Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 107

سورة يوسف

اَفَاَمِنُوۡۤا اَنۡ تَاۡتِیَہُمۡ غَاشِیَۃٌ مِّنۡ عَذَابِ اللّٰہِ اَوۡ تَاۡتِیَہُمُ السَّاعَۃُ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾

Then do they feel secure that there will not come to them an overwhelming [aspect] of the punishment of Allah or that the Hour will not come upon them suddenly while they do not perceive?

کیا وہ اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اللہ کے عذابوں میں سے کوئی عام عذاب آجائے یا ان پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑے اور وہ بے خبرہی ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَاَمِنُوۡۤا
کیا بھلا وہ امن میں آگئے
اَنۡ
کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
آجائے ان کے پاس
غَاشِیَۃٌ
ایک چھا جانے والی (آفت)
مِّنۡ عَذَابِ
عذاب سے
اللّٰہِ
اللہ کے
اَوۡ
یا
تَاۡتِیَہُمُ
آجائے ان کے پاس
السَّاعَۃُ
قیامت
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہ وہ شعور رکھتے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَاَمِنُوۡۤا
تو کیا وہ بے خوف ہو گئے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمۡ
آجائےان پر
غَاشِیَۃٌ
کوئی ڈھانپ لینے والی
مِّنۡ عَذَابِ
عذاب سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
اَوۡتَاۡتِیَہُمُ
یا آجائے ان پر
السَّاعَۃُ
قیامت
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہ وہ شعور رکھتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

Then do they feel secure that there will not come to them an overwhelming [aspect] of the punishment of Allah or that the Hour will not come upon them suddenly while they do not perceive?

کیا وہ اس بات سے بے خوف ہوگئے ہیں کہ ان کے پاس اللہ کے عذابوں میں سے کوئی عام عذاب آجائے یا ان پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑے اور وہ بے خبرہی ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا یہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ اللہ کا عذاب ان پر چھا جائے یا یکدم گھڑی (قیامت) آجائے اور انھیں کچھ خبر نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیا وہ اس سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ان پر اللہ تعالیٰ کے عذاب میں سے کوئی ڈھانپ لینے والی آفت آجائے یا اچانک ان پر قیامت ہی آجائے اوروہ اس کا شعوربھی نہ رکھتے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] Do they feel secure from that there comes to them Allah&s enveloping punishment or that there comes to them the Hour suddenly while they are not conscious of it?

کیا نڈر ہوگئے اس سے کہ آ ڈھانکے ان کو ایک آفت اللہ کے عذاب کی یا آپہنچے قیامت اچانک اور ان کو خبر نہ ہو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ اس سے بےخوف ہوچکے ہیں کہ آدھمکے ان پر ڈھانپ لینے والی آفت اللہ کے عذاب کی یا ( ان کو یہ ڈر بھی نہیں رہا کہ) آجائے ان پر قیامت اچانک اور انہیں اس کا احساس تک نہ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they, then, feel secure that an overwhelming chastisement shall not visit them, and the Hour shall not suddenly come upon them without their even perceiving it?

کیا یہ مطمئن ہیں کہ خدا کے عذاب کی کوئی بلا انہیں دبوچ نہ لے گی یا بے خبری میں قیامت کی گھڑی اچانک ان پر نہ آجائے گی ؟ 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا ان لوگوں کو اس بات کا ذرا ڈر نہیں ہے کہ اللہ کے عذاب کی کوئی بلا آکر ان کو لپیٹ لے ، یا ان پر قیامت اچانک ٹوٹ پڑے اور انہیں پہلے سے احساس بھی نہ ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں کو اس کا ڈر نہیں رہا کہ اللہ کا عذاب ان پر ایسا آئے جو چھا جائے 1 یا ایک ہی ایکا قیامت ان پر آن پہنچے اور ان کو خبر نہ ہو اس وقت شرک کا کیا جواب دیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو کیا یہ اس بات سے بےخوف ہیں کہ ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور ان کو خبر بھی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا وہ اس بات سے بےخوف بیٹھے ہوئے ہیں کہ ان پر اللہ کی طرف سے اچانک کوئی آفتآ پڑے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور ان کو خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ اس (بات) سے بےخوف ہیں کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر ناگہاں قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are they secure then against this, that there may come upon them an overwhelming of Allah's torment, or that there may come upon them the Hour on a sudden while they percieve not?

سو کیا یہ اس کی طرف سے بےفکر ہیں کہ انہیں اللہ کا کوئی عذاب چھالے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا یہ لوگ اس بات سے نچنت ہیں کہ ان پر عذابِ الہٰی کی کوئی آفت یا قیامت ہی اچانک آدھمکے اور وہ اس سے بالکل بے خبر ہوں؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا وہ اس بات سے مطمئن ہوگئے کہ ان پر اللہ ( تعالیٰ ) کا عذاب آکر چھا جائے یا انہیں خبر بھی نہ ہو اور ان پر اچانک قیامت واقع ہوجائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ اس بات سے بےخوف ہیں کہ ان پر اللہ کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا پھر بھی یہ لوگ نڈر (دبے خوف) ہوگئے اس بات سے کہ آدبوچے ان کو اللہ کے عذاب سے کوئی ایسی ہولناک آفت جو چھا جائے ان سب پر (ہر طرف سے) ، یا آپہنچے ان پر قیامت کی وہ گھڑی، ایسی اچانک کہ ان کو خبر تک نہ ہو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ اس بات سے نڈر ہو گئے ہیں کہ اللہ کا عذاب ان پر چھاجائے یایکدم گھڑی ( قیامت ) آجائے اور انہیں کچھ خبرنہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اس سے نڈر ہو بیٹھے کہ اللہ کا عذاب انھیں آکر گھیر لے یا قیامت ان پر اچانک آجائے اور انھیں خبر نہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ اس بات سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ان پر اﷲ کے عذاب کی چھا جانے والی آفت آجائے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ اس بات سے مطمئن ہوگئے ہیں کہ ان پر کوئی عذابِ الٰہی آجائے اور چھا جائے یا اچانک ان کے سامنے اس حال میں قیامت آجائے کہ انہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do they then feel secure from the coming against them of the covering veil of the wrath of Allah,- or of the coming against them of the (final) Hour all of a sudden while they perceive not?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they feel safe from God's overwhelming torment or of the sudden approach of the Day of Judgment while they are unaware?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do they then feel secure from the coming against them of the covering veil of the torment of Allah, or of the coming against them of the (Final) Hour, all of a sudden while they perceive not

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they then feel secure that there may come to them an extensive chastisement from Allah or (that) the hour may come to them suddenly while they do not perceive?

Translated by

William Pickthall

Deem they themselves secure from the coming on them of a pall of Allah's punishment, or the coming of the Hour suddenly while they are unaware?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या ये लोग इस बात से मुतमइन हैं कि उन पर अज़ाबे-इलाही की कोई आफ़त आ पड़े या अचानक उन पर क़यामत आ जाए और वे उससे बेख़बर हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو کیا پھر بھی اس بات سے مطمئن ہوئے بیٹھے ہیں کہ ان پر خدا کے عذاب کی کوئی ایسی آفت آ پڑے جو ان کو محیط ہوجاوے یا ان پر اچانک قیامت آجا وے اور ان کو (پہلے سے) خبر بھی نہ ہو۔ (6) (107)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو کیا وہ بیخبر ہوگئے ہیں کہ ان پر اللہ کے عذاب میں سے کوئی چھا جانے والی آفت آپڑے یا ان پر قیامت اچانک آجائے اور وہ خیال بھی نہ کرتے ہوں۔ “ (١٠٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ مطمئن ہیں کہ خدا کے عذاب کی کوئی بلا انہیں دبوچ نہ لے گی یا بیخبر ی میں قیامت کی گھڑی اچانک ان پر نہ آجائے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ اس بات سے مطمئن ہیں کہ ان پر اللہ کی طرف سے عذاب کی کوئی ایسی آفت آپڑے جو ان کو گھیر لے یا ان پر اچانک قیامت آجائے اور ان کو خبر بھی نہ ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نڈر ہوگئے اس سے کہ آڈھانکے ان کو ایک آفت اللہ کے عذاب کی یا آپہنچے قیامت اچانک اور ان کو خبر نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ایسے لوگ اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر خدا کے عذا ب کی کوئی ایسی آفت آجائے جو ان کو ڈھانک لے یا ان پر نا گہاں قیامت آپہنچے اور ان کو خبر بھی نہ ہو