Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 41

سورة يوسف

یٰصَاحِبَیِ السِّجۡنِ اَمَّاۤ اَحَدُ کُمَا فَیَسۡقِیۡ رَبَّہٗ خَمۡرًا ۚ وَ اَمَّا الۡاٰخَرُ فَیُصۡلَبُ فَتَاۡکُلُ الطَّیۡرُ مِنۡ رَّاۡسِہٖ ؕ قُضِیَ الۡاَمۡرُ الَّذِیۡ فِیۡہِ تَسۡتَفۡتِیٰنِ ﴿ؕ۴۱﴾

O two companions of prison, as for one of you, he will give drink to his master of wine; but as for the other, he will be crucified, and the birds will eat from his head. The matter has been decreed about which you both inquire."

اے میرے قید خانے کے رفیقو! تم دونوں میں سے ایک تو اپنے بادشاہ کو شراب پلانے پر مقرر ہو جائے گا لیکن دوسرا سولی پر چڑھایا جائے گا اور پرندے اس کا سر نوچ نوچ کھائیں گے تم دونوں جس کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے اس کام کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰصَاحِبَیِ
اے میرے دو ساتھیوں
السِّجۡنِ
قیدخانے کے
اَمَّاۤ
رہا
اَحَدُ کُمَا
تم دونوں میں سے ایک
فَیَسۡقِیۡ
پس وہ پلائے گا
رَبَّہٗ
اپنے آقا کو
خَمۡرًا
شراب
وَاَمَّا
اور رہا
الۡاٰخَرُ
دوسرا
فَیُصۡلَبُ
پس وہ سولی چڑھایا جائے گا
فَتَاۡکُلُ
تو کھائیں گے
الطَّیۡرُ
پرندے
مِنۡ رَّاۡسِہٖ
اس کے سر سے
قُضِیَ
فیصلہ کردیا گیا
الۡاَمۡرُ
معاملے کا
الَّذِیۡ
وہ جو
فِیۡہِ
جس (کے بارے)میں
تَسۡتَفۡتِیٰنِ
تم دونوں پوچھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰصَاحِبَیِ السِّجۡنِ
اے میرے قید خانے کے دو نوں ساتھیو
اَمَّاۤ
جہاں تک
اَحَدُ کُمَا
پہلا ہے تم دونوں میں سے
فَیَسۡقِیۡ
تو وہ پلائے گا
رَبَّہٗ
اپنے آقا کو
خَمۡرًا
شراب
وَاَمَّا
اور جہاں تک
الۡاٰخَرُ
دوسرا ہے
فَیُصۡلَبُ
سو وہ سولی دیا جائے گا
فَتَاۡکُلُ
پس کھائیں گے
الطَّیۡرُ
پرندے
مِنۡ رَّاۡسِہٖ
اس کے سر سے
قُضِیَ
فیصلہ ہو گیا
الۡاَمۡرُ
کام کا
الَّذِیۡ
جو
فِیۡہِ
جس کے بارے میں
تَسۡتَفۡتِیٰنِ
تم مجھ سے پوچھ رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

O two companions of prison, as for one of you, he will give drink to his master of wine; but as for the other, he will be crucified, and the birds will eat from his head. The matter has been decreed about which you both inquire."

اے میرے قید خانے کے رفیقو! تم دونوں میں سے ایک تو اپنے بادشاہ کو شراب پلانے پر مقرر ہو جائے گا لیکن دوسرا سولی پر چڑھایا جائے گا اور پرندے اس کا سر نوچ نوچ کھائیں گے تم دونوں جس کے بارے میں تحقیق کر رہے تھے اس کام کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے میرے قید کے ساتھیو ! تم میں سے ایک تو اپنے مالک کو شراب پلائے گا، رہا دوسرا تو اسے سولی پر چڑھایا جائے گا۔ اور پرندے اس کے سر کا گوشت نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ جن باتوں کی حقیقت تم پوچھ رہے تھے ان کا فیصلہ ہوچکا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے قید خانے کے دونوں ساتھیو!تم دونوں میں سے جو پہلا ہے تووہ اپنے آقا کو شراب پلائے گااورجودوسرا ہے سووہ سولی دیا جائے گا،پس پرندے اُس کے سر میں سے کھائیں گے،جس کے بارے میں تم دونوں مجھ سے پوچھ رہے تھے اُس کا فیصلہ ہوگیا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O my fellow prisoners, one of you will serve wine to his master, while the other will be crucified and birds will eat from his head. Destined is the matter you are asking about.|"

اے رفیقو ! قید خانہ کے ایک جو ہے تم دونوں میں سو پلائے گا اپنے مالک کو شراب اور دوسرا جو ہے سو سولی دیا جائے گا پھر کھائیں گے جانور اس کے سر میں سے فیصل ہوا وہ کام جس کی تحقیق تم چاہتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میرے جیل کے دونوں ساتھیو ! تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلائے گا اور جو دوسرا ہے اسے سولی دے دی جائے گی اور پرندے اس کے سر میں سے (نوچ نوچ کر) کھائیں گے فیصلہ کردیا گیا ہے اس معاملے کا جس کے بارے میں تم دونوں مجھ سے پوچھ رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے زنداں کے ساتھیو ، تمہارے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ تم میں سے ایک تو اپنے رب ﴿شاہِ مصر﴾ کو شراب پلائے گا ، رہا دوسرا تو اسے سولی پر چڑھایا جائے گا اور پرندے اس کا سر نوچ نوچ کر کھائیں گے ۔ فیصلہ ہوگیا اس بات کا جو تم پوچھ رہے تھے ۔ 34

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے میرے قید خانے کے ساتھیو ! ( اب اپنے خوابوں کی تعبیر سنو ) تم میں سے ایک کا معاملہ تو یہ ہے کہ وہ ( قید سے آزاد ہوکر ) اپنے آقا کو شراب پلائے گا ۔ رہا دوسرا تو اسے سولی دی جائے گی ، جس کے نتیجے میں پرندے اس کے سر کو ( نوچ کر ) کھائیں گے ۔ جس معاملے میں تم پوچھ رہے تھے ، اس کا فیصلہ ( اسی طرح ) ہوچکا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیدیو تم میں سے ایک تو (جو ساقی ہے چھوٹ کر) اپنے صاحب کو شراب پلائے گا (پھر اپنی قدیم خدمت پر مقرر ہوجائے گا) اور دوسرا جو ہے نانبائی وہ سولی دیا جائے گا پھر پرندے اس کے سر میں سے کھائیں گے جس بات کو تم دونوں دریافت کرتے تھے اس کا فیصلہ (خدا کے پاس سے) ہوچکا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے قید خانہ کے ساتھیو ! تم میں سے ایک تو (بری ہوکر) اپنے آقا کو شراب پالیا کرے گا اور جو دوسرا ہے سو وہ سولی دیا جائے گا پھر اس کے سر میں سے پرندے کھائیں گے جو بات تم مجھ سے پوچھتے تھے اس کا فیصلہ ہوچکا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے میرے قید خانے کے ساتھیو ! تم میں سے ایک اپنے مالک کو شراب پلائے گا۔ اور دوسرے کو پھانسی دیدی جائے گی اور پرندے اس کے سر کو نوچ کر کھائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جس کو تم دونوں پوچھ رہے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میرے جیل خانے کے رفیقو! تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان کرنے والا ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر کھا جائیں گے۔ جو امر تم مجھ سے پوچھتے تھے وہ فیصلہ ہوچکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O My two fellow-prisoners; as for one of you twain he will pour out wine for his lord; and as for the other, he will be crucified, and the birds will eat from off his head; O Thus is decreed the affair whereof ye twain enquired.

اے یاران مجلس تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا ۔ اور رہا وہ دوسرا سو اسے سولی دی جائے گی پھر اس کے سر کو پرندے (نوچ نوچ کر) کھائیں گے ۔ وہ امر (اسی طرح) مقدر ہوچکا ہے جس کی بابت تم دونوں پوچھ رہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے زندان کے دونوں ساتھیو! تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلانے کی خدمت انجام دے گا ۔ رہا دوسرا تو اس کو سولی دی جائے گی ، پھر پرندے اس کے سر کو ( نوچ نوچ کر ) کھائیں گے ۔ اس امر کا فیصلہ ہوا ، جس کے بارے میں تم پوچھ رہے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے قید خانے کے میرے دونوں دوستو! تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور دوسرا سولی چڑھادیا جائے گا اور اس کے سر کو پرندے کھائیں گے ۔ جس بارے میں تم پوچھتے تھے وہ اسی طرح مقدر ہوچکا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میرے جیل کے ساتھیو ! تم میں سے ایک جو پہلے خواب بیان کرنے والا ہے وہ تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر نوچ نوچ کھائیں گے جو کچھ تم مجھ سے پوچھتے وہ فیصل ہوچکا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اب رہ گئی تمہارے خواب کی تعبیر تو) جیل کے میرے دونوں ساتھیو ! (سنو، وہ اس طرح ہے کہ) تم میں سے ایک شخص تو (رہا ہو کر) اپنے آقا کو (حسب سابق) شراب پلائے گا، اور جو دوسرا ہے تو اسے (بہرحال) سولی پر چڑھا دیا جائے گا، پھر پرندے (نوچ نوچ کر) کھائیں اس کے سر سے، فیصلہ چکا دیا گیا اس معاملے کا جس کے بارے میں تم دونوں مجھ سے پوچھ رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اے میرے قیدکے ساتھیو! تم میں سے ایک تواپنے بادشاہ کو شراب پلانے پر مقررہو جائے گارہادوسرا تواسے سولی چڑ ھایا جائے گا اور پر ندے اس کے سر کاگوشت نوچ نوچ کر کھائیں گے جن باتوں کی حقیقت تم پوچھ رہے تھے ان کافیصلہ ہو چکا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے قید خانہ کے دونوں ساتھیو! تم میں ایک تو اپنے رب ( بادشاہ ) کو شراب پلائے گا ( ف۱۱۰ ) رہا دوسرا ( ف۱۱۱ ) وہ سو ُلی دیا جائے گا تو پرندے اس کا سر کھائیں گے ( ف۱۱۲ ) حکم ہوچکا اس بات کا جس کا تم سوال کرتے تھے ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میرے قید خانہ کے دونوں ساتھیو! تم میں سے ایک ( کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ وہ ) اپنے مربّی ( یعنی بادشاہ ) کو شراب پلایا کرے گا ، اور رہا دوسرا ( جس نے سر پر روٹیاں دیکھی ہیں ) تو وہ پھانسی دیا جائے گا پھر پرندے اس کے سر سے ( گوشت نوچ کر ) کھائیں گے ، ( قطعی ) فیصلہ کر دیا گیا جس کے بارے میں تم دریافت کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے قید خانہ کے میرے دونوں ساتھیو! ( اب اپنے خوابوں کی تعبیر سنو ) تم میں سے ایک ( پہلا ) تو وہ ہے جو اپنے مالک ( شاہِ مصر ) کو شراب پلائے گا اور جو دوسرا ہے اسے سولی پر لٹکایا جائے گا اور پرندے اس کے سر کو ( نوچ نوچ کر ) کھائیں گے اس بات کا فیصلہ ہو چکا جس کے بارے میں تم دریافت کرتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"O my two companions of the prison! As to one of you, he will pour out the wine for his lord to drink: as for the other, he will hang from the cross, and the birds will eat from off his head. (so) hath been decreed that matter whereof ye twain do enquire"...

Translated by

Muhammad Sarwar

"Fellow-prisoners, your dreams tell that one of you will serve wine to his master and the other will be crucified and his head consumed by the birds. Judgment has already been passed about the meaning of the dreams that you asked about."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O two companions of the prison! As for one of you, he will pour out wine for his master to drink; and as for the other, he will be crucified and birds will eat from his head. Thus is the case judged concerning which you both did inquire."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O my two mates of the prison! as for one of you, he shall give his lord to drink wine; and as for the other, he shall be crucified, so that the birds shall eat from his head, the matter is decreed concerning which you inquired.

Translated by

William Pickthall

O my two fellow-prisoners! As for one of you, he will pour out wine for his lord to drink; and as for the other, he will be crucified so that the birds will eat from his head. Thus is the case judged concerning which ye did inquire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरे क़ैदख़ाने के साथियो! तुम में से एक अपने आक़ा को शराब पिलाएगा, और जो दूसरा है उसको सूली दी जाएगी फिर परिंदे उसके सर में से खाएंगे, उस मामले का फ़ैसला हो गया जिसके बारे में तुम पूछ रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے قید خانہ کے رفیقوتم میں ایک تو (جرم سے بری ہو کر) اپنے آقا کو (بدستور) شراب پلایا کرے گا اور دوسرا (مجرم قرار) پا کر سولی دیا جاوے گا اور اس کے سر کو پرندے (نوچ نوچ) کھا جاویں گے جس بارے میں تم پوچھتے تھے وہ اسی طرح مقدر ہوچکا۔ (6) (41)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے قید خانے کے ساتھیو ! تم میں سے جو ایک ہے وہ اپنے مالک کو شراب پلائے گا اور جو دوسرا ہے اسے سولی دی جائے گی، پرندے اس کے سرکوکھائیں گے۔ جس کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو اس کام کا فیصلہ ہوچکا۔ “ (٤١) -r-nفہم القرآن

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے زنداں کے ساتھیو ، تمہارے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ تم میں سے ایک تو اپنے رب (شاہ مصر) کو شراب پلائے گا ، رہا دوسرا تو اسے سولی پر چڑھا جائے گا اور پرندے اس کا سر نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ فیصلہ ہوگیا اس بات کا جو تم پوچھ رہے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے جیل کے دونوں ساتھیو ! تم میں سے ایک تو اپنے آقا کو شراب پلائے گا اور دوسرے کو سولی پر چڑھایا جائے گا اور اس کے سر میں سے پرندے کھائیں گے جس بات کے بارے میں تم معلوم کر رہے تھے اس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رفیقو قید خانہ کے ایک جو ہے تم دونوں میں سو پلائے گا اپنے خاوند کو شراب اور دوسرا جو ہے سولی دیا جائے گا، پھر کھائیں گے جانور اس کے سر میں سے فیصل ہوا وہ کام جس کی تحقیق تم چاہتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے قید خانہ کے رفیقو ! تم میں سے ایک تو اپنے بادشاہ کو شراب پلانا کرے گا اور دوسرا تم میں کا سولی دیا جائے گا اور بندے نوچ نوچ کر اس کے سر میں سے کھائیں گے جو بات تم دریافت کرتے تھے اس کا فیصلہ کیا جا چکا ،