Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 79

سورة يوسف

قَالَ مَعَاذَ اللّٰہِ اَنۡ نَّاۡخُذَ اِلَّا مَنۡ وَّجَدۡنَا مَتَاعَنَا عِنۡدَہٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّظٰلِمُوۡنَ ﴿۷۹﴾٪  3

He said, "[I seek] the refuge of Allah [to prevent] that we take except him with whom we found our possession. Indeed, we would then be unjust."

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہ ہم نے جس کے پاس اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا دوسرے کی گرفتاری کرنے سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ، ایسا کرنے سے تو ہم یقیناً نا انصافی کرنے والے ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
مَعَاذَ
پناہ
اللّٰہِ
اللہ کی
اَنۡ
کہ
نَّاۡخُذَ
ہم پکڑیں
اِلَّا
مگر
مَنۡ
اس کو
وَّجَدۡنَا
پایا ہم نے
مَتَاعَنَا
سامان اپنا
عِنۡدَہٗۤ
پاس جس کے
اِنَّاۤ
بےشک ہم
اِذًا
تب
لَّظٰلِمُوۡنَ
البتہ ظالم ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
یوسف نے کہا
مَعَاذَ
پناہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اَنۡ
یہ کہ
نَّاۡخُذَ
ہم رکھیں
اِلَّا
سو ائے اس کے
مَنۡ
جس( کے پاس)
وَّجَدۡنَا
پایا ہم نے
مَتَاعَنَا
سامان اپنا
عِنۡدَہٗۤ
اس کے پاس
اِنَّاۤ
یقیناً ہم
اِذًا
تب
لَّظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

He said, "[I seek] the refuge of Allah [to prevent] that we take except him with whom we found our possession. Indeed, we would then be unjust."

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہ ہم نے جس کے پاس اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا دوسرے کی گرفتاری کرنے سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں ، ایسا کرنے سے تو ہم یقیناً نا انصافی کرنے والے ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یوسف نے کہا : اس بات سے اللہ کی پناہ ! ہم تو اسے ہی پکڑیں گے جس کے ہاں ہم نے اپنا (گمشدہ) سامان پایا ہے (اگر ہم ایساکام کریں) تب تو ہم ظالم ٹھہرے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یوسف نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ کی پناہ کہ ہم نے جس کے پاس اپناسامان پایاہے اُس کے ماسوا کسی اورکورکھیں تب توہم یقیناًظالم ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"God forbid that we keep anyone except the one with whom we have found our thing, otherwise we shall be unjust.|"

بولا اللہ پناہ دے کہ ہم کسی کو پکڑیں مگر جس کے پاس پائی ہم نے اپنی چیز تو تو ہم ضرور بےانصاف ہوئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یوسف نے فرمایا : اللہ کی پناہ اس بات سے کہ ہم پکڑ لیں کسی اور کو اس شخص کے بجائے جس کے پاس سے ہم نے اپنا مال برآمد کیا ہے یقیناً اس صورت میں تو ہم ظالم ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا پناہِ خدا ، دوسرے کسی شخص کو ہم کیسے رکھ سکتے ہیں ، جس کے پاس ہم نے اپنا مال پایا ہے 63 اس کو چھوڑ کر دوسرے کو رکھیں گے تو ہم ظالم ہوں گے ۔ ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یوسف نے کہا : اس ( ناانصافی ) سے میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جس شخص کے پاس سے ہماری چیز ملی ہے ، اس کو چھوڑ کر کسی اور کو پکڑ لیں ۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو یقینی طور پر ہم ظالم ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یوسف نے کہا اللہ کی پناہ کہ ہم کسی ناحق پکڑ رکھیں مگر جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی اسی کو ہم پکڑ رکھیں گے ایسا کریں تو ہم ظالم ٹھیرے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا اللہ کی پناہ ! جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے علاوہ کسی اور کو پکڑ لیں ، ایسا کریں تو ہم ضرور بڑے بےانصاف ہوں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(یوسف نے) کہا اللہ کی پناہ کہ ہم کسی کو (کسی کی جگہ) پکڑ لیں سوائے اس کے جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا ہے۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم ظالموں میں سے ہوجائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یوسف نے) کہا کہ خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا کسی اور کو پکڑ لیں ایسا کریں تو ہم (بڑے) بےانصاف ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: Allah forbid that we should take anyone but him with whom we found our stuff; verily then we should be the wrong-doers.

(یوسف (علیہ السلام) نے) کہا اللہ اس سے پناہ میں رکھے کہ ہم نے جس کے پاس اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا (کسی اور کو) ہم پکڑ رکھیں اس حالت میں تو ہم ہی بڑے ناانصاف ٹھیریں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اللہ پناہ میں رکھے اس بات سے کہ ہم اس کے سوا کسی کو پکڑیں جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے! اس صورت میں ہم نہایت ظالم ٹھہریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ نے فرمایا اللہ کی پناہ! ہم تو صرف اسی کو پکڑیں گے جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا ہے ورنہ بلاشبہ ہم ظالموں میں ہوں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یوسف نے کہا کہ اللہ پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا کسی اور کو پکڑ لیں، ایسا کریں تو ہم بڑے بےانصاف ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے جواب دیا اللہ کی پناہ کہ ہم اس کے سوا کسی اور کو پکڑیں، جس کے پاس ہم نے اپنا مال پایا ہے، ایسی صورت میں تو ہم بڑے ہی ظالم قرار پائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

یوسف نے کہا:اس بات سے اللہ کی پناہ!ہم تو اسے ہی پکڑیں گے جس کے ہاں ہم نے اپنا ( گمشدہ ) سامان پایا ہے ( اگرہم ایسا کریں ) تب توہم ظالم ٹھہرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا ( ف۱۸۳ ) خدا کی پناہ کہ ہم میں مگر اسی کو جس کے پاس ہمارا مال ملا ( ف۱۸٤ ) جب تو ہم ظالم ہوں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا: اﷲ کی پناہ کہ ہم نے جس کے پاس اپنا سامان پایا اس کے سوا کسی ( اور ) کو پکڑ لیں تب تو ہم ظالموں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

یوسف ( ع ) نے کہا معاذ اللہ ( اللہ کی پناہ ) کہ ہم اس آدمی کے سوا جس کے پاس ہم نے اپنا مال پایا ہے کسی اور شخص کو پکڑیں اس صورت میں تو ہم ظالم قرار پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Allah forbid that we take other than him with whom we found our property: indeed (if we did so), we should be acting wrongfully.

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "God forbid! How could I take someone in place of the thief? In doing so I would be committing injustice."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Allah forbid, that we should take anyone but him with whom we found our property. Indeed (if we did so), we should be wrongdoers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Allah protect us that we should seize other than him with whom we found our property, for then most surely we would be unjust.

Translated by

William Pickthall

He said: Allah forbid that we should seize save him with whom we found our property; then truly we should be wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसने कहाः अल्लाह की पनाह कि हम किसी को पकड़ें सिवाए उसके जिसके पास हमने अपनी चीज़ पाई है, इस सूरत में हम ज़रूर ज़ालिम ठहरेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یوسف (علیہ السلام) نے کہا کہ ایسی (بےانصافی کی) بات سے خدا بچاوے کہ جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا دوسرے شخص کو پکڑ کر رکھ لیں اس حالت میں تو ہم بڑے بےانصاف سمجھے جاویں گے۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اس نے کہا اللہ کی پناہ کہ جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا ہے، اس کے سوا کسی کو پکڑیں یقیناً ہم تو اس وقت ظالم ہوں گے۔ “ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یوسف نے کہا پناہ بخدا ، دوسرے کسی شخص کو ہم کیسے رکھ سکتے ہیں ، جس کے پاس ہم نے اپنا مال پایا ہے اس کو چھوڑ کر دوسرے کو رکھیں گے تو ہم ظالم ہوں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یوسف نے کہا کہ اللہ ہمیں اس سے پناہ دے کہ جس کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہو اس کے سوا کسی دوسرے کو پکڑ لیں۔ اگر ایسا کریں تو بلاشبہ ہم ظلم کرنے والے ہوجائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا اللہ پناہ دے کہ ہم کسی کو پکڑیں جس کے پاس پائی ہم نے اپنی چیز تو تو ہم ضرور بےانصاف ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوسف (علیہ السلام) نے کہا پناہ بخدا کہ ہم اس کو چھوڑکر جس کے پاس ہم نے اپنا مسروقہ مال پایا ہے اس کی جگہ کسی اور کو گرفتار کرلیں ایسا کریں تو ہم بڑے بےانصاف قرار پائیں گے