Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 37

سورة يوسف

قَالَ لَا یَاۡتِیۡکُمَا طَعَامٌ تُرۡزَقٰنِہٖۤ اِلَّا نَبَّاۡتُکُمَا بِتَاۡوِیۡلِہٖ قَبۡلَ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمَا ؕ ذٰلِکُمَا مِمَّا عَلَّمَنِیۡ رَبِّیۡ ؕ اِنِّیۡ تَرَکۡتُ مِلَّۃَ قَوۡمٍ لَّا یُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۳۷﴾

He said, "You will not receive food that is provided to you except that I will inform you of its interpretation before it comes to you. That is from what my Lord has taught me. Indeed, I have left the religion of a people who do not believe in Allah , and they, in the Hereafter, are disbelievers.

یوسف نے کہا تمہیں جو کھانا دیا جاتا ہے اس کے تمہارے پاس پہنچنے سے پہلے ہی میں تمہیں اس کی تعبیر بتلا دوں گا یہ سب اس علم کی بدولت ہے جو میرے رب نے سکھایا ہے میں نے ان لوگوں کا مذہب چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
لَایَاۡتِیۡکُمَا
نہیں آئے گا تم دونوں کے پاس
طَعَامٌ
کھانا
تُرۡزَقٰنِہٖۤ
تم دونون دیے جاتے ہو اسے
اِلَّا
مگر
نَبَّاۡتُکُمَا
میں بتا دوں گا تم دونوں کو
بِتَاۡوِیۡلِہٖ
تعبیر اس کی
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَکُمَا
وہ آئے تم دونوں کے پاس
ذٰلِکُمَا
یہ
مِمَّا
اس میں سے ہے جو
عَلَّمَنِیۡ
سکھایا مجھے
رَبِّیۡ
میرے رب نے
اِنِّیۡ
بےشک میں
تَرَکۡتُ
چھوڑ دیا میں نے
مِلَّۃَ
دین کو
قَوۡمٍ
ان لوگوں کا
لَّایُؤۡمِنُوۡنَ
جو ایمان نہیں رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَہُمۡ
اور وہ
بِالۡاٰخِرَۃِ
ساتھ آخرت کے
ہُمۡ
وہ
کٰفِرُوۡنَ
کفر کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُ س نے کہا
لَایَاۡتِیۡکُمَا
نہیں آئے گا تمہارے پاس
طَعَامٌ
کھانا
تُرۡزَقٰنِہٖۤ
تمہیں ملتا ہے
اِلَّا
مگر
نَبَّاۡتُکُمَا
میں بتاؤں گا تمہیں
بِتَاۡوِیۡلِہٖ
اس کی تعبیر
قَبۡلَ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَکُمَا
وہ آئے تمہارے پاس
ذٰلِکُمَا
یہ
مِمَّا
اس میں سے ہے جو
عَلَّمَنِیۡ
سکھایا مجھے
رَبِّیۡ
میرے رب نے
اِنِّیۡ
یقیناً میں
تَرَکۡتُ
میں نےچھوڑ دیا
مِلَّۃَ
طریقہ
قَوۡمٍ
لوگوں کا
لَّایُؤۡمِنُوۡنَ
نہیں ایمان لاتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَہُمۡ
اور وه
بِالۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
ہُمۡ
وہ
کٰفِرُوۡنَ
کفر کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

He said, "You will not receive food that is provided to you except that I will inform you of its interpretation before it comes to you. That is from what my Lord has taught me. Indeed, I have left the religion of a people who do not believe in Allah , and they, in the Hereafter, are disbelievers.

یوسف نے کہا تمہیں جو کھانا دیا جاتا ہے اس کے تمہارے پاس پہنچنے سے پہلے ہی میں تمہیں اس کی تعبیر بتلا دوں گا یہ سب اس علم کی بدولت ہے جو میرے رب نے سکھایا ہے میں نے ان لوگوں کا مذہب چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف نے فرمایا : جو کھانا تمہیں یہاں ملا کرتا ہے اس کے آنے سے پہلے پہلے میں تمہیں ان خوابوں کی تعبیر بتادوں گا۔ یہ ایسا علم ہے جو مجھے میرے پروردگار نے سکھلایا ہے۔ میں نے ان لوگوں کا دین چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف نے کہا: ’’تم دونوں کا کھانا جو تمہیں یہاں ملتاہے تمہارے پاس وہ نہیں آئے گامگر اس سے پہلے ہی میں اس کی تعبیرتمہیں بتادوں گایہ اس علم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایاہے،یقینامیں نے ان کاطریقہ چھوڑ دیا ہے جواﷲ تعالیٰ پرایمان نہیں لاتے اوروہ آخرت کا کفرکرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"No food provided for you shall come to you, but I can give you its description before it comes to you. This is the knowledge my Lord has given me. I have abandoned the way of those who do not believe in Allah, and who are deniers of the Hereafter,

