Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 6

سورة إبراهيم

وَ اِذۡ قَالَ مُوۡسٰی لِقَوۡمِہِ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَۃَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ اِذۡ اَنۡجٰکُمۡ مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ وَ یُذَبِّحُوۡنَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ یَسۡتَحۡیُوۡنَ نِسَآءَکُمۡ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکُمۡ بَلَآءٌ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ عَظِیۡمٌ ٪﴿۶﴾  13

And [recall, O Children of Israel], when Moses said to His people, "Remember the favor of Allah upon you when He saved you from the people of Pharaoh, who were afflicting you with the worst torment and were slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.

جس وقت موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کے وہ احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کئے ہیں ، جبکہ اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بڑے دکھ پہنچاتے تھے تمہارے لڑکوں کو قتل کرتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ چھوڑتے تھے اس میں تمہارے رب کی طرف سے تم پر بہت بڑی آزمائش تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم سے
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو )تم پر ہے
اِذۡ
جب
اَنۡجٰکُمۡ
اس نے نجات دی ہمیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آل فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ چکھاتے تھے تمہیں
سُوۡٓءَ
برا
الۡعَذَابِ
عذاب
وَیُذَبِّحُوۡنَ
اور وہ ذبح کرتے تھے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور زندہ چھوڑ دیتے تھے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اور اس میں
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قَالَ
کہا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہِ
اپنی قوم سے
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَۃَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اپنے اوپر
اِذۡ
جب
اَنۡجٰکُمۡ
اُس نے نجات دلائی تمہیں
مِّنۡ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ
آلِ فرعون سے
یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ
وہ پہنچاتے تھے تمہیں
سُوۡٓءَ
بُرا
الۡعَذَابِ
عذاب
وَیُذَبِّحُوۡنَ
اور وہ ذبح کرتے تھے
اَبۡنَآءَکُمۡ
تمہارے بیٹوں کو
وَیَسۡتَحۡیُوۡنَ
اور وہ زندہ رکھتے تھے
نِسَآءَکُمۡ
تمہاری عورتوں کو
وَفِیۡ ذٰلِکُمۡ
اور اس میں تمہارے لیے
بَلَآءٌ
آزمائش تھی
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
عَظِیۡمٌ
بڑی
Translated by

Juna Garhi

And [recall, O Children of Israel], when Moses said to His people, "Remember the favor of Allah upon you when He saved you from the people of Pharaoh, who were afflicting you with the worst torment and were slaughtering your [newborn] sons and keeping your females alive. And in that was a great trial from your Lord.

جس وقت موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کے وہ احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کئے ہیں ، جبکہ اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی جو تمہیں بڑے دکھ پہنچاتے تھے تمہارے لڑکوں کو قتل کرتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ چھوڑتے تھے اس میں تمہارے رب کی طرف سے تم پر بہت بڑی آزمائش تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا : اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا تھا، جب اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی، وہ تمہیں بہت بری سزا دیتے تھے، تمہارے بیٹوں کو تو مار ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ بچا رکھتے تھے، اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہیں آلِ فرعون سے نجات دلائی جوتمہیں بُراعذاب پہنچاتے تھے اورتمہارے بیٹوں کوذبح کرتے تھے اورتمہاری عورتوں کوزندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Musa said to his people, &Remember Allah&s blessing upon you when He delivered you from Pha¬raoh&s people who have been inflicting on you a grie¬vous torment, slaughtering your sons and leaving your women alive. And in that there was a great trial from your Lord.|"

