Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 93

سورة يوسف

اِذۡہَبُوۡا بِقَمِیۡصِیۡ ہٰذَا فَاَلۡقُوۡہُ عَلٰی وَجۡہِ اَبِیۡ یَاۡتِ بَصِیۡرًا ۚ وَ اۡتُوۡنِیۡ بِاَہۡلِکُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۹۳﴾٪  4

Take this, my shirt, and cast it over the face of my father; he will become seeing. And bring me your family, all together."

میرا یہ کرتا تم لے جاؤ اور اسے میرے والد کے منہ پر ڈال دو کہ وہ دیکھنے لگیں اور آجائیں اور اپنے تمام خاندان کو میرے پاس لے آؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡہَبُوۡا
لے جاؤ
بِقَمِیۡصِیۡ
میری قمیص
ہٰذَا
یہ
فَاَلۡقُوۡہُ
پھر ڈال دو اسے
عَلٰی وَجۡہِ
چہرے پر
اَبِیۡ
میرے والد کے
یَاۡتِ
وہ ہو جائے گا
بَصِیۡرًا
دیکھنے والا
وَاۡتُوۡنِیۡ
اور لے آؤ میرے پاس
بِاَہۡلِکُمۡ
اپنے گھر والوں کو
اَجۡمَعِیۡنَ
سب کے سب کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡہَبُوۡا
لے جاؤ
بِقَمِیۡصِیۡ
میرا قمیص
ہٰذَا
یہ
فَاَلۡقُوۡہُ
پھر ڈال دو اس کو
عَلٰی
اوپر
وَجۡہِ
چہرے کے
اَبِیۡ
میرے باپ کے
یَاۡتِ
وہ ہو جائے گا
بَصِیۡرًا
بینا
وَاۡتُوۡنِیۡ
اور لے آؤ میرے پاس
بِاَہۡلِکُمۡ
اپنے گھر والوں کو
اَجۡمَعِیۡنَ
تمام
Translated by

Juna Garhi

Take this, my shirt, and cast it over the face of my father; he will become seeing. And bring me your family, all together."

میرا یہ کرتا تم لے جاؤ اور اسے میرے والد کے منہ پر ڈال دو کہ وہ دیکھنے لگیں اور آجائیں اور اپنے تمام خاندان کو میرے پاس لے آؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ میری قمیص لے جاؤ اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دینا۔ وہ بینا ہوجائیں گے اور انھیں لے کر تم سب اہل و عیال سمیت میرے یہاں آؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم میرا یہ قمیض لے جاؤپھراس کومیرے باپ کے چہرے پرڈال دو،وہ بینا ہو جائے گااورتم اپنے سب گھر والوں کومیرے پاس لے آؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Go with this shirt of mine and put it over the face of my father, and he will turn into a sighted man. And bring to me all your family.|"

لے جاؤ یہ کرتا میرا اور ڈالو اس کو منہ پر میرے باپ کے کہ چلا آئے آنکھوں سے دیکھتا ہوا اور لے آؤ میرے پاس گھر اپنا سارا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تم میری یہ قمیص لے جاؤ اور (جا کر) اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دو آپ کی بصارت لوٹ آئے گی اور تم لے آؤ میرے پاس اپنے تمام اہل خانہ کو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جاؤ ، میرا یہ قمیص لے جاؤ اور میرے والد کے منہ پر ڈال دو ، ان کی بینائی پلٹ آئے گی ، اور اپنے سب اہل و عیال کو میرے پاس لے آؤ ۔ ؏ ١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرا یہ قمیص لے جاؤ ، اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دینا ، اس سے ان کی بینائی واپس آجائے گی ، اور اپنے سارے گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ ۔ ( ٥٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ میرا کرتہ لے جائو اور اس کو میرے باپ کے منہ پر ڈال دو وہ سب چیزیں دیکھنے لگے گا پھر بینائی آجائے گی 7 اور اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آئو (جو ستریا ترانوے آدمی تھے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ میرا کرتہ لے جاؤ پھر اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ، وہ دیکھنے لگ جائیں گے اور اپنے تمام گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میری یہ قمیص لے جاؤ۔ اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈالو تو ان کی بینائی واپس آجائے گی اور میرے پاس تم اپنے سب گھر والوں کو لے کر آؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ میرا کرتہ لے جاؤ اور اسے والد صاحب کے منہ پر ڈال دو۔ وہ بینا ہو جائیں گے۔ اور اپنے تمام اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Go with this shirt of mine and cast it upon my father's face; he shall become clear-sighted; and bring unto me all your household.

اب تم) میرے اس پیراہن کو لئے جاؤ اور اس کو میرے والد کے چہرہ پر ڈال دو (ان کی) آنکھیں روشن ہوجائیں گی ۔ اور اپنے گھروالوں کو (بھی) سب کو میرے پاس لے آؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم میرا یہ کرتا لے جاؤ ، میرے باپ کے چہرے پر ڈال دیجیو ، وہ دیکھنے لگیں گے اور تم لوگ اپنے تمام اہل وعیال کے ساتھ میرے پاس آجاؤ ۔

Translated by

Mufti Naeem

میری اس قمیص کو لے جاؤ اوراسے میرے والد ( علیہ السلام ) کے چہرے پر ڈال دو ان کی بینائی ( آنکھوں کی دیکھنے کی صلاحیت ) واپس آجائے گی اور اپنے سب گھر والوں کو لے کرمیرے پاس آجاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ میرا کرتہ لے جاؤ اسے والد صاحب کے منہ پر ڈال دو وہ بینا ہوجائیں گے اور اپنے تمام اہل و عیال کو میرے پاس لے آئو۔ (

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ میرا کرتہ لے جاؤ اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ، اس سے ان کی بینائی لوٹ آئے گی، اور تم لے آؤ میرے پاس اپنے سب گھر والوں کو

Translated by

Noor ul Amin

یہ میری قمیص لے جائواور اسے میرے والدکے چہرے پر ڈال دیناان کی بینا ئی واپس آجائے گی اور انہیں لے کرتم سب اہل وعیال سمیت میرے یہاں آ ئو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میرا یہ کرتا لے جاؤ ( ف۲۱۰ ) اسے میرے باپ کے منہ پر ڈالو ان کی آنکھیں کھل جائیں گی اور اپنے سب گھر بھر کو میرے پاس لے آؤ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

میرا یہ قمیض لے جاؤ ، سو اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈال دینا ، وہ بینا ہو جائیں گے ، اور ( پھر ) اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( بعد ازاں ) کہا میری قمیص لے جاؤ اور اسے میرے والد کے چہرے پر ڈال دو ان کی بینائی پلٹ آئے گی ( وہ بینا ہو جائیں گے ) اور پھر اپنے سب اہل و عیال کو ( یہاں ) میرے پاس لے آؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Go with this my shirt, and cast it over the face of my father: he will come to see (clearly). Then come ye (here) to me together with all your family."

Translated by

Muhammad Sarwar

Take my shirt and place it unto my father's face. This will restore his eye-sight. Then bring the whole family to me."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Go with this shirt of mine, and cast it over the face of my father, his vision will return, and bring to me all your family."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Take this my shirt and cast it on my father's face, he will (again) be able to see, and come to me with all your families.

Translated by

William Pickthall

Go with this shirt of mine and lay it on my father's face, he will become (again) a seer; and come to me with all your folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम मेरा यह कुर्ता ले जाओ और इसको मेरे वालिद के चेहरे पर डाल दो उनकी आँखों की रौशनी लौट आएगी, और तुम अपने घर वालों के साथ मेरे पास आ जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اب تم میرا یہ کرتہ (بھی) لیتے جاؤ اور اس کو میرے باپ کے چہرے پر ڈال دو (اس سے) ان کی آنکھیں روشن ہوجائیں گی (4) اور اپنے (باقی) گھر والوں کو (بھی) سب کو میرے پاس لے آؤ۔ (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” میری یہ قمیص لے جاؤ اور اسے میرے باپ کے چہرے پر ڈالنا، وہ بینا ہوجائے گا اور اپنے تمام گھر والوں کو میرے پاس لے آؤ۔ “ (٩٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جاؤ ! میری یہ قمیض لے جاؤ اور میرے والد کے منہ پر ڈال دو ، ان کی بینائی پلٹ آئے گی اور اپنے سب اہل و عیال کو میرے پاس لے آؤ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میرا یہ کرتہ لے جاؤ سو اسے میرے والد کے چہرہ پر ڈال دو وہ بینا ہوجائیں گے۔ اور میرے پاس اپنے سارے گھر والوں کو لے آؤ۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لے جاؤ یہ کرتہ میرا اور ڈالو اس کو منہ پر میرے باپ کے کہ چلا آئے آنکھوں سے دیکھتا ہوا، اور لے آؤ میرے پاس گھر اپنا سارا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس اب تم یہ میرا کرتہ لے جائو اور اس کو میرے باپ کے چہرہ پر ڈال دو وہ بینا ہوجائے گا اور اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آئو