Surat Hood

Surah: 11

Verse: 94

سورة هود

وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّیۡنَا شُعَیۡبًا وَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ بِرَحۡمَۃٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوا الصَّیۡحَۃُ فَاَصۡبَحُوۡا فِیۡ دِیَارِہِمۡ جٰثِمِیۡنَ ﴿ۙ۹۴﴾

And when Our command came, We saved Shu'ayb and those who believed with him, by mercy from Us. And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone

جب ہمارا حکم ( عذاب ) آپہنچا ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ ( تمام ) مومنوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات بخشی اور ظالموں کو سخت چنگھاڑ کے عذاب نے دھر دبوچا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھےپڑے ہوئے ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَ
آگیا
اَمۡرُنَا
فیصلہ ہمارا
نَجَّیۡنَا
نجات دی ہم نے
شُعَیۡبًا
شعیب کو
وَّالَّذِیۡنَ
اور ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
ساتھ اس کے
بِرَحۡمَۃٍ
ساتھ رحمت کے
مِّنَّا
اپنی طرف سے
وَاَخَذَتِ
اور پکڑ لیا
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوا
ظلم کیا تھا
الصَّیۡحَۃُ
چنگھاڑنے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو انہوں نے صبح کی
فِیۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
اوندھے منہ پڑے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَمَّا
اور جب
جَآءَ
آیا
اَمۡرُنَا
حکم ہمارا
نَجَّیۡنَا
نجات دی ہم نے
شُعَیۡبًا
شعیب کو
وَّالَّذِیۡنَ
اور ان لوگو ں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مَعَہٗ
اس کے ساتھ
بِرَحۡمَۃٍ
خاص رحمت سے
مِّنَّا
اپنی طرف سے
وَاَخَذَتِ
اور پکڑ لیا
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
ظَلَمُوا
ظلم کیا
الصَّیۡحَۃُ
ایک ہولناک چیخ نے
فَاَصۡبَحُوۡا
تو انہوں نے صبح کی
فِیۡ دِیَارِہِمۡ
اپنے گھروں میں
جٰثِمِیۡنَ
اوندھے منہ
Translated by

Juna Garhi

And when Our command came, We saved Shu'ayb and those who believed with him, by mercy from Us. And the shriek seized those who had wronged, and they became within their homes [corpses] fallen prone

جب ہمارا حکم ( عذاب ) آپہنچا ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ ( تمام ) مومنوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات بخشی اور ظالموں کو سخت چنگھاڑ کے عذاب نے دھر دبوچا جس سے وہ اپنے گھروں میں اوندھےپڑے ہوئے ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے شعیب کو اور جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے انھیں اپنی مہربانی سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انھیں ایک سخت چنگھاڑ نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے کے پڑے رہ گئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ہماراحکم آیاتوہم نے شعیب کو اورجولوگ اس کے ساتھ ایمان لائے تھے،اپنی خاص رحمت کے ساتھ نجات دی،اور ان کوایک ہولناک چیخ نے پکڑلیا جنہوں نے ظلم کیاتوانہوں نے اپنے گھروں میں صبح کی کہ وہ اوندھے منہ پڑے ہوئے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Our command came, We saved Shu&aib and those who believed along with him, out of mercy from Us, and those who transgressed were caught by the Cry, and they were found (dead) in the homes, fallen on their knees,

اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو اور جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی مہربانی سے اور آپکڑا ان ظالموں کو کڑک نے، پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے نجات دے دی شعیب ( علیہ السلام) کو اور ان لوگوں کو جو آپ کے ساتھ ایمان لائے تھے اور ظالموں کو آپکڑا ایک زبردست کڑک نے تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And when Our command came to pass, We delivered Shu'ayb and those who shared his faith, through Our mercy, and the Blast seized those who were engaged in wrong-doing, so they lay lifeless in their homes

آخرِکار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب اور اس کے ساتھی مومنوں کو بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک سخت دھماکے نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنی بستیوں میں بے حسّ و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( آخر کار ) جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ جو ایمان لائے تھے ، ان کو اپنی خاص رحمت سے بچا لیا ، اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انہیں ایک چنگھاڑ نے آپکڑا ، ( ٥٨ ) اور وہ اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے منہ گرے رہ گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب ہمارا حکم (یا عذاب) آن پہنچا اس کا وقت آگیا تو ہم نے شعیب اور اس کے ساتھ والے ایمانداروں کو تو اپنی مہربانی سے بچا دیا اور گنہگاروں کو چھنگاڑنے آرہا (ایسی زور کی آواز نکالی معاذ اللہ پھر اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے (مر گئے اور ایسے مرمٹے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو اور جو اہل ایمان ان کے ہمراہی تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان ظالموں کو سخت چنگھاڑ نے آپکڑا پھر وہ صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ جو ایمان لے آئے تھے ان کو اپنی رحمت سے نجات عطا فرما دی اور جو ظالم تھے ان کو ایک چنگھاڑ نے آ لیا۔ پھر وہ صبح کو اپنے گھروں میں اس طرح اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو تو اپنی رحمت سے بچا لیا۔ اور جو لوگ ظالم تھے، ان کو چنگھاڑ نے آدبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when our decree came to pass, We delivered Shu'aib and those who believed with him by a mercy from Us, and the shout overtook those who did wrong, so they lay in their dwellings crouching.

