Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 101

سورة يوسف

رَبِّ قَدۡ اٰتَیۡتَنِیۡ مِنَ الۡمُلۡکِ وَ عَلَّمۡتَنِیۡ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۟ اَنۡتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ تَوَفَّنِیۡ مُسۡلِمًا وَّ اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۰۱﴾

My Lord, You have given me [something] of sovereignty and taught me of the interpretation of dreams. Creator of the heavens and earth, You are my protector in this world and in the Hereafter. Cause me to die a Muslim and join me with the righteous."

اے میرے پروردگار! تو نے مجھے ملک عطا فرمایا اور تو نے مجھے خواب کی تعبیر سکھلائی اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے تو دنیا و آخرت میں میرا ولی ( دوست ) اور کارساز ہے ، تو مجھے اسلام کی حالت میں فوت کر اور نیکوں میں ملا دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
قَدۡ
تحقیق
اٰتَیۡتَنِیۡ
دیا تو نے مجھے
مِنَ الۡمُلۡکِ
بادشاہت میں سے
وَعَلَّمۡتَنِیۡ
اور سکھایا تو نے مجھے
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ
حقیقت میں سے
الۡاَحَادِیۡثِ
باتوں کی
فَاطِرَ
اے پیدا کرنے والے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
اَنۡتَ
تو ہی
وَلِیّٖ
میرا دوست ہے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
تَوَفَّنِیۡ
تو فوت کر نامجھے
مُسۡلِمًا
مسلمان
وَّاَلۡحِقۡنِیۡ
اور ملا دینا مجھے
بِالصّٰلِحِیۡنَ
صالحین سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
قَدۡ
یقیناً
اٰتَیۡتَنِیۡ
دیا تو نے مجھے
مِنَ الۡمُلۡکِ
حکومت میں سے
وَعَلَّمۡتَنِیۡ
اور سکھایا تو نے مجھے
مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ
باتوں کی اصل حقیقت میں سے کچھ
فَاطِرَ
پیدا کرنے والے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کو
اَنۡتَ
تو
وَلِیّٖ
مدد گار ہے میرا
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
تَوَفَّنِیۡ
تو وفات دینا مجھے
مُسۡلِمًا
مسلمان ہونے کی حالت میں
وَّاَلۡحِقۡنِیۡ
اور تو ملا دینا مجھے
بِالصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں کے ساتھ
Translated by

Juna Garhi

My Lord, You have given me [something] of sovereignty and taught me of the interpretation of dreams. Creator of the heavens and earth, You are my protector in this world and in the Hereafter. Cause me to die a Muslim and join me with the righteous."

اے میرے پروردگار! تو نے مجھے ملک عطا فرمایا اور تو نے مجھے خواب کی تعبیر سکھلائی اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے تو دنیا و آخرت میں میرا ولی ( دوست ) اور کارساز ہے ، تو مجھے اسلام کی حالت میں فوت کر اور نیکوں میں ملا دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے میرے پروردگار ! تو نے مجھے حکومت بھی عطا کی اور خوابوں کی تعبیر بھی سکھائی۔ تو آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے اور تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سرپرست ہے۔ اسلام پر میرا خاتمہ کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کرلے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے رب! یقیناًتو نے مجھے حکومت میں سے حصہ دیااورتونے مجھے باتوں کی اصل حقیقت میں سے کچھ سکھایا،اے آسمانوں اورزمین کو پیدا کرنے والے!توہی دنیا اور آخرت میں میرا مددگارہے،مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دینااور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملادینا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My Lord, You have given me some power to rule and a knowledge of interpreting events. 0 the Creator of the heavens and the Earth, You are my guardian in this world and the Hereafter. Make me die a Muslim and make me join the righteous.|"

اے رب تو نے دی مجھ کو کچھ حکومت اور سکھایا مجھ کو کچھ پھیرنا باتوں کا اے پیدا کرنے والے آسمان اور زمین کے تو ہی میرا کار ساز ہے دنیا میں اور آخرت میں موت دے مجھ کو اسلام پر اور ملا مجھ کو نیک بختوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میرے رب ! تو نے مجھے حکومت بھی عطا کی ہے اور مجھے خوابوں کی تعبیر (یا معاملہ فہمی) کا علم بھی سکھایا ہے اے وہ ہستی جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے توُ ہی میرا کارساز ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی مجھے وفات دیجیو فرمانبرداری کی حالت میں اور مجھے شامل کر دیجیو اپنے صالح بندوں میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے میرے ربّ ، تو نے مجھے حکومت بخشی اور مجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھایا ۔ زمین و آسمان کے بنانے والے ، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سرپرست ہے ، میرا خاتمہ اسلام پر کر اور انجامِ کار مجھے صالحین کے ساتھ ملا ۔ 71

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرے پروردگار ! تو نے مجھے حکومت سے بھی حصہ عطا فرمایا ، اور مجھے تعبیر خواب کے علم سے بھی نوازا ۔ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا رکھوالا ہے ۔ مجھے اس حالت میں دنیا سے اٹھانا کہ میں تیرا فرمانبردار ہوں ، اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کرنا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک میرے تو نے مجھ کو حکومت میں سے کچھ دیا 4 اور خوابوں کی تعبیر بھی کچھ سکھلائی اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی میرا والی ہے، سب کا موں کا بنانے والا کریم کار ساز (دنیا اور آخرت دونوں میں مجھ کو اپنا تابعدار رکھ کر دنیا سے اٹھا لے 5 اور نیک بندوں سے مجھ کو ملا دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے پروردگار ! آپ نے مجھے سلطنت کا بڑا حصہ عطا فرمایا اور مجھے خوابوں کی تعبیر دینا تعلیم فرمایا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے ، آپ ہی دنیا اور آخرت میں میرے کار ساز ہیں مجھ کو فرمانبرداری کی حالت میں (دنیا سے) اٹھائیے اور مجھے خاص بندوں میں شامل فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میرے رب آپ نے مجھے سلطنت عطا کی اور مجھے باتوں کی گہرائی تک پہنچنے کی اہلیت عطا کی اے آسمان اور زمین کے بنانے والے آپ ہی اس دنیا اور آخرت میں میرے کار ساز ہیں آپ مجھے اپنی فرماں برداری میں اس دنیا سے اٹھائیے گا اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرمائیے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(جب یہ سب باتیں ہولیں تو یوسف نے خدا سے دعا کی کہ) اے میرے پروردگار تو نے مجھ کو حکومت سے بہرہ دیا اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے۔ تو مجھے (دنیا سے) اپنی اطاعت (کی حالت) میں اٹھائیو اور (آخرت میں) اپنے نیک بندوں میں داخل کیجیو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My Lord! Thou hast given me of the dominion, and hast taught me of the interpretation of discourses, Creator of the heavens and the earth! Thou art my Patron in the world and the Hereafter. Make me to die a Muslim, and join me with the righteous.

اے پروردگار تو نے مجھے حکومت (بھی) دی اور خوابوں کی تعبیر کا علم بھی دیا ۔ اے آسمانوں اور زمین کے خالق تو ہی میرا کارساز دنیا اور آخرت میں ہے مجھے دنیا سے (اپنا) فرماں بردار اٹھا اور مجھے صالحین میں جا ملا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے رب! تو نے مجھے اقتدار میں سے بھی حصہ بخشا اور باتوں کی تعبیر کے علم میں سے بھی سکھایا ۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تو ہی دنیا اور آخرت ، دونوں میں میرا کارساز ہے ۔ مجھے اسلام پر وفات دے اور نیکوکاروں کے زمرہ میں شامل کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے رب!آپ نے مجھے حکومت کا ( ایک بڑا ) حصہ عطا فرمایا اور مجھے خوابوں کی تعبیر بتلاناسکھلایا ۔ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے!آپ ( ہی ) دنیا اور آخرت میں میرے سرپرست ہیں ۔ مجھے آپ دنیا سے مسلمان اٹھایئے گا اور مجھے نیک لوگوں میں شامل فرمایئے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(جب یہ سب باتیں ہو چکیں تو) یوسف نے اللہ سے دعا کی کہ اے میرے رب ! تو نے حکومت سے مجھے بہرہ مند کیا اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا، اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! تو ہی دنیا و آخرت میں میرا کارساز ہے، تو مجھے دنیا سے اپنی اطاعت کی حالت میں اٹھائیو اور آخرت میں اپنے نیک بندوں میں داخل کرنا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر یوسف نے مالک حقیقی کی طرف متوجہ ہو کر عرض کیا) اے میرے رب، تو نے ہی مجھے حکومت بخشی اور مجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھایا، آسمانوں اور زمین کے بنانے والے، تو ہی میرا کارساز ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی (پس دنیا کی طرح میری آخرت بھی بنا دے کہ جب دنیا سے اٹھائے تو) میرا خاتمہ اسلام پر فرما، اور مجھے خاص نیک بندوں کے ساتھ شامل فرما دے،

Translated by

Noor ul Amin

اے میرے رب!تونے مجھے حکومت بھی عطا کی اور خوابوں کی تعبیربھی سکھلائی توہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والا ہے اور توہی دنیااورآ خرت میں میرا سرپرست ہے اسلام پر میراخاتمہ کراور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے رب بیشک تو نے مجھے ایک سلطنت دی اور مجھے کچھ باتوں کا انجام نکالنا سکھایا ، اے آسمانوں اور زمین کے بنانے والے تو میرا کام بنانے والا ہے دنیا اور آخرت میں ، مجھے مسلمان اٹھا اور ان سے مِلا جو تیرے قرب خاص کے لائق ہیں ( ف۲۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میرے رب! بیشک تو نے مجھے سلطنت عطا فرمائی اور تو نے مجھے خوابوں کی تعبیر کے علم سے نوازا ، اے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے! تو دنیا میں ( بھی ) میرا کارساز ہے اور آخرت میں ( بھی ) ، مجھے حالتِ اسلام پر موت دینا اور مجھے صالح لوگوں کے ساتھ ملا دے

Translated by

Hussain Najfi

اے میرے پروردگار! تو نے مجھے سلطنت عطا فرمائی ہے اور خوابوں کی تعبیر کا علم بھی تو نے ہی مجھے بخشا ہے اے آسمانوں اور زمین کے خالق تو دنیا و آخرت میں میرا سرپرست اور کارساز ہے میرا خاتمہ ( حقیقی ) اسلام اور فرمانبرداری پر کر اور مجھے اپنے نیکوکار بندوں میں داخل فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my Lord! Thou hast indeed bestowed on me some power, and taught me something of the interpretation of dreams and events,- O Thou Creator of the heavens and the earth! Thou art my Protector in this world and in the Hereafter. Take Thou my soul (at death) as one submitting to Thy will (as a Muslim), and unite me with the righteous."

Translated by

Muhammad Sarwar

"My Lord, You have given me the kingdom and taught me the meaning of dreams. You are the Creator of the heavens and the earth. You are my Guardian in this world and in the life to come. Make me die as one who has submitted to the Will of God and unite me with the righteous ones."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"My Lord! You have indeed bestowed on me of the sovereignty, and taught me something of the interpretation of dreams - the (Only) Creator of the heavens and the earth! You are my Wali in this world and in the Hereafter. Cause me to die as a Muslim, and join me with the righteous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

My Lord! Thou hast given me of the kingdom and taught me of the interpretation of sayings: Originator of the heavens and the earth! Thou art my guardian in this world and the hereafter; make me die a muslim and join me with the good.

Translated by

William Pickthall

O my Lord! Thou hast given me (something) of sovereignty and hast taught me (something) of the interpretation of events - Creator of the heavens and the earth! Thou art my Protecting Guardian in the world and the Hereafter. Make me to die muslim (unto Thee), and join me to the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरे रब! आपने मुझको हुकूमत में से हिस्सा दिया और मुझको ख़्वाबों की ताबीर करना सिखाया, ऐ आसमानों और ज़मीन के पैदा करने वाले! आप ही मेरा काम बनाने वाले हैं दुनिया में भी और आख़िरत में भी मुझको फ़रमाँबरदारी की हालत में वफ़ात दीजिए और मुझको नेक बंदों में शामिल फ़रमाईए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے پروردگار آپ نے مجھ کو سلطنت کا بڑا حصہ دیا اور مجھ کو خوابوں کی تعبیر دینا تعلیم فرمایا (جو کہ علم عظیم ہے) اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے آپ میرے کارساز ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی مجھ کو پوری فرمانبرداری کی حالت میں دنیا سے اٹھا لیجیئے اور مجھ کو خاص نیک بندوں میں شامل کر لیجیئے۔ (2) (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے میرے رب ! بیشک تو نے مجھے حکومت عنایت فرمائی اور باتوں کی حقیقت سمجھائی، اے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کرنے والے دنیا اور آخرت میں تو ہی میرا مددگار ہے، مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں فوت کرنا اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملانا۔ “ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے میرے رب ، تو نے مجھے حکومت بخشی اور مجھ کو باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھایا۔ زمین و آسمان کے بنانے والے ، تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا سر پرست ہے ، میرا خاتمہ اسلام پر کر اور انجام کار مجھے صالحین کے ساتھ ملا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے رب آپ نے مجھے سلطنت کا حصہ عطا فرمایا اور مجھے خوابوں کی تعبیر سکھائی۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا فرمانے والے آپ ہی دنیا اور آخرت میں میرے کار ساز ہیں مجھے اس حالت میں موت دینا کہ میں فرماں بردار ہوں اور مجھے نیک بندوں میں شامل فرمائیے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب تو نے دی مجھ کو کچھ حکومت اور سکھایا مجھ کو کچھ پھیرنا باتوں کا اے پیدا کرنے والے آسمان اور زمین کے تو ہی میرا کار ساز ہے دنیا میں اور آخرت میں موت دے مجھ کو اسلام پر اور ملا مجھ کو نیک بختوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے رب ! تو نے مجھ کو حکومت کا ایک بڑا حصہ دیا اور تو نے مجھے خوابوں کی تعبیر کا علم بھی عطا فرمایا اے آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کار ساز ہے تو مجھ کو فرماں برداری کی حالت میں یعنی اسلام پر وفات دے اور مجھ کو مرنے کے بعد اپنے نیک بندوں کے ساتھ ملا دے