Surat Hood

Surah: 11

Verse: 7

سورة هود

وَ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ وَّ کَانَ عَرۡشُہٗ عَلَی الۡمَآءِ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَ لَئِنۡ قُلۡتَ اِنَّکُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡمَوۡتِ لَیَقُوۡلَنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۷﴾

And it is He who created the heavens and the earth in six days - and His Throne had been upon water - that He might test you as to which of you is best in deed. But if you say, "Indeed, you are resurrected after death," those who disbelieve will surely say, "This is not but obvious magic."

اللہ ہی وہ ہے جس نے چھ دن میں آسمان و زمین کو پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل والا کون ہے ، اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھا کھڑے کئے جاؤ گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے یہ کہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھہ دنوں میں
وَّکَانَ
اور تھا
عَرۡشُہٗ
عرش اس کا
عَلَی الۡمَآءِ
پانی پر
لِیَبۡلُوَکُمۡ
تاکہ وہ آزمائے تمہیں
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
عَمَلًا
عمل میں
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
قُلۡتَ
کہیں آپ
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
مَّبۡعُوۡثُوۡنَ
اٹھائے جانے والے ہو
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
الۡمَوۡتِ
موت کے
لَیَقُوۡلَنَّ
البتہ ضرور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
او جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
خَلَقَ
پیدا کیا
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضَ
اور زمین کو
فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ
چھ دنوں میں
وَّکَانَ
اور تھا
عَرۡشُہٗ
اس کا عرش
عَلَی الۡمَآءِ
پانی پر
لِیَبۡلُوَکُمۡ
تا کہ وہ تمہیں آزمائے
اَیُّکُمۡ
کون تم میں سے
اَحۡسَنُ
زیادہ اچھا ہے
عَمَلًا
عمل میں
وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
قُلۡتَ
آپ کہیں
اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
مَّبۡعُوۡثُوۡنَ
اٹھا ئے جانے والے ہو
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
الۡمَوۡتِ
موت کے
لَیَقُوۡلَنَّ
تو یقیناً وہ ضرور کہیں گے
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّا
مگر
سِحۡرٌ
جادو
مُّبِیۡنٌ
کھلا
Translated by

Juna Garhi

And it is He who created the heavens and the earth in six days - and His Throne had been upon water - that He might test you as to which of you is best in deed. But if you say, "Indeed, you are resurrected after death," those who disbelieve will surely say, "This is not but obvious magic."

اللہ ہی وہ ہے جس نے چھ دن میں آسمان و زمین کو پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل والا کون ہے ، اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھا کھڑے کئے جاؤ گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے یہ کہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور اگر آپ انھیں کہیں کہ تم موت کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر فوراً کہنے لگتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے آسمانوں اورزمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور اُس کاعرش پانی پرتھاتاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں عمل کے اعتبار سے کون زیادہ اچھاہے اوریقینااگرآپ کہیں کہ بلاشبہ تم موت کے بعد اٹھائے جانے والے ہوتوجن لوگوں نے کفر کیاہے وہ یقیناضرورکہیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who created the heavens and the earth in six days and His throne was on water so that He might test you as to who among you is better in deed. And if you say, |"you shall be raised after death,|" the disbelievers will surely say, |"This is nothing but sheer magic.|"

اور وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں اور تھا اس کا تخت پانی پر تاکہ آزمائے تم کو کہ کون تم میں اچھا کرتا ہے کام، اور اگر تو کہے کہ تم اٹھو گے مرنے کے بعد تو البتہ کافر کہنے لگیں یہ کچھ نہیں مگر جادو ہے کھلا ہوا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں اور اس کا تخت تھا پانی پر تاکہ تمہیں آزمائے کہ کون ہے تم میں سے اچھے عمل کرنے والا اور اگر آپ کہیں کہ تمہیں اٹھایا جائے گا مرنے کے بعد تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا کہ یہ تو کھلا جادو ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He it is Who created the heavens and the earth in six days - and [before that] His Throne was upon the water that He may test you, who of you is better in conduct If you were to say (O Muhammad): 'All of you will surely be raised after death', then those who disbelieve will certainly say: 'This is nothing but plain sorcery.

