Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 33

سورة الرعد

اَفَمَنۡ ہُوَ قَآئِمٌ عَلٰی کُلِّ نَفۡسٍۭ بِمَا کَسَبَتۡ ۚ وَ جَعَلُوۡا لِلّٰہِ شُرَکَآءَ ؕ قُلۡ سَمُّوۡہُمۡ ؕ اَمۡ تُنَبِّئُوۡنَہٗ بِمَا لَا یَعۡلَمُ فِی الۡاَرۡضِ اَمۡ بِظَاہِرٍ مِّنَ الۡقَوۡلِ ؕ بَلۡ زُیِّنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مَکۡرُہُمۡ وَ صُدُّوۡا عَنِ السَّبِیۡلِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ ہَادٍ ﴿۳۳﴾

Then is He who is a maintainer of every soul, [knowing] what it has earned, [like any other]? But to Allah they have attributed partners. Say, "Name them. Or do you inform Him of that which He knows not upon the earth or of what is apparent of speech?" Rather, their [own] plan has been made attractive to those who disbelieve, and they have been averted from the way. And whomever Allah leaves astray - there will be for him no guide.

آیا وہ اللہ جو نگہبانی کرنے والا ہے ہر شخص کی اس کے کئے ہوئے اعمال پر ان لوگوں نے اللہ کے شریک ٹھرائے ہیں کہہ دیجئے ذرا ان کے نام تو لو ، کیا تم اللہ کو وہ باتیں بتاتے ہو جو وہ زمین میں جانتا ہی نہیں یا صرف اوپری اوپری باتیں بتا رہے ہو بات اصل یہ ہے کہ کفر کرنے والوں کے لئے ان کے مکر سجا دیئے گئے ہیں اور وہ صیح راہ سے روک دے گئے ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کر دے اس کو راہ دکھانے والا کوئی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَمَنۡ
کیا بھلا جو
ہُوَ
وہ
قَآئِمٌ
قائم / نگران ہے
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
نَفۡسٍۭ
نفس کے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
کَسَبَتۡ
اس نے کمائی کی
وَجَعَلُوۡا
اور انہوں نے بنا رکھے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
شُرَکَآءَ
کچھ شریک
قُلۡ
کہہ دیجئے
سَمُّوۡہُمۡ
نام لو ان کے
اَمۡ
کیا
تُنَبِّئُوۡنَہٗ
تم خبر دے رہے ہو اسے
بِمَا
اس کی جو
لَایَعۡلَمُ
نہیں وہ جانتا
فِی الۡاَرۡضِ
زمیں میں
اَمۡ
یا ساتھ ظاہر کے
بِظَاہِرٍ
بظاہر
مِّنَ الۡقَوۡلِ
بات سے
بَلۡ
بلکہ
زُیِّنَ
مزین کردی گئی
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لئے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مَکۡرُہُمۡ
چال ان کی
وَصُدُّوۡا
اور وہ روک دیئے گئے
عَنِ السَّبِیۡلِ
راستے سے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کردے
اللّٰہُ
اللہ
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ ہَادٍ
کوئی ہدایت دینے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَمَنۡ
تو کیا جو
ہُوَ
وہ
قَآئِمٌ
نگران ہے
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
نَفۡسٍۭ
جان کے
بِمَا کَسَبَتۡ
جو اس نے کمایا
وَجَعَلُوۡا
اور بنا لیے انہوں نے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
شُرَکَآءَ
کچھ شریک
قُلۡ
آپ کہہ دیں
سَمُّوۡہُمۡ
تم ان کا نام پکارو
اَمۡ
یا
تُنَبِّئُوۡنَہٗ
تم خبر دیتے ہو اس کو
بِمَا
ساتھ اس کے جو
لَایَعۡلَمُ
نہیں وہ جانتا
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَمۡ
یا
بِظَاہِرٍ
ظاہر سے ہیں
مِّنَ الۡقَوۡلِ
باتوں میں سے
بَلۡ
بلکہ
زُیِّنَ
خوشنما بنا دی گئی
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مَکۡرُہُمۡ
مکاریاں ان کی
وَصُدُّوۡا
اور وہ روک دیے گئے
عَنِ السَّبِیۡلِ
سیدھے راستے سے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کر دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَمَا
پھر نہیں
لَہٗ
اسے
مِنۡ ہَادٍ
کوئی راہ دکھانے والا
Translated by

Juna Garhi

Then is He who is a maintainer of every soul, [knowing] what it has earned, [like any other]? But to Allah they have attributed partners. Say, "Name them. Or do you inform Him of that which He knows not upon the earth or of what is apparent of speech?" Rather, their [own] plan has been made attractive to those who disbelieve, and they have been averted from the way. And whomever Allah leaves astray - there will be for him no guide.

آیا وہ اللہ جو نگہبانی کرنے والا ہے ہر شخص کی اس کے کئے ہوئے اعمال پر ان لوگوں نے اللہ کے شریک ٹھرائے ہیں کہہ دیجئے ذرا ان کے نام تو لو ، کیا تم اللہ کو وہ باتیں بتاتے ہو جو وہ زمین میں جانتا ہی نہیں یا صرف اوپری اوپری باتیں بتا رہے ہو بات اصل یہ ہے کہ کفر کرنے والوں کے لئے ان کے مکر سجا دیئے گئے ہیں اور وہ صیح راہ سے روک دے گئے ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کر دے اس کو راہ دکھانے والا کوئی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا وہ ذات جو ہر نفس کی کمائی پر نظر رکھتی ہے (انہیں بغیر سزا کے چھوڑ دے گی ؟ ) جبکہ انہوں نے اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں۔ آپ ان سے کہئے : ان شریکوں کے نام تو لو یا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جو زمین میں موجود تو ہے مگر وہ اسے نہیں جانتا ؟ یا جو کچھ منہ میں آئے کہہ ڈالتے ہو ؟ بلکہ کافروں کے لئے ان کے مکر خوشنما بنا دیئے گئے ہیں اور وہ راہ حق سے روک دیئے گئے ہیں اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیاوہ جو نگران ہے ہرجان پرجواس نے کمایا(کوئی دوسرااس کاشریک ہوسکتاہے؟ اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے کچھ شریک بنا لیے ہیں۔آپ کہہ دیں تم ان کانام پکارو،یاتم اﷲ تعالیٰ کواس بات کی خبر دیتے ہوجس کووہ زمین میں جانتا ہی نہیں ہے؟یایہ ظاہری باتوں میں سے ہیں بلکہ جن لوگوں نے کفرکیا اُن کی مکاریاں اُن کے لیے خوش نمابنادی گئی ہیں ااوروہ سیدھے راستے سے روک دیے گئے اورجسے اﷲ تعالیٰ گمراہ کردیتا ہے پھراُسے کوئی راہ دکھانے والانہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Is then He, who is watchful over everyone and over whatever he earns (not present?) while they have made partners with Allah. Say, |"Give their names. Is it that you are informing Him of something on earth He does not know, or of just empty words?& But, their ill- designs have been made alluring for the disbelievers, and they have been barred from the Path. And the one whom Allah deprives of guidance, for him there is no one to guide.

بھلا جو لئے کھڑا ہے ہر کسی کے سر پر جو کچھ اس نے کیا ہے اور مقرر کرتے ہیں اللہ کے لئے شریک کہہ ان کا نام لو یا اللہ کو بتلاتے ہو جو وہ نہیں جانتا زمین میں یا کرتے ہو اوپر ہی اوپر باتیں یہ نہیں بلکہ بھلے سمجھا دیئے ہیں منکروں کو ان کے فریب اور وہ روک دیئے گئے ہیں راہ سے اور جس کو گمراہ کرے اللہ کے سوا کوئی نہیں اس کو راہ بتانے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا وہ ہستی جو ہر جان سے محاسبہ کرنے والی ہے جو اس نے کمائی کی ہے (اوروں کی طرح ہوسکتی ہے) اور انہوں نے اللہ کے شریک بنا لیے ہیں آپ کہیے ! ذرا ان کے نام تو بتاؤ ! کیا تم اللہ کو جتانا چاہتے ہو وہ شے جو وہ نہیں جانتا زمین میں یا تم صرف سطحی سی بات کرتے ہو بلکہ ان کافروں کے لیے ان کی مکاریاں مزین کردی گئی ہیں اور وہ روک دیے گئے ہیں (سیدھے) راستے سے اور جسے اللہ گمراہ کر دے تو اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر کیا وہ جو ایک ایک متنفّس کی کمائی پر نظر رکھتا ہے 50 ﴿اس کے مقابلے میں یہ جسارتیں کی جارہی ہیں 51 کہ﴾ لوگوں نے اس کے کچھ شریک ٹھہرا رکھے ہیں؟ اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، ﴿اگر واقعی وہ خدا کے اپنے بنائے ہوئے شریک ہیں تو﴾ ذرا ان کے نام لو کہ وہ کون ہیں؟ کیا تم اللہ کو ایک نئی بات کی خبر دے رہے ہو جسے وہ اپنی زمین میں نہیں جانتا ؟ تم لوگ بس یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہو؟ 52 حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کیا ہے ان کے لیے ان کی مکّاریاں 53 خوشنما بنا دی گئی ہیں اور وہ راہِ راست سے روک دیے گئے ہیں54 ، پھر جس کو اللہ گمراہی میں پھینک دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا بتاؤ کہ ایک طرف وہ ذات ہے جو ہر ہر شخص کے ہر ہر کام کی نگرانی کر رہی ہے ، اور دوسری طرف ان لوگوں نے اللہ کے ساتھ شریک مانے ہوئے ہیں؟ ( ٣٠ ) کہو کہ : ذرا ان ( خدا کے شریکوں ) کے نام تو بتاؤ ( اگر کوئی نام لو گے ) تو کیا اللہ کو کسی ایسے وجود کی خبر دو گے جس کا دنیا بھر میں اللہ کو بھی پتہ نہیں ہے ؟ یا خالی زبان سے ایسے نام لے لو گے جن کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں؟ ( ٣١ ) حقیقت تو یہ ہے کہ ان کافروں کو اپنی مکارانہ باتیں بڑی خوبصورت لگتی ہیں اور ( اس طرح ) ان کی ہدایت کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔ اور جسے اللہ گمراہی میں پڑا رہنے دے ، اسے کوئی راہ پر لانے والا میسر نہیں آسکتا ۔ ( ٣٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر کیا جو (یعنی خداوند کریم) ہر شخص کے کاموں کی خبر رکھتا ہے۔ برا بھلا سب دیکھتا ہے 1 اور اس کی بھی خبر رکھتا ہے کہ ان کافروں نے اللہ کے شریک ٹھہرائے ہیں (اے پیغمبر) کہہ دے بھلا ان کے نام تو بتائو یا کیا تم خدا کو وہ بات بتلاتے ہو جو (ساری) زمین میں (کہیں) وہ نہیں جانتا یا (فقط) اوپرہی اوپر (محض لغو) 3 ایک بات کہتے حو ہے یہ کہ ان (کافروں) کو اپنا کفر اچھا معلوم ہوتا ہے (شیطان نے ان کو بھکا دیا ہے اور (سچی) راہ سے روک دیئے گئے ہیں 4 اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کو کوئی راہ پر نہیں لاسکتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو بھلا جو ہستی ہر شخص کے اعمال کی (ہروقت) نگہبان (باخبر) ہو اور (جو) ان لوگوں نے اللہ کے شریک مقرر کر رکھے ہیں (جن کو کوئی خبر نہیں ، برابر ہوسکتے ہیں ؟ ) فرمائیے کہ ذرا ان کے نام تو لو۔ یا تم اس (اللہ) کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) نہیں جانتا یا محض ظاہری (جھوٹی) بات کرتے ہو۔ بلکہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت لگتے ہیں اور (اسی وجہ سے) وہ (ہدایت کے) راستے سے روک دیئے گئے ہیں اور جس کو اللہ گمراہی میں رکھے سو اس کو کوئی ہدایت پر لانے والا نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا پھر وہ ذات جو ہر انسان کے اعمال کی نگراں ہے (کیا ان کے برابر ہے) جن کو انہوں نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تم ان کے نام لو۔ کیا تم اللہ کو ایسی بات کی خبر دے رہے ہو جس کی خبر اس کو اس دنیا میں نہیں تھی۔ یا تم اوپرے دل سے ان کو شریک کہتے ہو۔ (حقیقت یہ ہے کہ ) ان کافروں کی خود فریبیاں ان کی نگاہوں میں خوش نما بنا دی گئی ہیں اور یہ (اللہ کے ) راستے سے روک دیئے گئے ہیں اور جس کو اللہ ہی بھٹکا دے اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو کیا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو۔ کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ (ہدایت کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is He, then, who is ever standing over every soul with that which he earneth, like unto other! And yet they have set up associates unto Allah. Say thou: name them; would ye inform Him of that which He knoweth not on the earth? or is it by way of outward saying? Aye! fair-seeming unto those who disbelieve is made their plotting, and they have been hindered from the way. And whomsoever sendeth astray, for him there is no guide.

پھر کیا وہ جو ہر شخص کے اوپر مطلع ہے کہ اس نے کیا کیا (وہ دوسروں کے برابر ہے ؟ ) ۔ ان لوگوں کے لئے شریک ٹھہرائے ہیں آپ کہیے ان کے صفات تو بتاؤ ۔ کیا تم اللہ کو ایسی چیز کی خبر دے رہے ہو جسے وہ زمین میں جانتا ہی نہیں یا یہ ہے کہ (وہ محض) ظاہری لفظ کے اعتبار سے (معبود ہیں) ؟ ۔ بلکہ بات یہ ہے کہ (ان) کافروں کی نظر میں ان کا مکر خوشنما کردکھایا گیا ہے اور یہ لوگ راہ (حق) سے محروم رہ گئے ہیں ۔ اور جسے اللہ گمراہ رکھے اسے کوئی راہ پر لانے والا نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا وہ ذات جو ہر جان سے اس کے عمل پر محاسبہ کرنے والی ہے ( اور وہ جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے یکساں ہیں؟ ) اور ان لوگوں نے اللہ کے شریک بنا لئے ہیں ۔ ( ان سے ) کہو: ان کے نام تو بتاؤ؟ کیا تم خدا کو ایسی چیزوں کی خبر دے رہے ہو ، جن کے زمین میں وجود سے وہ بے خبر ہے یا یوں ہی ہوائی بات کر رہے ہو ۔ بلکہ ان کافروں کی نگاہ میں ان کی چال کھبا دی گئی ہے اور یہ راہِ حق سے روک دیے گئے ہیں اور جن کو اللہ گمراہ کردے تو ان کو کوئی دوسرا ہدایت دینے والا نہیں بن سکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس کیا جو ہر شخص کے اعمال کی نگرانی فرمارہا ہے ( بے علم بتوں کے برابر ہوسکتا ہے ) اور لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شریک ٹھہرارکھے ہیں آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے ( ذرا ) ان شریکوں کے نام بتاؤ؟توکیا تم اللہ ( تعالیٰ ) کو ایسی بات کی خبردوگے جسے وہ خود دنیابھرمیں کہیں نہیںپاتا یا صرف ظاہری باتوںسے انہیں شریک کہتے ہو بلکہ کفر کرنے والوں کے لیے ان کے مکر وفریب کو خوشنما بنادیا گیاہے اور راہ راست سے وہ لوگ روک دیے گئے ہیںاور اللہ ( تعالیٰ ) ( ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ) جنہیں گمراہ کردے اسے ہدایت دینے والا کوئی بھی نہیںہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو کیا اللہ جو ہر متنفس کے اعمال کا نگران اور نگہبان ہے، (وہ بتوں کی طرح بےعمل اور بیخبر ہوسکتا ہے ؟ ) اور ان لوگوں نے اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں، ان سے کہو کہ ذرا ان کے نام تو بولو۔ کیا تم اس کو ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں کہیں بھی نہیں پاتا، صرف ظاہری اور جھوٹی بات کی تقلید کرتے ہو، اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ ہدایت کے راستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا وہ ذات جو ہر کسی پر نگاہ رکھے ہوئے ہو اس کی کمائی کی بناء پر (کیا وہ تمہارے یہ بےحقیقت معبود ایک برابر ہوسکتے ہیں ؟ نہیں اور ہرگز نہیں) مگر ان لوگوں نے پھر بھی اللہ کے شریک ٹھہرا رکھے ہیں، (ان سے) کہو کہ ذرا ان کے نام تو لو (کہ وہ ہیں کون ؟ ) کیا تم لوگ اللہ کو وہ بات بتانے چلے ہو جس کو وہ نہیں جانتا (اپنی پیدا کردہ) اس زمین میں ؟ یا تم لوگ (بغیر کسی سند و دلیل کے) یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہو ؟ (نہیں) بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ خوشنما بنادیا گیا کافروں کے لئے ان کی مکاریوں کو، اور روک دیا گیا ان کو راہ (حق و صواب) سے، اور جس کو اللہ ڈال دے گمراہی (کے گڑھے) میں تو اسے کوئی راہ پر نہیں لاسکتا

Translated by

Noor ul Amin

کیا جو باری تعالیٰ ہرشخص کے کئے کانگہبان ہے ان جھوٹے معبودوں کے مانندہے جن کو انہوں نے اللہ کا شریک بنا رکھا ہے آپ کہیے:ذراان شریکوں کے نام لو یاتم اللہ کو ایسی بات بتاتے ہوجس کی اسے زمین پر ہونے کی خبر نہیں ہے یا یوں ہی ایک بے معنی بات کہتے ہو ، بلکہ کافروں کے لئے انکامکروفریب خوبصورت بنادیاگیا ہے اور راہ حق سے روک دئیے گئے ہیں اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیا وہ ہر جان پر اس کے اعمال کی نگہداشت رکھتا ہے ( ف۹۲ ) اور وہ اللہ کے شریک ٹھہراتے ہیں ، تم فرماؤ ان کا نام تو لو ( ف۹۳ ) یا اسے وہ بتاتے ہو جو اس کے علم میں ساری زمین میں نہیں ( ف۹٤ ) یا یوں ہی اوپری بات ( ف۹۵ ) بلکہ کافروں کی نگاہ میں ان کا فریب اچھا ٹھہرا ہے اور راہ سے روکے گئے ( ف۹٦ ) اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ ( اﷲ ) جو ہر جان پر اس کے اعمال کی نگہبانی فرما رہا ہے اور ( وہ بت جو کافر ) لوگوں نے اﷲ کے شریک بنا لئے ( ایک جیسے ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ) ۔ آپ فرما دیجئے کہ ان کے نام ( تو ) بتاؤ ۔ ( نادانو! ) کیا تم اس ( اﷲ ) کو اس چیز کی خبر دیتے ہو جس ( کے وجود ) کو وہ ساری زمین میں نہیں جانتا یا ( یہ صرف ) ظاہری باتیں ہی ہیں ( جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ) بلکہ ( حقیقت یہ ہے کہ ) کافروں کے لئے ان کا فریب خوش نما بنا دیا گیا ہے اور وہ ( سیدھی ) راہ سے روک دیئے گئے ہیں ، اور جسے اﷲ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے کوئی ہادی نہیں ہو سکتا

Translated by

Hussain Najfi

کیا وہ ذات جو ہر نفس کے ( نیک و بد ) اعمال پر نگران ہے کہ اس نے کیا کمایا ہے؟ ( وہ ان کے خود ساختہ معبودوں جیسا ہے؟ ) ان لوگوں نے اللہ کے کچھ شریک بنا لئے ہیں؟ اے رسول ان سے کہو کہ آخر ان کے نام تو بتاؤ یا تم اس ( اللہ ) کو ایسی چیز کی خبر دیتے ہو جسے وہ ( ہمہ دان ہو کر بھی ) زمین میں نہیں جانتا کہ کہاں ہے؟ یا یونہی یہ ظاہری الفاظ ہیں ( جن کا کوئی مصداق نہیں ہے ) بلکہ کافروں کے لئے ان کا مکر و فریب خوشنما بنا دیا گیا ہے اور وہ راہ ( راست ) سے روک دیئے گئے ہیں اور جسے اللہ گمراہی میں چھوڑ دے ( اور اسے ہدایت نہ دے ) تو اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Is then He who standeth over every soul (and knoweth) all that it doth, (like any others)? And yet they ascribe partners to Allah. Say: "But name them! is it that ye will inform Him of something he knoweth not on earth, or is it (just) a show of words?" Nay! to those who believe not, their pretence seems pleasing, but they are kept back (thereby) from the path. And those whom Allah leaves to stray, no one can guide.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Can anyone be considered equal to) the One who is the Guardian of every soul and the Watcher of what it has gained? Yet, the unbelievers have considered their idols equal to God. Say, "Name the attributes of your idols. Are you trying to tell God about something that does not exist on the earth? Do you only mention empty names? Evil plans have attracted the unbelievers and have misled them from the right path. No one can guide those whom God has caused to go astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is then He (Allah) Who takes charge of every person and knows all that he has earned (like any other deity who knows nothing) Yet, they ascribe partners to Allah. Say: "Name them! Is it that you will inform Him of something He knows not in the earth or is it (just) a show of false words." Nay! To those who disbelieved, their plotting is made fair-seeming, and they have been hindered from the right path; and whom Allah sends astray, for him there is no guide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Is He then Who watches every soul as to what it earns? And yet they give associates to Allah! Say: Give them a name; nay, do you mean to inform Him of what He does not know in the earth, or (do you affirm this) by an outward saying? Rather, their plans are made to appear fair-seeming to those who disbelieve, and they are kept back from the path; and whom Allah makes err, he shall have no guide.

Translated by

William Pickthall

Is He Who is aware of the deserts of every soul (as he who is aware of nothing)? Yet they ascribe unto Allah partners. Say: Name them. Is it that ye would inform Him of something which He knoweth not in the earth? Or is it but a way of speaking? Nay but their contrivance is made seeming fair for those who disbelieve and they are kept from the right road. He whom Allah sendeth astray, for him there is no guide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर क्या जो हर शख़्स से उसके अमल का हिसाब करने वाला है, और लोगों ने अल्लाह के शरीक बना लिए हैं, कह दीजिए कि उनका नाम लो, क्या तुम अल्लाह को ऐसी चीज़ की ख़बर दे रहे हो जिसको वह ज़मीन में नहीं जानता या तुम ऊपर ही ऊपर बातें कर रहे हो; बल्कि इनकार करने वालों के लिए उनके धोखे ख़ूबसूरत बना दिए गए हैं और वे (सीधे) रास्ते से रोक दिए गए हैं, और अल्लाह जिसको गुमराह कर दे उसको कोई राह बताने वाला नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر (بھی) کیا جو (خدا) ہر شخص کے اعمال پر مطلع ہو اور ان لوگوں کے شرکاء برابر ہو سکتے ہیں اور ان لوگوں نے خدا کے لیے شرکاء تجویز کیے ہیں آپ کہیئے کہ (ذرا) ان (شرکاء) کا نام تو لو کیا تم اللہ تعالیٰ کو ایسی بات کی خبر دیتے ہو کہ دنیا (بھر) میں (اس کے وجود) کی خبر اللہ کو نہ ہو یا محض ظاہری لفظ کے اعتبار سے ان کو شریک کہتے ہو بلکہ کافروں کو اپنے مغالطے کی باتیں مرغوب معلوم ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے یہ لوگ راہ حق سے محروم رہ گئے ہیں اور جس کو خدا تعالیٰ گمراہی میں رکھے اس کا کوئی راہ پر لانے والا نہیں۔ (1) (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا وہ جو ہر نفس پر نگران ہے جو اس نے کمایا اور انہوں نے اللہ کے شریک بنا لیے۔ ان سے پوچھیں کہ ان کے نام بتلاؤیا کیا تم اللہ کو اس چیز کی خبر دیتے ہو جسے وہ زمین میں نہیں جانتا یا ویسے ہی کہہ رہے ہو بلکہ جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے ان کا مکر خوشنمابنا دیا گیا ہے اور وہ صحیح راستے سے روک دیے گئے اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ “ (٣٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا وہ جو ایک ایک متنفس کی کمائی پر نظر رکھتا ہے (اس کے مقابلے میں یہ جسارتیں کی جا رہی ہیں کہ ) لوگوں نے اس کے کچھ شریک ٹھہرا رکھے ہیں ؟ اے نبی ؐ ۔۔۔ ان سے کہو (اگر واقعی وہ خدا کے اپنے بنائے ہوئے شریک ہیں تو ) ذرا ان کے نام لو کہ وہ کون ہیں ؟ ۔۔۔ کیا تم اللہ کو ایک نئی بات کی خبر دے رہے ہو ، جسے وہ اپنی زمین میں نہیں جانتا ؟ یا تم لوگ بس یونہی جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہو ؟ حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کیا ہے ان کے لئے ان کی مکاریاں خوشنما بنا دی گئی ہیں اور وہ راہ راست سے روک دئیے گئے ہیں ، پھر جس کو اللہ گمراہی میں پھینک دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو ذات ہر شخص کے اعمال پر مطع ہو کیا اس کے برابر وہ ہوسکتا ہے جس کی یہ صفت نہ ہو۔ لوگوں نے اللہ کیلئے شریک تجویز کرلیے آپ فرما دیجئے کہ تم ان کے نام لو کیا تم اللہ کو اس چیز کی خبر دیتے ہو جسے وہ زمین میں نہیں جانتا یا محض ظاہری لفظ کے اعتبار سے۔ بلکہ کافروں کیلئے ان کا مکر مزین کردیا گیا اور وہ لوگ راستہ سے روک دئیے گئے۔ اور اللہ جسے گمراہ کرے سو اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا جو لیے کھڑا ہے ہر کسی کے سر پر جو کچھ اس نے کیا ہے اور مقرر کرتے ہیں اللہ کے لیے شریک کہہ ان کا نام لو یا اللہ کو بتلاتے ہو جو وہ نہیں جانتا زمین میں یا کرتے ہو اوپر ہی اوپر باتیں یہ نہیں بلکہ بھلے سجھا دیے ہیں منکروں کو ان کے فریب اور وہ روک دیئے گئے ہیں راہ سے اور جس کو گمراہ کرے اللہ سو کوئی نہیں اس کو بتانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا وہ جو ہر متنفس کے کئے سے با خبر ہے کیا وہ ان شرکاء کے برابر ہوسکتا ہے جن کو اپنی بھی خبر نہیں اور ان کافروں نے اللہ کے ساتھ شریک مقرر کر رکھے ہیں آپ ان سے فرمایئے کہ تم ان شرکاء کے نام تو لو کیا تم خدا کو وہ چیزیں بتانا چاہتے ہو جن کو وہ کہیں روئے زمین پر نہیں پاتا یا محض ظاہری طور پر ان کو شریک کہتے ہو بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کافروں کا مکرو فریب ان کی نظر میں خوشنما کردیا گیا ہے اور وہ راہ راست سے روک دیئے گئے ہیں اور جس کو خدا بےراہ رکھے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں