھی،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( قوم ) ثمودکی طرف ہم نے ان کے بھا ئی صالح کو بھیجا اس نے کہا:اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اوراس میں آباد کیا لہٰذااسی سے بخشش مانگوپھراسی کی طرف رجوع کروبلاشبہ میرارب قریب ہے ( دعا ) قبول کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو ( ف۱۳۱ ) کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو ( ف۱۳۲ ) اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ( ف۱۳۳ ) اس نے تمہیں زمین میں پیدا کیا ( ف۱۳٤ ) اور اس میں تمہیں بسایا ( ف۱۳۵ ) تو اس سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ ، بیشک میرا رب قریب ہے دعا سننے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ہم نے قومِ ) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ۔ انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور اس میں تمہیں آباد فرمایا سو تم اس سے معافی مانگو پھر اس کے حضور توبہ کرو ۔ بیشک میرا رب قریب ہے دعائیں قبول فرمانے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( ع ) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اسی نے تمہیں اس میں آباد کیا لہٰذا اس سے مغفرت طلب کرو ۔ اور اس کی جناب میں توبہ کرو بے شک میرا پروردگار قریب بھی ہے اور مجیب ( دعاؤں کا قبول کرنے والا ) بھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the Thamud People (We sent) Salih, one of their own brethren. He said: "O my people! Worship Allah: ye have no other god but Him. It is He Who hath produced you from the earth and settled you therein: then ask forgiveness of Him, and turn to Him (in repentance): for my Lord is (always) near, ready to answer."

Translated by

Muhammad Sarwar

To Thamud We sent their brother Salih who told them, "My people, worship God; He is your only Lord. It is He who has created you from the earth and has settled you therein. Seek forgiveness from Him and turn to Him in repentance. My Lord is certainly close to everyone and He hears all prayers."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Thamud (people We sent) their brother Salih. He said: "O my people! Worship Allah: you have no other god but Him. He brought you forth from the earth and settled you therein, then ask forgiveness of Him and turn to Him in repentance. Certainly, my Lord is Near (to all by His knowledge), Responsive."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to Samood (We sent) their brother Salih. He said: O my people! serve Allah, you have no god other than He; He brought you into being from the earth, and made you dwell in it, therefore ask forgiveness of Him, then turn to Him; surely my Lord is Nigh, Answering.

Translated by

William Pickthall

And unto (the tribe of) Thamud (We sent) their brother Salih. He said: O my people! Serve Allah, Ye have no other Allah save Him. He brought you forth from the earth and hath made you husband it. So ask forgiveness of Him and turn unto Him repentant. Lo! my Lord is Nigh, Responsive.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और समूद की तरफ़ हमने उनके भाई सालेह (अलै॰) को भेजा, उसने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो, उसके सिवा कोई तुम्हारा माबूद नहीं, उसी ने तुमको ज़मीन से बनाया और उसमें तुमको आबाद किया, पस उससे माफ़ी चाहो फिर उसकी तरफ़ रुजूअ़ करो, बेशक मेरा रब क़रीब है, क़बूल करने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے قوم ثمود کے پاس انکے بھائی صالح (علیہ السلام) کو پیغمبر بنا کر بھیجا انہوں نے (اپنی قوم سے) فرمایا اے میری قوم تم (صرف) اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود ( ہونے کے قابل) نہیں اس نے تم کو زمین (کے مادہ) سے پیدا کیا اور تم کو اس (زمین) میں آباد کیا تو تم ایسے گناہ (شرک و کفر وغیرہ) اس سے معاف کراؤ پھر (ایمان لا کر) اس کی طرف (عبادت سے) متوجہ رہو بیشک میرا رب (اس شخص سے) قریب ہے قبول کرنے والا ہے۔ (61)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ اس نے کہا اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی سچا معبود نہیں۔ اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور تمہیں اس میں آباد کیا۔ سو اس سے بخشش مانگو، اس کیطرف پلٹ آؤ۔ یقیناً میرا رب بہت جلد توبہ قبول کرنے والا ہے۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگ ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ، وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے اور یہاں تم کو بسایا ہے۔ لہذا تم اس سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، یقینا میرا رب قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں۔ اس نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور تمہیں اس میں آباد فرمایا سو تم اس سے مغفرت طلب کرو پھر اس کے حضور توبہ کرو۔ بیشک میرا رب قریب ہے قبول کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ثمود کی طرف ان کا بھائی صالح اس نے کہا اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو نہیں تمہارے لیے کوئی معبود اس کے سوا وہ اس نے پیدا کیا تمہیں زمین سے اور بسایا تمہیں اس نے اس میں سو اس سے بخشش مانگو پھر رجوع کرو اس کی طرف (توبہ کرو) بیشک میرا رب نزدیک قبول کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو بھیجا صالح نے کہا اے میری قوم تم اللہ ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے اس نے تم کو زمین کی مٹی سے پیدا کیا اور تم کو اس زمین میں آباد کیا سو تم اس خدا سے اپنے گناہ بخشوائو اور آئندہ بھی اسی کی جانب متوجہ رہو بلاشبہ میرا رب نزدیک ہے اور دعا کا قبول کرنے والا ہے