Surat Ibrahim

Surah: 14

Verse: 8

سورة إبراهيم

وَ قَالَ مُوۡسٰۤی اِنۡ تَکۡفُرُوۡۤا اَنۡتُمۡ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ جَمِیۡعًا ۙ فَاِنَّ اللّٰہَ لَغَنِیٌّ حَمِیۡدٌ ﴿۸﴾

And Moses said, "If you should disbelieve, you and whoever is on the earth entirely - indeed, Allah is Free of need and Praiseworthy."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اگر تم سب اور روئے زمین کے تمام انسان اللہ کی ناشکری کریں تو بھی اللہ بے نیاز اور تعریفوں والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اِنۡ
اگر
تَکۡفُرُوۡۤا
تم نہ شکری کرو
اَنۡتُمۡ
تم
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہیں
جَمِیۡعًا
سب کے سب
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَغَنِیٌّ
البتہ بہت بےنیاز ہے
حَمِیۡدٌ
بہت تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
مُوۡسٰۤی
موسیٰ نے
اِنۡ
اگر
تَکۡفُرُوۡۤا
تم کفر کرو گے
اَنۡتُمۡ
تم
وَمَنۡ
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
جَمِیۡعًا
تمام
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَغَنِیٌّ
یقیناً بے پروا ہ
حَمِیۡدٌ
بے حد تعریف والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And Moses said, "If you should disbelieve, you and whoever is on the earth entirely - indeed, Allah is Free of need and Praiseworthy."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اگر تم سب اور روئے زمین کے تمام انسان اللہ کی ناشکری کریں تو بھی اللہ بے نیاز اور تعریفوں والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور موسیٰ نے تم سے کہا : اگر تم اور جو بھی روئے زمین پر موجود ہیں سب کے سب کفر کرو گے تو بھی اللہ (تم سب سے) بےنیاز ہے کیونکہ وہ خود اپنی ذات میں محمود ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورموسیٰ نے کہا کہ اگرتم بھی کفر کروگے اور زمین کی تمام مخلوق بھی تو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ یقینابڑابے پرواہ، بے حدتعریف والاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Musa said, |"If you are ungrateful, you and all those on earth, then, Allah is free of all needs, worthy of every praise. |"

اور کہا موسیٰ نے اگر کفر کرو گے تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے تو اللہ بےپرواہ ہے سب خوبیوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم کفر کرو اور جو بھی لوگ زمین میں ہیں وہ (سب کے سب کافر ہوجائیں ) تو یقیناً اللہ غنی اور اپنی ذات میں خود محمود ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

“ اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور موسیٰ نے کہا تھا کہ : اگر تم اور زمین پر بسنے والے تمام لوگ بھی ناشکری کریں ، تو ( اللہ کا کوئی نقصان نہیں ، کیونکہ ) اللہ بڑا بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور موسیٰ نے یہ بھی کہا (اے بنی اسرائیل) اگر تم اور ساری زمین پر جتنے لوگ ہیں سب مل کر ناشکری کرنے لگیں تو بھی اللہ کو کچھ پروا نہیں بیشک وہ بےنیاز اور سراسر تعریف کے لائق ہے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اگر تم اور سب لوگ جو زمین میں (بستے) ہیں ناشکری کریں تو بیشک اللہ بےنیاز (اور) قابل تعریف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم نے ناشکری کی اور دنیا کے سارے لوگ بھی ناشکری کریں تو بیشک اللہ (اپنی ذات میں سب سے ) بےنیاز اور تمام خوبیوں کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو خدا بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Musa said: if ye disbelive, -- ye and all those who are on the earth-then verily Allah is self-sufficient, Praiseworthy. disquieting.

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور روئے زمین کے سارے لوگ بھی ناشکری کریں تو اللہ بالکل بےاحتیاج ہے ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور وہ سارے لوگ جو روئے زمین پر ہیں ، ناشکری کرو گے تو ( خدا کا کچھ نہیں بگاڑو گے ) کہ وہ بے نیاز اور ستودہ صفات ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ( یہ بھی ) فرمایا کہ اگر تم اور زمین میں رہنے والے تمام لوگ ( مل کر بھی ) اللہ ( تعالیٰ کی ) ناشکری کرنے لگ جائیں تو ( بھی ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) بے نیاز ( بذات خود ) تعریفوں والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو اللہ بےنیاز اور قابل تعریف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور موسیٰ نے (اپنی قوم کو) یہ بھی بتادیا کہ اگر تم نے کفر کیا اور (تم ہی نہیں بلکہ اگر) تمہارے ساتھ روئے زمین کے سب لوگ بھی کفر کرلیں (والعیاذ باللہ العظیم) ، تو بیشک (اس میں اللہ تعالیٰ کا ذرہ برابر کوئی نقصان نہیں کہ یقیناً ) اللہ بڑا ہی ہے بےنیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور موسی نے تم سے کہا:اگرتم اورجو بھی روئے زمین میں موجودہیں سب کے سب کفرکروگے تو بھی اللہ ( تم سب سے ) بے نیاز ہے اور وہ بڑی تعریفوں والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور موسیٰ نے کہا اگر تم اور زمین میں جتنے ہیں سب کافر ہوجاؤ ( ف۱۸ ) تو بیشک اللہ بےپر وہ سب خوبیوں والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: اگر تم اور وہ سب کے سب لوگ جو زمین میں ہیں کفر کرنے لگیں تو بیشک اللہ ( ان سب سے ) یقیناً بے نیاز لائقِ حمد و ثنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم اور روئے زمین کے سب لوگ کفر اختیار کریں تو اللہ کو اس کی کیا پروا ہے وہ یقیناً بے نیاز ( اور ) قابلِ ستائش ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And Moses said: "If ye show ingratitude, ye and all on earth together, yet is Allah free of all wants, worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses told his people, "If you and everyone on the earth turn to disbelief, know that God is Self-sufficient and Praiseworthy."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Musa said: "If you disbelieve, you and all on earth together, then verily, Allah is Rich (free of all needs), Worthy of all praise."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Musa said: If you are ungrateful, you and those on earth all together, most surely Allah is Self-sufficient, Praised;

Translated by

William Pickthall

And Moses said: Though ye and all who are in the earth prove thankless, lo! Allah verily is Absolute, Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मूसा (अलै॰) ने कहा कि अगर तुम इनकार करो और ज़मीन के सारे लोग भी मुनकिर हो जाएं तब भी अल्लाह बेनियाज़ है, ख़ूबियों वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے (یہ بھی) فرمایا کہ اگر تم اور تمام دنیا بھر کے آدمی سب کے سب مل کر بھی ناشکری کرنے لگو تو اللہ تعالیٰ (کا کوئی ضرر نہیں کیوں کہ وہ) بالکل بےاحتیاج ستودہ صفات ہیں۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور موسیٰ نے کہا اگر تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سب کے سب کفر کرو تو بیشک اللہ بےپروا اور بہت تعریف والا ہے۔ “ (٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہوجائیں تو اللہ نے بےنیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر تم اور وہ سب لوگ جو زمین میں ہیں اللہ کی ناشکری کرو تو بلاشبہ اللہ بےنیاز ہے ستودہ صفات ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا موسیٰ نے اگر کفر کرو گے تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے تو اللہ بےپروا ہے سب خوبیوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے یہ بھی کہا کہ اگر تم اور تمام روئے زمین کے لوگ سب مل کر خدا کی نا شکری کرنے لگو تو یقینا خدائے تعالیٰ کی ذات بےنیاز اور ستودہ صفات ہے