Surat ur Raad

Surah: 13

Verse: 8

سورة الرعد

اَللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا تَحۡمِلُ کُلُّ اُنۡثٰی وَ مَا تَغِیۡضُ الۡاَرۡحَامُ وَ مَا تَزۡدَادُ ؕ وَ کُلُّ شَیۡءٍ عِنۡدَہٗ بِمِقۡدَارٍ ﴿۸﴾

Allah knows what every female carries and what the wombs lose [prematurely] or exceed. And everything with Him is by due measure.

مادہ اپنے شکم میں جو کچھ رکھتی ہے اسے اللہ تعالٰی بخوبی جانتا ہے اور پیٹ کا گھٹنا بڑھنا بھی ہرچیز اس کے پاس اندازے سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
تَحۡمِلُ
اٹھاتی ہے
کُلُّ
ہر
اُنۡثٰی
مادہ
وَمَا
اور جو کچھ
تَغِیۡضُ
کمی کرتے ہیں
الۡاَرۡحَامُ
رحم
وَمَا
اور جو کچھ
تَزۡدَادُ
وہ زیادہ کرتے ہیں
وَکُلُّ
اور ہر
شَیۡءٍ
چیز
عِنۡدَہٗ
اس کے پاس
بِمِقۡدَارٍ
ساتھ ایک اندازے کے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جو کچھ
تَحۡمِلُ
اٹھاتی ہے
کُلُّ
ہر
اُنۡثٰی
مادہ
وَمَا
اور جو کچھ
تَغِیۡضُ
کم کرتے ہیں
الۡاَرۡحَامُ
رحم
وَمَا
اور جو
تَزۡدَادُ
زیادہ کرتے ہیں
وَکُلُّ شَیۡءٍ
اور ہر چیز
عِنۡدَہٗ
اس کے یہاں
بِمِقۡدَارٍ
ایک اندازے سے ہے
Translated by

Juna Garhi

Allah knows what every female carries and what the wombs lose [prematurely] or exceed. And everything with Him is by due measure.

مادہ اپنے شکم میں جو کچھ رکھتی ہے اسے اللہ تعالٰی بخوبی جانتا ہے اور پیٹ کا گھٹنا بڑھنا بھی ہرچیز اس کے پاس اندازے سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تو وہ ہے کہ ہر ایک مادہ جو کچھ اپنے پیٹ میں اٹھائے ہوئے ہے اسے جانتا ہے اور جو کچھ ان کے پیٹوں میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اور اس کے ہاں ہر چیز کی ایک مقدار مقرر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ جانتاہے جوکچھ ہرمادہ اُٹھاتی ہے اور جوکچھ رحم کم کرتے ہیں اورجو وہ زیادہ کرتے ہیں اور ہر چیزاُس کے یہاں ایک اندازے سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah knows what every female carries and what the wombs decrease or increase. And everything has measure with Him:

اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ اور جو سکڑتے ہیں پیٹ اور بڑھتے ہیں اور ہر چیز کا اس کے یہاں اندازہ ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ خوب جانتا ہے کہ ہر مادہ کیا اٹھائے ہوئے ہے اور (وہ جانتا ہے) جس قدر رحم سکڑتے ہیں یا بڑھتے ہیں اور ہرچیز اس کے ہاں اندازے کے مطابق ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah knows what every female bears; and what the wombs fall short of (in gestation), and what they may add. With Him everything is in a fixed measure.

اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے ۔ جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر رہتا ہے ۔ 17 ہر چیز کے لیے اس کے ہاں ایک مقدار مقرر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس کسی مادہ کو جو حمل ہوتا ہے ، اللہ اس کو بھی جانتا ہے ، اور ماؤں کے رحم میں جو کوئی کمی بیشی ہوتی ہے اس کو بھی ، ( ١٤ ) اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ جانتا ہے ہر مادہ جو اپنے پیٹ میں اٹھائے ہوئے ہے اور پیٹ جو گھٹتے بڑھتے ہیں 9 اور اس نے ہر چیز کا اندازہ باندھ رکھا ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی خبر رہتی ہے جو کسی عورت کو حمل رہتا ہے اور جو کچھ (ماں کے) پیٹ کے اندر کمی اور بیشی ہوتی ہے اور ہر شے اس کے نزدیک ایک اندازے سے (مقرر) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اس حمل سے واقف ہے جو رحم میں ہوتا ہے اور جو کچھ رحم میں سکڑتا اور بڑھتا ہے اور اس کے ہاں ہر چیز ایک مقدار کے مطابق ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah knoweth that which each female beareth and that which the wombs want and that which they exceed, and with Him everything is in due measure:

اللہ کو علم رہتا ہے اس کا جو کچھ کسی عورت کے حمل میں ہوتا ہے اور جو کچھ (عورتوں کے) رحم میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور ہر شے اس کے نزدیک ایک متعین اندازہ ہی سے ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی جانتا ہے ہر مادہ کے حمل کو اور جو کچھ رحمتوں میں گھٹتا اور بڑھتا ہے اس کو بھی اور ہر چیز اس کے ہاں ایک اندازہ کے مطابق ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہر مادہ ( اپنے ہیئت میں ) جو کچھ اٹھائے رکھتی ہے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور ( ماؤں ) کے رحموں میں جو کچھ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اسے ( بھی ) جانتا ہے اور اس کے نزدیک ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ہی اس بچہ سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے۔ پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی واقف ہے۔ اور ہر چیز کا اس کے پاس ایک اندازہ مقرر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ خوب جانتا ہے اس حمل کو جو کہ ہر مادہ کو رہتا ہے، اور وہی پوری طرح باخبر ہے اس کمی بیشی سے جو کہ رحموں کے اندر ہوتی رہتی ہے، اور ہر چیز اس کے یہاں ایک خاص اندازہ پر ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی جانتا ہےجو کچھ ہرمونث ( اپنے پیٹ میں ) اٹھائے پھرتی ہے اور رحموں میں جو کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور اس کے ہاں ہرچیزکی مقدارمقررہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ جانتا ہے جو کچھ کسی مادہ کے پیٹ میں ہے ( ف۲۵ ) اور پیٹ جو کچھ گھٹتے بڑھتے ہیں ( ف۲٦ ) اور ہر چیز اس کے پاس ایک اندازے سے ہے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ جانتا ہے جو کچھ ہر مادہ اپنے پیٹ میں اٹھاتی ہے اور رحم جس قدر سکڑتے اور جس قدر بڑھتے ہیں ، اور ہر چیز اس کے ہاں مقرر حد کے ساتھ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی جانتا ہے کہ ہر عورت ( اپنے پیٹ میں ) کیا اٹھائے پھرتی ہے؟ اور اس کو بھی ( جانتا ہے ) جو کچھ رحموں میں کمی یا بیشی ہوتی رہتی ہے اور اس کے نزدیک ہر چیز کی ایک مقدار مقرر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah doth know what every female (womb) doth bear, by how much the wombs fall short (of their time or number) or do exceed. Every single thing is before His sight, in (due) proportion.

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows well what every female conceives. He knows what the wombs spoil and dispose of. In His plans everything has been designed proportionately.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah knows what every female bears, and by how much the wombs fall short (of their time or number) or exceed. Everything with Him is in (due) proportion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah knows what every female bears, and that of which the wombs fall short of completion and that in which they increase; and there is a measure with Him of everything.

Translated by

William Pickthall

Allah knoweth that which every female beareth and that which the wombs absorb and that which they grow. And everything with Him is measured.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह जानता है हर मादा के हमल को और जो कुछ रिहमों में घटता और बढ़ता है उसको भी, और हर चीज़ का उसके यहाँ एक अंदाज़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کو سب کی خبر رہتی ہے جو کچھ کسی عورت کو حمل رہتا ہے (2) اور جو کچھ رحم میں کمی بیشی ہوتی ہے (3) اور ہر شے اللہ کے نزدیک ایک خاص انداز سے (مقرر) ہے۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ جانتا ہے جو ہر مادہ اٹھائے ہوئے ہے اور رحم جو کچھ کم کرتے ہیں اور جو زیادہ کرتے ہیں اور اس کے ہاں ہر چیز کا اندازہ مقرر ہے۔ “ (٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ایک ایک حاملہ کے پیٹ سے واقف ہے ، جو کچھ اس میں بنتا ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ اس میں کمی یا بیشی ہوتی ہے اس سے بھی وہ باخبر رہتا ہے۔ ہر چیز کے لئے اس کے ہاں ایک مقدار مقرر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ جانتا ہے جو کوئی کسی عورت کو حمل ہوتا ہے اور جو کچھ رحم میں کمی اور بیشی ہوتی ہے۔ اور ہر چیز اللہ کے نزدیک ایک خاص مقدار کے ساتھ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ جانتا ہے جو پیٹ میں رکھتی ہے ہر مادہ اور جو سکڑتے ہیں پیٹ اور بڑھتے ہیں اور ہر چیز کا اس کے یہاں اندازہ ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہر مادہ جو پیٹ میں اٹھائے ہوئے ہے اے خدا خوب جانتا ہے اور رحم میں جو کمی اور بیشی ہوتی ہے اسکو بھی خدا خوف جانتا ہے اور خدا کے ہاں ہر چیز کا اک اندازہ ہے