Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 42

سورة الرعد

وَ قَدۡ مَکَرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَلِلّٰہِ الۡمَکۡرُ جَمِیۡعًا ؕ یَعۡلَمُ مَا تَکۡسِبُ کُلُّ نَفۡسٍ ؕ وَ سَیَعۡلَمُ الۡکُفّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَی الدَّارِ ﴿۴۲﴾

And those before them had plotted, but to Allah belongs the plan entirely. He knows what every soul earns, and the disbelievers will know for whom is the final home.

ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں ، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے کافروں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ ( اس ) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَدۡ
اور تحقیق
مَکَرَ
چال چلی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَلِلّٰہِ
تو اللہ ہی کے لئے ہے
الۡمَکۡرُ
تدبیر
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
تَکۡسِبُ
کمائی کرتا ہے
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
شخص
وَسَیَعۡلَمُ
اور عنقریب جان لیں گے
الۡکُفّٰرُ
کفار
لِمَنۡ
کس کے لئے
عُقۡبَی
انجام ہے
الدَّارِ
آخرت کے ) گھر کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَدۡ
اور بلاشبہ
مَکَرَ
تدبیر کی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَلِلّٰہِ
تو اللہ کے لیے ہے
الۡمَکۡرُ
تدبیر
جَمِیۡعًا
ساری کی ساری
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو کچھ
تَکۡسِبُ
کماتا ہے
کُلُّ
ہر
نَفۡسٍ
شخص
وَسَیَعۡلَمُ
اور جلد ہی جان لیں گے
الۡکُفّٰرُ
کافر
لِمَنۡ
کس کے لیے
عُقۡبَی
اچھا انجام
الدَّارِ
گھر کا
Translated by

Juna Garhi

And those before them had plotted, but to Allah belongs the plan entirely. He knows what every soul earns, and the disbelievers will know for whom is the final home.

ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں ، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے کافروں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ ( اس ) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی بڑی چالیں چل چکے ہیں مگر چال تو پوری کی پوری اللہ کے پاس ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہر متنفس کیا کچھ کر رہا ہے اور جلد ہی کافروں کو معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ وہ لوگ بھی تدبیریں کرچکے جوان سے پہلے تھے سواصل تدبیرساری کی ساری اﷲ تعالیٰ کے پاس ہی ہے ،وہ جانتاہے جو بھی ہرشخص کماتاہے اورجلدہی کافر جان لیں گے کہ کس کے لیے اس گھرکااچھاانجام ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those before them did devise plans, but Allah&s are the plans altogether. He knows what every soul earns. And the disbelievers will soon know for whom is the ulti¬mate abode.

اور فریب کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے، سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریب، جانتا ہے جو کچھ کماتا ہے ہر ایک جی، اور اب معلوم کئے لیتے ہیں کافر کہ کس کا ہوتا ہے پچھلا گھر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی بڑی چالیں چلی تھیں لیکن ساری کی ساری تدبیریں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں وہ جانتا ہے ہر جان جو کچھ کماتی ہے۔ اور عنقریب معلوم ہوجائے گا ان کافروں کو کہ دار آخرت کی کامیابی کس کے لیے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who lived before them also devised many a plot, but the master plot rests with Allah. He knows what everyone does. The deniers of the truth will soon come to know whose end is good.

اِن سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں 61 ، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے ، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، چالیں انہوں نے بھی چلی تھیں ، لیکن چال تو تمام تر اللہ ہی کی چلتی ہے ۔ کوئی بھی شخص جو کچھ کرتا ہے ، سب اسے معلوم ہے ، اور کافروں کو عنقریب پتہ لگ جائے گا کہ ا صلی وطن کا نیک انجام کس کے حصے میں آتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان مکہ کے کافروں سے پہلے جو لوگ گزرے 7 ہیں انہوں نے بھی اپنے اپنے پیغمبروں سے مکر اور فریب کئے ہیں لیکن سارا (اور فریب اللہ کے ختیار میں ہے وہ تو ہر شخص کو جو کر رہا ہے اس کو جانتا ہے اور اب قریب ہیں کافر لوگ یہ جان لیں گے کس کا انجام پھا ہوتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ان سے پہلے (کافر) لوگوں نے تدبیریں کیں سو سب تدبیر تو اللہ ہی کے ہے۔ ہر شخص جو کچھ کررہا ہے وہ (اللہ) اسے جانتے ہیں اور کافروں کو بھی جلد معلوم ہوجائے گا کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ ان سے پہلے گذر چکے ہیں انہوں نے ساری چالیں چلیں۔ مگر اصل داؤں تو اللہ کے پاس ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کون کیا کر رہا ہے اور کفار کو بھی بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ عاقبت کا انجام کس کے لئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب الله ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر جلد معلوم کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس کے لیے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of a surety there plotted those before them; but unto Allah belongeth the plotting entirely. He knoweth that which each soul earneth. And anon will the infidels know for whom is the happy ending of the Abode.

اور ان کے قبل والے بھی (بڑی بڑی) چالیں چل چکے ہیں حالانکہ تدبیر تمام تر اللہ ہی کی ہے ۔ وہی جانتا ہے کہ ہر شخص کیا کچھ کرتا رہتا ہے اور کافروں کو ابھی علم ہوا جاتا ہے کہ آخرت کی خوش انجامی کس کے لئے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو ان سے پہلے گذرے ، انہوں نے بھی چالیں چلیں ، لیکن چالیں سب اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ ہر جان جو کچھ کرتی ہے ، اس کو وہ جانتا ہے اور یہ کافر جلد جان لیں گے کہ دارِ آخرت کی کامیابی کی کیلئے ہے؟

Translated by

Mufti Naeem

اوران سے پہلے والے لوگوں نے ( بہت سی ) چالیں چلی تھیں پس تمام چال تو اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ۔ وہ سب کچھ جانتا ہے جو ( ہر ) شخص کرتا ہے ۔ اور کافروں کو بہت جلد معلوم ہوجائیگاکہ آخرت کا بھلا انجام کن کے لیے ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی بہتیری چالیں چلتے رہے ہیں، سو سب تدبیر اللہ کے ہی ہاتھ میں ہے۔ ہر شخص جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے اور کافر جلد معلوم کرلیں گے کہ عابقت کا گھر کس کا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کی چال بازیوں سے نہ گبھرانا کہ) یقینا ان سے پہلے کے لوگ بھی بڑی چالیں چل چکے ہیں، (مگر وہ حق کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے، کہ) سب چالیں (اور ان کی کارگری تو) اللہ ہی کے قبضہ قدرت و اختیار میں ہے، وہی جانتا ہے اس سب کو جو کماتا ہے ہر شخص اور کافر لوگ عنقریب خود ہی جان لیں گے کہ کس کے لئے ہے اچھا انجام اس جہان کا،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ان سے پہلے گزرچکے ہیں وہ بھی بڑی چالیں چل چکے ہیں مگر چال توپوری کی پوری اللہ کے پاس ہے وہ جانتا ہے کہ ہرشخص کیا کچھ کر رہا ہے اور جلد ہی کافروں کو معلوم ہو جائے گاکہ دارآخرت ( یعنی جنت ) کس کے لئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان سے اگلے ( ف۱۱۵ ) فریب کرچکے ہیں تو ساری خفیہ تدبیر کا مالک تو اللہ ہی ہے ( ف۱۱٦ ) جانتا ہے جو کچھ کوئی جان کمائے ( ف۱۱۷ ) اور اب جاننا چاہتے ہیں کافر ، کسے ملتا ہے پچھلا گھر ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ان لوگوں نے بھی مکر و فریب کیا تھا جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو ان سب تدبیروں کو توڑنا ( بھی ) اﷲ کے اختیار میں ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے جو کچھ ہر شخص کما رہا ہے ، اور کفّار جلد ہی جان لیں گے کہ آخرت کا گھر کس کے لئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں انہوں نے بڑی مخفی تدبیریں کیں سو ہر قسم کی تدبیریں اور ترکیبیں اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہیں وہی جانتا ہے کہ ہر شخص کیا کمائی کر رہا ہے اور بہت جلد کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ اس گھر کا انجام ( بخیر ) کس کا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those before them did (also) devise plots; but in all things the master-planning is Allah's He knoweth the doings of every soul: and soon will the Unbelievers know who gets home in the end.

Translated by

Muhammad Sarwar

Certain people who lived before plotted evil plans but God is the Master of all plans. He knows what every soul does. The unbelievers will soon learn who will achieve the blissful end.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, those before them did devise plots, but all planning is Allah's. He knows what every person earns, and the disbelievers will know who gets the good end (final destination).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those before them did indeed make plans, but all planning is Allah's; He knows what every soul earns, and the unbelievers shall come to know for whom is the (better) issue of the abode.

Translated by

William Pickthall

Those who were before them plotted; but all plotting is Allah's. He knoweth that which each soul earneth. The disbelievers will come to know for whom will be the sequel of the (heavenly) Home.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो उनसे पहले थे उन्होंने भी तदबीरें कीं मगर तमाम तदबीरें अल्लाह के इख़्तियार में हैं, वह जानता है कि हर एक क्या कर रहा है और मुनकिरीन जल्द जान लेंगे कि आख़िरत का घर किसके लिए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان سے پہلے جو (کافر) لوگ ہوچکے ہیں انہوں نے تدبیریں کیں سو اصل تدبیر تو خدا ہی کی ہے (1) اس کو سب خبر رہتی ہے جو شخص جو بھی کرتا ہے اور ان کفار کو ابھی معلوم ہوا جاتا ہے کہ اس عالم میں نیک انجامی کس کے حصے میں ہے۔ (2) (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلا شبہ ان لوگوں نے تدبیریں کیں جو ان سے پہلے تھے، اصل تدبیر تو اللہ ہی کی ہے، وہ جانتا ہے جو کچھ ہر شخص کر رہا ہے اور کافر عنقریب جان لیں گے کہ آخرت کا گھر کس کے لیے اچھا ہے۔ “ (٤٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے جو لوگ ہو گزرے ہیں وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں ، مگر اصل فیصلہ کن چال تو پوری کی پوری اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کون کیا کچھ کمائی کر رہا ہے ، اور عنقریب یہ منکرین حق دیکھ لیں گے کہ انجام کس کا بخیر ہوتا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے مکر کیا سو اللہ ہی کیلئے ہے اصل تدبیر۔ جو بھی کوئی شخص عمل کرتا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر عنقریب جان لیں گے کہ بعد میں آنے والے گھر کا اچھا انجام کس کیلئے ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور فریب کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب فریبجانتا ہے جو کچھ کماتا ہے ہر ایک جی اور اب معلوم کیے لیتے ہیں کافر کہ کس کا ہوتا ہے پچھلا گھر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ان کفار مکہ سے پہلے ہوئے ہیں وہ بھی فریب آمیز تدبیریں کرچکے ہیں لیکن سب تدبیریں اللہ ہی کے ہاتھ میں ہر شخص جو کچھ کرتا ہے خدا اس کے کئے کو جانتا ہے اور ان کافروں کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ اس عالم میں کس کا انجام بخیر ہے