Surat Hood

Surah: 11

Verse: 85

سورة هود

وَ یٰقَوۡمِ اَوۡفُوا الۡمِکۡیَالَ وَ الۡمِیۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۸۵﴾

And O my people, give full measure and weight in justice and do not deprive the people of their due and do not commit abuse on the earth, spreading corruption.

اے میری قوم! ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کرو لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد اور خرابی نہ مچاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قوم
اَوۡفُوا
پورا کرو
الۡمِکۡیَالَ
ناپ
وَالۡمِیۡزَانَ
اور تول
بِالۡقِسۡطِ
ساتھ انصاف کے
وَلَا
اور نہ
تَبۡخَسُوا
تم کم دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
چیزیں ان کی
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم فسادو کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
مفسد بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیٰقَوۡمِ
اور اے میری قو م
اَوۡفُوا
پورا کرو
الۡمِکۡیَالَ
ماپ
وَالۡمِیۡزَانَ
اور تول کو
بِالۡقِسۡطِ
انصاف کے ساتھ
وَلَا تَبۡخَسُوا
اور نہ تم گھاٹا دو
النَّاسَ
لوگوں کو
اَشۡیَآءَہُمۡ
ان کی چیزوں میں
وَلَا تَعۡثَوۡا
اور نہ تم دنگا کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
فسادی بن کر
Translated by

Juna Garhi

And O my people, give full measure and weight in justice and do not deprive the people of their due and do not commit abuse on the earth, spreading corruption.

اے میری قوم! ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کرو لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد اور خرابی نہ مچاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اے قوم ! ناپ اور تول کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی اشیاء کم نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراے میری قوم! انصاف کے ساتھ ماپ اور تول کوپورا کرو اورلوگوں کوان کی چیزوں میں گھاٹانہ دو اورزمین میں فسادی بن کر دنگانہ کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And 0 my people, perfect the measure and the balance with justice and do not make the people short of their things, and do not go about the earth spreading disor¬der.

اور اے قوم پورا کرو ماپ اور تول کو انصاف سے اور نہ گھٹا دو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت مچاؤ زمین میں فساد،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اے میری قوم کے لوگو ! پورا پورا دیا کرو پیمانہ اور تول عدل اور انصاف کے ساتھ اور مت کم دیا کرو لوگوں کو ان کی چیزیں اور نہ ہی زمین میں فساد مچاتے پھرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My people! Give full measure and weight with justice, do not diminish the goods of others, and do not go about creating corruption in the land.

اور اے برادرانِ قوم ، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اے میری قوم کے لوگو ! ناپ تول پوراپورا کیا کرو ، اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو ۔ ( ٥٢ ) اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو ۔ ( ٥٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بھائیو ماپ اور تول انصاف سے پورے کرو (نہ زیادہ لو نہ کم دو ) اور لوگوں کو سودا سلف میں ان کی چیزیں کم نہ کردو اور ملک میں فساد مچاتے مت پھرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اے میری قوم ! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کرکے نہ دیا کرو اور زمین میں فساد کرتے ہوئے حد سے نہ نکلو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور میری قوم ! تم ماپ تول پورا پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر مت دو اور نہ زمین میں فساد مچاتے پھرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قوم! ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں خرابی کرتے نہ پھرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And, O my people! give full measure and weight with equity, and defraud not the people of their things, and commit not mischief on the earth as corrupters.

اور اے میری قوم ناپ اور تول پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور زمین میں فساد کرتے نہ پھرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اے میری قوم کے لوگو! ناپ اور تول کو پورا رکھو پورے عدل کے ساتھ اور لوگوں کی چیزوں میں ان کی حق تلفی نہ کرو اور زمین میں فساد پھیلانے والےبن کر نہ ابھرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اے میری قوم!انصاف کے ساتھ ناپ تول پورا پورا کیا کرو اور لوگوں کو انکی چیزیں کم کر کے نہ دیا کرو اور زمین فساد پھیلاتے ہوئے نہ پھرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے قوم ! ماپ تول انصاف سے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اور زمین میں فساد نہ مچائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اے میری قوم کے لوگوں ! پورا کرو تم ناپ اور تول کو انصاف کے ساتھ، اور کم کر کے مت دو تم لوگوں کو ان کی چیزیں، اور مت پھرو تم لوگ (اللہ کی) زمین میں فساد مچاتے ہوئے،

Translated by

Noor ul Amin

او ر اے میری قوم!ماپ اور تول کو انصاف کے ساتھ پورا کیا کرو اور لوگوں کو ان کی اشیاء کم نہ دیاکرو اور زمین میں فسادنہ پھیلاتے پھرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے میری قوم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اے میری قوم! تم ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو اور فساد کرنے والے بن کر ملک میں تباہی مت مچاتے پھرو

Translated by

Hussain Najfi

اور اے میری قوم! عدل و انصاف کے ساتھ ناپ تول پورا کیا کرو ۔ اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو ۔ اور زمین میں شر و فساد نہ پھیلاتے پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And O my people! give just measure and weight, nor withhold from the people the things that are their due: commit not evil in the land with intent to do mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

My people, be just in your weighing and measuring. Do not defraud people or spread evil in the land.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And O my people! Give full measure and weight in justice and reduce not the things that are due to the people, and do not commit mischief in the land, causing corruption."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And, O my people! give full measure and weight fairly, and defraud not men their things, and do not act corruptly in the land, making mischief:

Translated by

William Pickthall

O my people! Give full measure and full weight in justice, and wrong not people in respect of their goods. And do not evil in the earth, causing corruption.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ऐ मेरी क़ौम! नाप-तौल को और वज़न को पूरा करो इंसाफ़ के साथ, और लोगों को उनकी चीज़ें घटाकर न दो, और ज़मीन में फ़साद मचाते न फिरो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اے میری قوم تم ناپ اور تول پوری پوری کیا کرو اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کیا کرو اور (شرک اور نقص حقوق کر کے) زمین میں فساد کرتے ہوئے حد (توحید و عدل) سے مت نکلو۔ (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اے میری قوم ! ماپ تول انصاف کے ساتھ پورا رکھو۔ لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں دنگا و فساد نہ مچاؤ۔ “ (٨٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے برادران قوم ، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھر و

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اے میری قوم انصاف کے ساتھ ناپ تول کو پورا کرو اور لوگوں کو چیزیں گھٹا کر نہ دو اور زمین میں فساد مچانے والے نہ بنو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اے قوم پورا کرو ناپ اور تول کو انصاف سے اور نہ گھٹادو لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت مچاؤ زمین میں فساد

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے میری قوم ! تم انصاف کے ساتھ پیمانہ پورا بھرا کرو اور پورا تولا کرو اور لوگوں کو ان کی اشیاء میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو