Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 23

سورة إبراهيم

وَ اُدۡخِلَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ ؕ تَحِیَّتُہُمۡ فِیۡہَا سَلٰمٌ ﴿۲۳﴾

And those who believed and did righteous deeds will be admitted to gardens beneath which rivers flow, abiding eternally therein by permission of their Lord; and their greeting therein will be, "Peace!"

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ان جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں انہیں ہمیشگی ہوگی اپنے رب کے حکم سے جہاں ان کا خیر مقدم سلام سے ہوگا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاُدۡخِلَ
اور داخل کئے جائیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
بِاِذۡنِ
اذن سے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے
تَحِیَّتُہُمۡ
دعائے ملا قات ان کی
فِیۡہَا
ان میں
سَلٰمٌ
سلام (ہوگا)
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاُدۡخِلَ
اور داخل کیا جائے گا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
وَعَمِلُوا
اور کی ہیں جنہوں نے
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں
جَنّٰتٍ
باغوں میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اس میں
بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ
اپنے رب کے حکم سے
تَحِیَّتُہُمۡ
آپس کی دعا ان کی
فِیۡہَا
اس میں
سَلٰمٌ
سلام ہو گی
Translated by

Juna Garhi

And those who believed and did righteous deeds will be admitted to gardens beneath which rivers flow, abiding eternally therein by permission of their Lord; and their greeting therein will be, "Peace!"

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ان جنتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے چشمے جاری ہیں جہاں انہیں ہمیشگی ہوگی اپنے رب کے حکم سے جہاں ان کا خیر مقدم سلام سے ہوگا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انھیں ایسے باغوں میں داخل کیا جائے گا جن میں نہریں بہ رہی ہیں وہ اللہ کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہاں ان کی دعائے ملاقات سلام ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو لوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کی ہیں انہیں ایسے باغوں میں داخل کیاجائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ اپنے رب کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، ان کی آپس کی دُعااس میں سلام ہوگی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who believed and did good deeds shall be ad¬mitted to Gardens beneath which rivers flow, living there for ever by the will of Allah. There they shall greet each other with |"Salmi&

اور داخل کئے گئے جو لوگ ایمان لائے تھے اور کام کئے تھے نیک باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اپنے رب کے حکم سے ان کی ملاقات ہے وہاں سلام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور داخل کیے جائیں گے وہ لوگ جو ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہوں گے ایسے باغات میں جن کے نیچے ندیاں بہتی ہوں گی وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش اپنے رب کے حکم سے۔ وہاں ان کی ملاقات کی دعا (ایک دوسرے پر) سلام ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

بخلاف اس کے جو لوگ دنیا میں ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ وہاں وہ اپنے رب کے اِذن سے ہمیشہ رہیں گے ، اور وہاں ان کا استقبال سلامتی کی مبارکباد سے ہوگا ۔ 33

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ ایمان لائے تھے ، اور انہوں نے نیک عمل کیے تھے ، انہیں ایسے باغات میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، اپنے پروردگار کے حکم سے وہ ان ( باغوں ) میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کا استقبال سلام سے کریں گے ۔ ( ١٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے وہ بہشت کے باغوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی وہ اپنے مالک کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہیں گے 15 ملاقات ان کی وہاں سلام ہوگی 16

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے ، وہ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کی صاحت سلامت سلام (اسلام علیکم) سے ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کو ایسی جنتوں میں داخل کیا جائے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی جن میں وہ اپنے رب کی توفیق سے ہمیشہ رہیں گے۔ وہاں ان کی دعا ” سلام علیکم “ ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who believed and worked righteous works shall be made to enter Gardens whereunder rivers flow as abiders therein by the command of their Lord, their greeting therein will be: peace!

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ایسے باغوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے نہریں پڑی بہ رہی ہوں گی ان میں وہ اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے اس کے اندر ان کی دعا (آپس میں) سلام ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے بھلے کام کیے ہوں گے ، وہ ایسے باغوں میں اتارے جائیں گے ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ، ان میں وہ اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے اور اس میں ان کی تحیت آپس میں ایک دوسرے پر سلام ہوگی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورجو لوگ ( دنیامیں ) ایمان لائے اور انہو ں نے اچھے اعمال کیے تھے انہیں ایسے باغات میں داخل کیاجائے گاجن کے نیچے نہریںبہہ رہی ہوںگی اوراپنے رب کے حکم سے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ان باغات میں ان کا ( آپس میں ) تحفۂ ملاقات سلام ( یعنی السلام علیکم ) ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی ملاقات کا تحفہ سلام ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) داخل کردیا گیا ہوگا ان لوگوں کو جو (صدقِ دل سے) ایمان لائے ہوں گے، اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ہوں گے، ایسی عظیم الشان جنتوں میں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں، جہاں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا، اپنے رب (رحیم و کریم) کے حکم سے، وہاں ان کے ملتے وقت کی باہمی دعا سلام ہوگی،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ایسے باغوں میں داخل کیا جائے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ اللہ کے حکم سے ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں انکاخیر مقدم سلام سے ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اپنے رب کے حکم سے ، اس میں ان کے ملتے وقت کا اکرام سلام ہے ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ جنتوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ( وہ ) ان میں اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ رہیں گے ، ( ملاقات کے وقت ) اس میں ان کا دعائیہ کلمہ ”سلام“ ہوگا

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے وہ ان بہشتوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور اپنے پروردگار کے حکم سے ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اس میں ان کی باہمی دعا ( بوقت ملاقات ) سلام ہوگا ۔ ( سلامٌ علیکم تم پر سلامتی ہو ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But those who believe and work righteousness will be admitted to gardens beneath which rivers flow,- to dwell therein for aye with the leave of their Lord. Their greeting therein will be: "Peace!"

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteously striving believers will be admitted to the gardens wherein streams flow and they will live therein forever, by the permission of their Lord. Their greeting to each other will be, "Peace be with you."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who believed and did righteous deeds, will be made to enter Gardens under which rivers flow, - to dwell therein for ever (i.e. in Paradise), with the permission of their Lord. Their greeting therein will be: "Salam (peace!)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who believe and do good are made to enter gardens, beneath which rivers flow, to abide in them by their Lord's permission; their greeting therein is, Peace.

Translated by

William Pickthall

And those who believed and did good works are made to enter Gardens underneath which rivers flow, therein abiding by permission of their Lord, their greeting therein: Peace!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग ईमान लाए और जिन्होंने नेक अमल किए वे ऐसे बाग़ों में दाख़िल किए जाएंगे जिनके नीचे नहरें बहती होंगी, उनमें वे अपने रब के हुक्म से हमेशा रहेंगे, वे आपस में एक-दूसरे का इस्तिक़बाल सलाम से करेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے وہ ایسے باغوں میں داخل کئے جاویں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ( اور) وہ ان میں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ( اور) وہاں ان کو سلام اس لفظ سے کیا جائے گا السلام علیکم۔ (23)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے وہ ایسے با غوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں اپنے رب کے اذن سے ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، اس میں ان کا آپس کا تحفہ سلام ہوگا۔ “ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بخلاف اس کے جو لوگ دنیا میں ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ہیں وہ ایسے باغوں میں داخل کئے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ وہاں وہ اپنے رب کے اذن سے ہمیشہ رہیں گے ، اور وہاں ان کا استقبال سلامتی کی مبارکباد سے ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے وہ لوگ ایسے باغوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی اپنے رب کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے ان کا تحیہ ملاقات کے وقت سلام ہوگا۔۔۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور داخل کیے گئے جو لوگ ایمان لائے تھے اور کام کیے تھے نیک باغوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں ان میں اپنے رب کے حکم سے ان کی ملاقات ہے وہاں سلام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کے پابند رہے وہ اپنے رب کے حکم سے ایسے باغوں میں داخل کئے جائیں گے جن باغوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کا تحیہ اور مبارکی سلام ہوگا ،