Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 51

سورة يوسف

قَالَ مَا خَطۡبُکُنَّ اِذۡ رَاوَدۡتُّنَّ یُوۡسُفَ عَنۡ نَّفۡسِہٖ ؕ قُلۡنَ حَاشَ لِلّٰہِ مَا عَلِمۡنَا عَلَیۡہِ مِنۡ سُوۡٓءٍ ؕ قَالَتِ امۡرَاَتُ الۡعَزِیۡزِ الۡئٰنَ حَصۡحَصَ الۡحَقُّ ۫ اَنَا رَاوَدۡتُّہٗ عَنۡ نَّفۡسِہٖ وَ اِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۵۱﴾

Said [the king to the women], "What was your condition when you sought to seduce Joseph?" They said, "Perfect is Allah ! We know about him no evil." The wife of al-'Azeez said, "Now the truth has become evident. It was I who sought to seduce him, and indeed, he is of the truthful.

بادشاہ نے پوچھا اے عورتو! اس وقت کا صحیح واقعہ کیا ہے جب تم داؤ فریب کرکے یوسف کو اس کی دلی منشا سے بہکانہ چاہتی تھیں انہوں نے صاف جواب دیا کہ معاذاللہ ہم نے یوسف میں کوئی برائی نہیں پائی ، پھر تو عزیز کی بیوی بھی بول اٹھی کہ اب تو سچی بات نتھر آئی میں نے ہی اسے ورغلایا تھا ، اس کے جی سے ، اور یقیناً وہ سچوں میں سے ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ إِذْ رَاوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفْسِهِ ... He said, "What was your affair when you did seek to seduce Yusuf!" The king gathered those women who cut their hands, while being hosted at the house of the wife of the Aziz. He asked them all, even though he was directing his speech at the wife of his minister, the Aziz in particular. He asked the women who cut their hands, مَا خَطْبُكُنَّ (What was your affair...), what was your story with regards to, إِذْ رَاوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفْسِهِ (when you did seek to seduce Yusuf) on the day of the banquet? ... قُلْنَ حَاشَ لِلّهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِن سُوءٍ ... The women said: "Allah forbid! No evil know we against him!" The women answered the king, `Allah forbid that Yusuf be guilty of this, for by Allah, we never knew him to do evil.' This is when, ... قَالَتِ امْرَأَةُ الْعَزِيزِ الانَ حَصْحَصَ الْحَقُّ ... The wife of the Aziz said: "Now the truth has Hashasa..." or the truth is manifest to all, according to Ibn Abbas, Mujahid and others. Hashasa also means, `became clear and plain', ... أَنَاْ رَاوَدتُّهُ عَن نَّفْسِهِ وَإِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ it was I who sought to seduce him, and he is surely of the truthful. when he said, هِيَ رَاوَدَتْنِي عَن نَّفْسِي (It was she that sought to seduce me) (Ayah 26).

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

51۔ 1 بادشاہ کے استفسار پر تمام عورتوں نے یوسف (علیہ السلام) کی پاک دامنی کا اعتراف کیا۔ 51۔ 2 اب زلیخا کے لئے بھی یہ اعتراف کئے بغیر چارہ نہیں رہا کہ یوسف (علیہ السلام) بےقصور ہے اور یہ پیش دستی میری ہی طرف سے ہوئی تھی، اس فرشتہ صفت انسان کا اس لغزش سے کوئی تعلق نہیں۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٥٠] عورتوں کا اعتراف جرم :۔ اب صورت حال یہ بن گئی تھی کہ بادشاہ خود سیدنا یوسف کے معاملہ میں ذاتی دلچسپی لینے لگا تھا۔ اس نے فوراً اس تکیہ دار دعوت میں شریک ہونے والی سب عورتوں کو بلا کر گواہی طلب کی اور گواہی سے پہلے بادشاہ کا یہ کہنا کہ && جب تم نے یوسف کو ورغلانا چاہا تھا && سے معلوم ہوتا ہے کہ بادشاہ کو اس واقعہ کی خبر ضرور تھی۔ البتہ اس نے اعیان سلطنت کی رائے کے علی الرغم اس واقعہ کی تحقیق کو کچھ اہمیت نہ دی تھی۔ ان عورتوں کو بھی اب موقعہ کی نزاکت خوب معلوم تھی کہ اب سچ کہے بغیر چارہ نہیں۔ چناچہ انہوں نے صاف صاف اعتراف کرلیا کہ یوسف بالکل بےقصور ہے اس نے ہم میں سے کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھا تک نہیں۔ عورتوں کی اس گواہی کے بعد زلیخا کے لیے بھی کسی مکر و فریب یا جھوٹ کی کوئی گنجائش باقی نہ رہی اور اس نے سب کے سامنے برملا اعتراف کرلیا کہ اصل مجرم میں ہوں۔ میں نے ہی اس پر ڈورے ڈالنے کی کوشش کی تھی اور یوسف بالکل بےقصور اور سچا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ ۔۔ : بادشاہ نے ان تمام خواتین کو طلب کرلیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس دوران میں وہ معاملے کی پوری تحقیق کرچکا تھا اور یوسف کی بےگناہی اور عورتوں کے فریب سے آگاہ ہوچکا تھا، اس لیے اس نے یہ نہیں کہا کہ تمہارا قصور تھا یا یوسف کا، بلکہ ان سے پہلا سوال ہی یہ کیا کہ جب تم نے یوسف (علیہ السلام) کو اس کے نفس سے پھسلایا تھا، تمہارے اس معاملے کی حقیقت کیا تھی ؟ یعنی آخر اس کا کیا جرم تھا جس کی وجہ سے اسے اتنی دیر قید خانے میں رکھا گیا ؟ وہ سب بیک زبان بولیں : ” اللہ کی پناہ ! ہم نے اس پر کوئی برائی معلوم نہیں کی۔ “ ہاتھ کاٹنے والیوں نے جب یوسف (علیہ السلام) کو کسی بھی قسم کی برائی سے پاک قرار دیا تو ہاتھ نہ کاٹنے والی عزیز مصر کی بیوی کو بھی بولنا پڑا، اس نے کہا، اب تو حق بالکل ظاہر ہوگیا، میں نے ہی اسے اس کے نفس سے پھسلایا تھا اور یقیناً وہ سچوں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Commentary When the royal emissary delivered to Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) the order of his release and invited him to see the king, he asked him to first have his case investigated through the women who had cut their hands. His approach was based on many wise considerations. Allah Ta ala bestows on His prophets a perfect faith, He also gives them matching intelligence and insight into matters and conditions they have to face. From the tenor of the royal message, Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) had deduced that the king of Egypt was going to confer some honour on him after his release from the prison. At that time, wisdom demanded that the reality of the misconduct for which he was blamed and because of which he was confined into the prison must become fully clear before everyone concerned and no one remains in doubt about his innocence. If this was not done, the outcome would be that people would stop talking for a while because of the royal honour bestowed on him, but these doubts would keep tick¬ing in their hearts making them think that he was the person who had violated the honour of his master. That such conditions could emerge in royal courts and the king becomes influenced by such popular thoughts is not a possibility too far out. Therefore, he considered it necessary that this matter should be straightened out and cleaned up before his release. A gist of this appears in verse قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ إِذْ رَ‌اوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفْسِهِ that is, the king called for the women who had cut their hands and asked them: ` What was your case, 0 women, when you seduced ~suf?& This question of the king tells us that he, on his part, had become certain that the party at fault was not Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . He took those women to be at fault, therefore, he said: ` when you seduced Yusuf (علیہ السلام) .& After that, the answer given by the women appears as follows: قُلْنَ حَاشَ لِلَّـهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِن سُوءٍ ۚ قَالَتِ امْرَ‌أَتُ الْعَزِيزِ الْآنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ أَنَا رَ‌اوَدتُّهُ عَن نَّفْسِهِ وَإِنَّهُ لَمِنَ الصَّادِقِينَ ﴿٥١﴾ They said, &God forbid, we know of no evil in him.& The govern¬or&s wife (also present there) said, &Now, the truth has come to light. I did seduce him, and he is of the truthful.& Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) had not named the wife of the governor, the ` Aziz of Misr, as part of the investigations, but that is how things happen when Allah jalla thana&uh decides to honour someone - people would rise and speak up, come forward and tell the truth, without let or hindrance or demur. So it was on this occasion. The wife of the governor found the courage. She herself proclaimed the truth. Upto this point, in what you have heard about Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) ، there is good guidance for our lives and solutions of many problems as well. Eight of such rulings have appeared under our comments on Verses 36-42. An additional six which come out from the present verses are being given below. Rulings: 9. Allah Ta ala Himself manages things for His favoured servants by releasing unseen arrangements which help them achieve their objectives - for He does not like them to become indebted to anyone else created by Him. This was the reason why the message of Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) given to the prisoner-to-be-released in which he was asked to mention him to the king was made to be forgotten. Later, in its place, a very spe¬cial arrangement was made through the workings of the unseen which was designed to serve two objectives at the same time, that Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) would not become indebted to anyone&s favour to start with, and that the main purpose of his release from the prison would stand achieved with full honour and dignity waiting for him. To set this unseen plan in motion, the king of Egypt was made to see a disturbing dream, the interpretation of which proved to be beyond the abilities of the experts he had at his court. So, driven by need, recourse had to be made to Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . (Ibn Kathir) 10. Prophetic conduct is a mirror of high morals. Consider the behavi¬our of the prisoner who was released. Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) had simply asked him to mention his name to the king. But he was unable to do even this much for him. As a result of his neglect, he had to spend seven more years in the prison. Now the same prisoner returns to him after seven years carrying a job of his own, that of finding out the interpreta¬tion of the same king&s dream, the king to whom he had been asked to mention Sayyidna Yusuf&s name and which he did not. In a situation like that, it was natural that he should have admonished him, even become angry at him for not having done something so insignificant. But, Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) acted in accord with his prophetic morals when he, not to say much about an admonition, did not even mention the episode itself. (Ibn Kathir & Qurtubi) 11. Anbiya and ` Ulama& have a dual duty. They should naturally be concerned about the attitude of people towards their &Akhirah. They have to help them out with good counsel in this crucial matter by shield¬ing them from deeds which will become their punishment in the &Akhi¬rah. Then, along with it, they should also keep a constant watch on the economic condition of Muslims so that they do not suffer - as was done by Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) . On this occasion, he did not consider it suffi¬cient to simply give the interpretation of the dream. Instead, he gave a wise and well-meaning advice as well. He suggested to them that they should leave the entire wheat crop in the ears only taking out what was needed so that the grain so stored would not go bad in later years. 12. An ` Alim whose guidance is relied upon by Muslims should also watch out that he is not suspected by people - even though such a suspi¬cion be totally unfounded. Efforts should be made to stay safe from this too - because suspicion, whether from ignorance or misunderstanding, does interfere with the work of da&wah and teaching they carry out, and goes on to lighten the effect of what is said. (Qurtubi) The Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) has said: Stay away even from places and occasions of blame. It means that one should try to stay away from places and occasions where and when someone gets an opportunity to put a blame on the next person. This rule applies to Muslims generally. Those who are prominent among them, the ` Ulama& particularly, they have to observe twice as much precaution. The example of the Holy Prophet is before us. He was Divinely protected from all defects and sins. He too made a point to observe this precaution. Once, when one of his blessed wives was pass¬ing by a small side-street of Madinah with him, some Companion ap¬peared before them. While he was still some distance away from them, the Holy Prophet told him that such and such wife of his was with him. He did this so that the onlooker does not fall into some doubt that the lady going there was a stranger. In the present situation, Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) ، despite orders for his release and the invitation to see the king, tried well before his release that any doubts people may have should be removed. 13. If someone is obligated to a person, because of his rights on him and is, as such, deserving of respect, then, should there come a situation in which, under inevitable circumstances, some sort of action has to be taken against that person, in that case too, giving due consideration to the right and respect of that person, to the best of one&s ability, is the duty of a thorough gentleman. This is as it was done by Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) to secure his absolvement from the blame. It will be recalled that while referring his matter for investigations, he had not named either the ` Aziz of Misr, or his wife. He had simply mentioned the women who had cut their hands. (Qurtubi) - because, he could still achieve his objective. Taught here are the highest and noblest traits of character. We can see that Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) had suffered the loss of his freedom for seven or twelve years in the prison but, when he was released, the tak¬ing of revenge was a far cry, he did not even bear by the idea that some-one would be put to the least inconvenience on his account - as particu¬larly taken into consideration in the verse: لِيَعْلَمَ أَنِّي لَمْ أَخُنْهُ بِالْغَيْبِ (so that he may know that I did not betray him in his absence - 52).

خلاصہ تفسیر کہا کہ تمہارا کیا واقعہ ہے جب تم نے یوسف (علیہ السلام) سے اپنے مطلب کی خواہش کی (یعنی ایک نے خواہش کی اور بقیہ نے اس کی مدد کی کہ اعانت فعل میں مثل فعل کے ہے اس وقت تم کو کیا تحقیق ہوا شاید بادشاہ نے اس طور پر اس لئے پوچھا ہو کہ مجرم سن لے کہ بادشاہ کو اتنی بات معلوم ہے کہ کسی عورت نے ان سے اپنا مطلب پورا کرنے کی بات کی تھی شاید اس کا نام بھی معلوم ہو اس حالت میں انکار نہ چل سکے گا پس اس طرح شاید خود اقرار کرلے) عورتوں نے جواب دیا کہ حاش للہ ہم کو ان میں ذرا بھی تو برائی کی بات نہیں معلوم ہوئی (وہ بالکل پاک صاف ہیں شاید عورتوں نے زلیخا کا وہ اقرار اس لئے ظاہر نہ کیا ہو کہ مقصود یوسف (علیہ السلام) کی پاک دامنی کا ثبوت تھا اور وہ حاصل ہوگیا یا زلیخا کے روبرو ہونے سے حیاء مانع ہوئی کہ اس کا نام لیں) عزیز کی بی بی (جو کہ حاضر تھی) کہنے لگی کہ اب تو حق بات (سب پر) ظاہر ہو ہی گئی (اب اخفاء بیکار ہے سچ یہی ہے کہ) میں نے ان سے اپنے مطلب کی خواہش کی تھی (نہ کہ انہوں نے جیسا میں نے الزام لگا دیا تھا ما جزاء من الخ) اور بیشک وہی سچے ہیں (اور غالباً ایسے امر کا اقرار کرلینا مجبوری کی حالت میں زلیخا کو پیش آیا غرض تمام صورت مقدمہ اور اظہارات اور یوسف (علیہ السلام) کی براءت کا ثبوت ان کے پاس کہلا کر بھیجا اس وقت) یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا کہ یہ تمام اہتمام (جو میں نے کیا) محض اس وجہ سے تھا تاکہ عزیز کو (زائد) یقین کے ساتھ معلوم ہوجاوے کہ میں نے اس کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو میں دست اندازی نہیں کی اور یہ (بھی معلوم ہوجائے) کہ اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کے فریب کو چلنے نہیں دیتا (چنانچہ زلیخا نے عزیز کی حرمت میں خیانت کی تھی کہ دوسرے پر نگاہ کی خدا نے اس کی قلعی کھول دی پس میری غرض یہ تھی) معارف و مسائل : حضرت یوسف (علیہ السلام) کو شاہی قاصد رہائی کا پیغام دے کر ہلانے کے لئے آیا اور انہوں نے قاصد کو یہ جواب دیا کہ پہلے ان عورتوں سے میرے معاملہ کی تحقیق کرلو جنہوں نے ہاتھ کاٹ لئے تھے اس میں بہت سی حکمتیں مضمر تھیں اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کو جیسے دین کامل عطا فرماتے ہیں ایسے ہی عقل کامل اور معاملات و حالات کی پوری بصیرت بھی عطا فرماتے ہیں یوسف (علیہ السلام) نے شاہی پیغام سے یہ اندازہ کرلیا کہ اب جیل سے رہائی کے بعد بادشاہ مصر مجھے کوئی اعزاز دیں گے، اس وقت دانشمندی کا تقاضا یہ تھا کہ جس عیب کی تہمت ان پر لگائی گئی تھی اور جس کی وجہ سے جیل میں ڈالا گیا تھا اس کی حقیقت بادشاہ اور سب لوگوں پر پوری طرح واضح ہو اور ان کی براءت میں کسی کو شبہ نہ رہے ورنہ اس کا انجام یہ ہوگا کہ شاہی اعزاز سے لوگوں کی زبانیں تو بند ہوجائیں گی مگر ان کے دلوں میں یہ خیالات کھٹکتے رہیں گے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے اپنے آقا کی بیوی پر دست درازی کی تھی اور ایسے حالات کا پیدا ہوجانا بھی شاہی درباروں میں کچھ بعید نہیں کہ کسی وقت بادشاہ بھی لوگوں کے ایسے خیالات سے متاثر ہوجائے اس لئے رہائی سے پہلے اس معاملہ کی صفائی اور تحقیق کو ضروری سمجھا اور مذکور الصدر دوآیتوں میں سے دوسری آیت میں خود یوسف (علیہ السلام) نے اپنے اس عمل اور رہائی میں تاخیر کرنے کی دو حکمتیں بیان فرمائی ہیں مذکورالصدر پہلی آیت میں اس تحقیقات کا خلاصہ مذکور ہے قال مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ يُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِهٖ یعنی بادشاہ نے ان عورتوں کو جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لئے تھے حاضر کر کے سوال کیا کہ کیا واقعہ ہے جب تم نے یوسف سے اپنے مطلب کی خواہش کی بادشاہ کے اس سوال سے معلوم ہوا کہ اس کو اپنی جگہ یہ یقین ہوگیا تھا کہ قصور یوسف (علیہ السلام) کا نہیں ان عورتوں ہی کا ہے اسی لئے یہ کہا تم نے ان سے اپنے مطلب کی خواہش کی اس کے بعد عورتوں کا جواب یہ مذکور ہے، قُلْنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوْۗءٍ ۭ قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِيْزِ الْــٰٔنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ ۡ اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ یعنی سب عورتوں نے کہا کہ حاش للہ ! ہمیں ان میں ذرا بھی کوئی برائی کی بات نہیں معلوم ہوئی عزیز کی بیوی کہنے لگی کہ اب تو حق بات ظاہر ہو ہی گئی میں نے ان سے اپنے مطلب کی خواہش کی تھی اور بیشک وہی سچے ہیں، حضرت یوسف (علیہ السلام) نے تحقیقات میں عزیز مصر کی بیوی کا نام نہ لیا تھا مگر اللہ جل شانہ جب کسی کو عزت عطا فرماتے ہیں تو خود بخودلوگوں کی زبانیں ان کے صدق و صفائی کے لئے کھل جاتی ہیں اس موقع پر عزیز کی بیوی نے ہمت کر کے اظہار حق کا اعلان خود کردیا یہاں تک جو حالات و واقعات یوسف (علیہ السلام) کے آپ نے سنے ہیں ان میں بہت سے فوائد اور مسائل اور انسانی زندگی کے لئے اہم ہدایتیں پائی جاتی ہیں ، ان میں آٹھ مسائل پہلے بیان ہوچکے ہیں مذکور الصدر آیات سے متعلق مزید مسائل اور ہدایات یہ ہیں نواں مسئلہ : یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے مخصوص اور مقبول بندوں کے مقاصد پورا کرنے کے لئے خود ہی غیبی تدابیر سے انتظام فرماتے ہیں ان کو کسی مخلوق کا ممنون احسان کرنا پسند نہیں فرماتے یہی وجہ ہوئی کہ یوسف (علیہ السلام) نے جو رہا ہونے والے قیدی سے کہا تھا کہ بادشاہ سے میرا ذکر کرنا اس کو تو بھلا دیا گیا اور پھر پردہ غیب سے ایک تدبیر ایسی کی گئی جس میں یوسف (علیہ السلام) کسی کے ممنون بھی نہ ہوں اور پوری عزت وشان کے ساتھ جیل کی رہائی کا مقصد بھی پورا ہوجائے، اس کا یہ سامان کیا کہ بادشاہ مصر کو ایک پریشان کن خواب دکھلایا جس کی تعبیر سے اس کے درباری اہل علم و فن عاجز ہوئے اس طرح ضرورت مند ہو کر یوسف (علیہ السلام) کی طرف رجوع کرنا پڑا (ابن کثیر) دسواں مسئلہ : اس میں اخلاق حسنہ کی تعلیم ہے کہ رہا ہونے والے قیدی نے یوسف (علیہ السلام) کا اتنا کام نہ کیا کہ بادشاہ سے ذکر کردیتا اور ان کو مزید سات سال قید کی مصیبت میں گذارنے پڑے اب سات سال کے بعد جب وہ اپنا مطلب تعبیر خواب کا لے کر حاضر ہوا تو عام انسانی عادت کا تقاضا تھا کہ اس کو ملامت کرتے اس پر خفا ہوتے کہ تجھ سے اتنا کام نہ ہوسکا مگر یوسف (علیہ السلام) نے اپنے پیغمبرانہ اخلاق کا اظہار فرمایا کہ اس کو ملامت تو کیا اس قصہ کا ذکر تک بھی نہیں کیا (ابن کثیر و قرطبی ) گیارہواں مسئلہ : اس میں یہ ہے کہ جس طرح انبیاء (علیہم السلام) اور علماء امت کا یہ فریضہ ہے کہ وہ لوگوں کی آخرت درست کرنے کی فکر کریں ان کو ایسے کاموں سے بچائیں جو آخرت میں عذاب بنیں گے اسی طرح ان کو مسلمانوں کے معاشی حالات پر بھی نظر رکھنا چاہئے کہ وہ پریشان نہ ہوں جیسے یوسف (علیہ السلام) نے اس موقع پر صرف تعبیر خواب بتادینے کو کافی نہیں سمجھا بلکہ یہ حکیمانہ اور خیر خواہانہ مشورہ بھی دیا کہ پیداوار کے تمام گیہوں کو خوشوں کے اندر رہنے دیں اور بقدر ضرورت صاف کر کے غلہ نکالیں تاکہ آخر سالوں تک خراب نہ ہوجائے، بارہواں مسئلہ : یہ ہے کہ عالم مقتدا کو اس کی بھی فکر رہنی چاہئے کہ اس کی طرف سے لوگوں میں بدگمانی پیدا نہ ہو اگرچہ وہ بدگمانی سراسر غلط ہی کیوں نہ ہو اس سے بھی بچنے کی تدبیر کرنا چاہئے کیونکہ بدگمانی خواہ کسی جہالت یا کم فہمی ہی کے سبب سے ہو بہرحال ان کی دعوت و ارشاد کے کام میں خلل انداز ہوتی ہے لوگوں میں اس بات کا وزن نہیں رہتا، (قرطبی) رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ تہمت کے مواقع سے بھی بچو یعنی ایسے حالات اور مواقع سے بھی اپنے آپ کو بچاؤ جن میں کسی کو آپ پر تہمت لگانے کا موقع ہاتھ آئے یہ حکم تو عام مسلمانوں کے لئے ہے خواص اور علماء کو اس میں دوہری احتیاط لازم ہے خود رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو تمام عیوب اور گناہوں سے معصوم ہیں آپ نے بھی اس کا اہتمام فرمایا ایک مرتبہ ازواج مطہرات (رض) میں سے ایک بی بی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ کی ایک گلی سے گذر رہی تھیں کوئی صحابی (رض) سامنے آگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دور ہی سے بتلا دیا کہ میرے ساتھ فلاں بی بی ہیں یہ اس لئے کیا کہ کہیں دیکھنے والے کو کسی اجنبی عورت کا شبہ نہ ہوجائے اس موقع پر حضرت یوسف (علیہ السلام) نے جیل سے رہائی اور شاہی دعوت کا پیغام ملنے کے باوجود رہائی سے پہلے اس کی کوشش فرمائی کہ لوگوں کے شبہات دور ہوجائیں تیرہواں مسئلہ : اس میں یہ ہے کہ جس شخص کے حقوق کسی کے ذمہ ہوں اور اس حیثیت سے وہ واجب الاحترام ہو اگر ناگزیر حالات میں اس کے خلاف کوئی کاروائی کرنی بھی پڑے تو اس میں بھی مقدور بھر حقوق و احترام کی رعایت کرنا شرافت کا مقتضی ہے جیسے یوسف (علیہ السلام) نے اپنی براءت کے لئے معاملہ کی تحقیقات کے واسطے عزیز یا اس کی بیوی کا نام لینے کے بجائے ان عورتوں کا ذکر کیا جنہوں نے ہاتھ کاٹ لئے تھے (قرطبی) کیونکہ مقصد اس سے بھی حاصل ہوسکتا تھا ، چودہواں مسئلہ : مکارم اخلاق کی تعلیم ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھوں سات سال یا بارہ سال جیل خانہ کی تکلیف برداشت کرنی پڑی تھی رہائی کے وقت ان سے کوئی انتقام لینا تو کیا اس کو بھی برداشت نہ کیا کہ ان کو کوئی ادنیٰ تکلیف ان سے پہونچے جیسے آیت لِيَعْلَمَ اَنِّىْ لَمْ اَخُنْهُ بالْغَيْبِ میں اس کا اہتمام کیا گیا ہے،

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ يُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِہٖ۝ ٠ۭ قُلْنَ حَاشَ لِلہِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْہِ مِنْ سُوْۗءٍ۝ ٠ۭ قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِيْزِ الْــٰٔنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ۝ ٠ۡاَنَا رَاوَدْتُّہٗ عَنْ نَّفْسِہٖ وَاِنَّہٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ۝ ٥١ خطب ( حال) الخَطْبُ «2» والمُخَاطَبَة والتَّخَاطُب : المراجعة في الکلام، والخَطْبُ : الأمر العظیم الذي يكثر فيه التخاطب، قال تعالی: فَما خَطْبُكَ يا سامِرِيُّ [ طه/ 95] ، فَما خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ [ الذاریات/ 31] ( خ ط ب ) الخطب والمخاطبۃ والتخاطب ۔ باہم گفتگو کرنا ۔ ایک دوسرے کی طرف بات لوٹانا ۔ الخطب ۔ اہم معاملہ جس کے بارے میں کثرت سے تخاطب ہو ۔ قرآن میں ہے :۔ فَما خَطْبُكَ يا سامِرِيُّ [ طه/ 95] پھر سامری سے کہنے لگے ) سامری تیرا کیا حال ہے ۔ فَما خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ [ الذاریات/ 31] کہ فرشتوں تمہارا مدعا کیا ہے ۔ راود والمُرَاوَدَةُ : أن تنازع غيرک في الإرادة، فترید غير ما يريد، أو ترود غير ما يرود، ورَاوَدْتُ فلانا عن کذا . قال : هِيَ راوَدَتْنِي عَنْ نَفْسِي[يوسف/ 26] ، وقال : تُراوِدُ فَتاها عَنْ نَفْسِهِ [يوسف/ 30] ، أي : تصرفه عن رأيه، ( ر و د ) الرود المراودۃ ( مفاعلہ ) یہ راود یراود سے ہے اور اس کے معنی ارادوں میں باہم اختلاف اور کشیدگی کے ہیں ۔ یعنی ایک کا ارداہ کچھ ہو اور دوسرے کا کچھ اور راودت فلان عن کزا کے معنی کسی کو اس کے ارداہ سے پھسلانے کی کوشش کرنا کے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے ۔ هِيَ راوَدَتْنِي عَنْ نَفْسِي[يوسف/ 26] اس نے مجھے میرے ارداہ سے پھیرنا چاہا ۔ تُراوِدُ فَتاها عَنْ نَفْسِهِ [يوسف/ 30] وہ اپنے غلام سے ( ناجائز ) مطلب حاصل کرنے کے درپے ہے ۔ یعنی اسے اس کے ارادہ سے پھسلانا چاہتی ہے ۔ حاش للہ ۔ کلمہ تعجب۔ اصل میں حاشا للہ تھا۔ الف کو تخفیف کے لئے گرا دیا گیا ويقال : سَاءَنِي كذا، وسُؤْتَنِي، وأَسَأْتَ إلى فلان، قال : سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا[ الملک/ 27] ، وقال : لِيَسُوؤُا وُجُوهَكُمْ [ الإسراء/ 7] ساء اور ساءنی کذا وسؤتنی کہاجاتا ہے ۔ اور اسات الی ٰ فلان ( بصلہ الی ٰ ) بولتے ہیں ۔ چناچہ قرآن میں ہے : سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا[ الملک/ 27] تو کافروں کے منہ برے ہوجائیں گے ۔ لِيَسُوؤُا وُجُوهَكُمْ [ الإسراء/ 7] تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑیں ۔ حصَحص حَصْحَصَ الْحَقُ [يوسف/ 51] ، أي : وضح، وذلک بانکشاف ما يغمره، ( ح ص ص ) حَصْحَصَ الْحَقُ [يوسف/ 51] کے معنی ہیں کہ حق بات جو کسی دباؤ کی وجہ سے چھپی ہوئی اب اس دباؤ کے دور ہونے کی وجہ واضح ہوکر سامنے آگئی اور حص وحصحص ( ثلاثی ورباعی ) دونوں طرح آتا ہے ۔ صدق والصِّدْقُ : مطابقة القول الضّمير والمخبر عنه معا، ومتی انخرم شرط من ذلک لم يكن صِدْقاً تامّا، بل إمّا أن لا يوصف بالصّدق، وإمّا أن يوصف تارة بالصّدق، وتارة بالکذب علی نظرین مختلفین، کقول کافر إذا قال من غير اعتقاد : محمّد رسول الله، فإنّ هذا يصحّ أن يقال : صِدْقٌ ، لکون المخبر عنه كذلك، ويصحّ أن يقال : كذب، لمخالفة قوله ضمیره، وبالوجه الثاني إکذاب اللہ تعالیٰ المنافقین حيث قالوا : نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ ... الآية [ المنافقون/ 1] ( ص دق) الصدق ۔ الصدق کے معنی ہیں دل زبان کی ہم آہنگی اور بات کو نفس واقعہ کے مطابق ہونا ۔ اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک شرط نہ پائی جائے تو کامل صدق باقی نہیں رہتا ایسی صورت میں باتو وہ کلام صدق کے ساتھ متصف ہی نہیں ہوگی اور یا وہ مختلف حیثیتوں سے کبھی صدق اور کبھی کذب کے ساتھ متصف ہوگی مثلا ایک کا فر جب اپنے ضمیر کے خلاف محمد رسول اللہ کہتا ہے تو اسے نفس واقعہ کے مطابق ہونے کی حیثیت سے صدق ( سچ) بھی کہہ سکتے ہیں اور اس کے دل زبان کے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے کذب ( جھوٹ) بھی کہہ سکتے ہیں چناچہ اس دوسری حیثیت سے اللہ نے منافقین کو ان کے اس اقرار میں کہ : نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ ... الآية [ المنافقون/ 1] ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے پیغمبر ہیں ۔ جھوٹا قرار دیا ہے کیونکہ وہ اپنے ضمیر کے خلاف یہ بات کہد رہے تھے ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(٥١) چناچہ اس قاصد نے آکر بادشاہ کو یہ پیغام پہنچایا تو بادشاہ نے ان عورتوں کو جمع کیا اور یہ چار عورتوں تھیں، شراب پلانے والے کی بیوی، باورچی کی بیوی، دربان کی بیوی، اور جیل خانہ کے داروغہ کی بیوی اور زلیخا اور بادشاہ کے علاوہ مصر میں ان عورتوں پر کسی کا زور نہیں تھا۔ بادشاہ نے ان سے کہا کہ تمہارا کیا واقعہ ہے جب تم نے یوسف (علیہ السلام) سے اپنے مطلب کی خواہش کی۔ عورتوں نے جواب دیا نعوذ باللہ ہم نے ان میں کوئی برائی نہیں دیکھی۔ عزیز کی بیوی کہنے لگی اب تو یوسف (علیہ السلام) کے بارے میں سچی بات ظاہر ہو ہی گئی سچ یہی ہے کہ میں نے ہی خود ان سے اپنے مطلب کی خواہش کی تھی اور بیشک یوسف (علیہ السلام) ہی اپنے اس قول میں کہ میں نے اس سے خواہش نہیں کی سچے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(قُلْنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوْۗءٍ ) اس وقت جو کچھ بھی ہوا تھا وہ سب ہماری طرف سے تھا ‘ یوسف ( علیہ السلام) کی طرف سے کوئی غلط بات ہم نے محسوس نہیں کی۔ (قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِيْزِ الْــٰٔنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ ۡ اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ ) اس طرح عزیز کی بیوی کو اس حقیقت کا برملا اظہار کرنا پڑا کہ یوسف ( علیہ السلام) نے نہ تو زبان سے کوئی غلط بیانی کی ہے اور نہ ہی اس کے کردار میں کوئی کھوٹ ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

44. As regards to the way in which this inquiry was held, it is just possible that the king might have summoned the women to his presence or gotten their evidence through a trusted officer of his court. 45. The inquiry and the evidences must have helped to pave the way for Prophet Joseph’s rise in the land by concentrating the public attention on him, especially under the circumstances when the inquiry had been demanded by him. He had interpreted the dream of the king, when all the wise men, sooth sayers and the magicians had failed. Then he had refused to quit prison even though the king himself had ordered that he should be brought before him, and, instead of this, demanded an inquiry of the matter which had been the cause of his imprisonment. Naturally this thing would have filled the people with wonder and they would have been looking eagerly for the result of the inquiry. Thus it can be imagined how the evidences and the result of the inquiry raised his prestige so high that the king and his courtiers declared that he was the only fit person to save the country from the coming calamity. It is no wonder, then, that Prophet Joseph proposed that all the resources of the land should be placed in his hands, and the king accepted this proposal as soon as it was made. For, had it been merely the matter of the interpretation of a dream, the most he would have deserved was some reward and his release from prison. But he could not have said: Place the resources of the land in my hands, and the king would not have readily acceded to his proposal and given him all the powers in the land, as is contained in (Ayats 55-56), and confirmed by the Bible and the Talmud.

سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :44 ممکن ہے کہ شاہی محل میں ان تمام خواتین کو جمع کر کے یہ شہادت لی گئی ہو ، اور یہ بھی ممکن ہے کہ بادشاہ نے کسی معتمد خاص کو بھیج کر فردا فردا ان سے دریافت کرایا ہو ۔ سورة یُوْسُف حاشیہ نمبر :45 اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ان شہادتوں نے کس طرح آٹھ نو سال پہلے کے واقعات کو تازہ کر دیا ہوگا ، کس طرح حضرت یوسف علیہ السلام کی شخصیت زمانہ قید کی طویل گمنامی سے نکل کر یکایک پھر سطح پر آگئی ہوگی ، اور کس طرح مصر کے تمام اشراف معززین ، متوسطین اور عوام تک میں آپ کا اخلاقی وقار قائم ہوگیا ہوگا ۔ اوپر بائیبل اور تلمود کے حوالہ سے یہ بات گزر چکی ہے کہ بادشاہ نے اعلان عام کر کے تمام مملکت کے دانشمندوں اور علماء اور پیروں کو جمع کیا تھا اور وہ سب اس کے خواب کا مطلب بیان کرنے سے عاجز ہو چکے تھے ۔ اس کے بعد حضرت یوسف علیہ السلام نے اس کا مطلب یہ بتایا ۔ اس واقعہ کی بنا پر پہلے ہی سے سارے ملک کی نگائیں آپ کی ذات پر مرتکز ہو چکی ہونگی ۔ پھر جب بادشاہ کی طلبی پر آپ نے باہر نکلنے سے انکار کیا ہوگا تو سارے لوگ اچنبھے میں پڑ گئے ہوں گے کہ یہ عجیب قسم کا بلند حوصلہ انسان ہے جس کو آٹھ نو برس کی قید کے بعد بادشاہ وقت مہربان ہو کر بلا رہا ہے اور پھر بھی وہ بیتاب ہو کر دوڑ نہیں پڑتا ۔ پھر جب لوگوں کو معلوم ہوا ہوگا کہ یوسف علیہ السلام نے اپنی رہائی قبول کرنے اور بادشاہ وقت کی ملاقات کو آنے کے لیے کیا شرط پیش کی ہے تو سب کی نگاہیں اس تحقیقات کے نتیجے پر لگ گئی ہوں گی ۔ اور جب لوگوں نے اس کا نتیجہ سنا ہوگا تو ملک کا بچہ بچہ عش عش کرتا رہ گیا ہوگا کہ کس قدر پاکیزہ سیرت کا ہے یہ انسان جس کی طہارت نفس پر آج وہی لوگ گواہی دے رہے ہیں جنہوں نے مل جل کر کل اسے جیل میں ڈالا تھا ۔ اس صورت حال پر اگر غور کیا جائے تو اچھی طرح سمجھ میں آتا ہے کہ اس وقت حضرت یوسف علیہ السلام نے بادشاہ سے ملاقات کے موقع پر خزائن ارض کی سپردگی کا مطالبہ کیسے بے دھڑک پیش کر دیا اور بادشاہ نے اسے کیوں بے تامل قبول کر لیا ۔ اگر بات صرف اسی قدر ہوتی کہ جیل کے ایک قیدی نے بادشاہ کے ایک خواب کی تعبیر بتا دی تھی تو ظاہر ہے کہ اس پر وہ زیادہ سے زیادہ کسی انعام کا اور خلاصی پا جانے کا مستحق ہو سکتا تھا ۔ اتنی سی بات اس کے لیے تو کافی نہیں ہو سکتی تھی کہ وہ بادشاہ سے کہے” خزائن ارض میرے حوالہ کرو “ اور بادشاہ کہہ دے” لیجیے ، سب کچھ حاضر ہے“ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12:51) قال۔ بادشاہ نے عورتوں کو بلا کر پوچھا ! ماخطبکن۔ تم عورتوں کا کیا معاملہ تھا۔ الخطب والمخاطبۃ والتخاطب باہم گفتگو کرنا۔ ایک دوسرے کی طرف بات لوٹانا اسی سے خطبۃ اور خطبۃ کا لفظ ہے لیکن خطبۃ وعظ و نصیحت کے معنی میں آتا ہے اور خطبۃ کے معنی ہیں نکاح کا پیغام۔ الخطب۔ اہم معاملہ جس کے بارے میں کثرت تخاطب ہو جیسے آیہ ہذا۔ فما خطبک یسامری۔ (20:95) (پھر سامری سے کہنے لگے) کہ سامری تیرا کیا معاملہ ہے۔ راودتین۔ تم (عورتوں) نے پھسلایا۔ تم نے بہلایا۔ مراودۃ سے جس کے معنی دوسرے کو کسی کام پر پھسلانا۔ یا امادہ کرنا جس کے کرنے کا وہ ارادہ نہ رکھتا ہو۔ ماضی جمع مؤنث حاضر۔ رود مادہ۔ حاش للہ۔ کلمہ تعجب۔ اصل میں حاشا للہ تھا۔ الف کو تخفیف کے لئے گرا دیا گیا۔ ملاحظہ ہو 12:31 ۔ ماعلمنا علیہ من سوئ۔ ہم نہیں جانتیں اس کے خلاف کوئی برائی۔ الئن۔ اب۔ ظرف زمان ہے۔ الف لام اس پر بعض کے نزدیک تعریف کا ہے اور بعض کے نزدیک زائدہ اور لازم ہے۔ حصحص الحق۔ کے معنی ہی کہ حق بات کو کسی دباؤ کی وجہی سے چھپی ہوئی تھی اب اسن دباؤ کے دور ہونے کی وجہ سے واضح ہوکر سامنے آگئی ہے۔ حص وحصحص (ثلاثی ورباعی) دونوں طرح آتا ہے جیسے کف وکفکف عن۔ دور رکھنا۔ دور کرنا۔ کسی کو بچانا۔ اور کب و کبکب الرجل علی وجھہ۔ پچھاڑ دینا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 7 ۔ یعنی بادشاہ نے مقدمہ کی تحقیق کے سلسلہ میں عزیز مصر کی بیوی اور دوسری عورتوں سے پوچھا۔ 8 ۔ سب کی طرف فریب کی نسبت اس لئے کہ دوسری عورتیں بھی عزیز مصر کی بیوی کی مددگار تھیں۔ مطلب یہ ہے کہ بادشاہ نے پوچھ کیا تم نے یوسف ( علیہ السلام) میں کوئی برائی دیکھی پھر آخر کیا وجہ ہے کہ اسے غیر معین عرصہ کے لئے جیل میں ڈال دیا گیا ؟ 9 ۔ یعنی جب جیل میں حضرت یوسف ( علیہ السلام) کو مقدمہ کے سلسلہ میں تحقیقات سے مطلع کیا گیا تو انہوں نے خود فرمایا۔ یہ (سب جھگڑا)…

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

1۔ یعنی وہ بالکل پاک وصاف ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ اہلکار کا واپس جاکر بادشاہ کو حضرت یوسف (علیہ السلام) کا جواب بتلانا۔ اور بادشاہ کا ان عورتوں کو طلب کرنا۔ بادشاہ پہلے ہی خواب کی تعبیر اور اس کا حل جان کر حضرت یوسف (علیہ السلام) کی شخصیت اور صلاحیت سے بےحد متاثر ہوچکا تھا۔ جب اس کے اہلکار نے جاکر حضرت یوسف (علیہ السلام) کے بارے میں بتلایا کہ وہ اس حالت میں جیل سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو بادشاہ نے سوچا کہ ایسے شخص کو جیل میں رکھنا ملک و ملت کا نقصان کرنے کے مترادف ہے۔ اس لیے اس نے فی الفور ہاتھ کاٹنے والی عورتوں کو طلب کرکے ان سے استفسار کیا کہ مجھے ٹھیک ٹھیک بتاؤ تمہارے ہاتھ زخمی کرنے کا کیا سبب تھا ؟ یہ عورتیں خطاکار تو تھیں کیونکہ انہوں نے اس وقت پروپیگنڈہ کرنے کے ساتھ مجلس میں یوسف (علیہ السلام) پر دباؤ ڈالا تھا کہ تجھے عزیز مصر کی بیوی کی بات مان لینی چاہیے۔ اس لیے بادشاہ کا غیظ و غضب دیکھ کر اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے ان الفاظ میں یوسف (علیہ السلام) کی پاک دامنی کی گواہی دیتی ہیں۔ (مَا عَلِمْنَا عَلَیْہِ مِنْ سُوْٓءٍ )[ یوسف : ٥١] ” ہم نے اس میں کوئی برائی نہیں دیکھی۔ “ جب باقی عورتوں نے بادشاہ کے سامنے یوسف (علیہ السلام) کی کھلے لفظوں میں صفائی پیش کی تو عزیز مصر کی بیوی کے پاس انکار کرنے کا کوئی چارہ کار باقی نہ تھا۔ لہٰذا اس نے کھلے الفاظ میں کہا ” کہ اب تو یہ حقیقت آشکارا ہوگئی ہے کہ میں نے ہی اسے اپنے لیے پھسلانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن یوسف (علیہ السلام) نے انکار کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کردار کا پکا اور گفتار کا سچا ہے۔ ” حصحص الحق “ حق کا پوری طرح واضح ہوجانا عرب اس طرح بھی بولتے ہیں۔ ” حصحص البعیر “ اونٹ نے پوری طرح زمین پر گھٹنے ٹیک دیے۔ عزیز مصر کی بیوی نے یہ الفاظ بول کر بتلایا کہ حق واضح ہوا۔ میں اس حقیقت کا اعتراف اور اقرار کرتی ہوں۔ ” ” حاش للّٰہ “ کہ ہم نے کسی اعتبار سے بھی اس میں ذرہ برابر برائی اور بےحیائی نہیں دیکھی۔ “ ” حَاشَ “” حَوْشٌ“ سے ہے۔ اس کے لغوی معنی کسی جانور کو گھیر کر لانا ہے۔ ” حاش للّٰہ “ کا دوسرامعنی ہے۔ لوگوں سے توجہ ہٹا کر اللہ ہی کی طرف متوجہ ہوجانا یعنی یوسف (علیہ السلام) اس موقعہ پر اپنے رب کی طرف متوجہ رہے۔ (عَنْ أبِی أمَامَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یَطْبَعُ الْمُؤمِنُ عَلٰی الْخِلَالِ کُلِّہَا اِلَّا الْخِیَانَۃَ وَالْکِذْبَ ) [ رواہ أحمد ] ” حضرت ابو امامہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مومن میں ہر قسم کی خرابی پائی جاسکتی ہے مگر خیانت اور جھوٹ نہیں پائے جاسکتے۔ “ مسائل ١۔ کسی پر الزام لگنے کی صورت میں ذمہ دار اتھارٹی کا فرض بنتا ہے کہ اس کی غیر جانبدرانہ انکوائری کرائے۔ ٢۔ اپنے ہاتھ زخمی کرنے والی عورتوں اور عزیز مصر کی بیوی نے کھل کر حضرت یوسف (علیہ السلام) کی پاک دامنی کا اقرار کیا۔ ٣۔ حقیقت واضح ہونے کے بعد آدمی کو اس کا برملا اقرار کرنا چاہیے بیشک اس کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ تفسیر بالقرآن یوسف (علیہ السلام) نیک اور سچے پیغمبر تھے : ١۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف (علیہ السلام) کو قوت فیصلہ اور علم عطا کیا تھا۔ (یوسف : ٢٢) ٢۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) اللہ کے برگزیدہ بندے تھے۔ (یوسف : ٢٤) ٣۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف کو خوابوں کی تعبیر کا علم عطا کیا تھا۔ (یوسف : ٣٦) ٤۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) ہمیشہ سچ بولتے تھے۔ (یوسف : ٥١) ٥۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) امانت دار تھے۔ (یوسف : ٥٤) ٦۔ حضرت یوسف (علیہ السلام) بڑے ہی اچھے مہمان نواز تھے۔ (یوسف : ٥٩) 3 3 3 3 3 3 3 یہ تاکہ وہ جان لیں یقیناً میں نہیں میں نے خیانت کی اس کی غیب کے ساتھ اور یقیناً

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب یہ فرستادہ واپس ہوتا ہے ، رپورٹ دیتا ہے ، لیکن قرآن کریم کی درمیانی کڑیاں انسانی تخیل پر چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی مجلس کا منظر : قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ اِذْ رَاوَدْتُّنَّ يُوْسُفَ عَنْ نَّفْسِهٖ ۭ قُلْنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوْۗءٍ ۭ قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِيْزِ الْــٰٔنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ ۡ اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ : اس پر بادشاہ نے ان عورتوں سے دریافت کیا تمہارا کیا تجربہ ہے اس وقت کا جب تم نے یوسف کو رجھانے کی کوشش کی تھی ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عزیز مصر کے گھر کیا ہوتا رہا ؟ پھر عورتوں نے اپنی مجلس میں جو گفتگو کی وہ پہلے ریکارڈ ہوچکی ہے۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جب بھی کسی قوم پر خوشحالی آتی ہے تو اس کے اعلی طبقات کی عورتوں میں اس قسم کی اخلاقی گراوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ اگرچہ ان کا ماحول پسماندہ ہو زیر بحث جاہلیت تو قدیم تاریخ کی جاہلیت ہے لیکن جاہلیت جس دور میں بھی ہو ، وہ جاہلیت ہوتی ہے اور ہر جگہ اس کے خدوخال وہی ہوتے ہیں اور اس کے خوشحال طبقات فسق و فجور میں ڈوب جاتے ہیں۔ اب شاہی دربار میں منعقد ہونے والی تحقیقاتی مجلس میں ان عورتوں کے لیے مقام نہ تھا کہ وہ کوئی اور جھوٹ تصنیف کریں۔ قُلْنَ حَاشَ لِلّٰهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِنْ سُوء : سب نے یک زبان ہوکر کہا " حاشا للہ " ہم نے تو اس میں بدی کا شائبہ تک نہ پایا۔ یہ حقیقت تھی ، اب ان کے لیے مشکل تھا۔ یہ عورتیں نہایت ہی بدکار اور بےباک تھیں مگر معاملہ اس قدر واضح تھا کہ انکار کی کوئی صورت نہ رہی تھی۔ اب وہ عورت سامنے آتی ہے جو یوسف کی محبت میں گرفتار تھی۔ جو ان سے مایوس ہوگئی تھی لیکن وہ ان کے ساتھ وابستگی کو کاٹ نہ سکی تھی۔ یہ عورت سامنے آتی ہے اور صراحت کے ساتھ اقرار جرم کرتی ہے اور یوسف کی پاکی کی بشارت دیتی ہے۔ قَالَتِ امْرَاَتُ الْعَزِيْزِ الْــٰٔنَ حَصْحَصَ الْحَقُّ ۡ اَنَا رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ : عزیز کی بیوی بول اٹھی اب حق کھل چکا ہے ، وہ میں ہی تھی جس نے اس کو پھسلانے کی وکشش کی تھی ، بیشک وہ بالکل سچا ہے۔ اب بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ سچائی سامنے آگئی ہے۔ میں ہی تھی جس نے اسے ورغلانے کی کوشش کی۔ انا راودتہ عن نفسہ وانہ لمن الصدقین : وہ میں ہی تھی جس نے اس کو پھسلانے کی کوشش کی تھی ، بےشدک وہ بالکل سچا ہے۔ اس نے جس انداز میں شہادت دی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے اب بھی حضرت یوسف کی ہمدردی حاصل کرنے کی امدی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ حضرت یوسف کے عقائد اور نظریات اس کے دل میں گھر کر گئے ہیں اور وہ ایمان لے آئی ہو۔ اسی لیے وہ کہتی ہے ذٰلِكَ لِيَعْلَمَ اَنِّىْ لَمْ اَخُنْهُ بِالْغَيْبِ وَاَنَّ اللّٰهَ لَايَهْدِيْ كَيْدَ الْخَاۗىِٕنِيْنَ : یہ اس لیے کہ عزیز مصر جان لے کہ میں نے درپردہ اس کی خیانت نہیں کی اور یہ کہ جو خیانت کرتے ہیں ، اللہ ان کی چالوں کو کامیابی کی راہ پر نہیں ڈالتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

51 ۔ بادشاہ نے ان عورتوں کو حاضر کر کے دریافت کیا جب تم یوسف (علیہ السلام) کو اپنا مطلب پورا کرنے کے لئے پھسلا میں ذرا سی بھی کوئی برائی کی بات نہیں معلوم ہوئی اس پر عزیر کی بیوی نے کہا اب تو حق اور سچی بات سب پر کھل گئی ہے۔ یعنی ادھر تو عورتوں نے صفائی کی گواہی دی اگرچہ انہوں نے مروت اور حیا کی وجہ سے زلیخا کا نام نہیں لیا جب عزیر کی بیوی نے یہ دیکھا تو مجبورا ً اس کو اقرار ہی کرنا پڑا اور پھر صاف بات کہنی ہی پڑی ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں حضرت یوسف (علیہ السلام) نے سب کا فریب فرمایا اس واسطے کہ ایک کا فریب تھا اور اس کی مدد گار تھیں اور فریب والی کا نام نہیں لیا حق پرورش کو ! ! اور بادشاہ نے پوچھا تم نے پھسلایا تھا اس واسطے کہ دے بھی جانیں کہ بادشاہ خبر رکھتا ہے پھر جھوٹ نہ بولیں 12 ۔ خلاصہ ! یہ کہ بادشاہ نے اس انداز سے پوچھا کہ جھوٹ بولنا ان کو بن نہ آیا۔