Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 22

سورة الرعد

وَ الَّذِیۡنَ صَبَرُوا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِمۡ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً وَّ یَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عُقۡبَی الدَّارِ ﴿ۙ۲۲﴾

And those who are patient, seeking the countenance of their Lord, and establish prayer and spend from what We have provided for them secretly and publicly and prevent evil with good - those will have the good consequence of [this] home -

اور وہ اپنے رب کی رضامندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
صَبَرُوا
صبر کیا
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کے لیے
وَجۡہِ
چہرہ
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کا
وَاَقَامُوا
اور قائم کی
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَنۡفَقُوۡا
اور خرچ کیا
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
رزق دیا ہم نے انہیں
سِرًّا
پوشیدہ
وَّعَلَانِیَۃً
اور ظاہر
وَّیَدۡرَءُوۡنَ
اور وہ دور کرتے ہیں
بِالۡحَسَنَۃِ
ساتھ بھلائی کے
السَّیِّئَۃَ
برائی کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لئے ہے
عُقۡبَی
انجام
الدَّارِ
گھر کا ( آخرت کے )
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالَّذِیۡنَ
اور جن لوگوں نے
صَبَرُوا
صبر کیا
ابۡتِغَآءَ
حاصل کرنے کے لیے
وَجۡہِ
رضا
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَاَقَامُوا
اور قائم کی انہوں نے
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاَنۡفَقُوۡا
اور خرچ کیا انہوں نے
مِمَّا
اس میں سے جو
رَزَقۡنٰہُمۡ
ہم نے رزق دیا ان کو
سِرًّا
پوشیدہ
وَّعَلَانِیَۃً
اور اعلانیہ
وَّیَدۡرَءُوۡنَ
اور وہ ہٹاتے ہیں
بِالۡحَسَنَۃِ
بھلائی سے
السَّیِّئَۃَ
برائی کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان ہی کے لیے
عُقۡبَی
اچھا انجام
الدَّارِ
گھر کا
Translated by

Juna Garhi

And those who are patient, seeking the countenance of their Lord, and establish prayer and spend from what We have provided for them secretly and publicly and prevent evil with good - those will have the good consequence of [this] home -

اور وہ اپنے رب کی رضامندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جنہوں نے اپنے پروردگار کی رضا کے لئے صبر کیا نماز قائم کی اور اللہ نے جو کچھ انھیں دے رکھا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کیا اور برائی کا بھلائی سے جواب دیا یہی لوگ ہیں جن کے لئے آخرت کا گھر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے اپنے رب کی رضاحاصل کرنے کے لیے صبرکیااورنمازقائم کی اورہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے پوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کیااورجوبھلائی سے بُرائی کوہٹاتے ہیں ان ہی کے لیے اس گھرکااچھاانجام ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and those who observe patience in order to seek the pleasure of their Lord and establish Salah and spend from what We have given to them secretly and openly, and repel evil with good. Those are the ones for whom there is the ultimate abode,

اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی اور قائم رکھی نماز اور خرچ کیا ہمارے دیئے میں سے پوشیدہ اور ظاہر اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی ان لوگوں کے لئے ہے آخرت کا گھر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی رضا جوئی کے لیے اور نماز قائم کی اور خرچ کیا اس میں سے جو ہم نے انہیں دیا تھا پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی اور وہ بھلائی سے برائی کو دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے دار آخرت کی کامیابی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who are steadfast in seeking the good pleasure of their Lord; who establish Prayer and spend both secretly and openly out of the wealth We have provided them, and who ward off evil with good. Theirs shall be the ultimate abode

ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے رب کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں 39 ، نماز قائم کرتے ہیں ، ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں ، اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں ۔ 40 آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر صبر سے کام لیا ہے ، ( ٢٢ ) اور نماز قائم کی ہے اور ہم نے انہیں جو رزق عطا فرمایا ہے ، اس میں سے خفیہ بھی اور علانیہ بھی خرچ کیا ہے ، اور وہ بدسلوکی کا دفاع حسن سلوک سے کرتے ہیں ، ( ٢٣ ) وطن اصلی میں بہترین انجام ان کا حصہ ہے ( ٢٤ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے اپنے مالک کی خوشی کے لئے (اللہ کے حکم بجا لانے پر اور گناہ سے باز رہنے پر) 2 صبر کیا اور نماز کو درستی سے (اپنے وقت پر شرائط اور آداب کے ساتھ ادا کیا اور جو ہم نے ان کو (مال) دیا اس میں سے چھپے اور کھلے (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا 3 اور زکوٰۃ دی اور برائی کے بدل (لوگوں سے) بھلائی 4 کی انہی لوگوں کو پچھلا گھر ملے گا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ اپنے پروردگار کی رضامندی حاصل کرنے کے لئے (گناہ سے) صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو روزی ہم نے ان کو دی ہے اس میں سے پوشیدہ بھی اور ظاہر بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی کو دور کرتے ہیں ان ہی لوگوں کے لئے عاقبت کا گھر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صبر کرتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں۔ اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ چھپ کر اور کھل کر خرچ کرتے ہیں اور برائی کو نیکی سے ٹال دیتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت کا گھر ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who persevere seeking the countenance of their Lord and establish prayer, and expend out of that wherewith We have provided them, secretly and openly, and combat evil with good. These! for them is the happy end in the Abode:

اور جو لوگ اپنے پروردگار کی رضامندی کی تلاش میں مضبوط رہتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہتے ہیں خفیہ بھی اور ظاہرطور پر بھی اور بدسلوکی کی حسن سلوک سے ٹالتے رہتے رہیں انہی کے حق میں نیک انجام ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو اپنے رب کی رضا جوئی میں ثابت قدم رہے اور جنہوں نے نماز کا اہتمام رکھا اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ، اس میں سے سراً اور علانیۃً خرچ کیا اور جو بدی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں ۔ انجام کار کی کامیابی انہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے اپنے رب کی خوشنودی کی خاطر صبر کیا اور نماز قائم کی اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کیا اور برائی کو بھلائی سے ٹالتے رہے ان کے لیے اس جہاں میں اچھا انجام ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے تکلیفوں پر صبر کرتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور برائی کا جواب نیکی سے دیتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو صبر (و ضبط) سے کام لیتے ہیں اپنے رب کی رضا جوئی کے لئے اور وہ قائم رکھتے ہیں نماز کو، اور خرچ کرتے ہیں (راہِ حق و صواب میں) ان چیزوں میں سے جو ہم نے ان کو بخشی دی ہیں، پوشیدہ طور پر بھی اور اعلانیہ بھی، اور وہ ٹالتے ہیں برائی کو اچھائی کے ساتھ، ایسے ہی لوگوں کے لئے ہے آخرت کا گھر،

Translated by

Noor ul Amin

اور جنہوں نے اپنے رب کی رضاچاہتے ہوئے صبر کیا ، نماز قائم کی اور اللہ نےجو انہیں دے رکھا ہے اور اس میں سے خفیہ اور اعلانیہ خرچ کیا اور برائی کابھلائی سے جواب دیایہی لوگ ہیں جن کے لئے دارآخرت ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جنہوں نے صبر کیا ( ف٦٤ ) اپنے رب کی رضا چاہنے کو اور نماز قائم رکھی اور ہمارے دیئے سے ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر کچھ خرچ کیا ( ف٦۵ ) اور برائی کے بدلے بھلائی کرکے ٹالتے ہیں ( ف٦٦ ) انھیں کے لیے پچھلے گھر کا نفع ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ اپنے رب کی رضاجوئی کے لئے صبر کرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور اعلانیہ ( دونوں طرح ) خرچ کرتے ہیں اور نیکی کے ذریعہ برائی کو دور کرتے رہتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت کا ( حسین ) گھر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو اپنے پروردگار کی خوشنودی کی طلب میں صبر کرتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے اعلانیہ اور پوشیدہ طور پر ( ہماری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں اور جو برائی کو بھلائی سے دور کرتے ہیں عاقبت کا گھر انہی کیلئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who patiently persevere, seeking the countenance of their Lord; Establish regular prayers; spend, out of (the gifts) We have bestowed for their sustenance, secretly and openly; and turn off Evil with good: for such there is the final attainment of the (eternal) home,-

Translated by

Muhammad Sarwar

who exercise patience to gain God's pleasure, who are steadfast in prayer, who spend for the cause of God privately and in public, and who keep away evil with good will have a blissful end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who remain patient, seeking their Lord's Face, perform the Salah, and spend out of that which We have bestowed on them, secretly and openly, and repel evil with good, for such there is a good end.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who are constant, seeking the pleasure of their Lord, and keep up prayer and spend (benevolently) out of what We have given them secretly and openly and repel evil with good; as for those, they shall have the (happy) issue of the abode

Translated by

William Pickthall

Such as persevere in seeking their Lord's Countenance and are regular in prayer and spend of that which We bestow upon them secretly and openly, and overcome evil with good. Theirs will be the sequel of the (heavenly) Home,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन्होंने अपने रब की रज़ा के लिए सब्र किया और नमाज़ क़ायम की और हमारे दिए हुए में से छुपकर और खुलेआम ख़र्च किया और जो बुराई को भलाई से दफ़ा करते हैं, आख़िरत का घर उन्हीं लोगों के लिए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ ایسے ہیں کہ اپنے رب کی رضا مندی کے جویاں رہ کر مضبوط رہتے ہیں نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو روزی دی ہے اس میں چپکے بھی اور ظاہر کر کے بھی خرچ کرتے ہیں اور بد سلوکی کو حسن سلوک سے ٹال دیتے ہیں (4) اس جہاں میں نیک انجام ان لوگوں کے واسطے ہے۔ (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ جنہوں نے اپنے رب کی رضا چاہنے کے لیے صبر کیا اور نماز قائم کی اور ہم نے انہیں جو کچھ دیا ہے اس میں سے خفیہ اور ظاہر طور پر خرچ کیا اور برائی کو نیکی کے ساتھ مٹاتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن کے لیے اس گھر کا اچھا انجام ہے۔ “ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے رب کی رضا کے لئے صبر سے کام لیتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں ، اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔ آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لئے ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جنہوں نے اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کیلئے صبر کیا اور نمازوں کو قائم کیا اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے پوشیدہ طور پر اور ظاہری طریقے پر خرچ کیا اور حسن سلوک کے ذریعے بد سلوکی کو دفع کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے آخرت کا اچھا انجام ہے ہمیشہ رہنے والے باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی اور قائم رکھی نماز اور خرچ کیا ہمارے دیئے میں سے پوشیدہ اور ظاہر اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی ان لوگوں کے لیے ہے آخرت کا گھر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی رضا جوئی کی غرض سے تکالیف پر صبر کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کیا کرتے ہیں اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کا اس عالم میں نیک انجام ہے