Surat un Nasar

Surah: 110

Verse: 3

سورة النصر

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہُ ؕ ؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ٪﴿۳﴾  35

Then exalt [Him] with praise of your Lord and ask forgiveness of Him. Indeed, He is ever Accepting of repentance.

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَسَبِّحۡ
تو تسبیح کیجیے
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
وَاسۡتَغۡفِرۡہُ
اور بخشش مانگیے اس سے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
ہے وہ
تَوَّابًا
بہت توبہ قبول کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَسَبِّحۡ
توآپ تسبیح کیجیے 
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے 
رَبِّکَ
اپنے رب کی 
وَاسۡتَغۡفِرۡہُ
اور اس سے بخشش مانگیے 
اِنَّہٗ
یقیناً وہ 
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے) ہے
تَوَّابًا
بہت توبہ قبول کر نے والا                        
Translated by

Juna Garhi

Then exalt [Him] with praise of your Lord and ask forgiveness of Him. Indeed, He is ever Accepting of repentance.

تو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تو آپ اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے۔ اور اس سے بخشش طلب کیجیے۔ یقینا وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توآپ اپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کیجیے اوراُس سے بخشش مانگیے،یقیناوہ ہمیشہ سے بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

then pronounce the purity and praise of your Lord, and seek forgiveness from Him. Surely He is Ever-Relenting.

تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں اور گناہ بخشوا اس سے بیشک وہ معاف کرنے والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے۔ یقیناوہ بہت توبہ قبول فرمانے والا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

then extol the praise of your Lord and pray to Him for forgiveness. For He indeed is ever disposed to accept repentance.

تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ، 3 اور اس سے مغفرت کی دعا مانگو ، 4 بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ، اور اس سے مغفرت مانگو ۔ ( ٢ ) یقین جانو وہ بہت معاف کرنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو تعریف کے ساتھ اپنے مالک کی پاکی بیان کرو اور اس سے بخشش مانگ بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کریں اور اس سے مغفرت مانگیں بیشک وہ معاف کرنے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو اپنے پروردگار کی تسبیح کیجئے۔ مغفرت مانگئے۔ بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then hallow the praise of thy Lord, and ask forgiveness of Him. Verily He is ever Relenting.

تو آپ اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کیجئے اور اس سے استغفار کیجئے بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اپنے خداوند کی تسبیح اس کی حمد کے ساتھ ، اور اس سے مغفرت مانگو ( 1 ) بے شک وہ بڑا ہی معاف فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اب ) آپ اپنے رب کی تعریف بیان کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے کہ بلاشبہ وہ بہت توبہ قبول کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگوبیشک وہ معاف کرنے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو آپ اپنے رب کی تسبیح میں لگ جائیں اس کی حمد کے ساتھ اور اس سے بخشش مانگیں بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

تواپنے رب کی حمدوتسبیح کیجئے اور اس سے بخشش طلب کیجئے یقیناوہ بڑاتوبہ قبول کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۳ ) تو اپنے رب کی ثناء کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور اس سے بخشش چاہو ( ف٤ ) بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو آپ ( تشکراً ) اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح فرمائیں اور ( تواضعاً ) اس سے استغفار کریں ، بیشک وہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا ( اور مزید رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

تو ( اس وقت ) اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے مغفرت طلب کیجئے ۔ بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Celebrate the praises of thy Lord, and pray for His Forgiveness: For He is Oft-Returning (in Grace and Mercy).

Translated by

Muhammad Sarwar

Glorify your Lord with praise and ask Him for forgivenes. He accepts repentance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, glorify the praises of your Lord, and ask His forgiveness. Verily, He is the One Who accepts the repentance and Who forgives.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then celebrate the praise of your Lord, and ask His forgiveness; surely He is oft-returning (to mercy).

Translated by

William Pickthall

Then hymn the praises of thy Lord, and seek forgiveness of Him. Lo! He is ever ready to show mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो अपने रब की प्रशंसा करो और उस से क्षमा चाहो। निस्संदेह वह बड़ा तौबा क़बूल करने वाला है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو اپنے رب کی تسبیح وتحمید کیجیے اور اس سے استغفار کی درخواست کیجیئے وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اسے یاد کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بیشک وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ، اور اس سے مغفرت کی دعامانگو ، بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ اپنے رب کی تسبیح بیان کیجئے جس کے ساتھ حمد بھی ہو اور اس سے مغفرت طلب کیجئے بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں  اور گناہ بخشوا اس سے بیشک وہ معاف کرنے والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو پھر آپ اپنے پروردگار کی حمدوثناء کے ساتھ پاکی بیان کیجئے۔ اور اس سے گناہوں کی مغفرت طلب کیجئے بیشک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے۔