Noun

مُتَّكَـًٔا

a banquet

تکیہ لگانے کی جگہ (مجلس)

Verb Form 8
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
اِتَّكَأَ
يَتَّكِئُ
إِتَّكِئْ
مُتَّكِئ
مُتَّكأ
اتِّكَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْوِکَائُ:کے معنی کسی چیز کو سربند کے ہیں۔ (1) اور کبھی وَکَائٌ اس ظرف کو بھی کہدیا جاتا ہے جس میں کوئی چیز ڈال کر اس کا منہ باندھ دیا گیا ہو اسی سے اَوْکَاتُ فُلَانَا ہے جس کے معنی کسی کے لئے تکیہ لگادینے کے ہیں۔ تَوَکَّاَ عَلَی الْعَصَا:اس نے عصا پر ٹیک لگائی اور اس سے قوت حاصل کی چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (ہِیَ عَصَایَ ۚ اَتَوَکَّؤُا عَلَیۡہَا ) (۲۰۔۱۸) انہوں نے کہا یہ میری لاٹھی ہے اس پر میں سہارا لگاتا ہوں۔اور حدیث میں ہے۔ (2) (۱۵۰) (کَانَ یُوْکِیْ بَیْنَ الصَّفَا وَالمَرْوَۃ) (یعنی بالکل خاموش یا نہایت تیزی سے طواف کرتے تھے) اس کے معنی یہ ہیں کہ سعی سے ان کے مابین کو اس طرح پر کردیتے تھے جیسا کہ مشکیزہ کو بھرنے کے بعد اس کا منہ باندھ دیا جاتا ہے اور یہ یاد رہے کہ مشک کا منہ باندھنے کے لئے اَوْکَیْتُ السِّقَائَ (یعنی باء کے ساتھ) بولتے ہیں اور اوکات (ہمزہ کے ساتھ) اس معنی میں استعمال نہیں ہوتا۔

Lemma/Derivative

1 Results
مُتَّكَأ
Surah:12
Verse:31
تکیہ لگانے کی جگہ (مجلس)
a banquet