Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 3

سورة يوسف

نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَیۡکَ اَحۡسَنَ الۡقَصَصِ بِمَاۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ ٭ۖ وَ اِنۡ کُنۡتَ مِنۡ قَبۡلِہٖ لَمِنَ الۡغٰفِلِیۡنَ ﴿۳﴾

We relate to you, [O Muhammad], the best of stories in what We have revealed to you of this Qur'an although you were, before it, among the unaware.

ہم آپ کے سامنے بہترین بیان پیش کرتے ہیں اس وجہ سے کہ ہم نے آپ کی جانب یہ قرآن وحی کے ذریعے نازل کیا ہے اور یقیناً آپ اس سے پہلے بے خبروں میں تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
نَقُصُّ
ہم بیان کرتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ پر
اَحۡسَنَ
بہترین
الۡقَصَصِ
قصوں میں سے
بِمَاۤ
اس وجہ سے کہ
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کیا ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کی
ہٰذَا
اس
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
وَاِنۡ
اور بےشک
کُنۡتَ
تھے آپ
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
لَمِنَ الۡغٰفِلِیۡنَ
البتہ بے خبروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

نَحۡنُ
ہم
نَقُصُّ
بیان کرتے ہیں
عَلَیۡکَ
آپ سے
اَحۡسَنَ
بہترین
الۡقَصَصِ
قصہ
بِمَاۤ
ساتھ اس کےجو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کیا ہے ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
وَاِنۡ
اور بلاشبہ
کُنۡتَ
تھے آپ
مِنۡ قَبۡلِہٖ
اس سے پہلے
لَمِنَ الۡغٰفِلِیۡنَ
یقیناً بے خبروں میں سے
Translated by

Juna Garhi

We relate to you, [O Muhammad], the best of stories in what We have revealed to you of this Qur'an although you were, before it, among the unaware.

ہم آپ کے سامنے بہترین بیان پیش کرتے ہیں اس وجہ سے کہ ہم نے آپ کی جانب یہ قرآن وحی کے ذریعے نازل کیا ہے اور یقیناً آپ اس سے پہلے بے خبروں میں تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ) ! ہم اس قرآن کو آپ کی طرف وحی کرکے ایک بڑا اچھا قصہ آپ سے بیان کرتے ہیں۔ اگرچہ اس سے پیشتر آپ (اس سے) بیخبر تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہم ایک بہترین قصہ آپ سے بیان کرتے ہیں اس قرآن (کی بدولت) جس کوہم نے آپ کی طرف وحی کیاہے اور اس سے پہلے یقیناآپ بے خبروں میں سے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

We narrate to you the best narrative by revealing this Qur&an to you, and surely before this, you were among the unaware.

ہم بیان کرتے ہیں تیرے پاس بہت اچھا بیان اس واسطے کہ بھیجا ہم نے تیری طرف یہ قرآن، اور تو تھا اس سے پہلے البتہ بیخبر وں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی ! ) ہم آپ کو سنانے لگے ہیں بہترین بیان اس قرآن کے ساتھ جو ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے اور یقیناً آپ اس سے پہلے (اس سے) ناواقف تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), by revealing the Qur'an to you We narrate to you in the best manner the stories of the past although before this narration you were utterly unaware of them.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم اس قرآن کو تمہاری طرف وحی کر کے بہترین پیرایہ میں واقعات اور حقائق تم سے بیان کر تے ہیں ، ورنہ اس سے پہلے تو ﴿ان چیزوں سے﴾ تم بالکل ہی بے خبر تھے ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ہم نے تم پر یہ قرآن جو وحی کے ذریعے بھیجا ہے اس کے ذریعے ہم تمہیں ایک بہترین واقعہ سناتے ہیں ، جبکہ تم اس سے پہلے اس ( واقعے سے ) بالکل بے خبر تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم یہ قرآن تیرے پاس بھیج کر اچھے سے اچھا ایک قصہ تجھ کو سناتے ہیں 4 اور تو اس سورت کے اترنے) سے پہلے (اس قصہ سے) بیخبر تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہم نے جو یہ قرآن آپ کے پاس بھیجا ہے اس کے ذریعے ہم آپ کو ایک بہت اچھا قصہ سناتے ہیں اور آپ کو پہلے اس کی خبر نہ تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے جو یہ قرآن آپ کی طرف بھیجا ہے۔ اس کے ذریعہ ہم آپ کو واقعات میں بہترین واقعہ بیان کرتے ہیں۔ اگرچہ آپ اس سے پہلے (اس واقعہ سے) بیخبر تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

We! We recount unto thee the best of stories, by Revealing unto thee this Our'an, although thou wast before that of the unaware ones.

