Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 40

سورة إبراهيم

رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾

My Lord, make me an establisher of prayer, and [many] from my descendants. Our Lord, and accept my supplication.

اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡنِیۡ
بنا مجھے
مُقِیۡمَ
قائم کرنے والا
الصَّلٰوۃِ
نماز کا
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اور میری اولاد کو
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَتَقَبَّلۡ
اور تو قبول کرلے
دُعَآءِ
دعا میری
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَبِّ
اے میرے رب
اجۡعَلۡنِیۡ
بنادے مجھے
مُقِیۡمَ
قائم کرنے والا
الصَّلٰوۃِ
نماز کو
وَمِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ
اور میری اولاد میں سے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَتَقَبَّلۡ
اور قبول فرما
دُعَآءِ
دعا میری
Translated by

Juna Garhi

My Lord, make me an establisher of prayer, and [many] from my descendants. Our Lord, and accept my supplication.

اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اولاد سے بھی ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پروردگار ! مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی نماز قائم رکھنے والے بنا۔ پروردگار ! میری یہ دعا قبول فرما

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے میرے رب!مجھے نمازقائم کرنے والابنااورمیری اولاد میں سے بھی ،اے ہمارے رب! اورمیری دُعا قبول فرما۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

My Lord, make me steadfast in Salah, and from among my children as well. And, Our Lord, grant my prayer.

اے رب میرے کر مجھ کو کہ قائم رکھوں نماز اور میری اولاد میں سے بھی، اے رب میرے اور قبول کر میری دعا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے میرے پروردگار ! مجھے بنا دے نماز قائم کرنے والا اور میری اولاد میں سے بھی اے ہمارے پروردگار ! میری اس دعا کو قبول فرما

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

My Lord! Enable me and my offspring to establish Prayer, and do accept, our Lord, this prayer of mine.

حقیقت یہ کہ میرا ربّ ضرور دعا سنتا ہے ۔ اے میرے پروردگار ، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی﴿ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں﴾ ۔ پروردگار ، میری دعا قبول کر ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا رب ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی ( ایسے لوگ پیدا فرمایے جو نماز قائم کریں ) اے ہمارے پروردگار ! اور میری دعا قبول فرمالیجیے ،

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مالک میرے مجھ کو نماز کا پابند کر دے 4 اور میری اولاد میں سے بھی کچھ 5 لوگوں کو مالک ہمارے میری عبادت قبول کر 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے میرے پروردگار ! مجھ کو نماز قائم کرنے والا بنائیے اور میری اولاد میں سے بھی۔ اے ہمارے پروردگار ! اور میری دعا قبول فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میرے رب مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے۔ ہمارے رب ہماری دعا کو قبول فرمائیے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

My Lord! make me establisher of prayer and also from my progeny, our Lord! and accept Thou my supplication.

اے میرے پروردگار مجھ کو بھی نماز کا پابند رکھیے اور میری نسل میں سے بھی (کچھ کو) اے ہمارے پروردگار ہماری دعا قبول کر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے میرے رب! مجھے نماز کا اہتمام کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی ۔ اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول فرما ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے میرے رب!مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیجیے اور میری اولاد میں سے ( بھی نماز قائم کرنے والے پیدا فرمایئے ) اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرما لیجیے ۔ اے ہمارے رب میری اور میرے والدین کی اور ( تمام ) ایمان والوں کی حساب والے دن مغفرت فرمادیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے اللہ ! مجھے ایسی توفیق دے کہ نماز قائم کرتا رہوں اور میری اولاد کو بھی یہ توفیق بخش، اے رب العلمین ! میری دعا قبول فرما۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میرے پروردگار، مجھے بنا دے قائم رکھنے والا نماز کا، اور میری اولاد میں سے بھی (کچھ ایسے لوگ پیدا فرما جو یہ کام کریں) ہمارے پروردگار اور قبول فرما لے میری دعا کو

Translated by

Noor ul Amin

اے میرے رب!مجھے بھی اور میری اولادکوبھی نمازکاپا بندبنادے اے ہمارے رب!میری یہ دعا قبول فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا رکھ اور کچھ میری اولاد کو ( ف۹٤ ) اے ہمارے رب اور ہماری دعا سن لے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے ، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے

Translated by

Hussain Najfi

اے میرے پروردگار! مجھے نماز کا قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی ۔ اے ہمارے پروردگار اور میری دعا کو قبول فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O my Lord! make me one who establishes regular Prayer, and also (raise such) among my offspring O our Lord! and accept Thou my Prayer.

Translated by

Muhammad Sarwar

Lord, make me and my offspring steadfast in prayer and accept our worship.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"O my Lord! Make me one who performs Salah, and (also) from my offspring, our Lord! And accept my invocation."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

My Lord! make me keep up prayer and from my offspring (too), O our Lord, and accept my prayer:

Translated by

William Pickthall

My Lord! Make me to establish proper worship, and some of my posterity (also); our Lord! and accept my prayer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ मेरे प्यारे रब! मुझे नमाज़ क़ायम करने वाला बनाइए और मेरी औलाद में भी और ऐ मेरे रब! मेरी दुआ क़बूल फ़रमाइए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے میرے رب مجھ کو بھی نماز کا (خاص) اہتمام رکھنے والا رکھیئے اور میری اولاد میں بھی بعضوں کو اے ہمارے رب اور میری (یہ) دعا قبول کیجیئے۔ (40)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے میرے رب ! مجھی اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب ! میری دعا قبول فرما۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے میرے پروردگار ، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) ۔ پروردگار ، میری دعا قبول کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے میرے رب مجھے نماز قائم کرنے والا رکھیے اور میری اولاد میں سے بھی، اے ہمارے رب اور میری دعا قبول فرمائیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے رب میرے کر مجھ کو قائم رکھوں نماز اور میری اولاد میں سے بھی اے رب میرے اور قبول کر میری دعا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے میرے رب مجھ کو نماز کی پابندی کرنے والا رکھیو اور میری اولاد میں سے بھی بعضوں کو ہی توفیق دیجئو اے ہمارے رب اور میری دعا قبول کرلے