Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 64

سورة يوسف

قَالَ ہَلۡ اٰمَنُکُمۡ عَلَیۡہِ اِلَّا کَمَاۤ اَمِنۡتُکُمۡ عَلٰۤی اَخِیۡہِ مِنۡ قَبۡلُ ؕ فَاللّٰہُ خَیۡرٌ حٰفِظًا ۪ وَّ ہُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۶۴﴾

He said, "Should I entrust you with him except [under coercion] as I entrusted you with his brother before? But Allah is the best guardian, and He is the most merciful of the merciful."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا مجھے تو اس کی بابت تمہارا بس ویسا ہی اعتبار ہے ، جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تھا بس اللہ ہی بہترین حافظ ہے اور وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
ہَلۡ
نہیں
اٰمَنُکُمۡ
میں اعتبار کر سکتا تم پر
عَلَیۡہِ
اس کے معاملے میں
اِلَّا
مگر
کَمَاۤ
جیساکہ
اَمِنۡتُکُمۡ
اعتبار کیا تھا میں نے تم پر
عَلٰۤی اَخِیۡہِ
اس کے بھائی کے معاملے میں
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
فَاللّٰہُ
پس اللہ
خَیۡرٌ
بہترین
حٰفِظًا
حفاظت کرنے والا ہے
وَّہُوَ
اور وہی
اَرۡحَمُ
سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
الرّٰحِمِیۡنَ
رحم کرنے والوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
ہَلۡ
نہیں
اٰمَنُکُمۡ
میں اعتبار کرتا تم پر
عَلَیۡہِ
اس کے بارے میں
اِلَّا
سوائے اس کے
کَمَاۤ
جیسا کہ
اَمِنۡتُکُمۡ
میں نے اعتبار کیا تم پر
عَلٰۤی اَخِیۡہِ
اس کے بھا ئی کے بارے میں
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاللّٰہُ
سو اللہ تعالیٰ
خَیۡرٌ
بہترین
حٰفِظًا
حفاظت کرنے والا ہے
وَّہُوَ
اور وہ
اَرۡحَمُ
سب سے بڑھ کر رحم والا ہے
الرّٰحِمِیۡنَ
رحم کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

He said, "Should I entrust you with him except [under coercion] as I entrusted you with his brother before? But Allah is the best guardian, and He is the most merciful of the merciful."

۔ ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا مجھے تو اس کی بابت تمہارا بس ویسا ہی اعتبار ہے ، جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تھا بس اللہ ہی بہترین حافظ ہے اور وہ سب مہربانوں سے بڑا مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یعقوب نے کہا : کیا میں ایسے ہی تم پر اعتبار کروں جیسے اس سے پیشتر اس کے بھائی کے بارے میں اعتبار کیا تھا ؟ اللہ ہی بہتر محافظ ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یعقوب نے کہا: ’’نہیں میں اس کے بارے میں تم پراعتبارکرتامگر جیسااعتبار میں نے اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تم پرکیاتھا؟سواﷲ تعالیٰ ہی بہترین حفاظت کرنے والا ہے اوروہ رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کررحم کرنے والاہے ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Shall I trust you about him as I trusted you ear¬lier about his brother? Well, Allah is the best guardian and He is the most-merciful of all the merciful.|"

کہا میں کیا اعتبار کروں تمہارا اس پر مگر وہی جیسا اعتبار کیا تھا اس کے بھائی پر اس سے پہلے سوا اللہ بہتر ہو نگہبان اور وہی ہے سب مہربانوں سے مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یعقوب نے فرمایا کہ کیا میں اس کے بارے میں اسی طرح تم پر اعتبار کرلوں جیسے میں نے اس کے بھائی (یوسف) کے بارے میں پہلے تم پر اعتبار کیا تھا (ویسے تو) اللہ ہی بہترین محافظ ہے اور وہی تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

باپ نے جواب دیا کیا میں اس کے معاملے میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے معاملہ میں کر چکا ہوں؟ اللہ ہی بہتر محافظ ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

والد نے کہا : کیا میں اس کے بارے میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اسکے بھائی ( یوسف ) کے بارے میں تم پر پہلے کیا تھا؟ خیر ! اللہ سب سے بڑھ کر نگہبان ہے ، اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

باپ یعقوب نے کہا کیا میں اس پر بھی تمہارا ایسا ہی بھروسا کروں جیسے پہلے اس کے بھائی یوسف پر تمہارا بھروسا کرچکا ہوں 3 ضد سب سے بہتر نگہبان ہے اور وہ سارے رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے اور 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (یعقوب علیہ السلام) نے فرمایا کیا میں اس کے بارے میں تمہارا ایسا ہی اعتبار کرلوں جیسے پہلے اس کے بھائی (یوسف علیہ السلام) کے بارے کیا تھا۔ سو اللہ ہی نگہبان میں اور وہ سب سے بہتر رحم کرنے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس نے (یعقوب) کہا کیا میں اس کے متعلق تمہارے اوپر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا کہ اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں میں نے تم پر بھروسہ کیا تھا ؟ بہرحال اللہ بہترین نگہبان ہے اور وہ تمام مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعقوب نے) کہا کہ میں اس کے بارے میں تمہارا اعتبار نہیں کرتا مگر ویسا ہی جیسا اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا۔ سو خدا ہی بہتر نگہبان ہے۔ اور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: I intrust you with him only as I intrusted you with his brother aforetime; Allah is the best Guard, and He is the Most Merciful of the merciful.

انہوں نے کہا کیا اس کے بارے میں بھی تمہارا ویسا ہی اعتبار کرلوں جیسا (اس سے) قبل اس کے بھائی کے بارے میں تمہارا اعتبار کرچکا ہوں سو اللہ ہی سب سے بڑھ کر نگہبان ہے اور وہ بہی سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا کہ اس کے معاملے میں تم پر میرا اعتماد نہیں ہوگا مگر ویسا ہی جیسا کہ میں نے اس سے پہلے اس کے بھائی کے معاملے میں تم پر کیا ۔ تو اللہ بہترین محافظ اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایامیں اس بارے میں تمہارا ویسا ہی اعتبار کرتا ہوں جیسا کہ اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میںتمہارے اعتبار کر چکا ہوں پس اللہ ( تعالیٰ ) ہی بہتر ین حفاظت فرمانے والے اور تمام مہربانی کرنے والوں سے زیادہ مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(یعقوب نے کہا) کیا میں اس کے بارے میں تم پر اعتبار کروں جیسا پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا ؟ سو اللہ ہی بہتر نگہبان ہے اور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

باپ نے جواب دیا کیا میں اس کے بارے میں بھی تم پر ویسا ہی اعتماد کرلوں جیسا کہ اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کرچکا ہوں ؟ پس اللہ ہی سب سے اچھا نگہبان ہے اور وہی ہے سب سے بڑا مہربان،

Translated by

Noor ul Amin

یعقوب نے کہا: کیا میں ایسے ہی تم پر اعتبارکروں جیسے اس سے قبل اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا؟اللہ ہی بہتر محافظ ہے اور وہی سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا کیا اس کے بارے میں تم پر ویسا ہی اعتبار کرلوں جیسا پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا ( ف۱۵۳ ) تو اللہ سب سے بہتر نگہبان اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا: کیا میں اس کے بارے میں ( بھی ) تم پر اسی طرح اعتماد کر لوں جیسے اس سے قبل میں نے اس کے بھائی ( یوسف علیہ السلام ) کے بارے میں تم پر اعتماد کر لیا تھا؟ تو اﷲ ہی بہتر حفاظت فرمانے والا ہے اور وہی سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ع ) نے کہا کیا میں اس کے بارے میں تم پر اسی طرح اعتماد کروں جس طرح اس سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا؟ بہرحال اللہ سب سے بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہی سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Shall I trust you with him with any result other than when I trusted you with his brother aforetime? But Allah is the best to take care (of him), and He is the Most Merciful of those who show mercy!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Jacob replied, "How can I trust you after what happened to his brother before? Only God is the best Protector. His mercy is far greater than that of others."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Can I entrust him to you except as I entrusted his brother [Yusuf] to you aforetime But Allah is the Best to guard, and He is the Most Merciful of those who show mercy."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: I cannot trust in you with respect to him, except as I trusted in you with respect to his brother before; but Allah is the best Keeper, and He is the most Merciful of the merciful ones.

Translated by

William Pickthall

He said: Can I entrust him to you save as I entrusted his brother to you aforetime? Allah is better at guarding, and He is the Most Merciful of those who show mercy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

याक़़ूब (अलै॰) ने कहाः क्या मैं उसके बारे में तुम्हारा वैसा ही ऐतबार करूँ जैसा इससे पहले उसके भाई के बारे में तुम्हारा ऐतबार कर चुका हूँ, पस अल्लाह बेहतर निगहबान है और वह सब मेहरबानों से ज़्यादा मेहरबान है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا بس (رہنے دو ) میں اس کے بارے میں بھی تمہارا ویسا ہی اعتبار کرتا ہوں جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی (یوسف (علیہ السلام) کے بارے میں تمہارا اعتبار کرچکا ہوں سو اللہ ( کے سپرد وہی) سب سے بڑھ کر نگہبان ہے اور وہ سب مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے۔ (64)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس نے کہا کیا اس کے معاملہ میں ویسا ہی اعتبار کروں جس طرح میں نے اس کے بھائی کے معاملہ میں اس سے پہلے تم پر اعتبار کیا، سو اللہ بہتر حفاظت کرنے والا ہے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ “ (٦٤) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

باپ نے جواب دیا کیا میں اس کے معاملہ میں تم پر ویسا ہی بھروسہ کروں جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی کے معاملہ میں کرچکا ہوں ؟ اللہ ہی بہتر محافظ ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے والد نے کہا کیا میں اس پر تمہارا اعتبار کروں مگر جیسا اس سے پہلے اس کے بھائی پر تمہارا اعتبار کرچکا ہوں۔ سو اللہ سب سے بہتر نگہبان ہے اور وہ سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا میں کیا اعتبار کروں تمہارا اس پر مگر وہی جیسا اعتبار کیا تھا اس کے بھائی پر اس سے پہلے، سو اللہ بہتر ہے نگہبان اور وہی ہے سب مہربانوں سے مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

باپ نے جواب دیا میں بن بامین کے بارے میں تمہارے اعتبار نہیں کرسکتا مگر ہاں ویسا ہی جیسا اب سے پہلے اس کے بھائی کے بارے میں تمہارا اعتبار کرچکا ہوں پس خدا سب بہتر نگہبان ہے اور وہی سب مہربان سے زیادہ مہربان ہے