Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 102

سورة يوسف

ذٰلِکَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ نُوۡحِیۡہِ اِلَیۡکَ ۚ وَ مَا کُنۡتَ لَدَیۡہِمۡ اِذۡ اَجۡمَعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ وَ ہُمۡ یَمۡکُرُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾

That is from the news of the unseen which We reveal, [O Muhammad], to you. And you were not with them when they put together their plan while they conspired.

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں ۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنی بات ٹھان لی تھی اور وہ فریب کرنے لگے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ
کچھ خبریں ہیں
الۡغَیۡبِ
غیب کی
نُوۡحِیۡہِ
ہم وحی کرتے ہیں اسے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے آپ
لَدَیۡہِمۡ
پاس ان کے
اِذۡ
جب
اَجۡمَعُوۡۤا
انہوں نے اتفاق کیا
اَمۡرَہُمۡ
اپنے معاملے پر
وَہُمۡ
اور وہ
یَمۡکُرُوۡنَ
اور وہ چالیں چل رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ ہے
مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَیۡبِ
غیب کی کچھ خبریں ہیں
نُوۡحِیۡہِ
ہم وحی کر رہے ہیں اس کو
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَمَا
اور نہ
کُنۡتَ
تھے تم
لَدَیۡہِمۡ
ان کے پاس موجود
اِذۡ
جب
اَجۡمَعُوۡۤا
پختہ ارادہ کیا انھوں نے
اَمۡرَہُمۡ
اپنے کام کا
وَہُمۡ
اور وہ
یَمۡکُرُوۡنَ
خفیہ تدبیریں کر رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

That is from the news of the unseen which We reveal, [O Muhammad], to you. And you were not with them when they put together their plan while they conspired.

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں ۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنی بات ٹھان لی تھی اور وہ فریب کرنے لگے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ) ! یہ ( قصہ بھی) غیب کی خبروں سے ہے جس کو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں۔ آپ اس وقت ان کے پاس تو نہیں تھے۔ جب برادران یوسف نے ایک بات پر اتفاق کرلیا تھا اور اسے عملی جامہ پہنانے کی مکارانہ سازش کر رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جوہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں،ورنہ آپ اُن کے پاس موجودنہ تھے جب یوسف کے بھائیوں نے اپنے کام کا پختہ ارادہ کیااورجب وہ خفیہ تدبیریں کررہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is a part of the reports of the unseen We reveal to you. And you were not there before them when they determined their object and they were planning devices.

یہ خبریں ہیں غیب کی ہم بھیجتے ہیں تیرے پاس اور تو نہیں تھا ان کے پاس جب وہ ٹھہرانے لگے اپنا کام اور فریب کرنے لگے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہے غیب کی خبروں میں سے جو ہم وحی کرتے ہیں (اے محمد) آپ کی طرف اور آپ ان کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے اتفاقِ رائے کیا تھا اپنے معاملے پر اور جب وہ لوگ سازش کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), this is part of news from the Unseen that We reveal to you for you were not present with them when Joseph's brothers jointly resolved on a plot.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم تم پر وحی کر رہے ہیں ورنہ تم اس وقت موجود نہ تھے جب یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائیوں نے آپس میں اتفاق کر کے سازش کی تھی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ تمام واقعہ غیب کی خبروں کا ایک حصہ ہے جو ہم تمہیں وحی کے ذریعے بتا رہے ہیں ، ( ٦٥ ) اور تم اس وقت ان ( یوسف کے بھائیوں ) کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے سازش کر کے اپنا فیصلہ پختہ کرلیا تھا ( کہ یوسف کو کنویں میں ڈالیں گے ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیغمبر یہ غیب کی چند خبریں تھیں جو ہم نے تجھ کو بھیجیں اور تو تو اس وقت ان کے یوسف کے بھائیوں کے پاس نہ تھا جب انہوں نے مل کر ایک بات ٹھیرا لی تھی کہ یوسف کو کنوئیں 6 میں ڈال دیں اور وہ فریب کر رہے تھے (کرتے پر بکری کا خون لگا کر لائے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ (قصہ) غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم وحی کے ذریعے آپ کو بتلاتے ہیں اور آپ ان (برادران یوسف علیہ السلام) کے پاس وقت موجود نہ تھے جب انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کرلیا اور وہ تدبیر کر رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سب غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں اور آپ اس وقت ان کے پاس نہ تھے جب انہوں نے اپنا کام پکا کرلیا تھا اور وہ اپنی تدبیروں میں لگے ہوئے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو تم ان کے پاس تو نہ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This is of the tidings of the unseen, which We reveal unto thee; nor wast thou with them when they resolved on their affair while they were plotting.

یہ (قصہ) غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ۔ اور آپ ان کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جب انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کرلیا تھا اور وہ چالیں چل رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ سرگزشت غیب کی خبروں میں سے جس کی ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اور تم تو ان کے پاس اس وقت موجود نہیں تھے ، جبکہ انہوں نے اپنی رائے پتہ کی اور وہ سازش کر رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبر ﷺ ) یہ ( پوراواقعہ ) غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں ۔ اور جب یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائی اپنی سازش پر متفق ہو کر چالیں چل رہے تھے آپ ( ﷺ ) ان کے پاس موجود نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) یہ خبریں غیب میں سے ہیں جو ہم آپ کی طرف بھیجتے ہیں اور جب یوسف کے بھائیوں نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو آپ ان کے پاس تو نہ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اے پیغمبر) یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جو ہم آپ کو بذریعہ وحی بتاتے ہیں، ورنہ آپ ان (برادران یوسف) کے پاس اس وقت موجود نہیں تھے، جب کہ وہ آپس میں اتفاق کر کے سازش پکا رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمد ) یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم آ پ کی طرف وحی کررہے ہیں آ پ اس وقت ان کے پاس نہ تھے جب بھائیوں نے ایک بات پر اتفاق کرلیا اور وہ مکارانہ سازش کررہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے ( ف۲۲٦ ) جب انہوں نے اپنا کام پکا کیا تھا اور وہ داؤں چل رہے تھے ( ف۲۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) یہ ( قصّہ ) غیب کی خبروں میں سے ہے جسے ہم آپ کی طرف وحی فرما رہے ہیں ، اور آپ ( کوئی ) ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ ( برادرانِ یوسف ) اپنی سازشی تدبیر پر جمع ہو رہے تھے اور وہ مکر و فریب کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) یہ ( داستان ) غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں اور آپ ان ( برادرانِ یوسف ( ع ) ) کے پاس اس وقت موجود نہیں تھے جب کہ وہ آپس میں اتفاق کرکے یوسف کے خلاف سازش کر رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such is one of the stories of what happened unseen, which We reveal by inspiration unto thee; nor wast thou (present) with them then when they concerted their plans together in the process of weaving their plots.

Translated by

Muhammad Sarwar

This is some of the news of the unseen which We reveal to you, (Muhammad). You were not with them when Joseph's brothers agreed on devising their evil plans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is of the news of the Ghayb (Unseen) which We reveal to you. You were not (present) with them when they arranged their plan together, and (while) they were plotting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is of the announcements relating to the unseen (which) We reveal to you, and you were not with them when they resolved upon their affair, and they were devising plans.

Translated by

William Pickthall

This is of the tidings of the Unseen which We inspire in thee (Muhammad). Thou wast not present with them when they fixed their plan and they were scheming.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह ग़ैब की ख़बरों में से है जो आप पर वह्य कर रहे हैं, और आप उस वक़्त उनके पास मौजूद न थे जब यूसुफ़ के भाइयों ने अपना इरादा पक्का किया और वे तदबीरें कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو وحی کے ذریعے سے ہم آپ کو بتلاتے ہیں اور آپ ان (برادران یوسف (علیہ السلام) کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کرلیا تھا اور تدبیریں کر رہے تھے۔ (3) (102)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ غیب کی خبریں ہیں، جو ہم آپکی طرف وحی کرتے ہیں۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب انہوں نے اپنے کام کا پختہ ارادہ کیا اور وہ خفیہ تدبیر کر رہے تھے۔ “ (١٠٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بی کہہ دو کہ یہ قصہ غیب کی خبروں سے ہے جو ہم تم پر وحی کررہے ہیں ، ورنہ تم اس وقت موجود نہ تھے جب یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں نے آپس میں اتفاق کر کے سازش کی تھی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ اور آپ اس وقت ان کے پاس موجود نہیں تھے جب انہوں نے اپنے کام کا پختہ ارادہ کرلیا تھا اور وہ تدبیر کر رہے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ خبریں ہیں غیب کی ہم بھیجتے ہیں تیرے پاس اور تو نہیں تھا ان کے پاس جب وہ ٹھہرانے لگے اپنا کام اور فریب کرنے لگے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ پر وحی کے ذریعہ سے بتاتے ہیں ورنہ آپ تو یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جب انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کرلیا تھا اور وہ فریب آمیز تدبیریں کر رہے تھے