Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 48

سورة يوسف

ثُمَّ یَاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ سَبۡعٌ شِدَادٌ یَّاۡکُلۡنَ مَا قَدَّمۡتُمۡ لَہُنَّ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّمَّا تُحۡصِنُوۡنَ ﴿۴۸﴾

Then will come after that seven difficult [years] which will consume what you saved for them, except a little from which you will store.

اس کے بعد سات سال نہایت سخت قحط کے آئیں گے وہ اس غلے کو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لئے ذخیرہ رکھ چھوڑا تھا سوائے اس تھوڑے سے کے جو تم روک رکھتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَاۡتِیۡ
آئیں گے
مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ
بعد اس کے
سَبۡعٌ
سات (سال)
شِدَادٌ
سخت
یَّاۡکُلۡنَ
کھا جائیں گے
مَا
جو
قَدَّمۡتُمۡ
پہلے رکھا تم نے
لَہُنَّ
ان کے لیے
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
تھوڑا
مِّمَّا
اس میں سے جو
تُحۡصِنُوۡنَ
تم محفوظ رکھو گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
یَاۡتِیۡ
آئیں گے
مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ
بعد اس کے
سَبۡعٌ
سات
شِدَادٌ
سخت
یَّاۡکُلۡنَ
وہ کھا جائیں گے
مَا
جو
قَدَّمۡتُمۡ
پہلے جمع کیا تھا تم نے
لَہُنَّ
ان کے لیے
اِلَّا
سوائے
قَلِیۡلًا
تھوڑی سی مقدار
مِّمَّا
اس میں سے جو
تُحۡصِنُوۡنَ
تم محفوظ رکھوگے
Translated by

Juna Garhi

Then will come after that seven difficult [years] which will consume what you saved for them, except a little from which you will store.

اس کے بعد سات سال نہایت سخت قحط کے آئیں گے وہ اس غلے کو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لئے ذخیرہ رکھ چھوڑا تھا سوائے اس تھوڑے سے کے جو تم روک رکھتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اس کے بعد سات سال بہت سخت آئیں گے۔ اور جو اناج تم نے ان سالوں کے لئے پہلے سے جمع کیا ہوگا وہ سب کھالیا جائے گا بجز تھوڑے سے اناج کے جو تم (بیج کے لئے) بچالو گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر اس کے بعد سات سخت سال آئیں گے جوسب کچھ کھاجائیں گے جوتم نے ان کے لیے پہلے جمع کیا تھا، اس تھوڑی سی مقدار کے سواجسے تم محفوظ رکھوگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then there shall come after that seven hard years which shall eat up what you have stored for them, except a little which you preserve (to sow).

پھر آئیں گے اس کے بعد سات برس سختی کے کھا جائیں گے جو رکھا تم نے ان کے واسطے مگر تھوڑا سا جو روک رکھو گے بیج کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اس کے بعد سات سال آئیں گے بہت سخت وہ (سات سال) چٹ کر جائیں گے اس کو جو کچھ تم نے ان کے لیے بچا رکھا ہوگا سوائے اس کے جو تم (بیج کے لیے) محفوظ کرلو گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then there will follow seven years of great hardship in which you will eat up all you have stored earlier, except the little that you may set aside.

پھر سات برس بہت سخت آئیں گے ۔ اس زمانے میں وہ سب غلّہ کھا لیا جائے گا جو تم اس وقت کے لیے جمع کرو گے ۔ اگر کچھ بچے گا تو بس وہی جو تم نے محفوظ کر رکھا ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر اس کے بعد تم پر سات سال ایسے آئیں گے جو بڑے سخت ہوں گے ، اور جو کچھ ذخیرہ تم نے ان سالوں کے واسطے جمع کر رکھا ہوگا ، اس کو کھا جائیں گے ، ہاں البتہ تھوڑا سا حصہ جو تم محفوظ کرسکو گے ( صرف وہ بچ جائے گا )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سات برسوں کے بعد ایسے برس آئیں گے جن میں سخت قحط ہوگا جن کو تم نے ان برسوں کے لئے آگے سے کو چھوڑا تھا اس کو چٹ کر جائیں گے 3 مگر تھوڑا سا (بیج کے لئے کچھ) بچا رکھو گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اس کے بعد سات برس ایسے سخت (خشک سالی کے) آئیں گے کہ اس (ذخیرہ) کو کھا جائیں گے جو تم نے ان (برسوں) کے لئے جمع کرکے رکھا ہوگا مگر تھوڑا سا جو تم بچا کے رکھو گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر سات سال سخت آئیں گے۔ اس میں وہ سب کچھ کھا جاؤ گے جو تم نے بچا کر رکھا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر اس کے بعد (خشک سالی کے) سات سخت (سال) آئیں گے کہ جو (غلّہ) تم نے جمع کر رکھا ہوگا وہ اس سب کو کھا جائیں گے۔ صرف وہی تھوڑا سا رہ جائے گا جو تم احتیاط سے رکھ چھوڑو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then thereafter will come seven hard years which will devour that which ye have laid up beforehand for them except a little which ye shall preserve.

پھر اس کے بعد سات سال سخت آئیں گے کہ اس (ذخیرہ) کو کھاجائیں گے جو تم نے فراہم کر رکھا ہے بجز اس تھوڑی مقدار کے جو تم (بیج کے واسطے) رکھ چھوڑو گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر اس کے بعد سات سخت ( سال ) آئیں گے جو ، بجز اس قلیل مقدار کے جو تم محفوظ کرلو گے ، اس کو چٹ کرجائیں گے جو تم نے ان کیلئے فراہم کیا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے فرمایا تم سات سال کا شت کاری کرتے رہوپس جب تم کھیتی کاٹنے لگو تو تھوڑی سی تمہارے کھانے کی تعداد کے علاوہ تمام کے تمام خوشوں ہی میں رہنے دینا ۔ پھر اس کے بعد دسات سال بہت سخت آئیںگے جو تمہاراجمع کہا ہواذخیرہ کھا جائیںگے سوائے اس کے جو تم نے ( بیج بونے کے واسطے ) محفوظ کر رکھا ہوگا ۔ پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا جسمیں لوگوں کے لئے بارشیں بر سائی جائیںگی اور اس سال وہ ( پھلوںکا ) رس نکالیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اس کے بعد خشک سالی کے ساتھ سات سال آئیں گے کہ جو غلہ تم نے جمع کر رکھا ہوگا وہ اس سب کو کھا جائیں گے صرف وہی تھوڑا سا رہ جائے گا جو تم احتیاط سے رکھ چھوڑو گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اس کے بعد سات برس ایسے سختی (اور قحط) کے آئیں گے، جو کھا جائیں گے اس سب غلے کو جو کہ تم نے ان کے لئے جمع کر رکھا ہوگا، سوائے اس تھوڑے سے حصے کہ، جو کہ تم لوگوں نے محفوظ کر رکھا ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

پھراس کے بعد سات سال بہت سخت قحط کے آئیں گے اورجو انا ج تم نے ان سالوں کے لئے پہلے سے جمع کیا ہوگاوہ ( ان قحط کے سات سالوں میں ) کھالیا جائے گا ماسوائے تھوڑے کےجو تم بچالو گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اس کے بعد سات برس کرّے ( سخت تنگی والے ) آئیں گے ( ف۱۲٦ ) کہ کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لیے پہلے جمع کر رکھا تھا ( ف۱۲۷ ) مگر تھوڑا جو بچالو ( ف۱۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اس کے بعد سات ( سال ) بہت سخت ( خشک سالی کے ) آئیں گے وہ اس ( ذخیرہ ) کو کھا جائیں گے جو تم ان کے لئے پہلے جمع کرتے رہے تھے مگر تھوڑا سا ( بچ جائے گا ) جو تم محفوظ کر لوگے

Translated by

Hussain Najfi

پھر اس کے بعد سات بڑے سخت سال آئیں گے جو وہ سب کچھ کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لئے ذخیرہ کیا تھا مگر تھوڑا سا بچے گا جسے تم محفوظ کر لوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Then will come after that (period) seven dreadful (years), which will devour what ye shall have laid by in advance for them,- (all) except a little which ye shall have (specially) guarded.

Translated by

Muhammad Sarwar

After this will ensue seven years of famine in which all the grain that you have stored will be consumed except a small quantity.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Then will come after that, seven hard (years), which will devour what you have laid by in advance for them, (all) except a little of that which you have guarded (stored)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then there shall come after that seven years of hardship which shall eat away all that you have beforehand laid up in store for them, except a little of what you shall have preserved:

Translated by

William Pickthall

Then after that will come seven hard years which will devour all that ye have prepared for them, save a little of that which ye have stored.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसके बाद सात सख़्त साल आएंगे, उस ज़माने में वह ग़ल्ला खा लिया जाएगा जो तुम उस वक़्त के लिए जमा करोगे, सिवाए थोड़ा-सा जो तुम महफ़ूज़ कर लोगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اس سات برس کے بعد سات برس اور ایسے سخت ( اور قحط کے) آویں گے جو کہ اس (تما تر) ذخیرہ کو کھا جاویں گے جس کو تم نے ان برسوں کے واسطے جمع کر کے رکھا ہوگا ہاں مگر تھوڑا سا جو بیج کے واسطے چھوڑو گے۔ (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اس کے بعد سخت سات سال آئیں گے جو کھا جائیں گے جو کچھ تم نے ان کے لیے پہلے جمع کیا ہوگا مگر تھوڑا سا وہ جو تم محفوظ رکھو گے۔ “ (٤٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر سات برس بہت سخت آئیں گے۔ اس مانے میں وہ سب غلہ کھالیا جائے گا جو تم اس برے وقت کے لیے جمع کرو گے۔ اگر کچھ بچے گا تو بس وہی جو تم نے محفوظ کر رکھا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر اس کے بعد سخت سات سال آئیں گے جو اس سب کو کھا جائیں گے جو تم نے ان کے لیے پہلے سے بچا کر رکھا ہوگا بجز اس کے جو تم چھوڑو گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر آئیں گے اس کے بعد سات برس سختی کے کھا جائیں گے جو رکھا تم نے ان کے واسطے مگر تھوڑا سا جو روک رکھو گے بیج کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ان سات سال کے بعد ایسے سخت سال آئیں گے کہ جو کچھ تم نے ان برسوں کے لئے جمع کر رکھا ہوگا اس سب کو یہ سخت سال کھا جائیں گے الا یہ کہ تھوڑا سا غلہ بیچ جائے گا