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر جب چھڑا دیا تم کو فرعون کی قوم سے وہ پہنچاتے تھے تم کو برا عذاب اور ذبح کرتے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تمہاری عورتوں کو اور اس میں مدد ہوئی تمہارے رب کی طرف سے بڑی ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنے اوپر اللہ کی اس نعمت کو یاد رکھو جب اس نے تمہیں نجات دی آل فرعون سے وہ تمہیں مبتلا کیے ہوئے تھے بدترین عذاب میں اور وہ لوگ تمہارے بیٹوں کو ذبح کردیتے تھے اور تمہاری بیٹیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں یقیناً تمہارے لیے تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو جو اس نے تم پر کیا ہے ۔ اس نے تم کو فرعون والوں سے چھڑایا جو تم کو سخت تکلیفیں دیتے تھے ، تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ بچا رکھتے تھے ۔ اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔ ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ : اللہ نے تم پر جو انعام کیا ہے ، اسے یاد رکھو کہ اس نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے نجات دی ، جو تمہیں بدترین تکلیفیں پہنچاتے تھے ، اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتے ، اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے ، اور ان تمام واقعات میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارا زبردست امتحان تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) وہ وقت یاد کر جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ تعالیٰ نے جو تم پر احسان کیا ہے اس کو یاد کرو جب اس نے فرعون کے لوگ سے تم کو نجات دی وہ تم کو سخت تکلیف دیا کرتے تھے (بڑی بڑی محنت اور مشقت کے کام تم سے کراتے تھے) اور تمہارے بیٹوں کو کاٹ ڈالتے اور بیٹیوں عورتوں کو جیتا چھوڑ دیتے اور اس معاملہ میں تمہارے مالک کی طرف سے تم پر بڑا احسان ہوا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ کے انعام جو تم پر ہوئے یاد کرو جب تم کو فرعون والوں سے نجات بخشی وہ لوگ تمہیں برے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جب اس نے تمہیں اس فرعون سے نجات عطا کی تھی جو تمہیں سخت اذیتیں دیا کرتا تھا۔ تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتا اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھا کرتا تھا اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Musa said unto his people: remember the favour of Allah upon you when He delivered you from the house of Fir'awn who were imposing upon you evil torment, slaughtering your sons and letting your women live, and therein was from your Lord a trial terrible.

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم والوں سے کہا کہ اللہ کا انعام اپنے اوپر یاد کرو جب کہ اس نے تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں سخت تکلیف پہنچاتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ہلاک کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اپنے اوپر اللہ کے اس فضل کو یاد رکھو کہ اس نے تمہیں آلِ فرعون کے پنجہ سے نجات دی جو تمہیں نہایت برے عذاب چکھاتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور بیشک اس میں تمہارے رب کی جانب سے بہت بڑی آزمائش تھی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنے قوم سے فرمایا یا دکرو اپنے اوپر ہونے والے اللہ ( تعالیٰ ) کے اس احسان کو جب اس نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں انتہائی تکلیف دہ عذاب میں مبتلا رکھتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کردیا کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑے رکھتے تھے اور تمہارے اوپر واقع ہوجانے والے ان حالات میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لیے نہایت سخت امتحان تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ ” اللہ نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی، وہ لوگ تمہیں بڑی بڑی سزا دیتے تھے، تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی سخت آزمائش تھی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ وقت بھی یاد کرو کہ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ یاد کرو تم لوگ اللہ تعالیٰ کے ان احسانات کو جو اس نے فرمائے ہیں تم پر، جب کہ اس نے تم کو نجات دی فرعون والوں (کے ظلم و ستم) سے، جو کہ چکھا رہے تھے تم کو طرح طرح کے برے عذاب، اور وہ چن چن کر ذبح کر رہے تھے تمہارے بیٹوں کو، اور زندہ رکھتے تھے تمہاری عورتوں کو، اور اس میں بڑی بھاری آزمائش تھی تمہارے پروردگار کی طرف سے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یادکرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا:اللہ کے اس احسان کو یادکروجواس نے تم پر کیا تھا ، جب اس نے تمہیں فرعونیوں سے نجات دی وہ تمہیں بہت بری سزادیتے تھے ، تمہارے بیٹوں کو تومارڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا ( ف۱۵ ) یاد کرو اپنے اوپر اللہ کا احسان جب اس نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دی جو تم کو بری مار دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے اور تمہاری بیٹیاں زندہ رکھتے ، اور اس میں ( ف۱٦ ) تمہارے رب کا بڑا فضل ہوا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کیجئے ) جب موسٰی ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم سے کہا: تم اپنے اوپر اللہ کے ( اس ) انعام کو یاد کرو جب اس نے تمہیں آلِ فرعون سے نجات دی جو تمہیں سخت عذاب پہنچاتے تھے اور تمہارے لڑکوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے ، اور اس میں تمہارے رب کی جانب سے بڑی بھاری آزمائش تھی

Translated by

Hussain Najfi

اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا یعنی اس نے تمہیں فرعون والوں سے نجات دی جو تمہیں سخت عذاب پہنچاتے تھے اور وہ تمہارے لڑکوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور لڑکیوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Remember! Moses said to his people: "Call to mind the favour of Allah to you when He delivered you from the people of Pharaoh: they set you hard tasks and punishments, slaughtered your sons, and let your women-folk live: therein was a tremendous trial from your Lord."

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses told his people, "Remember the favors that God granted you when He saved you from the people of the Pharaoh who had punished you in the worst manner by murdering your sons and keeping your women alive. It was a great trial for you from your Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Musa said to his people: "Call to mind Allah's favor to you, when He delivered you from Fir`awn's people who were afflicting you with horrible torment, and were slaughtering your sons and letting your women live; and in it was a tremendous trial from your Lord."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa said to his people: Call to mind Allah's favor to you when He delivered you from Firon's people, who subjected you to severe torment, and slew your sons and spared your women; and in this there was a great trial from your Lord.

Translated by

William Pickthall

And (remind them) how Moses said unto his people: Remember Allah's favour unto you when He delivered you from Pharaoh's folk who were afflicting you with dreadful torment, and were slaying your sons and sparing your women; that was a tremendous trial from your Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा (अलै॰) ने अपनी क़ौम से कहा कि अपने ऊपर अल्लाह के उस ईनाम को याद करो जबकि उसने तुमको फ़िरऔन की क़ौम से छुड़ाया जो तुमको सख़्त तकलीफ़ें पहुँचाते थे और वह तुम्हारे बेटों को मार डालते थे और तुम्हारी औरतों को ज़िंदा रहने देते थे, और उसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से बड़ा इम्तिहान था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس وقت کو یاد کیجیئے کہ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کا انعام اپنے اوپر یاد کرو جب کہ تم کو فرعون والوں سے نجات دی جو تم کو سخت تکلیفیں پہنچاتے تھے تمہارے بیٹوں کو ذبح کر ڈال دیتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے ایک بڑا امتحان تھا۔ (1) (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ تم اللہ کی نعمت کو یاد کرو جب اس نے تم کو فرعون کی قوم سے نجات دی، جو تمہیں برا عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹے ذبح کرتے اور دی ہوئی عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے۔ اس نے تم کو فرعون والوں سے چھڑایا جو تم سخت تکلیفیں دیتے تھے ، تمہارے لڑکوں کو قتل کر ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ بچا رکھتے تھے ، اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ تم پر جو اللہ کی نعمتیں ہیں ان کو یاد کرو جب کہ اس نے تمہیں آل فرعون سے نجات دی وہ تمہیں بری طرح تکلیف پہنچاتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو ذبح کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے لیے بڑا امتحان تھا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم کو یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اوپر جب چھڑا دیا تم کو فرعون کی قوم سے وہ پہنچاتے تھے تم کو برا عذاب اور ذبح کرتے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تمہاری عورتوں کو اور اس میں مدد ہوئی تمہارے رب کی طرف سے بڑی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت قابل ذکر ہے جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کے وہ احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کئے ہیں جبکہ تم کو اس نے فرعون والوں سے نجات دی جو تم کو بد ترین عذاب کرنے کی جستجو میں رہتے تھے اور تمہارے لڑکوں کو ذبح کر ڈالتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیا کرتے تھے اور ان واقعات میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی