Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 61

سورة يوسف

قَالُوۡا سَنُرَاوِدُ عَنۡہُ اَبَاہُ وَ اِنَّا لَفٰعِلُوۡنَ ﴿۶۱﴾

They said, "We will attempt to dissuade his father from [keeping] him, and indeed, we will do [it]."

انہوں نے کہا ہم اس کے باپ کو اس کی بابت پھسلائیں گے اور پوری کوشش کریں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَنُرَاوِدُ
ضرور ہم آمادہ کریں گے
عَنۡہُ
اس کے بارے میں
اَبَاہُ
اس کے والد کو
وَاِنَّا
اور بےشک ہم
لَفٰعِلُوۡنَ
ضرور کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَنُرَاوِدُ
ضرور ہم آمادہ کریں گے
عَنۡہُ
اس کے بارے میں
اَبَاہُ
اس کے باپ کو
وَاِنَّا
اور بلاشبہ ہم
لَفٰعِلُوۡنَ
ضرور کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

They said, "We will attempt to dissuade his father from [keeping] him, and indeed, we will do [it]."

انہوں نے کہا ہم اس کے باپ کو اس کی بابت پھسلائیں گے اور پوری کوشش کریں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے : ہم اس کے والد کو اس کام پر آمادہ کریں گے اور یہ کام کرکے رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا:’’ہم اس کے بارے میں اس کے باپ کوضرور آمادہ کریں گے اوربلاشبہ ہم ضرور کرنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"We shall persuade his father about him and we will certainly do it.|"

بولے ہم خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہم کو یہ کام کرنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں اس کے والد کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم یہ ضرور کر کے رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ والد صاحب اسے بھیجنے پر راضی ہو جائیں ، اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ بولے : ہم اس کے والد کو اس کے بارے میں بہلانے کی کوشش کریں گے ( کہ وہ اسے ہمارے ساتھ بھیج دیں ) اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے ہم جاتے ہی اس کے باپ سے خواہش کریں گے کہ اس بھائی کو ہمارے ساتھ روانہ کردیں اور ہم یہ ضرور کام کرینگے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے کہا ہم اس کے بارے اس کے والد سے تذکرہ کریں گے اور ہم یہ کام ضرور کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے والد سے کہیں گے اور یہ کام ہمیں ضرور کرنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں اس کے والد سے تذکرہ کریں گے اور ہم (یہ کام) کرکے رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: we will surely entice away his father from him; and verily we are doers.

وہ بولے ہم اس کے باپ سے ضرور اس کو طلب کریں گے اور (ایسا) ہم ضرور کریں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: ہم اس کے بارے میں اس کے باپ کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم یہ ضرور کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہاہم اس کے باپ سے اس کے بھیجنے کا مطالبہ کریں گے اور ہم ایسا ضرور کریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں اس کے والد سے تذکرہ کریں گے اور ہم یہ کام کر کے رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے کہا ہم اس کے بارے میں اس کے باپ سے مطالبہ کریں گے اور ہم یہ کام ضرور کریں گے۔

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہنے لگے ہم پہنچتے ہی اس کے والد کو اسے ہمارے ساتھ بھیجنے پر راضی کریں گے اور یہ کام کرکے رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم اس کی خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہمیں یہ ضرور کرنا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ بولے: ہم اس کے بھیجنے سے متعلق اس کے باپ سے ضرور تقاضا کریں گے اور ہم یقیناً ( ایسا ) کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ پر ڈورے ڈالیں گے کہ وہ ( آمادہ ہو جائیں ) اور ہم ضرور ایسا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We shall certainly seek to get our wish about him from his father: Indeed we shall do it."

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph's brothers said, "We shall try to influence his father to send him with us and we shall be successful".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "We shall try to get permission (for him) from his father, and verily, we shall do it."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: We will strive to make his father yield in respect of him, and we are sure to do (it).

Translated by

William Pickthall

They said: We will try to win him from his father: that we will surely do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहा कि हम उसके बारे में उसके वालिद को राज़ी करने की कोशिश करेंगे, और हमको यह काम करना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ بولے (دیکھیئے) ہم (اپنے حد امکان تک تو) اس کے باپ سے اس کو مانگیں گے اور ہم اس کام کو ضرور کریں گے۔ (61)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا ہم اس کے باپ کو اس کے بارے میں آمادہ کریں گے اور بیشک ہم ضرور اس طرح کریں گے۔ “ (٦١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ والد صاحب اسے بھیجنے پر راضی ہوجائیں ، اور ہم ایسا ضرور کریں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بھائیوں نے کہا کہ ہم اس کے باپ سے اس کے بارے میں درخواست کریں گے اور ہمیں یہ کام ضرور کرنا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے ہم خواہش کریں گے اس کے باپ سے اور ہم کو یہ کام کرنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

برادران یوسف (علیہ السلام) نے کہا ہم اس کو اس کے باپ سے ترکیب کے ساتھ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے یقین مان کہ ہم اس کام کو ضرور کریں گے