ہم نے جو یہ قرآن آپ کے پاس وحی سے بھیجا ہے تو ہم اس کے ذریعہ سے آپ سے ایک بہترین قصہ بیان کرتے ہیں اور اس کے قبل آپ اس سے (فحض) بیخبر تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم تمہیں ایک بہترین سرگزشت سناتے ہیں ، اس قرآن کی بدولت جو ہم نے تمہاری طرف وحی کیا ۔ اس سے پہلے بیشک تم اس سے ناآشنا تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہم اس قرآن کے ذریعے جو ہم نے آپ کی طرف بھیجا ہے نہایت عمدہ قصہ بیان کرتے ہیں اور اس سے پہلے اس قصے سے آپ محض بے خبر تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے آپ کی طرف بھیجا ہے آپ کو ایک نہایت اچھا بیان سناتے ہیں اور آپ یقیناً اس سے پہلے بیخبر تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اے اہل عرب) ہم آپ کے سامنے (اے پیغمبر ! ) ایک بڑا ہی عمدہ قصہ بیان کرتے ہیں اس قرآن (عظیم کے ذریعے جو کہ ہم نے بذریعہ وحی آپ کی طرف بھیجا ہے، ورنہ آپ تو اس سے پہلے یقینی طور پر اس سے بالکل (ناواقف) بیخبر تھے،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) ہم اس قرآن کو آ پ کی طرف وحی کرکے ایک بڑااچھا قصہ بیان کرتے ہیں اگرچہ اس سے قبل آپ ( اس سے ) بے خبر تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہم تمہیں سب اچھا بیان سناتے ہیں ( ف۳ ) اس لیے کہ ہم نے تمہاری طرف اس قرآن کی وحی بھیجی اگرچہ بیشک اس سے پہلے تمہیں خبر نہ تھی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) ہم آپ سے ایک بہترین قصہ بیان کرتے ہیں اس قرآن کے ذریعہ جسے ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے ، اگرچہ آپ اس سے قبل ( اس قصہ سے ) بے خبر تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ہم اس قرآن کے ذریعہ سے جو ہم نے آپ کی طرف وحی کیا ہے ایک بہترین قصہ بیان کرتے ہیں اگرچہ اس سے پہلے آپ غافلوں میں سے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We do relate unto thee the most beautiful of stories, in that We reveal to thee this (portion of the) Qur'an: before this, thou too was among those who knew it not.

Translated by

Muhammad Sarwar

In revealing this Quran to you, We tell you the best of the stories of which you were unaware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We relate unto you the best of stories through Our revelations unto you, of this Qur'an. And before this, you were among those who knew nothing about it.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We narrate to you the best of narratives, by Our revealing to you this Quran, though before this you were certainly one of those who did not know.

Translated by

William Pickthall

We narrate unto thee (Muhammad) the best of narratives in that We have inspired in thee this Qur'an, though aforetime thou wast of the heedless.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम आपको बेहतरीन वाक़िआ सुनाते हैं उस क़ुरआन की बदौलत जो हमने आपकी तरफ़ वह्य किया, वर्ना इससे पहले बेशक आप बेख़बरों में से थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہم نے جو یہ قرآن آپ کے پاس بھیجا ہے (اس کے بھیجنے) کے ذریعے سے ہم آپ سے ایک بڑا عمدہ قصہ بیان کرتے ہیں اور اس (ہمارے بیان کرنے) کے قبل آپ (اس سے) محض بیخبر تھے۔ (3) (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم آپ کو بہت ہی اچھا بیان سناتے ہیں اس لیے کہ ہم نے آپ کی طرف یہ قرآن وحی کیا ہے اور آپ اس سے پہلے یقیناً بیخبر لوگوں میں سے تھے۔ “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے محمد ہم اس قرآن کو تمہاری طرف وحی کرکے بہترین پیرائے میں واقعات و حقائق تم سے بیان کرتے ہیں ورنہ اس سے پہلے تو تم بالکل بیخبر تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہم نے جو یہ قرآن آپ کے پاس بھیجا ہے اس کے ذریعہ سے ہم آپ سے سب سے اچھا قصہ بیان کرتے ہیں۔ اور اس سے پہلے آپ محض بیخبر تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم بیان کرتے ہیں تیرے پاس بہت اچھا بیان اس واسطے کہ بھیجا ہم نے تیری طرف یہ قرآن اور تو تھا اس سے پہلے البتہ بیخبروں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ہم اس قرآن کریم کے بھیجے جانے کی وجہ سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے ایک بہترین واقعہ تم سے بیان کرتے ہیں اور یقینا تم اس قرآن کریم کے نازل ہونے سے پہلے بالکل باخبر تھے