بولا نہ آنے پائے گا تم کو کھانا جو ہر روز تم کو ملتا ہے مگر بتا چکوں گا تم کو اس کی تعبیر اس کے آنے سے پہلے، یہ علم ہے کہ مجھ کو سکھایا میرے رب نے، میں نے چھوڑا دین اس قوم کا کہ ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور آخرت سے وہ لوگ منکر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یوسف نے فرمایا کہ تم لوگوں کو جو کھانا دیا جاتا ہے اس کے آنے سے پہلے پہلے میں تم دونوں کو اس کی تعبیر بتادوں گا یہ اس علم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایا ہے دیکھو ! ) میں نے ترک کردیا ہے اس قوم کا راستہ جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے یہی لوگ منکر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: یہاں جو کھانا تمہیں ملا کرتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں ان خوابوں کی تعبیر بتا دوں گا ۔ یہ علم ان علوم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے عطا کیے ہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ میں نے ان لوگوں کا طریقہ چھوڑ کر جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور آخرت کا انکار کرتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے کہا : جو کھانا تمہیں ( قید خانے میں ) دیا جاتا ہے ، وہ ابھی آنے نہیں پائے گا کہ میں تمہیں اس کی حقیقت بتا دوں گا ( ٢٥ ) یہ اس علم کا ایک حصہ ہے جو میرے پروردگار نے مجھے عطا فرمایا ہے ۔ ( مگر اس سے پہلے میری ایک بات سنو ) بات یہ ہے کہ میں نے ان لوگوں کا دین چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے ، اور جو آخرت کے منکر ہیں ۔ ( ٢٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں تو تم سے جو کھانا تم کو (بادشاہ سے) ملتا ہے (یا تمہارے گھر سے آتا ہے) اس محاسب حال (کہ وہ کس قسم کا کھانا ہے کیسا ہے کتنا ہے) اس کے آنے سے پیشتر بیان کرسکتا ہوں یہ وہ علم ہے جو میرے مالک نے مجھ کو سکھلا دیا اور اس کی وجہ یہ ہوئی کہ) میں نے ان لوگوں کا طریق چھوڑ دیا جو اللہ تعالیٰ پر یقین نہیں رکھتے (یعنے اس کی توحید پر) اور آخرت کو بھی وہ نہیں مانتے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا کھانے کے لئے تمہیں جو کھانا ملتا ہے میں اس کے آنے سے پہلے اس کی حقیقت تمہیں بتادوں گا یہ ان بانوں میں سے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے سکھائی ہیں۔ یقینا میں نے تو ان لوگوں کا مذہب چھوڑ رکھا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ لوگ آخرت کا بھی انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یوسف نے) کہا کہ تمہیں جو کھانا دیا جتا ہے اس کے آنے سے پہلے ہی تمہیں اس کی تعبیر بتا دوں گا یہ اس علم سے ہے جو مجھے میرے رب نے عطا فرمایا ہے۔ میں نے ان لوگوں کا طریقہ چھوڑ کر جو ایمان نہیں لاتے اور آخرت کا انکار کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یوسف نے کہا کہ جو کھانا تم کو ملنے والا ہے وہ آنے نہیں پائے گا کہ میں اس سے پہلے تم کو اس کی تعبیر بتادوں گا۔ یہ ان (باتوں) میں سے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے سکھائی ہیں جو لوگ خدا پر ایمان نہیں لاتے اور روز آخرت سے انکار کرتے ہیں میں ان کا مذہب چھوڑے ہوئے ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: there will not come to you any food wherewith ye are provided but I shall have declared unto the interpretation thereof ere it cometh unto you. that is of that which my Lord hath taught me; verily I have abandoned the creed of a people who believe not in Allah and who in the Hereafter are disbelievers.

وہ بولے جو کھانا تم دونوں کے کھانے کے لئے آتا ہے وہ ابھی آنے نہ آئے گا کہ میں اس کی تعبیر تم سے بیان کردوں گا قبل اس کے کہ (کھانا) تم دونوں کے پاس آئے ۔ یہ اس میں سے ہے کہ جس کی میرے پروردگار نے مجھے تعلیم دی ہے ۔ میں تو ان لوگوں کا مذہب (پہلے ہی سے) چھوڑے ہوئے ہوں جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے وہ (بالکل) منکر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: جو کھانا تمہیں ملتا ہے ، وہ آئے گا نہیں کہ میں اس کے آنے سے پہلے پہلے تمہیں اس کی تعبیر بتادوں گا ۔ یہ اس علم میں سے ہے ، جو میرے رب نے مجھے سکھایا ہے ۔ میں نے ان لوگوں کے مذہب کو چھوڑا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے یہی لوگ منکر ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا جیل میں کھانے کے لئے تمہیں جو کھانا ملتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں اس کی تعبیر تمہیں بتا دوں گایہ ان علموں میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھائے ہیں ۔ بلاشبہ جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان نہیںرکھتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں میں نے ان کا مذہب چھوڑ رکھا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف نے کہا کہ جو کھانا تمہیں ملنے والا ہے وہ آنے نہیں پائے گا کہ میں اس سے پہلے تم کو اس کی تعبیر بتا دوں گا۔ یہ ان باتوں میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھائی ہیں، جو لوگ اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور روز آخرت سے انکار کرتے ہیں میں ان کا مذہب چھوڑے ہوئے ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یوسف نے فرمایا ابھی تمہارے پاس تمہارا وہی کھانا بھی نہیں آنے پائے گا جو تمہیں یہاں ملا کرتا ہے، کہ میں تمہیں اس سے پہلے ہی اس کی حقیقت بتلائے دیتا ہوں، یہ ان علوم (و معارف) میں سے ہے جو سکھائے ہیں مجھے میرے رب نے (اپنی رحمت و عنایت سے) بیشک میں نے (شروع سے ہی) چھوڑ رکھا ہے دین (و مذہب) ان لوگوں کا جو ایمان نہیں رکھتے، اللہ (وحدہ لاشریک) پر، اور وہ منکر ہیں آخرت (کے عقیدہ صافیہ) کے،

Translated by

Noor ul Amin

یوسف نے کہا: جو کھانا تمہیں یہاں ( جیل میں ) ملا کرتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں ان خوابوں کی تعبیربتلادونگایہ ایساعلم ہے جو مجھے میرے رب نے سکھلایا ہے میں نے ان لوگوں کا دین چھوڑدیا ہےجو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوسف نے کہا جو کھانا تمہیں ملا کرتا ہے وہ تمہارے پاس نہ آنے پائے گا کہ میں اس کی تعبیر اس کے آنے سے پہلے تمہیں بتادوں گا ( ف۱۰۰ ) یہ ان علموں میں سے ہے جو مجھے میرے رب نے سکھایا ہے ، بیشک میں نے ان لوگوں کا دین نہ مانا جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت سے منکر ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: جو کھانا ( روز ) تمہیں کھلایا جاتا ہے وہ تمہارے پاس آنے بھی نہ پائے گا کہ میں تم دونوں کو اس کی تعبیر تمہارے پاس اس کے آنے سے قبل بتا دوں گا ، یہ ( تعبیر ) ان علوم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھائے ہیں ۔ بیشک میں نے اس قوم کا مذہب ( شروع ہی سے ) چھوڑ رکھا ہے جو اﷲ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یوسف ( ع ) نے کہا جو ( مقررہ ) کھانا تمہیں دیا جاتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں تمہارے خوابوں کی تعبیر بتا دوں گا ۔ یہ ( تعبیرِ خواب ) بھی منجملہ ان علوم کے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے تعلیم دیے ہیں ۔ میں ان لوگوں کا دین و مذہب چھوڑے ہوئے ہوں جو اللہ پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے بھی منکر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Before any food comes (in due course) to feed either of you, I will surely reveal to you the truth and meaning of this ere it befall you: that is part of the (duty) which my Lord hath taught me. I have (I assure you) abandoned the ways of a people that believe not in Allah and that (even) deny the Hereafter.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Joseph) said, "To prove that my interpretation of your dream is true, I can tell you what kind of food you will receive even before it comes to you. My Lord has given me such talents. I have given up the tradition of the people who do not believe in God and the Day of Judgment

