The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْخَبزُ: روٹی۔ قرآن پاک میں ہے: (اَحۡمِلُ فَوۡقَ رَاۡسِیۡ خُبۡزًا ) (۱۲۔۳۶) کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں۔ اَلْخُبْزَۃُ:نان کو ماج۔اَلْخَبْزُ۔ (مصدرض) روٹی بنانا۔ اخْتَبَزَ: (افتعال) روٹی بنانے کا حکم دینا۔ اَلْخَبَازَۃُ: نانبائی کا پیشہ۔ استعارہ کے طور پر خْبزٌ کے معنی سخت ہنکانے کے بھی آجاتے ہیں۔کیونکہ ہانکنے والا بھی اسی طرح ہاتھ مارتا ہے جیسے روٹی بنانے والا کرتا ہے۔