Surat Hood

Surah: 11

Verse: 95

سورة هود

کَاَنۡ لَّمۡ یَغۡنَوۡا فِیۡہَا ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّمَدۡیَنَ کَمَا بَعِدَتۡ ثَمُوۡدُ ﴿۹۵﴾٪  8

As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away.

گویا کہ وہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے ، آگاہ رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری ہو جیسی دوری ثمود کو ہوئی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَاَنۡ
گویا کہ
لَّمۡ
نہ
یَغۡنَوۡا
وہ بسے تھے
فِیۡہَا
ان میں
اَلَا
خبردار
بُعۡدًا
دوری ہے
لِّمَدۡیَنَ
مدین کے لیے
کَمَا
جیسا کہ
بَعِدَتۡ
دور ہوئے
ثَمُوۡدُ
ثمود
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَاَنۡ
گویا کہ
لَّمۡ یَغۡنَوۡا
بسے ہی نہ تھے
فِیۡہَا
اس میں
اَلَا
سن لو
بُعۡدًا
ہلاکت ہے
لِّمَدۡیَنَ
مدین والوں کے لیے
کَمَا
جس طرح
بَعِدَتۡ
ہلاک ہوئے
ثَمُوۡدُ
ثمود
Translated by

Juna Garhi

As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away.

گویا کہ وہ ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے ، آگاہ رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری ہو جیسی دوری ثمود کو ہوئی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جیسے وہ وہاں کبھی آباد ہی نہ ہوئے تھے۔ دیکھو ! اہل مدین پر بھی ایسے ہی پھٹکار پڑی جیسے قوم ثمود پر پڑی تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

گویا وہ ان میں بسے ہی نہ تھے سن لو!ہلاکت ہے مدین کے لیے جس طرح ہلاک ہوئے ثمود۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

as though they never lived there. Lo! Curse be upon Madyan, like Thamud were cursed.

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے، سن لو پھٹکار ہے مدین کو جیسے پھٹکار ہوئی تھی ثمود کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جیسے کہ وہ کبھی ان میں آباد ہی نہیں تھے۔ آگاہ ہوجاؤ پھٹکار ہے مدین پر جیسے کہ ثمود پر پھٹکار ہوئی تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

as though they had never dwelt in them before. Lo! Away with (the people of) Midian, even as the Thamud were done away with!

گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے ۔ سنو ! مَدیَن والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے ۔ ؏ ۸

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے ۔ یاد رکھو ! مدین کی بھی ویسی ہی بربادی ہوئی جیسی بربادی ثمود کی ہوئی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے سن لو مدین کے لوگ بھی اسی طرح دھتکارے گئے جیسے ثمود کے لوگ 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جان لو ! کہ مدین کو ایسی ہی پھٹکار (رحمت سے دوری) ہوئی جیسی ثمود کو پھٹکار (رحمت سے دوری) ہوئی تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جیسے وہ کبھی اباد ہی نہ تھے سنو ! کہ الہ مدین رحمت سے دور ہوگئے جیسا کہ ثمود رحمت سے دور ہوگئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As though they had never lived at ease therein. Lo! a far removal for Madyan, even as Thamud were removed afar!

جیسے کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے ! خوب سن لو مدین کو (رحمت سے) دوری ہوئی جیسی دوری ثمود کو ہوچکی تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

گویا کہ کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے ۔ ہاں! ہلاک ہوئے مدین ، جس طرح دفع ہوئے ثمود!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب ( علیہ السلام ) اور ان کی ہمراہی میں ایمان والوں کو بچالیا اور ظالموں کو خوفناک کڑک ( آواز ) نے پکڑلیا پس انہوں نے اس حال میں صبح کی کہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے تھے گویا کہ کبھی اسمیں آباد ہی نہیں ہوئے تھے ۔ ( ۹۴ ) خوب سن لو! ( اہل ) میدین کے لئے ( رحمت سے ) ایسی ہی دوری ہوئی جیسی ثمود کو ہوچکی تھی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن لو کہ مدین پر ایسی ہی پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

گویا کہ وہ ان میں کبھی رہے بسے ہی نہیں تھے، سن لو ! دوری (اور پھٹکار) ہوئی مدین والوں کے لئے جیسا کہ دوری (اور پھٹکار) ہوئی تھی ثمود کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

جیسے وہ وہاں کبھی آ بادہی نہ تھے دیکھو!اہل مدین پر بھی ایسی ہی پھٹکارپڑی جیسے قوم ثمود پر پڑی تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے ، ارے دور ہوں مدین جیسے دور ہوئے ثمود ( ف۱۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

گویا وہ ان میں کبھی بسے ہی نہ تھی ۔ سنو! ( اہلِ ) مدین کے لئے ہلاکت ہے جیسے ( قومِ ) ثمود ہلاک ہوئی تھی

Translated by

Hussain Najfi

گویا وہ ان میں کبھی آباد ہوئے ہی نہ تھے ۔ آگاہ ہو ۔ ہلاکت و بربادی ہے مدین کیلئے جس طرح ہلاکت تھی قومِ ثمود کے لیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

As if they had never dwelt and flourished there! Ah! Behold! How the Madyan were removed (from sight) as were removed the Thamud!

Translated by

Muhammad Sarwar

as though they had never existed. How far from (the mercy of God) had the people of Midian gone, just as those of Thamud?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As if they had never lived there! So away with Madyan just as Thamud went away!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

As though they had never dwelt in them; now surely perdition overtook Madyan as had perished Samood.

Translated by

William Pickthall

As though they had not dwelt there. A far removal for Midian, even as Thamud had been removed afar!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

गोया कि कभी उनमें बसे ही न थे, सुन लो! फटकार है मदयन को जैसे फटकार हुई थी समूद को।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جیسے کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے خوب سن لو ( اور عبرت پکڑ لو) مدین کو رحمت سے دوری ہوئی جیسا ثمود رحمت سے دور ہوئے تھے۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ جیسے وہ ان میں بسے ہی نہ تھے۔ آگاہ رہو ! مدین کے لیے دوری ہے جیسے ثمود کے لیے دوری تھی۔ “ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

گویا کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے۔ سنو ، میدن والے بھی دور پھینک دئیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

گویا کہ وہ ان میں رہے ہی نہ تھے خبردار مدین کے لیے دوری ہے جیسا کہ ثمود دور ہوئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے سن لو پھٹکار ہے مدین کو جیسے پھٹکار ہوئی تھی ثمود کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

گویا وہ لوگ کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے خوب سن لو مدین بھی رحمت سے اسی طرح دور کئے گئے جس طرح ثمود رحمت سے دور کئے گئے تھے