Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 7

سورة إبراهيم

وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکُمۡ لَئِنۡ شَکَرۡتُمۡ لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ وَ لَئِنۡ کَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِیۡ لَشَدِیۡدٌ ﴿۷﴾

And [remember] when your Lord proclaimed, 'If you are grateful, I will surely increase you [in favor]; but if you deny, indeed, My punishment is severe.' "

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاہ کر دیا کہ اگر تم شکرگزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیادہ دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
تَاَذَّنَ
آگاہ کردیا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
لَئِنۡ
البتہ اگر
شَکَرۡتُمۡ
شکر کیا تم نے
لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ
البتہ میں ضرور زیادہ دوں گا تمہیں
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
کَفَرۡتُمۡ
ناشکری کی تم نے
اِنَّ
بےشک
عَذَابِیۡ
عذاب میرا
لَشَدِیۡدٌ
البتہ سخت ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
تَاَذَّنَ
صاف اعلان کر دیا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
لَئِنۡ
کہ یقیناً اگر
شَکَرۡتُمۡ
شکر ادا کرو گے تم
لَاَزِیۡدَنَّکُمۡ
تو ضرور میں زیادہ دوں گا تمہیں
وَلَئِنۡ
اور اگر
کَفَرۡتُمۡ
تم نا شکری کرو گے
اِنَّ
یقیناً
عَذَابِیۡ
عذاب میرا
لَشَدِیۡدٌ
بلاشبہ بڑا سخت ہے
Translated by

Juna Garhi

And [remember] when your Lord proclaimed, 'If you are grateful, I will surely increase you [in favor]; but if you deny, indeed, My punishment is severe.' "

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاہ کر دیا کہ اگر تم شکرگزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیادہ دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب تمہارے رب نے اعلان کیا تھا : اگر تم شکر کرو گے تو تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو پھر میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب تمہارے رب نے صاف اعلان کردیاتھاکہ یقینااگرتم شکر اداکروگے تومیں تمہیں ضرورہی زیادہ دوں گااوراگرتم ناشکری کروگے تویقینامیراعذاب بلاشبہ بڑا سخت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when your Lord declared, &If you express gratitude, I shall certainly give you more, and if you are ungrate¬ful, then My punishment is severe.|"

اور جب سنا دیا تمہارے رب نے اگر احسان مانو گے تو اور بھی دوں گا تم کو اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب البتہ سخت ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے اعلان کردیا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر تم کفر کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بھی بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور یاد رکھو ، تمہارے رب نے خبردار کر دیا تھا کہ اگر شکر گزار بنو گے 11 تو میں تم کو اور زیادہ نوازوں گا اور اگر کفرانِ نعمت کرو گے تو میری سزا بہت سخت ہے ۔ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت بھی جب تمہارے پروردگار نے اعلان فرما دیا تھا کہ اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا ، اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو ، میرا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (موسیٰ نے یہ بھی کہا) جب تمہارے مالک نے تم کو جتلا دیا اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو اور زیادہ نعمتیں دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو یہ سمجھ رکھو کہ میرا عذاب سخت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب تمہارے پروردگار نے تم کو آگاہ فرمایا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو زیادہ (نعمت) عطا کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو بیشک میرا عذاب بڑا سخت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (یاد کرو) جب تمہارے رب نے تمہیں بتا دیا تھا کہ اگر تم نے شکر کیا تو میں تمہیں اور نواز دوں گا اور البتہ اگر تم نے ناشکری کی تو بیشک میرا عذاب بھی شدید عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب تمہارے پروردگار نے (تم کو) آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو (یاد رکھو کہ) میرا عذاب بھی سخت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And what time your Lord proclaimed: if ye give thanks, surely I will increase you, and if ye disbelieve, verily My torment severe.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب تمہارے پروردگار نے تمہیں اطلاع دے دی تھی ۔ کہ اگر شکر کروگے تو تمہیں ضرور زیادہ دوں گا اور اگر تم ناشکری کروگے تو بیشک میرا عذاب بڑا سخت ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب تمہارے رب نے آگاہ کردیا کہ اگر تم شکرگذار رہے تو میں تمہیں بڑھاؤں گا اور اگر تم نے ناشکری کی تو میرا عذاب بھی بڑا سخت ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہارے رب نے جب یہ اعلان فرمادیا تھا کہ اگر تم شکر ادا کروگے تو میں ضرور بالضرور تمہارے لیے ( اپنی نعمتوں میں ) اضافہ کروں گا اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقینا میراعذاب ( بھی ) بہت سخت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب تمہارے رب نے تم کو آگاہ کیا کہ اگر شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو یاد رکھو کہ میرا عذاب بھی سخت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب تمہارے رب نے تمہیں خبردار کردیا تھا کہ اگر تم لوگ شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ نوازوں گا، اور اگر تم نے ناشکری کی تو (پھر) میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب تمہارے رب نے اعلان کیا تھاکہ اگرتم شکرکروگے تو تمہیں اور زیادہ دونگااوراگر ناشکری کرو گے توپھرمیراعذاب بھی بڑاشدیدہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے سنادیا کہ اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دونگا ( ف۱۷ ) اور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب تمہارے رب نے آگاہ فرمایا کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تم پر ( نعمتوں میں ) ضرور اضافہ کروں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو میرا عذاب یقیناً سخت ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے تمہیں مطلع کر دیا تھا کہ اگر ( میرا ) شکر ادا کروگے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر کفرانِ نعمت ( ناشکری ) کروگے تو میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember! your Lord caused to be declared (publicly): "If ye are grateful, I will add more (favours) unto you; But if ye show ingratitude, truly My punishment is terrible indeed."

Translated by

Muhammad Sarwar

"Remember when your Lord said to you, 'If you give thanks, I shall give you greater (favors), but if you deny the Truth, know that My retribution is severe ".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when your Lord proclaimed: "If you give thanks, I will give you more; but if you are thankless, verily, My punishment is indeed severe."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when your Lord made it known: If you are grateful, I would certainly give to you more, and if you are ungrateful, My chastisement is truly severe.

Translated by

William Pickthall

And when your Lord proclaimed: If ye give thanks, I will give you more; but if ye are thankless, lo! My punishment is dire.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब तुम्हारे रब ने तुमको आगाह कर दिया कि अगर तुम शुक्र करोगे तो मैं तुमको ज़्यादा दूँगा और अगर तुम नाशुक्री करोगे तो मेरा अज़ाब बड़ा सख़्त है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ وقت یاد کرو جب کہ تمہارے رب نے تم کو اطلاع فرما دی کہ اگر تم شکر کرو گے تم کو زیادہ نعمت دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے (یہ سمجھ رکھو کہ) میرا عذاب بڑا سخت ہے۔ (2) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب تمہارے رب نے اعلان کیا اگر تم شکر کرو گے تو میں ضرور تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو بلاشبہ میرا عذاب بہت سخت ہے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد رکھو ، تمہارے رب نے خبردار کردیا تھا کہ اگر شکر گزار بنو گے تو میں تم کو اور زیادہ نوازدوں گا اور اگر کفران نعمت کروگے تو میری سزا بہت سخت ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ وقت یاد کرو جب تمہارے رب نے تم کو مطلع فرما دیا کہ اگر تم شکر کرو گے تو تم کو اور زیادہ دوں گا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو بلاشبہ میرا عذاب سخت ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب سنا دیا تمہارے رب نے اگر احسان مانو گے تو اور بھی دوں گا تم کو اور اگر ناشکری کرو گے تو میرا عذاب البتہ سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب تمہارے رب نے تم کو آگاہ کردیا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو تم کو اپنی نعمتیں اور زیادہ دوں گا اور اگر تم نے نا سپاسی کی تو یقین جانو کہ میرا عذاب بہت سخت ہے