Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 81

سورة يوسف

اِرۡجِعُوۡۤا اِلٰۤی اَبِیۡکُمۡ فَقُوۡلُوۡا یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابۡنَکَ سَرَقَ ۚ وَ مَا شَہِدۡنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمۡنَا وَ مَا کُنَّا لِلۡغَیۡبِ حٰفِظِیۡنَ ﴿۸۱﴾

Return to your father and say, "O our father, indeed your son has stolen, and we did not testify except to what we knew. And we were not witnesses of the unseen,

تم سب والد صاحب کی خدمت میں واپس جاؤ اور کہو کہ ابا جی! آپ کے صاحب زادے نے چوری کی اور ہم نے وہی گواہی دی تھی جو ہم جانتے تھے ہم کچھ غیب کی حفاظت کرنے والے نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِرۡجِعُوۡۤا
لوٹ آؤ
اِلٰۤی اَبِیۡکُمۡ
طرف اپنے والد کے
فَقُوۡلُوۡا
پھر کہو
یٰۤاَبَانَاۤ
اے ہمارے ابا جان
اِنَّ
بےشک
ابۡنَکَ
آپ کے بیٹے نے
سَرَقَ
چوری کی تھی
وَمَا
اورنہیں
شَہِدۡنَاۤ
گواہی دی ہم نے
اِلَّا
مگر
بِمَا
وہ جس کا
عَلِمۡنَا
علم تھا ہمیں
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
تھے ہم
لِلۡغَیۡبِ
غیب کی
حٰفِظِیۡنَ
حفاظت کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِرۡجِعُوۡۤا
تم واپس جاؤ
اِلٰۤی اَبِیۡکُمۡ
اپنے والد کی طرف
فَقُوۡلُوۡا
سو کہو
یٰۤاَبَانَاۤ
اے ہمارے ابا جان
اِنَّ
بلاشبہ
ابۡنَکَ
آپ کے بیٹے نے
سَرَقَ
چوری کی ہے
وَمَا
اور نہیں
شَہِدۡنَاۤ
گواہی دیتے ہم
اِلَّا
مگر
بِمَا
ساتھ اس کے جو
عَلِمۡنَا
ہمیں معلوم ہے
وَمَا
اور نہیں
کُنَّا
ہیں ہم
لِلۡغَیۡبِ
غیب کی
حٰفِظِیۡنَ
حفاظت کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Return to your father and say, "O our father, indeed your son has stolen, and we did not testify except to what we knew. And we were not witnesses of the unseen,

تم سب والد صاحب کی خدمت میں واپس جاؤ اور کہو کہ ابا جی! آپ کے صاحب زادے نے چوری کی اور ہم نے وہی گواہی دی تھی جو ہم جانتے تھے ہم کچھ غیب کی حفاظت کرنے والے نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تم لوگ اپنے باپ سے جاکر کہو : ابا جان ! آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے۔ ہم نے وہی گواہی دی جو ہم جانتے تھے اور ہم پوشیدہ چیزوں کے نگہبان نہیں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم اپنے والدکے پاس جاؤ۔سواس سے کہو: ’’اے ہمارے اباجان! یقیناًآپ کے بیٹے نے چوری کی ہے اورہم نے توصرف اسی بات کی گواہی دی ہے جو ہمیں معلوم ہے اورغیب کی حفاظت کرنے والے توہم نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Go back to your father and say, ` Our father, your son has committed theft, and we do not tes¬tify except what we know, and we could not guard against the unseen.

پھر جاؤ اپنے باپ کے پاس اور کہو اے باپ تیرے بیٹے نے تو چوری کی، اور ہم نے وہی کہا تھا جو ہم کو خبر تھی اور ہم کو غیب کی بات کا دھیان نہ تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم لوٹ جاؤ اپنے والد کے پاس اور (جا کر) کہو کہ ابا جان ! آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے اور ہم گواہی نہیں دے سکتے مگر اسی چیز کی جس کے بارے میں ہمیں علم ہے اور ہم غیب کے نگہبان نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تم جا کر اپنے والد سے کہو کہ ابا جان ، آپ کے صاحبزادے نے چوری کی ہے ، ہم نے اسے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، جو کچھ ہمیں معلوم ہوا ہے بس وہی ہم بیان کر رہے ہیں ، اور غیب کی نگہبانی تو ہم نہ کر سکتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جاؤ ۔ اپنے والد کے پاس واپس جاؤ ، اور ان سے کہو کہ : ابا جان ! آپ کے بیٹے نے چوری کرلی تھی اور ہم نے وہی بات کہی ہے جو ہمارے علم میں آئی ہے ، اور غیب کی نگہبانی تو ہمارے بس میں نہیں تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تم اپنے باپ پاس لوٹ جائو اور اس سے کہو باوا ہم کیا کریں تیرے بیٹے بنیامین نے چوری کی اور ہم نے تو اس پر وہی گواہی دی جو ہم نے یقین کیا 16 اور ہم کو آئندہ ہونے والی بات کیا معلوم تھی 17

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تم لوگ واپس اپنے والد کے پاس جاؤ پس (ان سے جاکر) کہو اے ہمارے اباجان ! بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کی (اور گرفتار ہوئے) اور ہم تو وہی بیان کرتے ہیں جو ہم جانتے ہیں اور ہم غیب کی باتوں کے تو یاد رکھنے والے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اپنے والد کی طرف لوٹ جاؤ اور پھر کہو کہ تمہارے بیٹے نے چوری کی ہے اور ہم وہی بیان کریں گے جو ہمیں معلوم ہے اور ہم غیب کی حفاظت و نگہبانی کرنے والے تو نہیں ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم سب والد صاحب کے پاس واپس جاؤ اور کہو کہ ابا آپ کے صاحبزادے نے (وہاں جا کر) چوری کی۔ اور ہم نے اپنی دانست کے مطابق آپ سے (اس کے لے آنے کا) عہد کیا تھا مگر ہم غیب کی باتوں کو جاننے اور یاد رکھنے والے تو نہیں تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Return unto your father, and say: our father! verily thy son hath stolen, and we testify not save according to that which we know; and of the unseen we could not be guards.

تم لوگ اپنے باپ کے پاس واپس جاؤ اور ان سے کہو کہ اے ابا آپ کے بیٹے نے چوری کی اور ہم تو شاہد اتنے ہی کے تھے جتنا ہم جانتے تھے اور ہم غیب کے تو جاننے والے تھے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم لوگ اپنے باپ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اے ہمارے باپ! آپ کے بیٹے نے چوری کی اور ہم نے وہی بات کہی جو ہمارے علم میں آئی ، ہم غیب کے نگہبان نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

تم سب اپنے والدصاحب کے پاس جاؤ پس ( انہیں ) بتلاؤکہ اے ہمارے ابا جان بلا شبہ آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے اور ہم نے وہی بات کہی ہے جو ہمارے علم میں آئی ہے اور ہم غیب سے با خبر تو نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم سب والد کے پاس واپس جاؤ اور کہو کہ ابا جان ! آپ کے بیٹے نے وہاں جا کر چوری کی ہے اور ہم نے تو اپنی دانست کے مطابق آپ سے اس کے لے آنے کا عہد کیا تھا۔ مگر ہم غیب کی باتوں کے جاننے والے اور یاد رکھنے والے تو نہیں تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم جا کر اپنے والد سے کہو کہ اے ابا جان، یقین کیجئے کہ آپ کے صاحبزادے نے چوری کی ہے، اور ہم وہی بیان کر رہے ہیں جو ہم نے خود دیکھا ہے اور ہم نہیں تھے غیب کی خبر رکھنے والے،

Translated by

Noor ul Amin

تم اپنے باپ کے پاس جاکرکہو:اباجان!بلاشبہ آ پ کے بیٹے نے چوری کی ہے ہم نے وہی گواہی دی جو ہم جانتے ہیں اور ہم پوشیدہ چیزوں کے محافظ نہیں ہیں ( یعنی کہ ہمیں کیا معلوم تھاکہ بنیامین مصرجا کرچوری کرے گا )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے باپ کے پاس لوٹ کر جاؤ پھر عرض کرو اے ہمارے باپ بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کی ( ف۱۸۷ ) اور ہم تو اتنی ہی بات کے گواہ ہوئے تھے جتنی ہمارے علم میں تھی ( ف۱۸۸ ) اور ہم غیب کے نگہبان نہ تھے ( ف۱۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تم اپنے باپ کی طرف لوٹ جاؤ پھر ( جا کر ) کہو: اے ہمارے باپ! بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے ( اس لئے وہ گرفتار کر لیا گیا ) اور ہم نے فقط اسی بات کی گواہی دی تھی جس کا ہمیں علم تھا اور ہم غیب کے نگہبان نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

لہٰذا تم لوگ اپنے باپ کے پاس واپس جاؤ ۔ اور جاکر کہو اے ہمارے باپ! آپ کے بیٹے ( بنیامین ) نے چوری کی ہے اور ہم نے اسی بات کی گواہی دی ہے ۔ جس کا ہمیں علم ہے اور ہم غیب کی نگہبانی کرنے والے نہیں ہیں ( غیبی باتوں کی ہمیں خبر نہیں ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Turn ye back to your father, and say, 'O our father! behold! thy son committed theft! we bear witness only to what we know, and we could not well guard against the unseen!

Translated by

Muhammad Sarwar

"Go to our father and tell him, 'Father, your son committed theft. We say only what we have seen and we have no control over the unseen.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Return to your father and say, `O our father! Verily, your son has stolen, and we testify not except according to what we know, and we could not know the Unseen!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Go back to your father and say: O our father! surely your son committed theft, and we do not bear witness except to what we have known, and we could not keep watch over the unseen:

Translated by

William Pickthall

Return unto your father and say: O our father! Lo! thy son hath stolen. We testify only to that which we know; we are not guardians of the Unseen.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम लोग अपने वालिद के पास जाओ और कहो कि ऐ हमारे अब्बा जान! आपके बेटे ने चोरी की और हम वही बात कह रहे हैं जो हमको मालूम हुई, हम कुछ ग़ैब की हिफ़ाज़त करने वाले न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تم واپس اپنے باپ کے پاس جاؤ اور (جا کر ان سے کہو) کہ اے ابا آپ کے صاحبزادے (بنیامین) نے چوری کی ہے (اس لیے گرفتار ہوئے) اور ہم تو وہی بیان کرتے ہیں جو ہم کو مشاہدے سے معلوم ہوا ہے اور ہم غیب کی باتوں کے تو حافظ تھے نہیں۔ (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے باپ کے پاس جاؤ، پس کہو اے ہمارے باپ ! بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کی ہے اور ہم نے شہادت نہیں دی مگر اس کے مطابق جو ہم نے جانا اور ہم غیبی میں اس کی حفاظت کرنے والے نہ تھے۔ “ (٨١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم جا کر اپنے والد سے کہو کہ ابا جان ، آپ کے صاحبزادے نے چوری کی ہے۔ ہم نے اسے چوری کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ جو کچھ ہمیں معلوم ہوا ہے بس وہی ہم بیان کر رہے ہیں ، اور غیب کی نگہبانی تو ہم نہ کرسکتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تم لوگ اپنے والد کے پاس چلے جاؤ اور ان سے کہو کہ اے ابا جان بیشک آپ کے بیٹے نے چوری کرلی اور ہم اسی بات کی گواہی دے رہے ہیں جس کا ہمیں علم ہے اور ہم غیب کی باتوں کے حافظ نہیں تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جاؤ اپنے باپ کے پاس اور کہو اے باپ تیرے بیٹے نے تو چوری کی اور ہم نے وہی کہا تھا جو ہم کو خبر تھی اور ہم کو غیب کی بات کا دھیان نہ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تم سب اپنے باپ کے پاس جائو اور اس سے کہو کہ اے باپ تیرے لڑکے بن یامین نے چوری کی ہے اور ہم نے جو کچھ دیکھا ہے وہ ہم بیان کرتے ہیں باقی کسی پوشیدہ امر کے ہم نگہبان نہیں ہیں