Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 47

سورة إبراهيم

فَلَا تَحۡسَبَنَّ اللّٰہَ مُخۡلِفَ وَعۡدِہٖ رُسُلَہٗ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ ذُو انۡتِقَامٍ ﴿ؕ۴۷﴾

So never think that Allah will fail in His promise to His messengers. Indeed, Allah is Exalted in Might and Owner of Retribution.

آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ اللہ اپنے نبیوں سے وعدہ خلافی کرے گا اللہ بڑا ہی غالب اور بدلہ لینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
تو نہ
تَحۡسَبَنَّ
تم ہر گز سمجھو
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
مُخۡلِفَ
خلاف کرنے والا
وَعۡدِہٖ
اپنے وعدے کا
رُسُلَہٗ
اپنے رسولوں سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
عَزِیۡزٌ
بہت زبردست ہے
ذُوانۡتِقَامٍ
انتقام لینے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا تَحۡسَبَنَّ
چنانچہ آپ ہرگز نہ سمجھیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
مُخۡلِفَ
خلاف کرنے والا
وَعۡدِہٖ
اپنے وعدے کا
رُسُلَہٗ
اپنے رسولوں سے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب
ذُوانۡتِقَامٍ
انتقام لینے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

So never think that Allah will fail in His promise to His messengers. Indeed, Allah is Exalted in Might and Owner of Retribution.

آپ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ اللہ اپنے نبیوں سے وعدہ خلافی کرے گا اللہ بڑا ہی غالب اور بدلہ لینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! یہ کبھی خیال نہ کرنا کہ اللہ نے اپنے رسولوں سے جو وعدہ کیا ہے وہ اسے پورا نہ کرے گا اللہ یقینا سب پر غالب اور انتقام لینے پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اﷲ تعالیٰ کوہرگزایسانہ سمجھیں کہ وہ اپنے رسولوں سے وعدے کے خلاف کرنے والاہے ،یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پرغالب ، انتقام لینے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, do not think that Allah will do against His promise to His messengers. Surely, Allah is Mighty, the Lord of Retribution

سو خیال مت کر کہ اللہ خلاف کرے گا اپنا وعدہ اپنے رسولوں سے بیشک اللہ زبردست بدلہ لینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آپ یہ مت سمجھیں کہ اللہ اپنے اس وعدے کے خلاف کرے گا جو اس نے اپنے رسولوں سے کیا یقیناً اللہ زبردست ہے انتقام لینے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

So, do not think, (O Prophet), that Allah will go back upon His promise to His Messengers. Surely Allah is Mighty, Lord of retribution.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسولوں سے کیے ہوئے وعدوں کے خلاف کرے گا ۔ 56 اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا اللہ کے بارے میں ہرگز یہ خیال بھی دل میں نہ لانا کہ اس نے اپنے پیغمبروں سے جو وعدہ کر رکھا ہے ، اس کی خلاف ورزی کرے گا ۔ یقین رکھو کہ اللہ اپنے اقتدار میں سب پر غالب ہے ، ( اور ) انتقام لینے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (اے پیغمبر) یہ مت سمجھ کہ اللہ نے جو وعدہ اپنے پیغمبروں سے کیا ہے 5 کہ میں دنیا اور آخرت میں ان کی مدد کروں گا) وہ اس کے خلاف کریگا بیشک وہ زبردست ہے بدلہ لینے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس تم یہ گمان نہ کرنا کہ اللہ نے اپنے پیغمبروں سے جو وعدہ فرمایا ہے اس کے خلاف کریں گے بیشک اللہ زبردست (اور) بدلہ لینے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ اس گمان میں نہ رہیں کہ اللہ نے اپنے رسولوں سے جو وعدہ کیا ہے وہ اس کے خلاف کرے گا۔ بیشک اللہ زبردست انتقام لینے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ایسا خیال نہ کرنا کہ خدا نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا بےشک خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So deem not thouthat Allah is going to fail His promise to His apostles; verily Allah is Mighty, Lord of vengeance

سو اللہ کو اپنے پیغمبروں سے وعدہ خلافی کرنے والا ہرگز نہ سمجھ لینا ۔ بیشک اللہ زبردست ہے پورا بدلہ لینے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ کو اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرنے والا نہ سمجھو ۔ بیشک اللہ غالب اور انتقام لینے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس تم ہر گز ی یہ نہ سمجھنا کہ اللہ رسولوں سے کیے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرنے والا ہے ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) زبردست ہے انتقام لینے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ایسا خیال نہ کرنا کہ اللہ نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا۔ بیشک اللہ زبردست بدلہ لینے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تم (اے مخاطب ! ) اللہ کے بارے میں کبھی یہ گمان بھی نہ کرنا کہ وہ اپنے ان وعدوں کی خلاف ورزی کرنے والا ہے، جو اس نے اپنے رسولوں سے فرمائے ہیں، بیشک اللہ بڑا ہی زبردست پورا بدلہ لینے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

یہ کبھی خیال نہ کرناکہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرے گا اللہ یقیناغالب اور انتقام لینے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہرگز خیال نہ کرنا کہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ خلاف کرے گا ( ف۱۱٤ ) بیشک اللہ غالب ہے بدلہ لینے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اللہ کو ہرگز اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرنے والا نہ سمجھنا! بیشک اللہ غالب ، بدلہ لینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

خبردار! یہ خیال نہ کرنا کہ اللہ نے اپنے رسولوں سے جو وعدہ کیا ہے وہ اس کے خلاف کرے گا بے شک اللہ ( سب پر ) غالب ہے ( اور ) انتقام لینے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Never think that Allah would fail his messengers in His promise: for Allah is Exalted in power, - the Lord of Retribution.

Translated by

Muhammad Sarwar

You must not even think that God will disregard His promise to His messengers. God is Majestic and Revengeful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So think not that Allah will fail to keep His promise to His Messengers. Certainly, Allah is All-Mighty, All-Able of Retribution.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore do not think Allah (to be one) failing in His promise to His apostles; surely Allah is Mighty, the Lord of Retribution.

Translated by

William Pickthall

So think not that Allah will fail to keep His promise to His messengers. Lo! Allah is Mighty, Able to Requite (the wrong).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप अल्लाह को अपने पैग़म्बरों से वादा-ख़िलाफ़ी करने वाला न समझें, बेशक अल्लाह ज़बरदस्त है, बदला लेने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پس اللہ تعالیٰ کو اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرنے والا نہ سمجھنا بیشک اللہ تعالیٰ زبردست ( اور) پورا بدلہ لینے والا ہے۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس آپ ہرگز گمان نہ کریں کہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ خلافی کرنے والا ہے۔ یقیناً اللہ سب پر غالب اور بدلہ لینے والا ہے۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، تم ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ کبھی اپنے رسولوں سے کئے ہوئے وعدوں کے خلاف کرے گا۔ اللہ زبردست ہے اور انتقام لینے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اے مخاطب تو اللہ کے بارے میں یہ خیال نہ کر کہ وہ وعدہ خلافی کرنے والا ہے بلاشبہ اللہ غلبہ والا ہے بدلہ لینے والا ہے۔۔۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو خیال مت کر کہ اللہ خلاف کرے گا اپنا وعدہ اپنے رسولوں سے بیشک اللہ زبردست ہے بدلہ لینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے مخاطب اللہ کے بارے میں یہ خیال کیجئو کہ جو عدہ اس نے اپنے رسولوں سے کیا ہے وہ اس کے خلاف کرنیوالا ہے یقینا اللہ بڑا زبردست اور پورا بدلا لینے والا ہے