Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 35

سورة إبراهيم

وَ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہِیۡمُ رَبِّ اجۡعَلۡ ہٰذَا الۡبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجۡنُبۡنِیۡ وَ بَنِیَّ اَنۡ نَّعۡبُدَ الۡاَصۡنَامَ ﴿ؕ۳۵﴾

And [mention, O Muhammad], when Abraham said, "My Lord, make this city [Makkah] secure and keep me and my sons away from worshipping idols.

۔ ( ا براہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو ) جب انہوں نے کہا اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن والا بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے پناہ دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡ
بنادے
ہٰذَا
اس
الۡبَلَدَ
شہر کو
اٰمِنًا
امن والا
وَّاجۡنُبۡنِیۡ
اور بچالے مجھے
وَبَنِیَّ
اور میری اولاد کو
اَنۡ
اس سے )کہ
نَّعۡبُدَ
ہم عبادت کریں
الۡاَصۡنَامَ
بتوں کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہِیۡمُ
ابراہیم نے
رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡ
بنا دیجیے
ہٰذَا
اس
الۡبَلَدَ
شہر کو
اٰمِنًا
امن والا
وَّاجۡنُبۡنِیۡ
اور بچا لیجیے مجھے
وَبَنِیَّ
اور میری اولاد کو
اَنۡ
یہ کہ
نَّعۡبُدَ
ہم عبادت کریں
الۡاَصۡنَامَ
بتوں کی
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], when Abraham said, "My Lord, make this city [Makkah] secure and keep me and my sons away from worshipping idols.

۔ ( ا براہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو ) جب انہوں نے کہا اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن والا بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے پناہ دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یاد کرو) جب ابراہیم نے دعا کی تھی : اے میرے پروردگار ! اس شہر (مکہ) کو پرامن بنا دے اور مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی (اس بات سے) بچائے رکھنا کہ ہم بتوں کی پوجا کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب ابراہیم نے کہا: ’’اے میرے رب!اس شہر کوامن والا بنادیجیے اورمجھے اورمیری اولادکوبچالیجیے کہ ہم بتوں کی عبادت کریں!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Ibrahim said, &My Lord, make this city peace¬ful, and keep me and my children away from worshiping idols.

اور جس وقت کہا ابراہیم نے اے رب کر دے اس شہر کو امن والا اور دور رکھ مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم پوجیں مورتوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب کہا ابراہیم نے کہ اے میرے رب اس شہر (مکہ) کو بنا دے امن کی جگہ اور بچائے رکھ مجھے اور میری اولاد کو اس سے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے دعا کی تھی 46 کہ پروردگار ، اس شہر 47 کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم نے ( اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے ) کہا تھا کہ : یا رب ! اس شہر کو پر امن بنا دیجیے ( ٢٤ ) اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچایے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں ۔ ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے مکہ کے کافرو وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے 8 دعا کی مالک میرے اس شہر کو یعنی مکہ کو امن کی جگہ کر دے اور مجھ کو اور میرے بیٹوں کو بتوں کی پوجا سے بچا رکھ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ابراہیم (علیہ السلام) نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار ! اس شہر کو امن کی جگہ بنادیجئے اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو) جب ابراہیم نے کہا میرے رب اس شہر کو (مکہ مکرمہ کو) امن کی جگہ بنا دیجیے۔ مجھے اور میری اولاد کو اس سے دور رکھئے گا کہ ہم بتوں کی عبادت و بندگی کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Ibrahim said: my Lord! make this City secure and keep me and my sons away from worshipping the idols.

اے میرے پروردگار ان (مورتیوں) نے بہترے آدمیوں کو گمراہ کردیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم نے دعا کی: اے میرے رب! اس سرزمین کو پُر امن بنا اور مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے محفوظ رکھ کہ ہم بتوں کو پوجیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ابراھیم ( علیہ السلام ) نے دعا مانگی اے میرے رب اس شہر ( مکہ ) کو امن والا بنادیجیے اور مجھے میرے بیٹوں کو ( جس طرح اب تک بچا رکھا ہے آئندہ بھی ) بتوں کی عبادت سے بچائے رکھیے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے رب ! اس شہر کو لوگوں کے لیے امن کی جگہ بنا دے مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے (اپنے رب کے حضور) عرض کیا اے میرے پروردگار، بنادے تو اس شہر کو امن کا گہوارہ اور بچائے رکھنا مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی بت پرستی (کی نجاست و لعنت) سے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب ابراہیم نے دعاکی تھی’’اے میرے رب!اس شہر ( مکہ ) کو پر امن بنا دے اور مجھے اور میری اولاد کو بھی بتوں کی عبادت سے بچالے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب ابراہیم نے عرض کی اے میرے رب اس شہر ( ف۸۳ ) کو امان والا کردے ( ف۸٤ ) اور مجھے اور میرے بیٹوں کو بتوں کے پوجنے سے بچا ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے عرض کیا: اے میرے رب! اس شہر ( مکہ ) کو جائے امن بنا دے اور مجھے اور میرے بچوں کو اس ( بات ) سے بچا لے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وقت یاد کرو جب ابراہیم نے ( بارگاہ ایزدی میں ) دعا کی تھی اے میرے پروردگار! اس شہر ( مکہ ) کو امن کی جگہ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے بچا کہ ہم بتوں کی پرستش کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember Abraham said: "O my Lord! make this city one of peace and security: and preserve me and my sons from worshipping idols.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), consider when Abraham prayed, "Lord, make this (Mecca) a peaceful territory and save me and my offspring from worshipping idols.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Ibrahim said: "O my Lord! Make this city (Makkah) one of peace and security, and keep me and my sons away from worshipping idols.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Ibrahim said: My Lord! make this city secure, and save me and my sons from worshipping idols:

Translated by

William Pickthall

And when Abraham said: My Lord! Make safe this territory, and preserve me and my sons from serving idols.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब इब्राहीम (अलै॰) ने कहा कि ऐ मेरे रब! इस शहर को अमन वाला बनाइए और मुझको और मेरी औलाद को इससे दूर रखिए कि हम बुतों की इबादत करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا (4) اے میرے رب اس شہر (مکہ) کو امن والا بنا دیجیئے اور مجھ کو اور میرے خاص فرزندوں کو بتوں کی عبادت سے بچائے رکھیئے۔ (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ابراہیم نے کہا اے میرے رب ! اس شہر کو امن والا بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو بتوں کی عبادت سے بچانا۔ “ (٣٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم (علیہ السلام) نے دعا کی تھی کہ اس شہر (یعنی مکہ) کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بت پرستی سے بچا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ابراہیم نے کہا کہ اے میرے رب اس شہرکو امن وامان والا بنا دیجیے اور مجھے اور میرے فرزندوں کو اس سے دور رکھیے کہ ہم بتوں کو پوجیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس وقت کہا ابراہیم نے اے رب کر دے اس شہر کو امن والا اور دور رکھ مجھ کو اور میری اولاد کو اس بات سے کہ ہم پوجیں مورتوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب اس شہر کو امن کی جگہ بنادے اور اے میرے رب مجھ کو اور میری اولاد کو اصام پرستی سے دوررکھیو