Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 42

سورة إبراهيم

وَ لَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰہَ غَافِلًا عَمَّا یَعۡمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ ۬ ؕ اِنَّمَا یُؤَخِّرُہُمۡ لِیَوۡمٍ تَشۡخَصُ فِیۡہِ الۡاَبۡصَارُ ﴿ۙ۴۲﴾

And never think that Allah is unaware of what the wrongdoers do. He only delays them for a Day when eyes will stare [in horror].

نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَحۡسَبَنَّ
تم ہر گز سمجھو
اللّٰہَ
اللہ کو
غَافِلًا
غافل
عَمَّا
اس سے جو
یَعۡمَلُ
عمل کرتے ہیں
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم لوگ
اِنَّمَا
بےشک
یُؤَخِّرُہُمۡ
وہ ڈھیل دے رہا ہے انہیں
لِیَوۡمٍ
اس دن کے لئے
تَشۡخَصُ
پتھرا جائیں گی
فِیۡہِ
جس میں
الۡاَبۡصَارُ
نگاہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَحۡسَبَنَّ
تم ہرگز خیا ل کرنا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
غَافِلًا
غافل
عَمَّا
اس سے جو
یَعۡمَلُ
عمل کرتے ہیں
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالم
اِنَّمَا
بلاشبہ
یُؤَخِّرُہُمۡ
وہ ڈھیل دے رہا ہے انہیں
لِیَوۡمٍ
۔ (اُس ) دن کے لیے
تَشۡخَصُ
پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی
فِیۡہِ
اُس میں
الۡاَبۡصَارُ
نگاہیں
Translated by

Juna Garhi

And never think that Allah is unaware of what the wrongdoers do. He only delays them for a Day when eyes will stare [in horror].

نا انصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وہ تو انہیں اس دن تک مہلت دیئے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مومنو) ! یہ کبھی بھی خیال نہ کرنا کہ ظالم جو کچھ کر رہے ہیں اللہ ان سے بیخبر ہے۔ وہ تو انھیں اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس دن نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ اﷲ تعالیٰ کو ہرگزغافل خیال نہ کریں اس سے جوظالم کرتے ہیں بلاشبہ اﷲ تعالیٰ انہیں اس دن کے لیے ڈھیل دے رہاہے جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And never think that Allah is unaware of what the wrongdoers are doing. He is but giving them respite upto a day when the eyes shall remain upraised (in ter¬ror).

اور ہرگز مت خیال کر کہ اللہ بیخبر ہے ان کاموں سے جو کرتے ہیں بےانصاف، ان کو تو ڈھیل دے رکھی ہے اس دن کے لئے کہ پتھرا جائیں گی آنکھیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ ہرگز نہ سمجھیں اللہ کو غافل اس سے جو یہ ظالم کر رہے ہیں یقیناً وہ انہیں مہلت دے رہا ہے اس دن تک جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not think Allah is heedless of the evil deeds in which the evil-doers are engaged. He is merely granting them respite until a Day when their eyes shall continue to stare in horror,

اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو ۔ اللہ تو انہیں ٹال رہا ہے اس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل ہے ۔ ( ٢٩ ) وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) یہ مت سمجھ کہ اللہ ظالموں (مکہ کے کافروں کے کاموں سے بیخبر ہے نہیں اللہ ان کے عذاب کو اس دن کیلئے اٹھا رکھتا ہے جس دن آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ خیال نہ کرو کہ یہ ظالم جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اس سے باخبر نہیں۔ بیشک ان کو صرف اس روزتک مہلت دے رکھی ہے جس روز (ان کی) نگاہیں پھٹی رہ جائیں گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم یہ گمان بھی نہ کرنا کہ وہ ظالم جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اس سے بیخبر ہے۔ بلکہ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جس دن ان کی آنکھیں پتھرا کر رہ جائیں گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں خدا ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And deem not Allah negligent of that which the wrong-doers work: He only deferreth them to a Day whereon the sighthall remain staring.

اور اللہ کو اس سے بیخبر ہرگز مت سمجھ جو کچھ (یہ) ظالم لوگ رہے ہیں ۔ انہیں تو بس اس روز تک وہ مہلت دیئے ہوئے ہے جس میں نگاہیں پھٹی رہ جائیں گی

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کو ، جو کچھ یہ ظالم کر رہے ہیں ، اس سے بے خبر نہ سمجھو ۔ وہ ان کو بس ایک ایسے دن کیلئے ٹال رہا ہے ، جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس خیال کو ہر گز ہرگز دل میںجگہ نہ دیجیے کہ ظالم لوگ جو کچھ کررہے ہیںاللہ ( تعالیٰ ) ( نعوذباللہ ) اس سے غافل ( بے خبر ) ہیں وہ تو بس انہیں اس دن تک کے لیے ڈھیل دے رہے ہیں جس دن آ نکھیں پھٹی کی پھٹی ( ہی ) رہ جائیںگی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مومنو ! مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بیخبر ہے، وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ دہشت کے سبب آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کبھی تم غافل (و بیخبر ) نہ سمجھنا اللہ کو (اے مخاطب ! ) ان کاموں سے جو ظالم لوگ کر رہے ہیں، وہ تو محض ان کو ڈھیل دے رہا ہے، ایک ایسے ہولناک دن کے لئے جس میں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ان کی نگاہیں

Translated by

Noor ul Amin

( مومنو ) یہ کبھی خیال بھی نہ کرناکہ ظالم جو کچھ کررہے ہیں اللہ ان سے بے خبرہے وہ توانہیں اس دن تک کے لئے مہلت دے رہا ہے جب نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہرگز اللہ کو بےخبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے ( ف۹٦ ) انھیں ڈھیل نہیں دے رہا ہے مگر ایسے دن کے لیے جس میں ( ف۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ کو ان کاموں سے ہرگز بے خبر نہ سمجھنا جو ظالم انجام دے رہے ہیں ، بس وہ تو ان ( ظالموں ) کو فقط اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں ( خوف کے مارے ) آنکھیں پھٹی رہ جائیں گی

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) جو کچھ ( یہ ) ظالم لوگ کر رہے ہیں تم اللہ کو اس سے غافل نہ سمجھو ۔ وہ تو انہیں اس دن کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں ( شدتِ خوف و حیرت سے ) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Think not that Allah doth not heed the deeds of those who do wrong. He but giveth them respite against a Day when the eyes will fixedly stare in horror,-

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), do not think that God is unaware of what the unjust people do. He only gives them a respite until the day when the eyes will stare fixedly,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Consider not that Allah is unaware of that which the wrongdoers do, but He gives them respite up to a Day when the eyes will stare in horror.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not think Allah to be heedless of what the unjust do; He only respites them to a day on which the eyes shall be fixedly open,

Translated by

William Pickthall

Deem not that Allah is unaware of what the wicked do. He but giveth them a respite till a day when eyes will stare (in terror),

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आप हरगिज़ यह ख़्याल न करें कि अल्लाह उससे बेख़बर है जो ज़ालिम लोग कर रहे हैं, वे उनको उस दिन के लिए ढील दे रहा है जिस दिन आँखें पथरा जाएंगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مخاطب) جو کچھ یہ ظالم (کافر) لوگ کر رہے ہیں اس سے خدائے تعالیٰ کو بیخبر مت سمجھ (کیوں کہ) ان کو صرف اس روز تک مہلت دے رکھی ہے جس میں ان لوگوں کی نگاہیں پھٹ جائیں گی۔ (2) (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان سے جو لوگ ظلم کر رہے ہیں اللہ کو ہرگز غافل نہ سمجھو، وہ تو ان کو اس دن کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ، “ (٤٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو۔ اللہ تو انہیں ٹال رہا ہے اس دن کے لئے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کو ان کاموں سے بیخبر مت سمجھئے جو ظالم لوگ کرتے ہیں بات یہی ہے کہ وہ انہیں ایسے دن کے لیے مہلت دیتا ہے جس میں آنکھیں اوپر کو اٹھی رہ جائیں گی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہرگز مت خیال کر کہ اللہ بیخبر ہے ان کاموں سے جو کرتے ہیں بےانصاف ان کو تو ڈھیل دے کبھی ہے اس دن کے لیے کہ پتھرا جائیں گی آنکھیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب اللہ کو یہ نہ سمجھیو کہ ظالموں کے ان اعمال سے بیخبر ہے جو وہ کر رہے ہیں ان کو خدا نے صرف اس دن تک کے لئے مہلت دے رکھی ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی