Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 70

سورة يوسف

فَلَمَّا جَہَّزَہُمۡ بِجَہَازِہِمۡ جَعَلَ السِّقَایَۃَ فِیۡ رَحۡلِ اَخِیۡہِ ثُمَّ اَذَّنَ مُؤَذِّنٌ اَیَّتُہَا الۡعِیۡرُ اِنَّکُمۡ لَسٰرِقُوۡنَ ﴿۷۰﴾

So when he had furnished them with their supplies, he put the [gold measuring] bowl into the bag of his brother. Then an announcer called out, "O caravan, indeed you are thieves."

پھر جب انہیں ان کا سامان اسباب ٹھیک ٹھاک کر کے دیا تو اپنے بھائی کے اسباب میں پانی پینے کا پیالہ رکھ دیا پھر ایک آواز دینے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلے والو! تم لوگ تو چور ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَہَّزَہُمۡ
اس نے تیار کرکے دیا انہیں
بِجَہَازِہِمۡ
سامان ان کا
جَعَلَ
اس نے رکھ دیا
السِّقَایَۃَ
پیالہ
فِیۡ رَحۡلِ
سامان میں
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کے
ثُمَّ
پھر
اَذَّنَ
پکارا
مُؤَذِّنٌ
ایک پکارنے والے نے
اَیَّتُہَا الۡعِیۡرُ
اے قافلے والو
اِنَّکُمۡ
بےشک تم
لَسٰرِقُوۡنَ
البتہ چور ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
جَہَّزَہُمۡ
اس نے تیار کر دیا انہیں
بِجَہَازِہِمۡ
ان کے سامان کے ساتھ
جَعَلَ
اس نے رکھ دیا
السِّقَایَۃَ
پینے کا برتن
فِیۡ رَحۡلِ
کجاوے میں
اَخِیۡہِ
اپنے بھائی کے
ثُمَّ
پھر
اَذَّنَ
اعلان کیا
مُؤَذِّنٌ
ایک اعلان کرنے والے نے
اَیَّتُہَا الۡعِیۡرُ
اے قافلے والو
اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم لوگ ہی
لَسٰرِقُوۡنَ
یقیناً چور ہو
Translated by

Juna Garhi

So when he had furnished them with their supplies, he put the [gold measuring] bowl into the bag of his brother. Then an announcer called out, "O caravan, indeed you are thieves."

پھر جب انہیں ان کا سامان اسباب ٹھیک ٹھاک کر کے دیا تو اپنے بھائی کے اسباب میں پانی پینے کا پیالہ رکھ دیا پھر ایک آواز دینے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلے والو! تم لوگ تو چور ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب یوسف نے (ان کی روانگی کے لئے) ان کا سامان تیار کیا تو اپنے بھائی کے سامان میں اپنا پانی پینے کا پیالہ رکھ دیا۔ (جب یہ لوگ شہر سے نکل آئے تو پیچھے سے) ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا : اے قافلہ والو ! تم تو چور ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجب یوسف نے اُنہیں ان کے سامان کے ساتھ تیارکردیاتواپنے پینے کابرتن اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھ دیا۔پھرایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا: ’’اے قافلے والو! بلاشبہ یقیناًتم لوگ چورہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Later, when he equipped them with their provisions, he placed the bowl in the camel-pack of his brother. Then, an announcer shouted out, |"0 people of the caravan, you are thieves.|"

پھر جب تیار کردیا ان کے واسطے اسباب ان کا رکھ دیا پینے کا پیالہ اسباب میں اپنے بھائی کے، پھر پکارا پکارنے والے نے اے قافلہ والو ! تم تو البتہ چور ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب آپ نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کرا دیا تو رکھ دیا پینے کا پیالہ اپنے بھائی کے سامان میں پھر ایک پکارنے والے نے پکار لگائی کہ اے قافلے والو ! تم لوگ چور ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب یوسف ( علیہ السلام ) ان بھائیوں کا سامان لدوانے لگا تو اس نے اپنے بھائی کے سامان میں اپنا پیالہ رکھ دیا ۔ 56 پھر ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا اے قافلے والو ، تم لوگ چور ہو ۔ 57

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب یوسف نے ان کا سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا پیالہ اپنے ( سگے ) بھائی کے کجاوے میں رکھوا دیا ، پھر ایک منادی نے پکار کر کہا کہ : اے قافلے والو ! تم چور ہو ، ( ٤٦ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب یوسف ان کا سامان سفر کا تیار کردیا تو پانی پینے کا کٹورہ 4 اپنے بھائی بنیامین کے سامان رکھوا دیا 5 اور اب وہ لوگ چلے پھر یوسف کے اشارے سے ایک لگانے والے نے پکارا قافلہ والو تم بیشک چور ہو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب انہوں (یوسف علیہ السلام) نے ان سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا برتن اپنے بھائی کے سامان میں رکھ دیا پھر ایک پکارنے والے نے آوازی دی کہ اے قافلے والو ! تم تو چور ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب ان کا سامان تایر ہوگیا تو اس نے اپنے ھبائی کے سامان میں پینے کا (شاہی) پیالہ رکھ دیا۔ پھر ایک منادی کرنے والے نے پکارا کہ اے قافلہ والے تم چور ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ان کا اسباب تیار کر دیا تو اپنے بھائی کے شلیتے میں گلاس رکھ دیا اور پھر (جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے تو) ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو تم تو چور ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when he had furnished them with their furnishing; he placed the drinking-cup in his brother's pack. - Thereafter a crier cried: O caravan! verily ye are thieves.

پھر جب ان کا سامان تیار کردیا تو پانی کا گلاس اپنے (حقیقی) بھائی کے شلیتہ میں رکھ دیا ۔ اس کے بعد ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا اے قافلہ والو ضرور تم ہی چور ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب ان کا سامان تیار کرادیا ، کٹورا اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھوا دیا ۔ پھر ایک منادی نے آواز دی کہ اے قافلہ والو! تم لوگ چور ہو!

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب یوسف ( علیہ السلام ) نے ( ان کے حصوں ) کا سامان تیار کردیا تو ( غلّہ ناپنے کا ) پیالہ اپنے بھائی کے سامان میں رکھ دیا پھر ایک آواز دینے والے آواز دے کر کہا اے قافلے والو! یقینا تم چور ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ان کا اسباب تیار کردیا تو اپنے بھائی کے شیلتے میں پیالہ رکھ دیا، (پھر جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے) تو ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو ! تم تو چور ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب (روانگی کے وقت) یوسف نے ان کا سامان تیار کرایا تو اپنا پیمانہ اپنے بھائی کے سامان میں رکھوا دیا، پھر ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا، اے قافلے والو (ٹھہرو) تم لوگ تو بڑے چور ہو،

Translated by

Noor ul Amin

پھر جب یوسف نے ان کاسامان تیار کیا تواپنے بھائی کے سامان میں اپنے پانی پینے کاپیالہ رکھوادیا ( جب یہ شہر سے نکلے تو ) ایک پکارنے والے نے پکارا:اے قافلہ والو! تم چور ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ان کا سامان مہیا کردیا ( ف۱٦۷ ) پیالہ اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھ دیا ( ف۱٦۸ ) پھر ایک منادی نے ندا کی اے قافلہ والو! بیشک تم چور ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ( یوسف علیہ السلام نے ) ان کا سامان انہیں مہیا کر دیا تو ( شاہی ) پیالہ اپنے بھائی ( بنیامین ) کی بوری میں رکھ دیا بعد ازاں پکارنے والے نے آواز دی: اے قافلہ والو! ( ٹھہرو ) یقیناً تم لوگ ہی چور ( معلوم ہوتے ) ہو

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب اس ( یوسف ) نے ان کا سامان تیار کرایا تو پانی پینے کا کٹورا اپنے ( سگے ) بھائی کے سامان میں رکھوا دیا پھر ایک منادی نے ندا دی کہ اے قافلہ والو! تم چور ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

At length when he had furnished them forth with provisions (suitable) for them, he put the drinking cup into his brother's saddle-bag. Then shouted out a crier: "O ye (in) the caravan! behold! ye are thieves, without doubt!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When he had furnished them with provisions, he placed the King's drinking cup in his own brother's baggage. Then someone shouted, "People of the caravan, you are thieves!"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So when he furnished them forth with their provisions, he put the bowl in his brother's bag. Then a crier cried: "O you (in) the caravan! Surely, you are thieves!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So when he furnished them with their provisions, (someone) placed the drinking cup in his brother's bag. Then a crier cried out: O caravan! you are most surely thieves.

Translated by

William Pickthall

And when he provided them with their provision, he put the drinking-cup in his brother's saddlebag, and then a crier cried: O camel-riders! Lo! ye are surely thieves!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब उनका सामान तैयार करवा दिया तो पीने का प्याला अपने भाई के सामान में रख दिया, फिर एक पुकारने वाले ने पुकारा कि ऐ क़ाफ़िले वालो! तुम लोग चोर हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب یوسف (علیہ السلام) نے ان کا سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا برتن اپنے بھائی کے اسباب میں رکھ دیا (1) پھر ایک پکارنے والے نے پکارا اے قافلہ والو تم ضرور چور ہو۔ (70)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب اس نے ان کا سامان تیار کروا دیا تو پینے کا برتن اپنے بھائی کے کجاوے میں رکھ دیا پھر ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا اے قافلے والو ! بیشک تم چور ہو۔ “ (٧٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب یوسف (علیہ السلام) ان بھائیوں کا سامان لدوانے لگا تو اس نے اپنے بھائی کے سامان میں اپنا پیالہ رکھ دیا۔ پھر ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا اے قافلے والو ، تم لوگ چور ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب انہیں سامان دے کر تیار کردیا تو ایک پانی پینے کا برتن اپنے بھائی کے کجا وہ میں رکھ دیا پھر ایک پکارنے والے نے پکار کر کہا کہ اے قافلہ والو بلاشبہ تم چور ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب تیار کردیا ان کے واسطے اسباب ان کا رکھ دیا پینے کا پیالہ اسباب میں اپنے بھائی کے پھر پکارا پکارنے والے نے اے قافلہ والو تم تو البتہ چور ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب یوسف (علیہ السلام) نے بھائیوں کی روانگی کے وقت ان کا سامان تیار کردیا تو پانی پینے کا برتن اپنے بھائی کے سامان میں رکھ دیا جب قافلہ روانہ ہوا تو پھر شاہی خدمت گاروں میں سے ایک پکارنے والے نے کہا اے قافلہ والو یقینا تم لوگ چور ہو