اور جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے بچا لیا شعیب (علیہ السلام) کو اور ان لوگوں کو جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی رحمت (خاص) سے اور ظلم کرنے والوں کو ایک زور کے کڑاکے نے پکڑلیا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے گرے رہ گئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ہمارا عذاب آیا ، ہم نے شعیب کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ، اپنی رحمت سے نجات دی اور جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے ، ان کو ڈانٹ نے آ پکڑا ، بس وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب ( علیہ السلام ) اور ان کی ہمراہی میں ایمان والوں کو بچالیا اور ظالموں کو خوفناک کڑک ( آواز ) نے پکڑلیا پس انہوں نے اس حال میں صبح کی کہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے تھے گویا کہ کبھی اسمیں آباد ہی نہیں ہوئے تھے ۔ ( ۹۴ ) خوب سن لو! ( اہل ) میدین کے لئے ( رحمت سے ) ایسی ہی دوری ہوئی جیسی ثمود کو ہوچکی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے شعیب کو اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور جو ظالم تھے ان کو ایک چنگھاڑ نے آدبوچا تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (آخر کار) جب آپہنچا ہمارا حکم تو ہم نے بچا لیا شعیب کو اور ان سب کو جو ایمان لائے تھے ان کے ساتھ اپنی خاص رحمت سے، اور آپکڑا ان لوگوں کو جو اڑے ہوئے تھے اپنے ظلم پر، ایک ایسی ہولناک آواز نے جس سے وہ اوندھے پڑے رہ گئے اپنے گھروں میں (اور ان کا ایسا صفایا ہوگیا)

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ہمارا حکم آگیاتوہم نے شعیب کو اور اس کے ساتھ جو ایمان لائے تھے اور انہیں اپنی مہربانی سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا انہیں ایک سخت چھنگاڑے ( خوفناک چیخ اور زلزلہ ) نے ایساآپکڑاکہ وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ پڑے کے پڑے رہ گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ( ف۱۹۲ ) ہمارا حکم آیا ہم نے شعیب اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو اپنی رحمت فرما کر بچالیا اور ظالموں کو چنگھاڑ نے آ لیا ( ف۱۹۳ ) تو صبح اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا تو ہم نے شعیب ( علیہ السلام ) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچالیا اور ظالموں کو خوفناک آواز نے آپکڑا ، سو انہوں نے صبح اس حال میں کی کہ اپنے گھروں میں ( مردہ حالت ) میں اوندھے پڑے رہ گئے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہمارا حکم ( عذاب ) آیا تو ہم نے اپنی خاص رحمت سے شیعب کو اور ان کو جو آپ کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک خوفناک کڑک نے آپکڑا ۔ پس وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When Our decree issued, We saved Shu'aib and those who believed with him, by (special) mercy from Ourselves: But the (mighty) blast did seize the wrong-doers, and they lay prostrate in their homes by the morning,-

Translated by

Muhammad Sarwar

When Our decree came to pass, We mercifully saved Shu'ayb and his faithful followers. A blast struck the unjust and left them in their homes, lying motionless on their faces,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when Our commandment came, We saved Shu`ayb and those who believed with him by a mercy from Us. And As-Sayhah (awful cry) seized the wrongdoers, and they lay (Jathimin) in their homes.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Our decree came to pass We delivered Shu'aib, and those who believed with him by mercy from Us, and the rumbling overtook those who were unjust so they became motionless bodies in their abodes,

Translated by

William Pickthall

And when Our commandment came to pass We saved Shu'eyb and those who believed with him by a mercy from Us; and the (Awful) Cry seized those who did injustice, and morning found them prostrate in their dwellings,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमारा हुक्म आया हमने शुऐब (अलै॰) को और जो उसके साथ ईमान लाए थे उनको अपनी रहमत से बचा लिया, और जिन लोगों ने ज़ुल्म किया था उनको कड़क ने पकड़ लिया पस वे अपने घरों में औंधे पड़े रह गए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہمارا حکم (عذاب کے لیے) آپہنچا (تو) ہم نے (اس عذاب سے) شعیب (علیہ السلام) اور جو ان کی ہمراہی میں اہل ایمان تھے ان کو اپنی عنایت (خاص) سے بچا لیا اور ان ظالموں کو ایک سخت آواز نے (کہ نعرہٴ جبرائیل تھا) آپکڑا سو اپنے گھروں کے اندر اوندھے گرے رہ گئے ( اور مر گئے) ۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہمارا حکم آپہنچا ہم نے شعیب کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اپنی خاص رحمت سے بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں چیخ نے آپکڑا تو انہوں نے اپنے گھروں میں اس حال میں صبح کی کہ گھٹنوں کے بل گرے پڑے تھے۔ “ (٩٤) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب (علیہ السلام) اور اس کے ساتھ مومنوں کو بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ، ان کو ایک سخت دھماکے نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنی بستیوں میں بےحس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب کو اور ان لوگوں کو نجات دیدی جو ان کے ساتھ ایمان لائے اور جن لوگوں نے ظلم کیا انہیں سخت آواز نے پکڑ لیا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے گھرے ہوئے رہ گئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پہنچا ہمارا حکم بچا دیا ہم نے شعیب کو اور جو ایمان لائے تھے اس کے ساتھ اپنی مہربانی سے اور آپکڑا ان ظالموں کو کڑک نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب ہمارا حکم آ پہونچا تو ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو اس کے ہمراہی ایمان والوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان ظالموں کو ایک ہولناک آواز نے آپکڑا سو وہ سب اپنے اپنے گھروں میں منہ کے بل اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے