Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 108

سورة يوسف

قُلۡ ہٰذِہٖ سَبِیۡلِیۡۤ اَدۡعُوۡۤا اِلَی اللّٰہِ ۟ ؔ عَلٰی بَصِیۡرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیۡ ؕ وَ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۰۸﴾

Say, "This is my way; I invite to Allah with insight, I and those who follow me. And exalted is Allah ; and I am not of those who associate others with Him."

آپ کہہ دیجئے میری راہ یہی ہے میں اور میرے متبعین اللہ کی طرف بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ ۔ اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
ہٰذِہٖ
یہ ہے
سَبِیۡلِیۡۤ
راستہ میرا
اَدۡعُوۡۤا
میں بلاتا ہوں
اِلَی اللّٰہِ
طرف اللہ کے
عَلٰی بَصِیۡرَۃٍ
بصیرت پر
اَنَا
میں
وَمَنِ
اور جو کوئی
اتَّبَعَنِیۡ
پیروی کرے میری
وَسُبۡحٰنَ
اور پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
شرک کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہٰذِہٖ
یہی
سَبِیۡلِیۡۤ
میرا راستہ ہے
اَدۡعُوۡۤا
میں دعوت دیتا ہوں
اِلَی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف
عَلٰی بَصِیۡرَۃٍ
دلیل و برہان کی روشنی میں
اَنَا
میں
وَمَنِ اتَّبَعَنِیۡ
اور جنہوں نے میری پیروی کی ہے
وَسُبۡحٰنَ
اور پاک ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
وَمَاۤ
اور نہیں
اَنَا
میں
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Say, "This is my way; I invite to Allah with insight, I and those who follow me. And exalted is Allah ; and I am not of those who associate others with Him."

آپ کہہ دیجئے میری راہ یہی ہے میں اور میرے متبعین اللہ کی طرف بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ ۔ اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : میرا راستہ یہی ہے کہ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ میں خود بھی اس راہ کو پوری روشنی میں دیکھ رہا ہوں اور میرے پیروکار بھی۔ اللہ پاک ہے اور مشرکوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں : ’’یہی میرا راستہ ہے ،میں دلیل وبرہان کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دیتاہوں اور وہ بھی جنہوں نے میری پیروی کی ہے۔ اوراﷲ تعالیٰ پاک ہے اورمیں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, &This is my way. I call (people) to Allah with full cognition - myself and my followers. And pure is Allah. And I am not among the Mushriks*.|"

کہہ دے یہ میری راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کی طرف، سمجھ بوجھ کر میں اور جو میرے ساتھ ہے، اور اللہ پاک ہے اور میں نہیں شریک بنانے والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) آپ کہہ دیجیے کہ یہ میرا راستہ ہے میں اللہ کی طرف بلا رہا ہوں پوری بصیرت کے ساتھ میں بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے میری پیروی کی ہے اور اللہ پاک ہے اور میں ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تم ان سے صاف کہہ دو کہ میرا رستہ تو یہ ہے ، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ، میں خود بھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہا ہوں اور میرے ساتھی بھی ، اور اللہ پاک ہے 78 اور شرک کرنے والوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) کہہ دو کہ : یہ میرا راستہ ہے ، میں بھی پوری بصیرت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاتا ہوں ، اور جنہوں نے میری پیروی کی ہے وہ بھی ، اور اللہ ( ہر قسم کے شر سے ) پاک ہے ، اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) کہہ دے میری راہ یہ ہے میں تم کو اللہ کی طرف سمجھ بوجھ کر بلاتا ہوں (دلیل رکھ کر) اور جو میری پیروی کرے 2 اور اللہ کی ذات تمام برائیوں اور خیبوں اور شرک سے پاک ہے اور میں شک کرنیوالوں میں نہیں ہوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے میرا راستہ تو یہ ہے کہ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں سمجھ بوجھ کر (دلیل وبرہان سے) میں بھی اور میرے پیرو بھی اللہ پاک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کہہ دیجیے کہ یہ میرا راستہ ہے۔ میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ میں اور میرے ساتھ وہ لوگ جو میری اتباع کرتے ہیں ایک صدانائی کی) دلیل پر قائم ہیں۔ اللہ کی ذات پکا ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو میرا رستہ تو یہ ہے میں خدا کی طرف بلاتا ہوں (از روئے یقین وبرہان) سمجھ بوجھ کر میں بھی (لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ہوں) اور میرے پیرو بھی۔ اور خدا پاک ہے۔ اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: this is my way: I call unto Allah resting upon an insight---I, and whosoever followeth me. Hallowed be Allah: and I am not of the associators.

آپ کہہ دیجئے کہ میرا طریق یہی ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ۔ دلیل پر قائم ہوں میں (بھی) اور میرے پیرو بھی ۔ اور پاک ہے اللہ اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: یہ میری راہ ہے ، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں پوری بصیرت کے ساتھ ۔ میں بھی اور وہ لوگ بھی ، جنہوں نے میری پیروی کی ہے اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ یہ میرا راستہ ہے کہ میں اور میرے متبعین ( پوری ) بصیرت ( واضح دلیل کے ذریعے سمجھ بوجھ کے عین مطابق ، مکمل ذہنی اطمینان دل کی پوری سچائی ) کے ساتھ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ( ہر طرح کی کمی بیشی اور شرک سے ) پاک ہیں اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرما دیں میرا رستہ تو یہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں پورے یقین، اعتماد اور سوچ سمجھ کر، میں بھی لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں اور میرے پیرو بھی، اور اللہ پاک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہہ دو (ان سے اے پیغمبر) کہ یہ ہے میرا راستہ، میں بلاتا ہوں اللہ کی طرف، (روشنی اور) بصیرت پر قائم ہوں میں بھی، اور وہ سب بھی جنہوں نے میری پیروی کی، اور پاک ہے اللہ (ہر نقص و عیب اور ہر شائبہ شرک سے) ، اور میرا کوئی لگاؤ نہیں مشرکوں سے

Translated by

Noor ul Amin

کہہ دیجئے کہ :میر ا راستہ یہی ہے کہ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں میں خودبھی اس راہ کو پوری روشنی میں دیکھ رہاہوں اور میرے پیروکار بھی ، اللہ پاک ہے اور مشرکوں سے میراکوئی واسطہ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۲۳۲ ) یہ میری راہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں میں اور جو میرے قدموں پر چلیں دل کی آنکھیں رکھتے ہیں ۰ف۲۳۳ ) اور اللہ کو پاکی ہے ( ف۲۳٤ ) اور میں شریک کرنے والا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) فرما دیجئے: یہی میری راہ ہے ، میں اﷲ کی طرف بلاتا ہوں ، پوری بصیرت پر ( قائم ) ہوں ، میں ( بھی ) اور وہ شخص بھی جس نے میری اتباع کی ، اور اﷲ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ) آپ کہہ دیجئے! کہ میرا راستہ تو یہ ہے کہ میں اور جو میرا ( حقیقی ) پیروکار ہے ہم اللہ کی طرف بلاتے ہیں اس حال میں کہ ہم واضح دلیل پر ہیں اور اللہ ہر نقص و عیب سے پاک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say thou: "This is my way: I do invite unto Allah,- on evidence clear as the seeing with one's eyes,- I and whoever follows me. Glory to Allah! and never will I join gods with Allah!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say, "This is my way. I and all my followers invite you to God with proper understanding. God is most Glorious. I am not a pagan."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say "This is my way; I invite unto Allah with sure knowledge, I and whosoever follows me. And Glorified and Exalted be Allah. And I am not of the idolators."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: This is my way: I call to Allah, I and those who follow me being certain, and glory be to Allah, and I am not one of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

Say: This is my Way: I call on Allah with sure knowledge. I and whosoever followeth me - Glory be to Allah! - and I am not of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दीजिए कि यह मेरा रास्ता है, मैं अल्लाह की तरफ़ बुलाता हूँ समझ-बूझ कर, मैं भी और वे लोग भी जिन्होंने मेरी पैरवी की, और अल्लाह पाक है और मैं मुशरिकों में से नहीं हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ یہ میرا طریق ہے میں (لوگوں کو توحید) خدا کی طرف اس طور پر بلاتا ہوں کہ میں دلیل پر قائم ہوں میں بھی اور میرے ساتھ والے بھی (7) اور اللہ (شرک سے) پاک ہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔ (108)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں یہی میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت کے ساتھ، میں اور جنہوں نے میری پیروی کی ہے، اللہ پاک ہے اور میں شرک کرنے والوں سے نہیں ہوں۔ “ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم ان سے صاف کہہ دو کہ میرا راستہ تو یہ ہے ، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ، میں خود بھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہا ہوں اور میرے ساتھی بھی ، اور اللہ پاک ہے اور شرک کرنے والوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجئے کہ یہ میرا راستہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں میں بصیرت پر ہوں اور وہ لوگ بھی جنہوں نے میرا اتباع کیا۔ اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ دے یہ میری راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کی طرف سمجھ بوجھ کر میں اور جو میرے ساتھ ہے، اور اللہ پاک ہے اور میں نہیں شریک بتانے والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! آپ ان سے کہہ دیجئے میری راہ تو یہی ہے کہ میں پوری بصیرت کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دیتا ہوں اور جو میرے پیرو ہیں وہ بھی اور خدا تعالیٰ ہر عیب سے منزہ ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں