Surat Hood

Surah: 11

Verse: 86

سورة هود

بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ۬ ۚ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیۡکُمۡ بِحَفِیۡظٍ ﴿۸۶﴾

What remains [lawful] from Allah is best for you, if you would be believers. But I am not a guardian over you."

اللہ تعالٰی کا حلال کیا ہوا جو بچ رہے تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، میں تم پر کچھ نگہبان ( اور دراوغہ ) نہیں ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَقِیَّتُ
باقی ماندہ
اللّٰہِ
اللہ کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِحَفِیۡظٍ
کوئی نگہبان
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَقِیَّتُ
بچت
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
بِحَفِیۡظٍ
کوئی نگہبان
Translated by

Juna Garhi

What remains [lawful] from Allah is best for you, if you would be believers. But I am not a guardian over you."

اللہ تعالٰی کا حلال کیا ہوا جو بچ رہے تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، میں تم پر کچھ نگہبان ( اور دراوغہ ) نہیں ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے لئے اللہ کی دی ہوئی بچت ہی بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی محافظ تو نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کی بچت ہی تمہارے لیے بہترہے اگرتم ایمان والے ہواورمیں تم پرکوئی نگہبان نہیں ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whatever is left (with you) by Allah is better for you, if you are believers. And I am not a watchman over you.

جو بچ رہے اللہ کا دیا وہ بہتر ہے تم کو اگر ہو تم ایمان والے اور میں نہیں ہوں تم پر نگہبان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کی عطا کردہ بچت ہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مؤمن ہو لیکن میں تمہارے اوپر کوئی نگران نہیں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The gains that Allah lets you retain are better for you, if you indeed believe. In any case, I have not been appointed a keeper over you.

اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو ۔ اور بہر حال میں تمہارے اوپر کوئی نگرانِ کار نہیں ہوں ۔ 95

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر تم میری بات مانو تو ( لوگوں کا حق ان کو دینے کے بعد ) جو کچھ اللہ کا دیا بچ رہے ، وہ تمہارے حق میں کہیں بہتر ہے ، اور ( اگر نہ مانو تو ) میں تم پر پہرہ دار مقرر نہیں ہوا ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(ہر ایک 3 کا حق ادا کر کے) جو اللہ (حلال سے) بچا دے وہ تمہارے لئے دغا بازی اور حرام کے ماں سے) بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو اور میں تمہارے اوپر کروڑی تو ہوں نہیں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر تم (میرے کہنے کا) یقی کرو تو اللہ کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کا دیا ہوا جو کچھ بچ جائے وہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے۔ اگر تم ایمان والے ہو اور میں کوئی تم پر نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم کو (میرے کہنے کا) یقین ہو تو خدا کا دیا ہوا نفع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the remainder of Allah is better for you, if ye believers, and I am not over you a guardian.

اللہ (کے دیئے میں سے) بچا ہوا کہیں بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم ایمان والے ہو اور میں تم پر کوئی پاسبان تو ہوں نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہکا بخشا ہوا منافع ہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سچے ایمان والے ہو اور میں تم پر نگران نہیں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کے دئے ہوئے میں سے جو بچے رہے وہی تمہارے لئے بدرجہا بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو اور میں تمہارے اوپر پہرے دار تو ہوں نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تمہیں میرے کہنے کا یقین ہو تو اللہ کا دیا ہوا منافع ہی تمہارے لیے بہتر ہے اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لئے بہرحال بہتر ہے، اگر تم ایماندار ہو، اور میں تم پر کوئی نگران کار نہیں ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

اگرتم مومن ہو تواللہ کادیا جو حلا ل مال بچ جائے ، وہ تمہارے لئے زیادہ بہترہے اور میں تم پر کوئی محافظ تو نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کا دیا جو بچ رہے وہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تمہیں یقین ہو ( ف۱۷۸ ) اور میں کچھ تم پر نگہبان نہیں ( ف۱۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو اﷲ کے دیئے میں بچ رہے ( وہی ) تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ، اور میں تم پر نگہبان نہیں ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کا بقیہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایماندار ہو؟ اور میں تم پر نگران و نگہبان نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"That which is left you by Allah is best for you, if ye (but) believed! but I am not set over you to keep watch!"

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are true believers then know that the profit which God has left for you is better for you (than what you may gain through deceitful ways). I am not responsible for your deeds."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"That which is left by Allah is better for you, if you are believers. And I am not a guardian over you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What remains with Allah is better for you if you are believers, and I am not a keeper over you.

Translated by

William Pickthall

That which Allah leaveth with you is better for you if ye are believers; and I am not a keeper over you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह का दिया बच रहे वह तुम्हारे लिए बेहतर है अगर तुम मोमिन हो, और मैं तुम्हारे ऊपर निगहबान नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کا دیا جو کچھ (حلال مال) بچ جائے وہ تمہارے لیے (اس حرام کی کمائی سے) بدرجاہا بہتر ہے (3) اگر تم کو یقین آوے (تو مان لو) اور میں تمہارا پہرہ دینے والا تو ہوں نہیں۔ (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کا دیا ہوا تمہارے لیے جو بچ گیا بہتر ہے، اگر تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی محافظ نہیں ہوں “ (٨٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور بہرحال میں تمہارے اوپر کوئی نگران کار نہیں ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کا دیا ہوا جو کچھ بچ جائے وہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور میں تم پر پہرہ دینے والا نہیں ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو بچ رہے اللہ کا دیا وہ بہتر ہے تم کو اگر ہو تم ایمان والے   اور میں نہیں ہوں تم پر نگہبان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو اللہ کا دیا ہوا نفع تم کو بچ رہا کرے وہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے بشرطیکہ تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں