Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 56

سورة يوسف

وَ کَذٰلِکَ مَکَّنَّا لِیُوۡسُفَ فِی الۡاَرۡضِ ۚ یَتَبَوَّاُ مِنۡہَا حَیۡثُ یَشَآءُ ؕ نُصِیۡبُ بِرَحۡمَتِنَا مَنۡ نَّشَآءُ وَ لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۶﴾

And thus We established Joseph in the land to settle therein wherever he willed. We touch with Our mercy whom We will, and We do not allow to be lost the reward of those who do good.

اسی طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو ملک کا قبضہ دے دیا ۔ کہ وہ جہاں کہیں چاہے رہے سہے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں ۔ ہم نیکوکاروں کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
مَکَّنَّا
اقتدار دیا ہم نے
لِیُوۡسُفَ
یوسف کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں
یَتَبَوَّاُ
وہ رہتا
مِنۡہَا
اس میں
حَیۡثُ
جہاں
یَشَآءُ
وہ چاہتا
نُصِیۡبُ
ہم پہنچاتے ہیں
بِرَحۡمَتِنَا
اپنی رحمت کو
مَنۡ
جسے
نَّشَآءُ
ہم چاہتے ہیں
وَلَا
اور نہیں
نُضِیۡعُ
ہم ضائع کرتے
اَجۡرَ
اجر
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
احسان کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
مَکَّنَّا
ہم نے اقتدار دیا
لِیُوۡسُفَ
یوسف کو
فِی الۡاَرۡضِ
سر زمین میں
یَتَبَوَّاُ
وہ جگہ بناتا تھا
مِنۡہَا
اس میں
حَیۡثُ
جہاں
یَشَآءُ
وہ چاہتا تھا
نُصِیۡبُ
ہم پہنچاتے ہیں
بِرَحۡمَتِنَا
اپنی رحمت سے
مَنۡ
جس کو
نَّشَآءُ
ہم چاہتے ہیں
وَلَا
اور نہیں
نُضِیۡعُ
ہم ضائع کرتے
اَجۡرَ
اجر
الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکی کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And thus We established Joseph in the land to settle therein wherever he willed. We touch with Our mercy whom We will, and We do not allow to be lost the reward of those who do good.

اسی طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو ملک کا قبضہ دے دیا ۔ کہ وہ جہاں کہیں چاہے رہے سہے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں ۔ ہم نیکوکاروں کا ثواب ضائع نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس طرح ہم نے یوسف کو اس سرزمین میں اقتدار عطا کیا، وہ جہاں چاہتے رہتے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت سے (ایسے ہی) نوازتے ہیں۔ اور نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراس طرح ہم نے اس سر زمین میں یوسف کو اقتدار دیاوہ اس میں جگہ بناتاتھاجہاں چاہتا تھاہم جس کوچاہتے ہیں اپنی رحمت پہنچاتے ہیں اور نیکی کرنے والوں کااجرہم ضائع نہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We gave Yusuf (علیہ السلام) power in the land. He could set¬tle there wherever he wished. We extend Our mercy to whomsoever We will, and We do not waste the reward of those who are good in deeds.

اور یوں قدرت دی ہم نے یوسف کو اس زمین میں جگہ پکڑتا تھا اس میں جہاں چاہتا پہنچا دیتے ہیں ہم رحمت اپنی جس کو چاہیں اور ضائع نہیں کرتے ہم بدلہ بھلائی والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس طرح ہم نے یوسف کو تمکن عطا کیا (مصر کی) زمین میں کہ وہ اس میں جہاں چاہے اپنا ٹھکانہ بنا لے ہم اپنی رحمت سے نوازتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اور ہم نیکو کاروں کا اجرضائع نہیں کرتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus did We establish Joseph in the land so that he could settle wherever he pleased. We bestow favour, out of Our Mercy, on whomsoever We please, and We do not cause the reward of those who do good to go to waste.

اس طرح ہم نے اس سرزمین میں یوسف ( علیہ السلام ) کے لیے اقتدار کی راہ ہموار کی ۔ وہ مختار تھا کہ اس میں جہاں چاہے اپنی جگہ بنائے ۔ 48 ہم اپنی رحمت سے جس کو چاہتے ہیں نوازتے ہیں ، نیک لوگوں کا اجر ہمارے ہاں مارا نہیں جاتا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس طرح ہم نے یوسف کو ملک میں ایسا اقتدار عطا کیا کہ وہ اس میں جہاں چاہیں اپنا ٹھکانا بنائیں ۔ ہم اپنی رحمت جس کو چاہتے ہیں پہنچاتے ہیں اور نیک لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے اس طرح سے مصر کے ملک میں سوف کو جمایا جہاں وہ چاہتا تھا 6 دیا جس طرح سے چاہتا تھا اس ملک میں رہتا تھا ہم اپن بندوں میں سے جس پر چاہتے ہیں اپنی رحمت پہنچاتے ہیں اور نیکوں کی محنت ہم برباد نہیں ہونے دیتے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اسی طرح سی یوسف (علیہ السلام) کو ملک (مصر) میں بااختیار بنادیا کہ اس میں جہاں چاہیں رہیں۔ ہم جس پر چاہیں اپنی رحمت متوجہ فرمائیں اور ہم خلوص سے نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس طر ہم نے یوسف کو اس ملک میں با اختیار بنا دیا کہ اس میں جہاں چاہیں آزادی سے رہیں بسیں، اور جس کو ہم چاہتے ہیں اپنی رحمت سے نواز دیتے ہیں اور ہم نیک عمل کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس طرح ہم نے یوسف کو ملک (مصر) میں جگہ دی اور وہ اس ملک میں جہاں چاہتے تھے رہتے تھے۔ ہم اپنی رحمت جس پر چاہتے ہیں کرتے ہیں اور نیکوکاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thus We established Yusuf in the land so that he might settle therein wherever he listed. We bestow of Our mercy on whomsoever We will, and We waste not the hire of the well-doers.

اور ہم نے اسی طرح یوسف (علیہ السلام) کو ملک میں با اختیار بنا دیا کہ اس میں جہاں چاہیں رہیں سہیں ۔ ہم جس پر چاہیں اپنی رحمت نازل کریں اور ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس طرح ہم نے یوسف کو ملک میں اقتدار بخشا ، وہ اس میں جہاں چاہے متمکن ہو ۔ ہم اپنے فضل سے جس کو چاہتے ہیں ، نوازتے ہیں اور ہم خوب کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس طرح ہم نے سر زمین مصر میں یوسف ( علیہ السلام ) کو با اختیار فر مادیا کہ اس میں جہاں چاہیں رہیں ہم اپنی رحمت سے جسے چاہتے ہیں نوازتے ہیں اور نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیںکرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس طرح ہم نے یوسف کو مصر کے ملک میں جگہ دی اور وہ اس ملک میں جہاں چاہتے تھے رہتے تھے۔ ہم اپنی رحمت جس پر چاہتے ہیں کرتے ہیں اور نیکوکاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس طرح ہم نے یوسف کو اقتدار سے نواز دیا اس سرزمین میں، اس میں آپ جہاں چاہیں رہیں سہیں، ہم اپنی رحمت (و عنایت) سے نوازتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اور ہم ضائع نہیں کرتے اجر نیکوکاروں کا،

Translated by

Noor ul Amin

اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین ( مصر ) کااقتدارعطا کیا ، تاکہ اس میں جہاں چاہیں رہیں ، ہم جسے چاہیں اپنی رحمت سے نوازتے ہیں اور نیک لوگوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یوں ہی ہم نے یوسف کو اس ملک پر قدرت بخشی اس میں جہاں چاہے رہے ( ف۱٤۱ ) ہم اپنی رحمت ( ف۱٤۲ ) جسے چاہیں پہنچائیں اور ہم نیکوں کا نیگ ( اَجر ) ضائع نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس طرح ہم نے یوسف ( علیہ السلام ) کو ملک ( مصر ) میں اقتدار بخشا ( تاکہ ) اس میں جہاں چاہیں رہیں ۔ ہم جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت سے سرفراز فرماتے ہیں اور نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس طرح ہم نے یوسف کو اس سرزمین میں اختیار و اقتدار دیا کہ وہ اس میں جہاں چاہے رہے ہم جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت سے نوازتے ہیں اور ہم نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thus did We give established power to Joseph in the land, to take possession therein as, when, or where he pleased. We bestow of our Mercy on whom We please, and We suffer not, to be lost, the reward of those who do good.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus, We settled Joseph in the land to live wherever he wanted. We grant a due share of Our mercy to whomever We want and We do not ignore the reward of the righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Thus did We give full authority to Yusuf in the land, to take possession therein, when or where he likes. We bestow of Our mercy on whom We will, and We make not to be lost the reward of the good doers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus did We give to Yusuf power in the land-- he had mastery in it wherever he liked; We send down Our mercy on whom We please, and We do not waste the reward of those who do good.

Translated by

William Pickthall

Thus gave We power to Joseph in the land. He was the owner of it where he pleased. We reach with Our mercy whom We will. We lose not the reward of the good.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस तरह हमने यूसुफ़ (अलै॰) को मुल्क में बा-इख़्तियार बना दिया, वह उसमें जहाँ चाहे जगह बनाए, हम जिस पर चाहें अपनी इनायत मुतवज्जह कर दें और हम नेकी करने वालों का अज्र ज़ाया नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ایسے (عجیب) طور پر یوسف (علیہ السلام) کو با اختیار بنادیا کہ اس میں جہاں چاہیں رہیں سہیں (4) ہم جس پر چاہیں اپنی عنایت متوجہ کردیں اور ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔ (5) (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اسی طرح ہم نے زمین میں یوسف کو اقتدار عطا فرمایا، اس میں جہاں چاہتا تھا جگہبناتا تھا۔ ہم جس کو چاہتے ہیں اپنی رحمت سے نوازتے ہیں اور ہم نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔ “ (٥٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم نے اس سر زمین میں یوسف کے لئے اقتدار کی راہ ہموار کی۔ وہ مختار تھا کہ اس میں جہاں چاہے اپنی جگہ بنائے۔ ہم اپنی رحمت سے جو کو چاہتے ہیں ، نوازتے ہیں ، نیک لوگوں کا اجر ہمارے ہاں مارا نہیں جاتا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے اسی طرح یوسف کو زمین میں با اختیار بنا دیا اس میں جہاں چاہے رہے ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیں اور ہم اچھے کام کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یوں قدرت دی ہم نے یوسف کو اس زمین میں جگہ پکڑتا تھا اس میں جہاں چاہتا پہنچا دیتے ہیں ہم رحمت اپنی جس کو چاہیں اور ضائع نہیں کرتے ہم بدلہ بھلائی والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس طرح ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو ملک میں ذی اقتدار اور با اختیار کردیا کہ اس ملک میں وہ جہاں چاہے سکونت پذیر ہو ہم جس کو چاہتے ہیں اپنی رحمت سے بہرہ مند کرتے ہیں اور ہم نیک روش اختیار کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتے ،