Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 77

سورة يوسف

قَالُوۡۤا اِنۡ یَّسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ اَخٌ لَّہٗ مِنۡ قَبۡلُ ۚ فَاَسَرَّہَا یُوۡسُفُ فِیۡ نَفۡسِہٖ وَ لَمۡ یُبۡدِہَا لَہُمۡ ۚ قَالَ اَنۡتُمۡ شَرٌّ مَّکَانًا ۚ وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا تَصِفُوۡنَ ﴿۷۷﴾

They said, "If he steals - a brother of his has stolen before." But Joseph kept it within himself and did not reveal it to them. He said, "You are worse in position, and Allah is most knowing of what you describe."

انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ( تو کوئی تعجب کی بات نہیں ) اس کا بھائی بھی پہلے چوری کر چکا ہے یوسف ( علیہ السلام ) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ظاہر نہ کیا ۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو اور جو تم بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
اگر
یَّسۡرِقۡ
اس نے چوری کی ہے
فَقَدۡ
تو تحقیق
سَرَقَ
چوری کی تھی
اَخٌ
بھائی نے
لَّہٗ
اس کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
فَاَسَرَّہَا
تو چھپا لیا اس بات کو
یُوۡسُفُ
یوسف نے
فِیۡ نَفۡسِہٖ
اپنے دل میں
وَلَمۡ
اور نہیں
یُبۡدِہَا
اس نے ظاہر کیا اسے
لَہُمۡ
ان کے لئے
قَالَ
کہا
اَنۡتُمۡ
تم
شَرٌّ
برے ہو
مَّکَانًا
مقام میں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَا
اسے جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کر رہے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
اگر
یَّسۡرِقۡ
اس نے چوری کی ہے
فَقَدۡ
تو یقیناً
سَرَقَ
چوری کی تھی
اَخٌ
بھائی نے
لَّہٗ
اس کے
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
فَاَسَرَّہَا
تو چھپائے رکھا اس کو
یُوۡسُفُ
یوسف نے
فِیۡ نَفۡسِہٖ
اپنے دل میں
وَلَمۡ یُبۡدِہَا
اور نہیں ظاہر کیا اس کو
لَہُمۡ
ان پر
قَالَ
اس نے کہا
اَنۡتُمۡ
تم
شَرٌّ
بُرے لوگ ہو
مَّکَانًا
درجے کے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

They said, "If he steals - a brother of his has stolen before." But Joseph kept it within himself and did not reveal it to them. He said, "You are worse in position, and Allah is most knowing of what you describe."

انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ( تو کوئی تعجب کی بات نہیں ) اس کا بھائی بھی پہلے چوری کر چکا ہے یوسف ( علیہ السلام ) نے اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا اور ان کے سامنے بالکل ظاہر نہ کیا ۔ کہا کہ تم بدتر جگہ میں ہو اور جو تم بیان کرتے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

برادران یوسف کہنے لگے : اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے بیشتر اس کا بھائی (یوسف) بھی چوری کرچکا ہے۔ یوسف نے (ان کے اس الزام کو) دل میں چھپائے رکھا اور ان پر کچھ ظاہر نہ ہونے دیا اور (زیر لب) کہنے لگے : تم بہت ہی برے لوگ ہو۔ یہ جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہا: ’’اگراس نے چوری کی ہے تواس سے پہلے اس کے بھائی نے بھی چوری کی تھی،‘‘تو یوسف نے اس بات کواپنے دل میں چھپائے رکھا اور اسے اُن پر ظاہر نہیں کیا،اُس نے کہا: ’’تم بُرے درجے کے لوگ ہواور جو کچھ تم بیان کرتے ہواﷲ تعالیٰ اس کوزیادہ جاننے والاہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They said, If he commits theft, then, a brother of his has committed theft before.|" So Yusuf kept it (his reaction) to himself and did not reveal it to them. He said, &You are even worse in position. And Allah knows best of what you allege.|"

کہنے لگے اگر اس نے چرایا تو چوری کی تھی اس کے ایک بھائی نے بھی اس سے پہلے تب آہستہ سے کہا یوسف نے اپنے جی میں اور ان کو نہ جتایا کہا جی میں کہ تم بدتر ہو درجہ میں، اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کا بھائی بھی چوری کرچکا ہے اس کو چھپائے رکھا یوسف نے اپنے جی میں اور ان پر ظاہر نہیں ہونے دیا آپ نے (دل ہی دل میں) کہا کہ تم بجائے خود بہت برے لوگ ہو اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان بھائیوں نے کہا یہ چوری کرے تو کچھ تعجّب کی بات نہیں ، اس سے پہلے اس کا بھائی ﴿یوسف ( علیہ السلام ) ﴾ بھی چوری کر چکا ہے ۔ 61 یوسف ( علیہ السلام ) ان کی یہ بات سن کر پی گیا ، حقیقت ان پر نہ کھولی ، بس ﴿زیرِ لب﴾ اتنا کہہ کر رہ گیا کہ بڑے ہی برے ہو تم لوگ ، ﴿میرے منہ در منہ مجھ پر﴾ جو الزام تم لگا رہے ہو اس کی حقیقت خدا خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( بہرحال ) وہ بھائی بولے کہ : اگر اس ( بنیامین ) نے چوری کی ہے تو ( کچھ تعجب نہیں ، کیونکہ ) اس کا ایک بھائی اس سے پہلے بھی چوری کرچکا ہے ۔ ( ٥١ ) اس پر یوسف نے ان پر ظاہر کیے بغیر چپکے سے ( دل میں ) کہا کہ : تم تو اس معاملے میں کہیں زیادہ برے ہو ۔ ( ٥٢ ) اور جو بیان تم دے رہے ہو ، اللہ اس کی حقیقت خوب جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب بنیامین کی خرجی سے کٹورا نکلاتی یوسف کے بھائی کہنے لگے اگر اس نے چوری کی تو کچھ تعجب نہیں اس کے بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی 5 یوسف نے اس بات کو دل میں چھپالیا یعنی پی گئے اور ان سے کچھ کھولا دل میں کہا تم تو (یوسف) بدتر ہو 7 اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم اپنے بھائی کی چوری بیان کرتے ہو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(برادران یوسف) نے کہا اگر اس نے چوری کی تو بیشک اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی۔ پس یوسف (علیہ السلام) نے اس بات کو اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور اسے ان پر ظاہر نہ ہونے دیا۔ (دل میں) فرمایا کہ تم (اس معاملہ میں) بہت ہی برے ہو اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو اللہ بہت بہتر جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یوسف کے بھائیوں نے) کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو (تعجب نہیں ہے) بلکہ اس سے پہلے اس کا بھائی بھی چوری کرچکا ہے۔ یوسف اس بات کو اپنے دل میں چھپا گئے اور اس کو ظاہر نہ ہونے دیا۔ اس نے (دل میں کہا) کہ تم تو بہت برے لوگ ہو۔ اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کر رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(برادران یوسف نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو (کچھ عجب نہیں کہ) اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں مخفی رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا (اور) کہا کہ تم بڑے بدقماش ہو۔ اور جو تم بیان کرتے ہو خدا اسے خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: if he stealeth, then surely a brother of him hath stolen afore. But Yusuf concealed it in himself, and discovered it not unto them. He said: ye are in evil plight, and Allah is the Best Knower of that which ye ascribe.

(برادران یوسف علیہ السلام) بولے کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو اس کا (عینی) بھائی بھی اس کے پشتر چوری کرچکا ہے ۔ پس یوسف (علیہ السلام) نے اسے اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور اسے ان پر ظاہر نہ ہونے دیا ۔ کہا کہ تم تو (اور بھی) بدتر ہو اور جو کچھ تم بیان کررہے ہو اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: اگر یہ چوری کرے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ اس سے پہلے اس کا ایک بھائی بھی چوری کرچکا ہے ۔ یوسف نے اس بات کو اپنے دل ہی میں رکھا ، اس کو ان پر ظاہر نہیں ہونے دیا ۔ دل میں کہا: تم خود ہی بد قماش لوگ ہو اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو ، اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ بولے اگر اس نے چوری کی ہے تو اسے پہلے بلا شبہ اس کا بھائی بھی چوری کرچکا ہے ۔ پس یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے دل میں اس حقیقت کو چھپا کررکھا اور اسے ان پر ظاہر نہ فرمایا ۔ ( اپنے دل میں ) کہاکہ تم لوگ ( رتبے میں ) بری جگہ پر ہو ۔ اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اسے اللہ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(یوسف کے بھائیوں نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو کچھ عجب نہیں کہ اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی۔ یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں چھپائے رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا اور کہا کہ تم بڑے برے لوگ ہو اور جو تم بیان کرتے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگے اگر اس نے چوری کی تو (یہ کوئی نئی بات نہیں کہ) اس سے پہلے اس کا ایک بھائی بھی چوری کرچکا ہے، پھر بھی یوسف ان کی اس بات کو پی گئے، اور حقیقت ان کے سامنے نہیں کھولی، بس (زیر لب) اتنا کہہ کر رہ گئے کہ تم بڑے ہی برے لوگ ہو، اور اللہ خوب جانتا ہے، اس (الزام کی حقیقت) کو جو تم لوگ (میرے روبرو مجھ پر) لگا رہے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

برادران یوسف کہنے لگے: اگر اس نے چوری کی ہے تو اس سے بیشتراس کابھائی ( یوسف ) بھی چوری کرچکا ہے یوسف نے ( الزام کو ) دل میں چھپائے رکھااوران پر کچھ ظاہرنہ کیا اور ( زیرلب ) کہنے لگے:تم بہت ہی برے لوگ ہوجوکچھ تم بیان کررہے ہواللہ اسے جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بھائی بولے اگر یہ چوری کرے ( ف۱۷۹ ) تو بیشک اس سے پہلے اس کا بھائی چوری کرچکا ہے ( ف۱۸۰ ) تو یوسف نے یہ بات اپنے دل میں رکھی اور ان پر ظاہر نہ کی ، جی میں کہا تم بدتر جگہ ہو ( ف۱۸۱ ) اور اللہ خوب جانتا ہے جو باتیں بناتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے کہا: اگر اس نے چوری کی ہے ( تو کوئی تعجب نہیں ) بیشک اس کا بھائی ( یوسف ) بھی اس سے پہلے چوری کر چکا ہے ، سو یوسف ( علیہ السلام ) نے یہ بات اپنے دل میں ( چھپائی ) رکھی اور اسے ان پر ظاہر نہ کیا ، ( دل میں ہی ) کہا: تمہارا حال نہایت برا ہے ، اور اﷲ خوب جانتا ہے جو کچھ تم بیان کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں ( برادرانِ یوسف ( ع ) ) نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو اس پر کیا تعجب اس سے پہلے اس کے ایک حقیقی بھائی نے بھی چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور ان پر ظاہر نہیں کیا ( البتہ صرف اتنا ) کہا تم بہت ہی برے لوگ ہو اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اسے اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "If he steals, there was a brother of his who did steal before (him)." But these things did Joseph keep locked in his heart, revealing not the secrets to them. He (simply) said (to himself): "Ye are the worse situated; and Allah knoweth best the truth of what ye assert!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Joseph's) brothers said, "It's no wonder that he steals; a brother of his had stolen before him." Joseph noted their remarks, but did not utter a word. He said (to himself), "You are in a worse position. God knows best what you allege."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They [Yusuf's brothers] said: "If he steals, there was a brother of his [Yusuf] who did steal before (him). " But these things did Yusuf keep in himself, revealing not the secrets to them. He said (within himself): "You are in an evil situation, and Allah is the Best Knower of that which you describe!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: If he steal, a brother of his did indeed steal before; but Yusuf kept it secret in his heart and did not disclose it to them. He said: You are in an evil condition and Allah knows best what you state.

Translated by

William Pickthall

They said: If he stealeth, a brother of his stole before. But Joseph kept it secret in his soul and revealed it not unto them. He said (within himself): Ye are in worse case, and Allah knoweth best (the truth of) that which ye allege.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने कहाः अगर यह चोरी करे तो इससे पहले इसका एक भाई भी चोरी कर चुका है, पस यूसुफ़ (अलै॰) ने इस बात को अपने दिल में रखा और उसको उन पर ज़ाहिर नहीं किया, उसने अपने दिल में कहा कि तुम ख़ुद ही बुरे लोग हो और जो कुछ तुम बयान कर रहे हो अल्लाह उसको ख़ूब जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہنے لگے کہ (صاحب) اگر اس نے چوری کی تو (تعجب نہیں کیوں کہ) اس کا ایک بھائی (تھا وہ) بھی اسی (طرح) اس کے پہلے چوری کرچکا ہے پس یوسف (علیہ السلام) نے اس بات سے (جو آگے آتی ہے) اپنے دل میں پوشیدہ رکھا اور اس کو ان کے سامنے زبان سے ظاہر نہیں کیا یعنی (دل میں) یوں کہا کہ اس (چوری) کے درجہ میں تم تو اور بھی زیادہ برے ہو اور جو کچھ تم بیان کررہے ہو اس (کی حقیقت کا) اللہ ہی کو خوب علم ہے۔ (6) (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انہوں نے کہا اگر اس نے چوری کی ہے تو بیشک اس سے پہلے اس کے بھائی نے بھی چوری کی تھی۔ یوسف نے اسے اپنے دل میں چھپائے رکھا۔ اسے ان پر ظاہر نہ کیا، کہا برے لوگ ہو اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو تم بیان کرتے ہو۔ “ (٧٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان بھائیوں نے کہا یہ چوری کرے تو کچھ تعجب کی بات بھی نہیں ، اس سے پہلے اس کا بھائی (یوسف (علیہ السلام) بھی چوری کرچکا ہے ۔ یوسف (علیہ السلام) ان کی یہ بات سن کر پی گیا ، حقیقت ان پر نہ کھولی ، بس (زیر لب ) اتنا کہہ کر رہ گیا کہ بڑے ہی برے ہو تم لوگ ، (میرے منہ در منہ مجھ پر ) جو الزام تم لگا رہے ہو اس کی حقیقت خدا خوب جانتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

برادران یوسف کہنے لگے کہ اگر اس نے چوری کی ہے تو اس کا بھائی بھی اس سے پہلے چوری کرچکا ہے سو یوسف نے اس بات کو اپنے جی میں چھپالیا اور اس کو ظاہر نہ کیا۔ کہا کہ تم زیادہ برے ہو اور اللہ ہی خوب جانتا ہے جو تم بیان کر رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگے اگر اس نے چرایا تو چوری کی تھی اس کے ایک بھائی نے بھی اس سے پہلے تب آہستہ سے کہا یوسف نے اپنی جی میں اور ان کو نہ جتایا کہا جی میں کہ تم بدتر ہو درجہ میں اور اللہ خوب جانتا ہے جو تم بیان کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر ان بھائیوں نے کہا اگر بن یامین میں نے چوری کی ہے تو اس سے پہلے اس کا حقیقی بھائی یعنی یوسف (علیہ السلام) بھی چوری کرچکا ہے یہ سن کر یوسف (علیہ السلام) نے ان سے تو کوئی بات ظاہر نہیں کی مگر اپنے جی میں چپکے سے یوں کہا کہ تم تو چوروں سے بھی بدتر میں ہو اور خدا اس اتہام کو خوب جانتا ہے جو تم بیان کر رہے ہو