Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 75

سورة يوسف

قَالُوۡا جَزَآؤُہٗ مَنۡ وُّجِدَ فِیۡ رَحۡلِہٖ فَہُوَ جَزَآؤُہٗ ؕ کَذٰلِکَ نَجۡزِی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۷۵﴾

[The brothers] said, "Its recompense is that he in whose bag it is found - he [himself] will be its recompense. Thus do we recompense the wrongdoers."

جواب دیا اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے اسباب میں سے پایا جائے وہی اس کا بدلہ ہے ہم تو ایسے ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
جَزَآؤُہٗ
بدلہ اس کا
مَنۡ
وہ ہے جو
وُّجِدَ
وہ پایا گیا ہے
فِیۡ رَحۡلِہٖ
اس کے سامان میں
فَہُوَ
تو وہی
جَزَآؤُہٗ
بدلہ ہے اس کا
کَذٰلِکَ
اس طرح
نَجۡزِی
ہم بدلہ دیتے ہیں
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
جَزَآؤُہٗ
جزا اس کی
مَنۡ
جس کے
وُّجِدَ
پایا جائے
فِیۡ رَحۡلِہٖ
اس کے کجاوے میں
فَہُوَ
سو وہی
جَزَآؤُہٗ
اس کی جزا ہے
کَذٰلِکَ
ایسے ہی
نَجۡزِی
ہم جزا دیتے ہیں
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Translated by

Juna Garhi

[The brothers] said, "Its recompense is that he in whose bag it is found - he [himself] will be its recompense. Thus do we recompense the wrongdoers."

جواب دیا اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے اسباب میں سے پایا جائے وہی اس کا بدلہ ہے ہم تو ایسے ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

برادران یوسف کہنے لگے : جس کے سامان میں وہ (گمشدہ چیز) پائی جائے وہی اس کا بدلہ ہے۔ ہم (اپنے ہاں) ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُنہوں نے کہا: ’’اُس کی جزایہ ہے کہ جس کے کجاوے میں وہ پایا جائے سووہی اس کی جزاہے ،ہم ظالموں کوایسے ہی جزادیتے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, |"It&s punishment is that he, in whose baggage it is found, shall himself be the punishment. This is how we punish the wrongdoers.|"

کہنے لگے اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے اسباب میں سے ہاتھ آئے وہی اس کے بدلے میں جائے ہم یہی سزا دیتے ہیں ظالموں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے سامان میں وہ (جام زریں) پایا جائے وہ خود ہی اس کا بدلہ ہوگا۔ ہم تو اسی طریقے سے ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

انہوں نے کہا اس کی سزا ؟ جس کے سامان میں سے یہ چیز نکلے وہ آپ ہی اپنی سزا میں رکھ لیا جائے ، ہمارے ہاں تو ایسے ظالموں کو سزا دینے کا یہی طریقہ ہے ۔ 58

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے کجاوے میں سے وہ ( پیالہ ) مل جائے ، وہ خود سزا میں دھر لیا جائے ۔ جو لوگ ظلم کرتے ہیں ، ہم ان کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں ، ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سزا ہے یوسف کے بھائی کہنے لگے چوری کی سزا ہماری قوم میں تو یہ ہے کہ جس کے سامان میں یہ کہو وہ ملے وہی اس کے بدل دے دیا جائے ہم ظالموں چوروں کو یہی سزا دیتے ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگے اس کی سزا یہ ہے کہ جس شخص کے سامان میں وہ پایا جائے پس وہی اس کا بدلہ قرار دیا جائے ، ہم غلط کاروں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان میں وہ پایا جائے پس وہی اس کا بدلہ ہے ہمارے ہاں ظالموں کو اسی طرح سزا دی جاتی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے شلیتے میں وہ دستیاب ہو وہی اس کا بدل قرار دیا جائے ہم ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: his meed shall be that he, in whose pack it is found, shall himself be recompense thereof. Thus we reccmpense the wrong- doers.

وہ بولے کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے شلیتہ میں وہ (پیمانہ) مل جائے تو وہی شخص اپنی سزا ہے ہم لوگ مجرموں کو یونہی سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ بولے: اس کی سزا؟ جس کے کجاوے میں چیز ملے ، وہ اس کی سزا میں دھر لیا جائے ۔ ہم ایسے ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے جواب میں کہا اس کی یہ ہے کہ جس کے سامان میں وہ پیالہ ملے پس وہی شخص اپنی سزا جئے ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا اس کی سزا یہ کہ جس کے شیلتے میں وہ دستیاب ہو وہی اس کا بدل قرار دیا جائے۔ ہم ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

انہوں نے جواب دیا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان سے وہ (مسروقہ سامان) برآمد ہو، خود اسی کو اپنی سزا میں رکھ لیا جائے، ہمارے یہاں تو ایسے ظالموں کو یہی سزا دی جاتی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

برادران یوسف کہنے لگے: جس کے سامان میں وہ پایاجائے وہی اس کابدلہ ہے ہم ( اپنے ہاں ) ظالموں کو اسی طرح سزادیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے اسباب میں ملے وہی اس کے بدلے میں غلام بنے ( ف۱۷۰ ) ہمارے یہاں ظالموں کی یہی سزا ہے ( ف۱۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان میں سے وہ ( پیالہ ) برآمد ہو وہ خود ہی اس کا بدلہ ہے ( یعنی اسی کو اس کے بدلہ میں رکھ لیا جائے ) ، ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

انہوں نے کہا اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے سامان سے مل جائے وہ خود ہی اس کی سزا ہے ہم اسی طرح ظلم کرنے والوں کو سزا دیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "The penalty should be that he in whose saddle-bag it is found, should be held (as bondman) to atone for the (crime). Thus it is we punish the wrong-doers!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Joseph's brothers replied, "In whosoever baggage it is found, that person will be your bondsman. Thus is the punishment of the unjust."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They [Yusuf's brothers] said: "His penalty should be that he, in whose bag it is found, should be held for the punishment (of the crime). Thus we punish the wrongdoers!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: The requital of this is that the person in whose bag it is found shall himself be (held for) the satisfaction thereof; thus do we punish the wrongdoers.

Translated by

William Pickthall

They said: The penalty for it! He in whose bag (the cup) is found, he is the penalty for it. Thus we requite wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः उसकी सज़ा यह है कि जिस शख़्स के सामान में मिले पस वही शख़्स अपनी सज़ा है, हम लोग ज़ालिमों को ऐसी ही सज़ा दिया करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انہوں نے جواب دیا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس شخص کے اسباب میں ملے پس وہی شخص اپنی سزا۔ (3) ہم لوگ ظالموں (یعنی چوروں) کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔ (4) (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کہنے لگے اس کی سزا وہ شخص ہے جس کے کجاوے میں وہ پایا جائے، سو وہ شخص آپ ہی اپنی سزا میں رکھ لیا جائے۔ اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیتے ہیں۔ “ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے کہا اس کی سزا ؟ جس کے سامان میں سے چیز نکلے وہ آپ ہی اپنی سزا میں رکھ لیا جائے ، ہمارے ہاں تو ایسے ظالموں کو سزا دینے کا یہی طریقہ ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ اس کی سزایہی ہے کہ جس کے کجا وہ میں یہ پیمانہ پایا جائے سو خود اس کی ذات ہی اس کا بدلہ ہے ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے اس کی سزا یہ کہ جس کے اسباب میں سے ہاتھ آئے وہی اس کے بدلے میں جائے ہم یہی سزا دیتے ہیں ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے جواب دیا اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے سامان میں وہ برتن پایا جائے وہی اس کا بدلہ ! ہم لوگ چوروں کو اس قسم کی سزا دیا کرتے ہیں