Surat Hood

Surah: 11

Verse: 63

سورة هود

قَالَ یٰقَوۡمِ اَرَءَیۡتُمۡ اِنۡ کُنۡتُ عَلٰی بَیِّنَۃٍ مِّنۡ رَّبِّیۡ وَ اٰتٰىنِیۡ مِنۡہُ رَحۡمَۃً فَمَنۡ یَّنۡصُرُنِیۡ مِنَ اللّٰہِ اِنۡ عَصَیۡتُہٗ ۟ فَمَا تَزِیۡدُوۡنَنِیۡ غَیۡرَ تَخۡسِیۡرٍ ﴿۶۳﴾

He said, "O my people, have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord and He has given me mercy from Himself, who would protect me from Allah if I disobeyed Him? So you would not increase me except in loss.

اس نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! ذرا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی مضبوط دلیل پر ہوا اور اس نے مجھے اپنے پاس کی رحمت عطا کی ہو پھر اگر میں نے اس کی نافرمانی کر لی تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں میری مدد کرے؟ تم تو میرا نقصان ہی بڑھا رہے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا دیکھا تم نے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی بَیِّنَۃٍ
ایک واضح دلیل پر
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَاٰتٰىنِیۡ
اور اس نے دی ہو مجھے
مِنۡہُ
اپنی طرف سے
رَحۡمَۃً
رحمت
فَمَنۡ
تو کون
یَّنۡصُرُنِیۡ
مدد کرے گا میری
مِنَ اللّٰہِ
اللہ سے (بچانے میں)
اِنۡ
اگر
عَصَیۡتُہٗ
نافرمانی کی میں نے اس کی
فَمَا
تو نہیں
تَزِیۡدُوۡنَنِیۡ
تم زیادھ کرو گے مجھے
غَیۡرَ
سوائے
تَخۡسِیۡرٍ
سوائے خسارہ دینے کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
یٰقَوۡمِ
اے میری قوم
اَرَءَیۡتُمۡ
کیا تم نے دیکھا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُ
ہوں میں
عَلٰی
اوپر
بَیِّنَۃٍ
واضح دلیل کے
مِّنۡ رَّبِّیۡ
اپنے رب کی طرف سے
وَاٰتٰىنِیۡ
اور اس نے عطا کی مجھے
مِنۡہُ
اس میں سے
رَحۡمَۃً
رحمت
فَمَنۡ
تو کون
یَّنۡصُرُنِیۡ
بچائے گا مجھے
مِنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
اِنۡ
اگر
عَصَیۡتُہٗ
نافرمانی کروں میں اس کی
فَمَا
تو کیا
تَزِیۡدُوۡنَنِیۡ
تم زیادہ دو گے مجھے
غَیۡرَ
سوائے
تَخۡسِیۡرٍ
خسارہ پہنچانے کے
Translated by

Juna Garhi

He said, "O my people, have you considered: if I should be upon clear evidence from my Lord and He has given me mercy from Himself, who would protect me from Allah if I disobeyed Him? So you would not increase me except in loss.

اس نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! ذرا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کسی مضبوط دلیل پر ہوا اور اس نے مجھے اپنے پاس کی رحمت عطا کی ہو پھر اگر میں نے اس کی نافرمانی کر لی تو کون ہے جو اس کے مقابلے میں میری مدد کرے؟ تم تو میرا نقصان ہی بڑھا رہے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

صالح نے جواب دیا : اے میری قوم ! بھلا دیکھو ! اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت (نبوت) سے بھی نوازا ہو، پھر میں اس کی نافرمانی کروں تو اللہ کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا ؟ تم تو میرے نقصان ہی میں اضافہ کر رہے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا: ’’اے میری قوم!کیاتم نے دیکھابلاشبہ اگرمیں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اوراُس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت عطاکی ہے تومجھے اﷲ تعالیٰ سے کون بچائے گااگرمیں اس کی نافرمانی کروں توسوائے خسارہ پہنچانے کے تم مجھے کیازیادہ دوگے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"0 my people, tell me: When I am on a clear path, and He has bestowed mercy upon me from Himself, who will then come to my help against Allah, if I disobey Him? So, you add on to me nothing but a loss.

بولا اے قوم بھلا دیکھو تو اگر مجھ کو سمجھ مل گئی اپنے رب کی طرف سے اور اس نے مجھ کو دی رحمت اپنی طرف سے پھر کون بچائے مجھ کو اس سے اگر اس کی نافرمانی کروں سو تم کچھ نہیں بڑھاتے میرا سوائے نقصان کے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

صالح نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! ذرا سوچوتو سہی اگر میں (پہلے سے ہی) اپنے رب کی طرف سے بینہّ پر تھا اور اللہ نے مجھے اپنے پاس سے خاص رحمت بھی عطا کردی تو اب اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو مجھے اللہ (کی پکڑ) سے کون بچائے گا ؟ تم تو اضافہ نہیں کرو گے میرے لیے مگر خسارہ ہی میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Salih said: 'My people! What do you think? If I had a clear evidence from my Lord, and then He also bestowed His mercy upon me, who will rescue me from the punishment of Allah if I still disobey Him? You can only make me lose even more.

صالح نے کہا اے برادرانِ قوم ، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا ، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں؟ تم میرے کس کام آسکتے ہو سوائے اس کے کہ مجھے اَور زیادہ خسارے میں ڈال دو ۔ 73

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

صالح نے کہا : اے میری قوم ! ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے آئی ہوئی ایک روشن ہدایت پر قائم ہوں ، اور اس نے مجھے خاص اپنے پاس سے ایک رحمت ( یعنی نبوت ) عطا فرمائی ہے ، پھر بھی اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو کون ہے جو مجھے اللہ ( کی پکڑ ) سے بچا لے ؟ لہذا تم ( میرے فرائض سے روک کر ) بربادی میں مبتلا کرنے کے سوا مجھے اور کیا دے رہے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

صالح نے کہا بھائیو بتلائو تو سہی اگر مجھ کو میرے مالک کی طرف سے ایک کھلی سند مل گئی کا اور اس نے مجھ کو اپنی مہربانی نبوت اور پیغمبری سے سرفراز کیا ہو پھر میں اس کی نافرمانی کروں تجھ کو خدا سے کون بچائے گا یعنے اس کے عذاب 6 سے تو تم سے یہی فائدہ ہے کہ مجھ کو اور نقصان دینا چاہتے ہو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اے میری قوم ! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت (نبوت) عطا فرمائی ہو تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں پھر مجھے اللہ سے کون بچائے گا سو تم تو (کفر کی باتوں سے) میرا نقصان ہی بڑھاتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(حضرت صالح نے ) کہا اے میری قوم ! یہ بتائو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے (اس کے باوجود) اگر میں اس کی نافرمانی کروں گا تو اس سے مجھجے کون بچائے گا۔ تم تو میرا بڑا نقصان کر رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

صالح نے کہا اے قوم! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے (نبوت کی) نعمت بخشی ہو تو اگر میں خدا کی نافرمانی کروں تو اس کے سامنے میری کون مدد کرے گا؟ تم تو (کفر کی باتوں سے) میرا نقصان کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said; O my people! bethink if I rest on an evidence from my Lord, and there hath come to me from Him a mercy, then who will succour me against Allah, if I disobey Him? Ye then increase me not save in loss.

(صالح (علیہ السلام) نے) کہا اے میری قوم والوبھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر میں اپنے پروردگار کی جانب سے دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت (خاص) عطا کی ہو ۔ سو (یہ تو بتاؤ) مجھے کون بچا لے گا اللہ سے اگر میں اس کی نافرمانی کروں سو تم تو سراسر میرا نقصان ہی کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! بتاؤ ، اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے اپنی جانب سے رحمتِ خاص سے بھی مجھے نوازا تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اللہ کی پکڑ کے وقت کون میرا مددگار ہوگا؟ سو تم میری بربادی ہی میں اضافہ کرو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

صالحـ ( علیہ السلام ) نے فرمایا اے میری قوم والو!اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے اپنے پاس سے مجھے رحمت عطا فرمائی ہے پس اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو کون مجھے اس ( اللہ تعالیٰ ) سے بچائے گا ۔ سو تم میرے لئے نقصان ہی کو بڑھارہے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

صالح نے کہا قوم ! بھلا دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے کھلی دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت (نبوت) بخشی ہو اور اگر میں نافرمانی کروں تو اس کے سامنے میری کون مدد کرے گا ؟ تم میرے نقصان میں اضافہ کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

صالح نے ان سے فرمایا اے میری قوم کے لوگو، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں، اور (مزید یہ کہ) اس نے مجھے اپنی ایک خاص رحمت سے بھی نوازا ہو تو پھر (تم ہی بتاؤ کہ) مجھے کون بچا سکے گا اللہ (کی گرفت و پکڑ) سے اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ پس تم لوگ تو میرے لئے خسارے (اور نقصان) کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہیں کرتے

Translated by

Noor ul Amin

صا لح نے کہا!اے میری قوم! بھلادیکھو!اگرمیں اپنے رب کی ایک واضح دلیل پر ہوں اور اسی نے مجھے رحمت ( نبوت ) بھی عطاکی پھر اس کی نافرمانی کروں تواللہ کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا؟ تم تومیرے نقصان میں اضافہ کر رہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولا اے میری قوم! بھلا بتاؤ تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے پاس سے رحمت بخشی ( ف۱۳۷ ) تو مجھے اس سے کون بچائے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ( ف۱۳۸ ) تو تم مجھے سوا نقصان کے کچھ نہ بڑھاؤ گے ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

صالح ( علیہ السلام ) نے کہا: اے میری قوم! ذرا سوچو تو سہی اگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ( قائم ) ہوں اور مجھے اس کی جانب سے ( خاص ) رحمت نصیب ہوئی ہے ، ( اس کے بعد اس کے احکام تم تک نہ پہنچا کر ) اگر میں اس کی نافرمانی کر بیٹھوں تو کون شخص ہے جو اﷲ ( کے عذاب ) سے بچانے میں میری مدد کرسکتا ہے؟ پس سوائے نقصان پہنچانے کے تم میرا ( اور ) کچھ نہیں بڑھا سکتے

Translated by

Hussain Najfi

صالح ( ع ) نے کہا اے میری قوم! کیا تم نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی خاص رحمت بھی عطا فرمائی ہے تو اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا؟ تم تو میرے خسارے میں اضافہ کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O my people! do ye see? if I have a Clear (Sign) from my Lord and He hath sent Mercy unto me from Himself,- who then can help me against Allah if I were to disobey Him? What then would ye add to my (portion) but perdition?

Translated by

Muhammad Sarwar

He said, "My people, think. I have received authoritative evidence and mercy from my Lord, so who will protect me from God if I disobey Him? You certainly want to destroy me.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O my people! Tell me, if I have a clear proof from my Lord, and there has come to me a mercy from Him, who then can help me against Allah, if I were to disobey Him Then you increase me not but in loss."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O my people! tell me if I have clear proof from my Lord and He has granted to me mercy from Himself-- who will then help me against Allah if I disobey Him? Therefore you do not add to me other than loss:

Translated by

William Pickthall

He said: O my people! Bethink you: if I am (acting) on clear proof from my Lord and there hath come unto me a mercy from Him, who will save me from Allah if I disobey Him? Ye would add to me naught save perdition.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः ऐ मेरी क़ौम! बताओ अगर मैं अपने रब की तरफ़ से एक वाज़ेह दलील पर हूँ और उसने मुझको अपने पास से रहमत दी है तो मुझको अल्लाह से कौन बचाएगा अगर मैं उसकी नाफ़रमानी करूँ, पस तुम कुछ नहीं बढ़ाओगे मेरा सिवाए नुक़सान के।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ نے (جواب میں) فرمایا اے میری قوم بھلا یہ تو بتلاؤ کہ اگر میں اپنے رب کی جانب سے دلیل پر (قائم) ہوں اور اس نے مجھ کو اپنی طرف سے حمت (یعنی نبوت) عطا فرمائی ہو سو (اس حالت میں) اگر میں خدا کا کہنا مانوں تو (یہ بتلاؤ کہ) پھر مجھ کو خدا (کے عذاب) سے کون بچالے گا تو تم تو سراسر میرا ہی نقصان کر رہے ہو۔ (3) (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا اے میری قوم ! کیا تم نے دیکھا اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی جناب سے رحمت عطا کی کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں میری مدد کرے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ پھر نقصان پہنچانے کے سوا تم کیا مجھے زیادہ دو گے۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

صالح (علیہ السلام) نے کہا اے برادران قوم ، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا ، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا ، اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ تم میرے کس کام آسکتے ہو ، سوائے اس کے کہ مجھے اور زیادہ خسارے میں ڈال دو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

صالح نے کہا اے میری قوم تم بتاؤ اگر میں اپنے رب کی طرف سے دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرمائی ہو۔ پھر وہ کون ہے جو مجھے اللہ سے بچالے گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ سو تم میرے لئے نقصان ہی کو بڑھا رہے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اے قوم کیا دیکھتے ہو تم اگر میں ہوں روشن دلیل پر اپنے رب سے اور اس نے مجھے دی اپنی طرف سے رحمت تو کون میری مدد کریگا (بچائے گا) اللہ سے اگر میں اس کی نافرمانی کروں تو نہیں تم میرے لیے بڑھاتے سوائے نقصان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

صالح (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم بھلا یہ تو بتائو اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھ کو اپنی طرف سے رحمت یعنی نبوت عطا کی ہو پھر اگر میں ہی اس کی نافرمانی کرنے لگوں تو اس کی گرفت کے مقابلہ وہ کون ہے جو میری مدد کرسکے سو تم اس قسم کی باتوں کے سوائے اس کے نہیں کہ میرا نقصان بڑہانیکے درپے ہو