Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 21

سورة الرعد

وَ الَّذِیۡنَ یَصِلُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ وَ یَخَافُوۡنَ سُوۡٓءَ الۡحِسَابِ ﴿ؕ۲۱﴾

And those who join that which Allah has ordered to be joined and fear their Lord and are afraid of the evil of [their] account,

اور اللہ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ اسے جوڑتے ہیں اور وہ اپنےپروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَصِلُوۡنَ
جوڑتے ہیں
مَاۤ
اس کو جو
اَمَرَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہٖۤ
جس کا
اَنۡ
کہ
یُّوۡصَلَ
وہ جوڑا جائے
وَیَخۡشَوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
وَیَخَافُوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
سُوۡٓءَ
برے
الۡحِسَابِ
حساب سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جولوگ
یَصِلُوۡنَ
ملاتے ہیں
مَاۤ
جو
اَمَرَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٖۤ
اس کا
اَنۡ
یہ کہ
یُّوۡصَلَ
ملایا جائے
وَیَخۡشَوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
وَیَخَافُوۡنَ
اور خوف رکھتے ہیں
سُوۡٓءَ
برے
الۡحِسَابِ
حساب کا
Translated by

Juna Garhi

And those who join that which Allah has ordered to be joined and fear their Lord and are afraid of the evil of [their] account,

اور اللہ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے وہ اسے جوڑتے ہیں اور وہ اپنےپروردگار سے ڈرتے ہیں اور حساب کی سختی کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن روابط کو اللہ نے ملانے کا حکم دیا ہے۔ انھیں ملاتے ہیں، اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور بری طرح حساب لئے جانے سے خوف کھاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجواُن رشتوں کو ملاتے ہیں جن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے حکم دیاہے کہ انہیں ملایاجائے اوروہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب کاخوف رکھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and those who maintain the relations Allah has commanded to be main¬tained and fear their Lord and are frightful of evil reck¬oning,

اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں جس کو اللہ نے فرمایا ملانا اور ڈرتے ہیں اپنے رب سے، اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو لوگ جوڑتے ہیں اس کو جس کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور جو ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who join together the ties which Allah has bidden to be joined; who fear their Lord and dread lest they are subjected to severe reckoning;

ان کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے 38 انہیں برقرار رکھتے ہیں ، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ، یہ لوگ انہیں جوڑے رکھتے ہیں ، ( ٢١ ) اور اپنے پر ورگار سے ڈرتے ہیں ، اور حساب کے برے انجام سے خوف کھاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اپنا اقرار نہیں توڑتے اور جس چیز کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اس کو جوڑے رکھتے ہیں 13 اور اپنے مالک سے ڈرتے ہیں 14 اور قیامت کے دن بری طرح حساب ہونے سے خوف کرتے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ لوگ ایسے ہیں کہ جن (رشتوں) کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے خوف کھاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ نے جن (رشتوں کو) جوڑ کر رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب (کے انجام) سے خوف رکھتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who enjoin that which Allah hath commanded to be enjoined, and fear their Lord, and dread the evil reckoning;

اور جس کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا ہے جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں اور سخت حساب کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اس چیز کو جوڑتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور اپنے رب سے ڈرتے اور سخت حساب کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجن چیزوں ( رشتے وغیرہ ) کے جوڑے رکھنے کا اللہ ( تعالیٰ ) نے حکم دے رکھا ہے اسے جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں اوربرے حساب ( کے لیے جانے ) سے خوف کھاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جن قرابت کے رشتوں کو جوڑے رکھنے کا حکم اللہ نے دیا ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف کھاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو برقرار رکھتے ہیں ان روابط کو جن کے برقرار رکھنے کا حکم اللہ نے دیا ہے اور جو ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب (کی ناراضگی اور اس کی پکڑ) سے، اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جن روابط کو اللہ نے ملانے کاحکم دیا ہے انہیں ملاتے ہیں ، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے ڈرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہ جوڑتے ہیں اسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ( ف٦۲ ) اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور حساب کی برائی سے اندیشہ رکھتے ہیں ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ان سب ( حقوق اﷲ ، حقوق الرسول ، حقوق العباد اور اپنے حقوقِ قرابت ) کو جوڑے رکھتے ہیں ، جن کے جوڑے رکھنے کا اﷲ نے حکم فرمایا ہے اور اپنے رب کی خشیّت میں رہتے ہیں اور برے حساب سے خائف رہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ان رشتوں کو جوڑے رکھتے ہیں جن کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ( صلہ رحمی کرتے ہیں ) اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور سخت حساب سے خائف و ترساں رہتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who join together those things which Allah hath commanded to be joined, hold their Lord in awe, and fear the terrible reckoning;

Translated by

Muhammad Sarwar

who maintain all the proper relations that God has commanded them to maintain, who have fear of their Lord and the hardships of the Day of Judgment,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who join that which Allah has commanded to be joined and fear their Lord, and dread the terrible reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who join that which Allah has bidden to be joined and have awe of their Lord and fear the evil reckoning.

Translated by

William Pickthall

Such as unite that which Allah hath commandeth should be joined, and fear their Lord, and dread a woeful reckoning;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो उसको जोड़ते हैं जिसको अल्लाह ने जोड़ने का हुक्म दिया है और वे अपने रब से डरते हैं और वे बुरे हिसाब का अंदेशा रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ ایسے ہیں کہ اللہ نے جن علاقوں کے قائم رکھنے کا حکم کیا ہے ان کو قائم رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور سخت عذاب کا اندیشہ رکھتے ہیں۔ (21)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ تعلقات کو نبھاتے ہیں۔ جس کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ اسے ملایا جائے اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے ڈرتے ہیں۔ “ (٢١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے انہیں برقرار رکھتے ہیں ، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو اس چیز کو جوڑے رکھتے ہیں جس کے جوڑے رکھنے کا اللہ نے حکم دیا۔ اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ اور برے حساب کا اندیشہ رکھتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں جس کو اللہ نے فرمایا ملانا اور ڈرتے ہیں اپنے رب سے اور اندیشہ رکھتے ہیں برے حساب کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ ایسے لوگ ہیں کہ جن تعلقات کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے ان کو جوڑتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں اور حساب کی سختی کا ان کو خوف رہتا ہے