Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 38

سورة الرعد

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلًا مِّنۡ قَبۡلِکَ وَ جَعَلۡنَا لَہُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ ذُرِّیَّۃً ؕ وَ مَا کَانَ لِرَسُوۡلٍ اَنۡ یَّاۡتِیَ بِاٰیَۃٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ لِکُلِّ اَجَلٍ کِتَابٌ ﴿۳۸﴾

And We have already sent messengers before you and assigned to them wives and descendants. And it was not for a messenger to come with a sign except by permission of Allah . For every term is a decree.

ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا کسی رسول سے نہیں ہو سکتا کہ کوئی نشانی بغیر اللہ کی اجازت کے لے آئے ہر مقررہ وعدے کی ایک لکھت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
رُسُلًا
کئی رسولوں کو
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لئے
اَزۡوَاجًا
بیویاں
وَّ ذُرِّیَّۃً
اور اولاد
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا (ممکن)
لِرَسُوۡلٍ
کسی رسول کے لئے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَ
وہ لے آئے
بِاٰیَۃٍ
کوئی نشانی
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ کے اذن سے
لِکُلِّ اَجَلٍ
ہر مدت کے لیے
کِتَابٌ
ایک کتاب ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَا
بھیجے ہم نے
رُسُلًا
بہت سے رسول
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
وَجَعَلۡنَا
اور بنائیں ہم نے
لَہُمۡ
ان کی
اَزۡوَاجًا
بیویاں
وَّ ذُرِّیَّۃً
اور اولادیں
وَمَا
اور نہیں
کَانَ
تھا (ممکن)
لِرَسُوۡلٍ
کسی رسول کے لیے
اَنۡ
یہ کہ
یَّاۡتِیَ
لے آتا
بِاٰیَۃٍ
کوئی معجزہ
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی اجازت سے
لِکُلِّ
ہر ایک کے لیے
اَجَلٍ
وقت
کِتَابٌ
ایک کتاب
Translated by

Juna Garhi

And We have already sent messengers before you and assigned to them wives and descendants. And it was not for a messenger to come with a sign except by permission of Allah . For every term is a decree.

ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں والا بنایا تھا کسی رسول سے نہیں ہو سکتا کہ کوئی نشانی بغیر اللہ کی اجازت کے لے آئے ہر مقررہ وعدے کی ایک لکھت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے پہلے ہم نے بہت سے رسول بھیجے۔ اور انھیں ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا۔ اور کسی رسول میں یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ لا دکھاتا۔ ہر دور کے لئے ایک کتاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے اورہم نے ان کی بیویاں اور اولادیں بنائی تھیں اور کسی رسول کے لیے ممکن نہیں تھاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی اجازت کے بغیرکوئی معجزہ لے آتا، ہروقت کے لیے ایک کتاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have sent messengers before you, and gave them wives and children. And it is not for a messenger to bring a sign without the will of Allah. For every time there is something prescribed.

اور بھیج چکے ہیں ہم کتنے رسول تجھ سے پہلے اور ہم نے دی تھیں ان کو جوروئیں اور اولاد اور نہیں ہوا کسی رسول سے کہ وہ لے آئے کوئی نشانی مگر اللہ کے اذن سے ہر ایک وعدہ ہے لکھا ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بھیجا رسولوں کو آپ سے پہلے بھی اور ہم نے بنائیں ان کے لیے بیویاں بھی اور اولاد بھی اور کسی رسول کے لیے ممکن نہیں تھا کہ وہ کوئی نشانی (معجزہ) لے آتا مگر اللہ کے اذن سے۔ ہر شے کے لیے ایک مقرر وقت لکھا ہوا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We indeed sent many Messengers before you and We gave them wives and children; and no Messenger had the power to produce a miraculous sign except by the command of Allah. Every age has its own (revealed) Book.

تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ان کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا ۔ 56 اور کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود لا دکھاتا ۔ 57 ہر دَور کے لیے ایک کتاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ ہم نے تم سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے ہیں اور انہیں بیوی بچے بھی عطا فرمائے ہیں ، اور کسی رسول کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ کوئی ایک آیت بھی اللہ کے حکم کے بغیر لاسکے ۔ ہر زمانے کے لیے الگ کتاب دی گئی ہے ۔ ( ٣٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بیشک ہم نے تجھ سے پہلے کئی پیغمبر بھیجے اور ہم نے ان کو بیبیاں اور اولاد دیں 12 اور کسی پیغمبر سے یہ نہیں ہوسکا کہ کوئی نشانی دکھلائے مگر خدا تعالیٰ کے حکم سے 1 ہر چیز کی معیاد لکھی ہوئی ہے (ہر کام کی مذمت 2 مقرر ہے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد بھی دی اور کسی پیغمبر کے اختیار میں یہ بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی آیات (نشانی) لائے ہر زمانے کے مناسب (خاص خاص) احکام ہوتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے تھے۔ ہم نے ان کو بیوی بچوں سے نوازا تھا اور کسی رسول کے اختیار میں نہیں ہے کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر کوئی ایک معجزہ بھی لاسکے۔ ہر زمانہ کے مناسب خاص خاص احکام ہوتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔ اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی ۔اور کسی پیغمبر کے اختیار کی بات نہ تھی کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضا (کتاب میں) مرقوم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We sent apostles before thee and We made for them wives and progeny and it is not for an apostle to Produce a verse except by the command of Allah; for everv time there is a Book.

اور بالیقین آپ سے قبل ہم نے پیغمبر بھیجے اور ان کے لئے بیویاں اور بچے بھی رکھے ۔ اور کسی رسول کے بس میں یہ نہیں کہ ایک آیت بھی بغیر اللہ کے حکم کے لاسکے ۔ ہر زمانہ کے لئے ایک کتاب ہوتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی رسول بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد بھی عطا فرمائیں اور کسی رسول کے اختیار میں یہ نہیں کہ وہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی لاسکے ۔ ( ہر چیز کیلئے ایک وقت اور ) ہر وقت کیلئے ایک نوشتہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورواقعی بات یہ ہے کہ ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیجے اور انہیں بیویاں اوراولاد بھی عطافرمائیںاور کسی رسول کے اختیار میںنہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم کے بغیر ایک آیت بھی لاسکے ہرزمانے کے لیے ( خاص ) احکامات ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

( اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے اور ان کی بیبیاں اور اولاد بھی تھی، اور کسی پیغمبر کے اختیار کی بات نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے، ہر حکم لوح محفوظ میں درج ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے بھی بھیجے (اے پیغمبر ! ) بہت سے رسول (اپنے اپنے وقتوں میں) ان کو ہم نے بیویوں والا بھی بنایا اور انھیں اولادیں بھی عطا کیں اور کسی پیغمبر کے بس (و اختیار) میں نہیں، کہ وہ ازخود کوئی معجزہ لا دکھائے مگر اللہ ہی کے اذن (و حکم) سے، اور ہر دور کے لئے ایک کتاب ہوئی ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پہلے ہم نے بہت سے رسول بھیجے اور انہیں ہم نے بیویاں اور اولاددی اور کسی رسول میں طاقت نہ تھی کہ اللہ کے حکم کے بغیرکوئی معجزہ لا دکھاتا ، ہر کام کا مقرروقت لکھا ہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور ان کے لیے بیبیاں ( ف۱۰۵ ) اور بچے کیے اور کسی رسول کا کام نہیں کہ کوئی نشانی لے آئے مگر اللہ کے حکم سے ، ہر وعدہ کی ایک لکھت ہے ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے رسول! ) بیشک ہم نے آپ سے پہلے ( بہت سے ) پیغمبروں کو بھیجا اور ہم نے ان کے لئے بیویاں ( بھی ) بنائیں اور اولاد ( بھی ) ، اور کسی رسول کا یہ کام نہیں کہ وہ نشانی لے آئے مگر اﷲ کے حکم سے ، ہر ایک میعاد کے لئے ایک نوشتہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے ہیں اور ان کے لئے بیوی بچے قرار دیئے اور کسی رسول کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی معجزہ پیش کرے ہر وقت کے لیے ایک کتاب ( نوشتہ ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We did send messengers before thee, and appointed for them wives and children: and it was never the part of a messenger to bring a sign except as Allah permitted (or commanded). For each period is a Book (revealed).

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent Messengers before you (Muhammad) and gave them wives and offspring. No Messenger was to show miracles without the permission of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We sent Messengers before you, and made for them wives and offspring. And it was not for a Messenger to bring a sign except by Allah's leave. (For) every matter there is a decree (from Allah).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We sent apostles before you and gave them wives and children, and it is not in (the power of) an apostle to bring a sign except by Allah's permission; for every term there is an appointment.

Translated by

William Pickthall

And verily We sent messengers (to mankind) before thee, and We appointed for them wives and offspring, and it was not (given) to any messenger that he should bring a portent save by Allah's leave. For everything there is a time prescribed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने आपसे पहले कितने रसूल भेजे और हमने उनको बीवियाँ और औलाद अता कीं, और किसी रसूल के लिए यह मुमकिन नहीं कि वह अल्लाह की इजाज़त के बग़ैर कोई निशानी ले आए, हर एक वादा लिखा हुआ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے یقینا آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے اور ہم نے ان کو بی بیاں اور بچے بھی دیئے اور کسی پیغمبر کے اختیار میں یہ امر نہیں کہ ایک آیت (7) بھی بدون خدا کیے حکم کے لا سکے ہر زمانے کے مناسب خاص خاص احکام ہوتے ہیں۔ (38)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے کئی رسول آپ سے پہلے بھیجے اور ان کی بیویاں اور بچے بنائے اور کسی رسول کے لیے ممکن نہ تھا کہ وہ کوئی نشانی لے آتا مگر اللہ کی اجازت سے۔ ہر مقررہ وعدے کے لیے لکھا ہوا ہے۔ “ (٣٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ان کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا اور کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر کوئی نشانی خود دکھاتا۔ ہر دور کے لئے ایک کتاب ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یقینا ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے اور ہم نے ان کو بیویاں دیں اور ذریت بھی۔ اور کسی رسول کو یہ قدرت حاصل نہیں کہ کوئی آیت لے آئے الا یہ کہ اللہ کا حکم ہو۔ ہر زمانہ کیلئے لکھے ہوئے احکام ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بھیج چکے ہیں ہم کتنے رسول تجھ سے پہلے اور ہم نے دی تھیں ان کو جو روئیں اور اولاد اور نہیں ہوا کسی رسول سے کہ وہ لے آئے کوئی نشانی مگر اللہ کے اذن سے ہر ایک وعدہ ہے لکھا ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے یقینا آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے تھے اور ان کو بیویاں بھی دی تھیں اور اولاد بھی اور کسی رسول کے اختیار میں یہ بات نہ تھی کہ وہ حکم الٰہی کے بغیر کوئی نشانی لاسکے ہر وقت کے مناسب ایک حکم لکھا ہوا ہے