Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 52

سورة يوسف

ذٰلِکَ لِیَعۡلَمَ اَنِّیۡ لَمۡ اَخُنۡہُ بِالۡغَیۡبِ وَ اَنَّ اللّٰہَ لَا یَہۡدِیۡ کَیۡدَ الۡخَآئِنِیۡنَ ﴿۵۲﴾

That is so al-'Azeez will know that I did not betray him in [his] absence and that Allah does not guide the plan of betrayers.

۔ ( یوسف علیہ السلام نے کہا ) یہ اس واسطے کہ ( عزیز ) جان لے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی خیانت نہیں کی اور یہ بھی کہ الله دغابازوں کے ہتھکنڈے چلنے نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
لِیَعۡلَمَ
تاکہ وہ جان لے
اَنِّیۡ
بےشک میں
لَمۡ اَخُنۡہُ
نہیں خیانت کی میں نے اس کی
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
لَایَہۡدِیۡ
نہیں وہ راہ دکھاتا
کَیۡدَ
مکر کو
الۡخَآئِنِیۡنَ
خیانت کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
لِیَعۡلَمَ
کہ وہ جان لے
اَنِّیۡ
یقیناً میں
لَمۡ اَخُنۡہُ
نہیں میں نے خیانت کی اس سے
بِالۡغَیۡبِ
عدم موجودگی میں
وَاَنَّ
اور یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِیۡ
نہیں چلنے دیتا
کَیۡدَ
فریب
الۡخَآئِنِیۡنَ
خیانت کرنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

That is so al-'Azeez will know that I did not betray him in [his] absence and that Allah does not guide the plan of betrayers.

۔ ( یوسف علیہ السلام نے کہا ) یہ اس واسطے کہ ( عزیز ) جان لے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی خیانت نہیں کی اور یہ بھی کہ الله دغابازوں کے ہتھکنڈے چلنے نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس وقت یوسف نے کہا) اس سے میری غرض یہ تھی کہ عزیز کو معلوم ہوجائے کہ میں نے درپردہ اس کی خیانت نہیں کی اور اللہ تعالیٰ خائنوں کی چال کو (کامیابی کی) راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف نے کہا) ’’یہ اس لیے ہے کہ عزیز جان لے کہ یقینامیں نے عدم موجودگی میں اُس سے خیانت نہیں کی اور یقیناًاﷲ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کے فریب چلنے نہیں دیتا۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(Then Yusuf said,) |"That was because he (the governor) may know that I did not betray him in his absence and that Allah does not lead the guile of betrayers to success.|"

یوسف نے کہا یہ اس واسطے کہ عزیز معلوم کر لیوے کہ میں نے اس کو چوری نہیں کی چھپ کر اور یہ کہ اللہ نہیں چلاتا فریب دغا بازوں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اس لیے کہ وہ جان لے کہ میں نے اس کی غیرموجودگی میں اس کی خیانت نہیں کی اور یہ کہ یقیناً اللہ خیانت کرنے والوں کی چال کو کامیاب نہیں کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿یوسف ( علیہ السلام ) نے 46 کہا﴾ اس سے میری غرض یہ تھی کہ ﴿عزیز﴾ یہ جان لے کہ میں نے درپردہ اس کی خیانت نہیں کی تھی ۔ اور یہ کہ جو خیانت کرتے ہیں ان کی چالوں کو اللہ کامیابی کی راہ پر نہیں لگاتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( جب یوسف کو قید خانے میں اس گفتگو کی خبر ملی تو انہوں نے کہا کہ : ) یہ سب کچھ میں نے اس لیے کیا تاکہ عزیز کو یہ بات یقین کے ساتھ معلوم ہوجائے کہ میں نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے ساتھ کوئی خیانت نہیں کی ، اور یہ بھی کہ جو لوگ خیانت کرتے ہیں اللہ ان کے فریب کو چلنے نہیں دیتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ (سب جھگڑا) اس لئے کیا عزیز زلیخا کا خاوند اچھی طرح جان لے کہ میں نے پیٹھ پیچھے اس کے غائب ہیں اس کی چوری نہیں کی اور چوروں کا مکر اللہ چلنے نہیں دیتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

میں یہ اس لئے کہہ رہی ہوں کہ وہ یوسف (علیہ السلام) جان لیں کہ میں نے پیٹھ پیچھے ان سے خیانت نہیں کی اور یہ کہ اللہ خیانت کرنے والوں کے فریب کو چلنے نہیں دیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس نے (حضرت یوسف نے ) اس لئے کہا تھا تاکہ وہ جان لیں کہ میں نے پیٹھ پیچھے خیانت نہیں کی تھی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یوسف نے کہا کہ میں نے) یہ بات اس لیے (پوچھی ہے) کہ عزیز کو یقین ہوجائے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی (امانت میں خیانت نہیں کی) اور خدا خیانت کرنے والوں کے مکروں کو روبراہ نہیں کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: that did in order that he may know that I betrayed him not in secret, and that Allah guideth not the guile of betrayers.

یہ (سب) اس لئے تھا کہ (عزیز کو اور زیادہ) علم ہوجائے کہ میں نے ان کے پیچھے بھی ان کی خیانت نہیں کی ہے اور یہ کہ اللہ خیانت کرنے والوں کی چال کو چلنے نہیں دیتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اس لئے کہ وہ جان لے کہ میں نے پیٹھ پیچھے اس سے بے وفائی نہیں کی اور بیشک اللہ خائنوں کی چال کو چلنے نہیں دیتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ ( سب اتہمام ) اس وجہ سے کیا تا کہ عزیز مصر ( خوب اچھی طرح ) جان لے کہ یقینا میں نے اس کی عدم موجودگی میں بھی اس کی خیانت نہیں اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) خیانت کرنے والوں کی چالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف نے کہا کہ میں نے یہ بات اس لیے پوچھی ہے کہ عزیز کو یقین ہوجائے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی امانت میں خیانت نہیں کی اور اللہ خیانت کرنے والوں کے مکروں کو چلنے نہیں دیتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(یوسف نے کہا) یہ سب کچھ (میں نے) اس لئے کیا تاکہ وہ (عزیز) جان لے کہ میں نے اس سے کوئی خیانت (و بددیانتی) نہیں کی اس کی غیر موجودگی میں، اور تاکہ (واضح ہوجائے یہ حقیقت کہ) اللہ چلنے نہیں دیتا خیانت کرنے والوں کی فریب کاریوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( یوسف نے کہا ) میں نے یہ سوال اسلئے کیا ہے تاکہ عزیز کو یقین ہوجائے کہ میں نے پوشیدہ طورپر اس کی عزت میں خیانت نہیں کی ہے اور بیشک اللہ خیانت کرنے والوں کی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یوسف نے کہا یہ میں نے اس لیے کیا کہ عزیز کو معلوم ہوجائے کہ میں نے پیٹھ پیچھے اس کی خیانت نہ کی اور اللہ دغا بازوں کا مکر نہیں چلنے دیتا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یوسف علیہ السلام نے کہا: میں نے ) یہ اس لئے ( کیا ہے ) کہ وہ ( عزیزِ مصر جو میرا محسن و مربّی تھا ) جان لے کہ میں نے اس کی غیابت میں ( پشت پیچھے ) اس کی کوئی خیانت نہیں کی اور بیشک اﷲ خیانت کرنے والوں کے مکر و فریب کو کامیاب نہیں ہونے دیتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یوسف نے کہا ) یہ سب کچھ اس لئے کیا تاکہ وہ عزیز مصر کو ( مزید ) علم ہو جائے کہ میں نے اس کی پس پشت ( اس کی امانت میں ) خیانت نہیں کی اور یقینا اللہ خیانت کاروں کے مکر و فریب کو کامیاب نہیں ہونے دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"This (say I), in order that He may know that I have never been false to him in his absence, and that Allah will never guide the snare of the false ones.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Joseph said), "This proves that I was not disloyal to the King in his absence. God does not grant success to the efforts of disloyal people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

[Then Yusuf said: "I asked for this inquiry] in order that he may know that I betrayed him not in (his) absence." And, verily, Allah guides not the plot of the betrayers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is that he might know that I have not been unfaithful to him in secret and that Allah does not guide the device of the unfaithful.

Translated by

William Pickthall

(Then Joseph said: I asked for) this, that he (my lord) may know that I betrayed him not in secret, and that surely Allah guideth not the snare of the betrayers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह इसलिए कि (अज़ीज़े-मिस्र) जान ले कि मैंने उसके पीठ पीछे उसकी ख़्यानत नहीं की, और बेशक अल्लाह ख़्यानत करने वालों की चाल को चलने नहीं देता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یوسف (علیہ السلام) نے فرمایا کہ یہ تمام اہتمام (جو میں نے کہا) محض اس وجہ سے تاکہ عزیز کو (زائد) یقین کے ساتھ معلوم ہوجاوے کہ میں نے اس کی عدم موجودگی میں اس کی آبرو میں دست اندازی نہیں کی اور یہ (بھی معلوم ہوجاوے) کہ اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کے فریب کو چلنے نہیں دیتا۔ (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ اس لیے کہ وہ جان لے کہ یقیناً میں نے اس کی غیر حاضری میں اس کی خیانت نہیں کی کیونکہ اللہ خیانت کرنے والوں کی چال کو کامیاب نہیں کرتا۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس لیے کہ عزیز مصر جان لے کہ میں نے درپردہ اس کی خیانت نہیں کی اور یہ کہ جو خیانت کرتے ہیں ، اللہ ان کی چالوں کو کامیابی کی راہ پر نہیں ڈالتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اس لیے کہ وہ جان لے کہ میں نے اس کے پیچھے اس کی خیانت نہیں کی اور بلاشبہ اللہ خیانت کرنے والوں کے فریب کو نہیں چلنے دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یوسف نے کہا یہ اس واسطے کہ عزیز معلوم کر لیوے کہ میں نے اس کی چوری نہیں کی چھپ کرف اور یہ کہ اللہ نہیں چلاتا فریب دغا بازوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے اس خبر کو سن کر کہا اس تحقیقات سے میری غرض یہ تھی کہ عزیز کو معلوم ہوجائے کہ میں نے اسکی پیٹھ پیچھے اس کی کوئی خیانت نہیں کہ اور نیز اس معلوم ہوجائے کہ خیانت کرنیوالوں کے فریب کو خدا چلنے نہیں دیتا۔