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "No food will come to you as your provision, but I will inform its interpretation before it comes. This is of that which my Lord has taught me. Verily, I have abandoned the religion of a people that believe not in Allah and are disbelievers in the Hereafter."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: There shall not come to you the food with which you are fed, but I will inform you both of its interpretation before it comes to you; this is of what my Lord has taught me; surely I have forsaken the religion of a people who do not believe in Allah, and they are deniers of the hereafter:

Translated by

William Pickthall

He said: The food which ye are given (daily) shall not come unto you but I shall tell you the interpretation ere it cometh unto you. This is of that which my Lord hath taught me. Lo! I have forsaken the religion of folk who believe not in Allah and are disbelievers in the Hereafter.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यूसुफ़ (अलै॰) ने कहाः जो खाना तुमको मिलता है उसके आने से पहले मैं तुम्हें इन ख़्वाबों की ताबीर बता दूँगा, यह उस इल्म में से है जो मेरे रब ने मुझे सिखाया है, मैंने उन लोगों के मज़हब को छोड़ा जो अल्लाह पर ईमान नहीं लाते और वे लोग आख़िरत के मुनकिर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

حضرت یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا (دیکھو) جو کھانا تمہارے پاس آتا ہے جو کہ تم کو کھانے کے لیے (جیل خانہ میں) ملتا ہے میں اس کے آنے سے پہلے اس کی حقیقت بتلا دیا کرتا ہوں یہ بتلادینا اس علم کی بدولت ہے جو مجھ کو میرے رب نے تعلیم فرمایا ہے میں نے تو ان لوگوں کا مذہب (پہلے ہی سے) چھوڑ رکھا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ لوگ آخرت کے بھی منکر ہیں۔ (1) (37)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا تمہارے پاس کھانا نہیں آئے گا جو تمہیں دیا جاتا ہے مگر میں کھانا آنے سے پہلے تمہیں اس کی تعبیر بتاؤں گا۔ یہ اس علم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایا ہے۔ یقیناً میں نے اس قوم کا دین چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں۔ “ (٣٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف نے کہا یہاں جو کھانا تمہیں ملا کرتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں ان خوابوں کی تعبیر بتا دوں گا۔ یہ ان علوم میں سے ہے جو میرے رب نے مجھ عطا کیے ہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ میں نے ان لوگوں کا طریقہ چھوڑ کر ، جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور آخرت کا انکار کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا جو کھانا تمہیں دیا جاتا ہے اس کے آنے سے پہلے میں تمہیں خواب کی تعبیر بتادوں گا یہ اس علم میں ہے جو میرے رب نے مجھے سکھایا ہے۔ بلاشبہ میں نے ان لوگوں کے دین کو چھوڑ رکھا ہے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت کے منکر ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا نہ آنے پائے گا تم کو کھانا جو ہر روز تم کو ملتا ہے مگر بتا چکوں گا تم کو اس کی تعبیر اس کے آنے سے پہلے یہ علم ہے کہ مجھ کو سکھایا میرے رب نے میں نے چھوڑا دین اس قوم کا کہ ایمان نہیں لاتے اللہ پر اور آخرت سے وہ لوگ منکر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ جو کھانا تم کو روزمرہ کھانے کو ملتا ہے وہ کھانا تمہارے پاس آنے سے پہلے پہلے میں اس خواب کی تعبیر تم کو بتادوں گا یہ تعبیر کا بتادینا اس علم کی وجہ سے ہے جو میرے رب نے مجھ کو سکھایا ہے میں نے ان لوگوں کا مذہب اختیار نہیں کیا ہے جو لوگ اللہ پر ایمان نہیں لاتے اور وہ آخرت کے بھی منکر ہیں ،