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ جبکہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا 7 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے ۔ 8 اب اگر اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم کہتے ہو کہ لوگو ، مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادوگری ہے ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جس نے تمام آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ۔ جبکہ اس کا عرش پانی پر تھا ۔ ( ٥ ) تاکہ تمہیں آزمائے کہ عمل کے اعتبار سے تم میں کون زیادہ اچھا ہے ۔ ( ٦ ) اور اگر تم ( لوگوں سے ) یہ کہو کہ تمہیں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ یہ کہیں گے کہ یہ کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ( ٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی ہے خدا جس نے چھ دن میں آسمان اور زمین کو بنایا 3 اور اس کا تخت آسمان و زمین کی پیدائش سے پہلے پانی پر تھا 4 اس نے دنیا کو اسلئے بنایا کہ تم کو آزمائے کون تم میں اچھے کام کرتا ہے 5 اور اے پیغمبر اگر تو ان کافروں سے کہے تم بیشک مرنے کے بعد جی اٹھو گے تو وہ کافر ضرور کہیں گے یہ تمہاری بات تو ایک کھلے جادو کی طرح ہے اور بس

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا فرمایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا (تمہارے پیدا کرنے کا مقصد یہ ہے) تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں بہتر عمل کرنے والا کون ہے۔ اور اگر آپ فرمائیں کہ یقینا تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ کے تو کافر لوگ ضرور کہتے ہیں یہ (بعثت کی خبر) تو صاف صاف جادو ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں زیادہ بہتر عمل کرنے والا کون ہے اور اگر آپ ان سے کہتے ہیں کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جائو گے تو وہ کافر کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is who hath created the heavens and the earth in six days -and His throne was upon the water--that he might prove you, as to which of you is excellent in work. And if thou sayest: ye shall verily be raised after death, surely those who disbelieve will say: naught is this but sorcery manifest.

اور وہ وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ روز میں پیدا کردیا اور اس کا عرش (حکومت) پانی پر تھا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے بہترین کون ہے ۔ اور اگر آپ (ان سے) کہیں کہ یقیناً تم لوگ مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو جو لوگ کافر ہیں ضرور کہہ اٹھیں گے کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں ، اور اس کا عرش پانی پر تھا ، تاکہ تمہیں جانچے کہ تم میں سے کون اچھے عمل والا ہے اور اگر تم کہتے ہو کہ مرنے کے بعد تم لوگ اٹھائے جاؤ گے تو یہ کافر کہتے ہیں کہ یہ تو بس کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہیں جنہوںنے آسمانوں اور زمین کو چھ ( 6 ) دنوں میں پیدا فرمایا اور ( اور اس سے پہلے ) ان کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمھیں آزمائیں کہ تم میں اچھے عمل کرنے والاکون ہے؟ اور اگر آپ ان سے فرمائیں کہ بلاشبہ تم موت کے بعد ( دوبارہ ) اٹھائے جاؤگے تو ضرور باالضرور یوںکہیںگے کہ بس یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا، اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا۔ تمہارے پیدا کرنے سے مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ موت کے بعد زندہ کر کے اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے یہ تو کھلا جادو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (اللہ) وہی ہے جس نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین (کی اس عظیم الشان کائنات) کو چھ دنوں میں، اور (اس سے پہلے) اس کا عرش پانی پر تھا، (اور اس نے یہ سب کچھ پیدا اس لئے فرمایا کہ) تاکہ وہ تمہاری آزمائش کرے، کہ تم میں کس کا کام سب سے اچھا ہے، اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اے پیغمبر ! ان لوگوں سے) کہیں کہ تم سب یقیناً دوبارہ اٹھائے جاؤ گے اپنے مرنے کے بعد، تو فوراً بول اٹھتے ہیں یہ کافر لوگ کہ یہ (قرآن) تو محض ایک جادو ہے کھلم کھلا،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی توہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اوراس سے پہلے اس کاعرش پانی پر تھا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرتا ہے اور اگرآپ انہیں کہیں کہ تم موت کے بعداٹھائے جائوگے توکافرفوراًکہنے لگتے ہیں کہ:یہ توصاف جادوہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور اس کا عرش پانی پر تھا ( ف۱٦ ) کہ تمہیں آزمائے ( ف۱۷ ) تم میں کس کا کام اچھا ہے ، اور اگر تم فرماؤ کہ بیشک تم مرنے کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر ضرور کہیں گے کہ یہ ( ف۱۸ ) تو نہیں مگر کھلا جادو ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے آسمانوں اور زمین ( کی بالائی و زیریں کائناتوں ) کو چھ روز ( یعنی تخلیق و اِرتقاء کے چھ اَدوار و مراحل ) میں پیدا فرمایا اور ( تخلیقِ اَرضی سے قبل ) اس کا تختِ اقتدار پانی پر تھا ( اور اس نے اس سے زندگی کے تمام آثار کو اور تمہیں پیدا کیا ) تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل کے اعتبار سے بہتر ہے؟ اور اگر آپ یہ فرمائیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد ( زندہ کر کے ) اٹھائے جاؤ گے تو کافر یقینًا ( یہ ) کہیں گے کہ یہ تو صریح جادو کے سوا کچھ ( اور ) نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہی وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور ( اس سے پہلے ) اس کا عرش پانی پر تھا ( یہ سب کچھ کیوں پیدا کیا؟ ) تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سب سے بہتر عمل کرنے والا کون ہے؟ اور ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ ان سے کہیں کہ تم مرنے کے بعد ( دوبارہ ) اٹھائے جاؤگے تو کافر لوگ ضرور کہیں گے ۔ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He it is Who created the heavens and the earth in six Days - and His Throne was over the waters - that He might try you, which of you is best in conduct. But if thou wert to say to them, "Ye shall indeed be raised up after death", the Unbelievers would be sure to say, "This is nothing but obvious sorcery!"

Translated by

Muhammad Sarwar

God created the heavens and the earth in six days. His Throne existed on water so that He could test you and find out those among you who do good deeds. (Muhammad), if you were to tell them that after death they would be brought back to life again, the unbelievers would say, "This is nothing but obvious magic."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who has created the heavens and the earth in six Days and His Throne was over the water, that He might try you, which of you is the best in deeds. But if you were to say to them: "You shall indeed be raised up after death," those who disbelieve would be sure to say, "This is nothing but obvious magic."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who created the heavens and the earth in six periods-- and His dominion (extends) on the water-- that He might manifest to you, which of you is best in action, and if you say, surely you shall be raised up after death, those who disbelieve would certainly say: This is nothing but clear magic.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who created the heavens and the earth in six Days - and His Throne was upon the water - that He might try you, which of you is best in conduct. Yet if thou (O Muhammad) sayest: Lo! ye will be raised again after death! those who disbelieve will surely say: This is naught but mere magic.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिसने आसमानों और ज़मीन को छः दिनों में पैदा किया और उसका अर्श पानी पर था; ताकि तुमको आज़माए कि कौन तुम में से अच्छा काम करता है, और अगर आप कहो कि मरने के बाद तुम लोग उठाए जाओगे तो मुनकिरीन कहते हैं कि यह तो एक खुला हुआ जादू है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ( الله) ایسا ہے کہ سب آسمان اور زمین کو چھ دن (کی مقدار) میں پیدا کیا اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ تم کو آزماوے کہ (دیکھیں) تم میں اچھا عمل کرنے والا کون ہے (1) اور اگر (آپ لوگوں سے) کہتے ہیں کہ یقینا تم لوگ مرنے کے بعد (قیامت کے دن دوبارہ) زندہ کیے جاؤ گے تو (ان میں) جو لوگ کافر ہیں (وہ قرآن کی نسبت جس میں بعث کی خبر ہے) کہتے ہیں کہ یہ تو نرا صاف جادو ہے۔ (2) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے عمل کرنے والا ہے اور بیشک اگر آپ کہیں کہ تم موت کے بعد ضرور اٹھائے جانے والے ہو تو جو لوگ منکر ہیں ضرور ہی کہیں گے یہ تو کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔ جب کہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا۔ تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے۔ اب اگر اے نبی ، تم کہتے ہو کہ لوگو ! مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے ، تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادوگری ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہی ہے جس نے آسمانوں کو اور زمین کو چھ دن میں پیدا فرمایا اور اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں اچھا عمل کرنے والا کون ہے اور اگر آپ ان سے کہیں کہ بیشک تم موت کے بعد اٹھائے جاؤ گے تو کافر لوگ ضروریوں کہیں گے Missing

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے بنائے آسمان اور زمین کچھ دن میں اور تھا اس کا تخت پانی پر تاکہ آزمائے تم کو کہ کون تم میں اچھا کرتا ہے کام   اور اگر تو کہے کہ تم اٹھو گے مرنے کے بعد تو البتہ کافر کہنے لگیں یہ کچھ نہیں مگر جادو ہے کھلا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ خدا وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا ار اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا اس تخلیق عالم کا مقصد یہ ہے کہ خدا تم کو آزمائے کہ تم میں سے کون شخص اچھے عمل کرنے والا ہے اور اے پیغمبر اگر آپ ان سے کہتے کہ تم سب مرنے کے بعد زندہ کئے جائو گے تو یہ کافر قرآن کریم کی اس بات کو سن کر کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم تو صرف ایک کھلا جادو ہے