Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 95

سورة يوسف

قَالُوۡا تَاللّٰہِ اِنَّکَ لَفِیۡ ضَلٰلِکَ الۡقَدِیۡمِ ﴿ٙ۹۵﴾ الرّبع

They said, "By Allah , indeed you are in your [same] old error."

وہ کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط میں مبتلا ہیں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

قَالُواْ تَاللّهِ ... They said: "By Allah! Their answer to him was, ... إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ الْقَدِيمِ Certainly, you are in your old Dalal. meaning, `in your old error,' according to Ibn Abbas. Qatadah commented, "They meant that, `because of your love for Yusuf you will never forget him.' So they uttered a harsh word to their father that they should never have uttered to him, nor to a Prophet of Allah." Similar was said by As-Suddi and others.

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

95۔ 1 ضَلَال سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب (علیہ السلام) کو اپنے بیٹے یوسف (علیہ السلام) کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف (علیہ السلام) کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف (علیہ السلام) کی محبت دل سے نہیں گئی۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ ۔۔ : یعقوب (علیہ السلام) کے پاس اس وقت بیٹوں میں سے کوئی بھی موجود نہ تھا، پوتوں نے بھی باپوں والا رویہ اختیار کیا۔ اب ان الفاط کو ان کی طرف سے بابا کے لیے تسلی کہا جائے یا ملامت ؟ واللہ ! ان کا حق نہ تھا کہ دادا کو جو اللہ کے پیغمبر بھی تھے، یہ لفظ کہتے۔ ہاں ان کی طرف سے ایک عذر ہوسکتا ہے کہ بادیہ کے معاشرے میں باہمی بےتکلفی حتیٰ کہ والدین اور اولاد کے درمیان بھی بےتکلفی نے ان کے منہ سے یہ الفاظ نکلوا دیے ہوں اور وہ اپنے خیال میں تسلی دے رہے ہوں کہ بابا ! پرانی بات بھول بھی جاؤ، مگر جو اتنے سال بھلایا نہیں جاسکا اب ایسی باتوں سے کیسے بھلایا جاسکے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In verse 95, it was said: قَالُوا تَاللَّـهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ (They said, &By God, you are still in your old fallacy!& ). It means that those around Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) commented on what he had said by wondering that he still seemed to be engrossed into his old fallacy, that is: &Yusuf is alive and we shall meet again.&

(آیت) قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ یعنی حاضرین مجلس نے یعقوب (علیہ السلام) کی بات سن کر کہا کہ بخدا آپ تو اپنے اسی پرانے غلط خیال میں مبتلا ہیں کہ یوسف زندہ ہیں اور وہ پھر ملیں گے۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ 95؀ ضل الضَّلَالُ : العدولُ عن الطّريق المستقیم، ويضادّه الهداية، قال تعالی: فَمَنِ اهْتَدى فَإِنَّما يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّما يَضِلُّ عَلَيْها[ الإسراء/ 15] ( ض ل ل ) الضلال ۔ کے معنی سیدھی راہ سے ہٹ جانا کے ہیں ۔ اور یہ ہدایۃ کے بالمقابل استعمال ہوتا ہے ۔ قرآن میں ہے : فَمَنِ اهْتَدى فَإِنَّما يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّما يَضِلُّ عَلَيْها[ الإسراء/ 15] جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے سے اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ٩٥ (قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ ) آپ کو شروع ہی سے یہ وہم ہے کہ یوسف زندہ ہے اور آپ کو اس کے دوبارہ ملنے کا یقین ہے۔ یہ آپ کے ذہن پر اسی وہم کے غلبے کا اثر ہے جو آپ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہی پرانے خیالات یوسف کی خوشبو بن کر آپ کے دماغ میں آ رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

67. This remark shows that no member of his family except Prophet Joseph appreciated the true worth of Prophet Jacob. He himself was aware of the low state of their mental and moral condition. And it is one of the ironies of fate that the majority of the great personalities who made history got very little appreciation at home.

٦۷ ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پورے خاندان میں حضرت یوسف کے سوا کوئی اپنے باپ کا قدر شناس نہ تھا اور حضرت یعقوب خود بھی ان لوگوں کی ذہنی و اخلاقی پستی سے مایوس تھے ، گھر کے چراغ کی روشنی باہر پھیل رہی تھی ، مگر خود گھر والے اندھیرے میں تھے اور ان کی نگاہ میں وہ ایک ٹھیکرے سے زیادہ کچھ نہ تھا ، فطرت کی اس ستم ظریفی سے تاریخ کی اکثر و بیشتر بڑی شخصیتوں کو سابقہ پیش آیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

59: یعنی یہ غلط فہمی کہ حضرت یوسف (علیہ السلام) ابھی زندہ ہیں اور ان سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(12:95) ضلک۔ مضاف۔ مضاف الیہ۔ تیرا بہکا پن۔ تیرا وہم۔ غلطی۔ تیرا افراطِ محبت ِ یوسف سے بہک جانا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 9 ۔ یوسف ( علیہ السلام) کی محبت میں غرق ہے۔ تجھے تو ہر آن یوسف ہی نظرآتا ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

95 ۔ ان لوگوں نے جو حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے پاس رہتے تھے جواب دیا خدا کی قسم آپ تو اپنی اسی پرانی غلط خیالی میں مبتلا ہیں ۔ یعنی یوسف (علیہ السلام) کی محبت میں مبتلا ہیں۔